حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹیؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی
حضرت مولوی عبد الکریم رضی اللہ عنہ ۱۸۵۸ء میں سیالکوٹ میں چوہدری محمد سلطان
صاحب کے ہاں پیدا ہوئے ۔ آپ نے سیالکوٹ میں ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔ بورڈ سکول
سیالکوٹ میں فارسی مدرس کے طور پر کام کیا ۔ آپ کے مضامین رسالہ ” انوار الاسلام اور
الحق سیالکوٹ میں شائع ہوتے تھے ۔ عیسائیت کے منادوں سے مذاکرات کا آپ کو خاص
ملکہ تھا۔ آپ کبھی کبھی اردو ، فارسی میں ”’صافی ، تخلص سے شعر بھی کہتے تھے۔
۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو حضرت اقدس مسیح موعود کی بیعت کی ۔ رجسٹر بیعت اولی میں آپ
کا بیعت نمبر ۴۳ ہے ۔ آپ کی والدہ حضرت حشمت بی بی صاحبہ صاحبہ کی بیعت ۷ ے فروری ۱۸۹۲ء
اور اہلیہ حضرت زینب بی بی صاحبہ کی بیعت بھی اسی روز کی ہے ۔ اس سے قبل سرسید احمد خاں کی
تحریرات سے متاثر تھے ۔ ۱۸۹۸ء میں سیالکوٹ چھوڑ کر قادیان تشریف لے آئے ۔ قادیان
میں ہجرت کرنے کے بعد آپ حضرت اقدس کی تائید میں مضامین لکھنے کے علاوہ خطبات ،
تقاریر اور لیکچر ز بھی دیتے تھے ۔
حضرت اقدس ازالہ اوہام میں فرماتے ہیں ۔
حتى في الله مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ۔ مولوی صاحب اس عاجز کے یک رنگ
دوست ہیں اور مجھ سے ایک سچی اور زندہ محبت رکھتے ہیں اور اپنے اوقات عزیز کا اکثر حصہ
انہوں نے تائید دین کے لئے وقف کر رکھا ہے۔ ان کے بیان میں ایک اثر ڈالنے والا جوش
ہے ۔ اخلاص کی برکت اور نورانیت ان کے چہرہ سے ظاہر ہے میری تعلیم کی اکثر باتوں سے وہ
متفق الرائے ہیں ۔۔۔۔ خویم مولوی نوردین صاحب کے انوار صحبت نے بہت سا نورانی اثر
ان کے دل پر ڈالا ہے۔ ۔ ۔۔۔۔
(ازالہ اوہام حصہ دوم روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۵۲۳ )
حضرت مسیح موعود حضرت مولانا عبد الکریم صاحب کی اس محبت کی کیفیت کو یوں بیان
فرماتے ہیں ۔

ان کو میرے ساتھ نہایت درجہ کی محبت تھی اور وہ اصحاب الصفہ میں سے ہو گئے تھے
جن کی تعریف خدا تعالیٰ نے پہلے سے اپنی وحی میں کی تھی۔
حضرت خلیفة المسیح الثانی فرماتے ہیں ۔
وو
اخبار البدر قادیان ۱۲ جنوری ۱۹۰۶ ء صفحه ۳)
مسجد مبارک کے پرانے حصہ کی اینٹیں اب بھی ان کی ذمہ دار تقریروں سے گونج
رہی ہیں ۔
آپ ذیا بیطس کے باعث بیمار ہوئے جس کی علامت کا ربنکل ظاہر ہوئی ۔ بیماری کے
وو
دوران حضرت اقدس کو الہام ہوا کہ دو شہتیر ٹوٹ گئے“
چنانچہ آپ ۱۱ راکتو بر ۱۹۰۵ء کو انتقال فرما گئے اور قادیان میں تدفین ہوئی ۔ بہشتی بہشتی مقبرہ کا
قیام آپ کی وفات کے بعد ہوا۔ جہاں بعد میں آپ کی تدفین سے بہشتی مقبرہ کا عملاً افتتاح
☆
ہوا ۔ حضرت اقدس نے آپ کی وفات پر ایک طویل فارسی نظم تحریر کی ۔ *
فہرست مکتوبات بنام
حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
اگست ۱۸۹۹ء
۲۴ اکتوبر ۱۸۹۹ء
بلا تاریخ
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۴۰ ، ۴۱
صفحه

مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی اخویم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا حال یہ ہے کہ اگر چہ عرصہ میں سال سے متواتر اس عاجز کو جو الہام
ہوا ہے اکثر دفعہ اُن میں رسول یا نبی کا لفظ آگیا ہے جیسا کہ یہ الہام ہوا ۔ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ
بِالْهُدَى وَ وَ دِینِ الْحَقِّ اور جیسا کہ یہ الہام ہوا جَرِيُّ اللَّهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ ، اور جیسا کہ
الہام ہوا ۔ دنیا میں ایک نبی آیا مگر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا۔ایسے ہی بہت سے الہام ہیں جن
میں اس عاجز کی نسبت نبی یا رسول کا لفظ آیا ہے لیکن وہ شخص غلطی کرتا ہے جو ایسا سمجھتا ہے کہ اس
نبوت اور رسالت سے مراد حقیقی نبوت اور رسالت ہے جس سے انسان خود صاحب شریعت
کہلاتا ہے بلکہ رسول کے لفظ سے صرف اسی قدر مراد ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا اور
نبی کے لفظ سے صرف اسی قدر مراد ہے کہ خدا سے علم پا کر پیشگوئی کرنے والا یا معارف پوشیدہ
بتانے والا سو چونکہ ایسے لفظوں سے جو محض استعارہ کے رنگ میں ہیں اسلام میں فتنہ پڑتا ہے اور
اس کا نتیجہ سخت بد نکلتا ہے اس لئے اپنی جماعت کی معمولی بول چال اور دن رات کے محاورات
میں یہ لفظ نہیں آنے چاہئیں اور دلی ایمان سے سمجھنا چاہئے کہ نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
ختم ہو گئی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَ اس آیت کا
انکار کرنا یا استخفاف کی نظر سے دیکھنا درحقیقت اسلام سے علیحدہ ہونا ہے جو شخص انکار میں حد
سے گزرتا ہے جس طرح کہ وہ ایک خطرناک حالت میں ہے ایسا ہی وہ بھی خطرناک حالت
میں ہے جو شیعوں کی طرح اعتقاد میں حد سے گزر جاتا ہے۔ جاننا چاہئے کہ خدا تعالیٰ
ا تذکرہ صفحه ۳۶ مطبوعه ۲۰۰۴ء ۲ تذکره صفحه ۶۳ مطبوعه ۲۰۰۴ء
ایک قرأت اس الہام میں یہ بھی ہے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا ۔ اور یہی قرآت براہین میں درج ہے اور
فتنہ سے بچنے کے لئے یہ دوسری قرأت درج نہیں کی گئی ۔ منہ

نے اپنی تمام نبوتوں اور رسالتوں کو قرآن شریف اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کر دیا ہے۔ اور
ہم محض دین اسلام کے خادم بن کر دنیا میں آئے ہیں اور دنیا میں بھیجے گئے ہیں نہ اس لئے کہ
اسلام کو چھوڑ کر کوئی اور دین بناویں۔ ہمیشہ شیاطین کی رہزنی سے اپنے تئیں بچانا چاہئے اور
اسلام سے سچی محبت رکھنی چاہئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کو بھلا نا نہیں چاہئے ۔
ہم خادمِ دین اسلام ہیں اور یہی ہمارے ظہور کی علت غائی ہے اور نبی اور رسول کے لفظ
استعارہ اور مجاز کے رنگ میں ہیں ۔ رسالت لغت عرب میں بھیجے جانے کو کہتے ہیں اور نبوت یہ
ہے کہ خدا سے علم پا کر پوشیدہ باتوں یا پوشیدہ حقائق اور معارف کو بیان کرنا سواس حد تک مفہوم
کو ذہن میں رکھ کر دل میں اس کے معنے کے موافق اعتقاد کرنا مذموم نہیں ہے مگر چونکہ اسلام کی
اصطلاح میں نبی اور رسول کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ وہ کامل شریعت لاتے ہیں یا بعض احکام
شریعت سابقہ کو منسوخ کرتے ہیں یا نبی سابق کی اُمت نہیں کہلاتے اور براہ راست بغیر استفاضہ
کسی نبی کے خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ہوشیار رہنا چاہئے کہ اس جگہ بھی یہی معنی نہ
سمجھ لیں ۔ کیونکہ ہماری کتاب بجز قرآن کریم کے نہیں ہے اور ہمارا کوئی رسول بحجر محمد مصطفے
صلی اللہ علیہ وسلم کے نہیں ہے اور ہمارا کوئی دین بجز اسلام کے نہیں ہے اور ہم اس بات پر
ایمان رکھتے ہیں کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء اور قرآن شریف خاتم الکتب ہے ۔
سودین کو بچوں کا کھیل بنانا نہیں چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ ہمیں بجز خادمِ اسلام ہونے کے
اور کوئی دعوی بالمقابل نہیں ہے اور جو شخص ہماری طرف اس کے خلاف منسوب کرے وہ ہم پر
افترا کرتا ہے ہم اپنے نبی کریم کے ذریعہ سے فیض و برکات پاتے ہیں ۔ اور قرآن کے ذریعہ
سے ہمیں فیض معارف ملتا ہے۔۔ ے۔ سومناسب ہے کہ ہے کہ کوئی شخص اس ہدایت کے برخلاف کچھ بھی دل
میں نہ رکھے۔ ورنہ وہی خدا تعالیٰ کے نزدیک اس کا جواب دہ ہوگا ۔ اگر ہم اسلام کے خادم نہیں
ہیں تو ہمارا سب کا روبار عبث اور مردود اور قابل مواخذہ ہے زیادہ خیریت ہے ۔
ی راگست ۱۸۹۹ء
الحکم نمبر ۲۹ جلد ۳ مورخه ۱۷ را گست ۹۹ء صفحه ۶
والسلام

مکتوب نمبر ۲
مکرمی اخویم مولوی عبد الکریم صاحب
جلد چهارم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت قریباً دو بجے کے وقت وہ خط پہنچا جوا پہنچا جو ا خویم سید حامد شاہ صاحب نے آپ کے ا
حالات علالت کے بارہ میں لکھا ہے ۔ : رہ میں لکھا ہے ۔ خط کے پڑھتے ہی کوفت غم سے وہ حالت ہوئی جو
خدا تعالیٰ جانتا ہے ۔ اللہ تعالٰی اپنا خاص رحم فرمائے ۔ میں خاص توجہ سے دعا کروں گا ۔ اصل
بات یہ ہے کہ میری تمام جماعت میں آپ دو ہی آدمی ہیں جنہوں نے میرے لئے اپنی زندگی
دین کی راہ میں وقف کر دی ہے ۔ ایک آپ اور ایک مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔ ابھی تک
تیسرا آدمی پیدا نہیں ہوا ہے ۔ جس قدر قلق ہے اور جس قدر بے آرامی ہے بجز خدا تعالیٰ کے اور
نہیں جانتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے اور رحم فرمائے اور آپ کی عمر دراز کرے ۔ آمین ثم آمین ۔
جلد کامل صحت سے مجھے اطلاع بخشیں ۔
۲۴ راکتوبر ۱۸۹۹ء
۔
الحکم نمبر ۳ جلد ۴ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۰ ء صفحه ۵
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان

چونکہ عام طور پر یہ مشہور تھا کہ حضرت اقدس علیہ السلام کا قیام ۳ رستمبر تک لاہور میں ہے ۔
اس لئے حضرت حکیم نورالدین صاحب اور مولوی عبدالکریم صاحب کی رائے یہ تھی کہ اب سفر
کے قیاس پر نماز قصر اور جمع کر کے ادا نہ کی جاوے بلکہ پوری نماز اپنے اپنے وقت پر ادا کی
جاوے اور بعض دیگر اصحاب کا خیال تھا کہ جب تک ۱۵ دن کا قیام نہ ہو ۔ تب تک سفر ہی شمار ہو
گا اور قصر نماز جمع کر کے ادا ہو گی ۔ آخر کار اس امر کے فیصلہ کے لئے حضرت امام الزمان کی
طرف رجوع کیا گیا اور حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک رقعہ بدیں مضمون حضور کی
خدمت والا میں تحریر کیا۔
آقائی صلوٰۃ اللہ علیک وسلامه
امام بخاری کے اجتہاد کے موافق پہلے ہم قصر کرتے ہیں کہ جب تک ہمیں یہ یقین نہ ہو
جاوے کہ تین روز سے زیادہ ہمارا قیام ہوگا ۔ اب لاہور میں قریب دس روز تک قیام ہے
جناب کیا فرماتے ہیں ۔
مکتوب نمبر ۳
اس کا جواب جو حضرت اقدس کی طرف سے آیا وہ یہ ہے۔
خاکسار عبد الكريم
در اصل قیام کا ارادہ کوئی مستقل نہیں ہے ۔ صرف ظنی ۔۔۔ ہے ۔ ہم بغیر کسی کام کے تفریح
خاطر کے لئے آئے ہیں۔ شدت گرمی یا اور وجوہ کے باعث یا ارادہ بدلنے کے باعث ہم کوچ
کرنے کو طیار ہیں ۔ آئندہ آپ کا اختیار ہے۔ ہمارا کوئی مستقل اور یقینی ارادہ نہیں ہے ۔ *
بدر نمبر ۳۳ جلد ۳ مورخہ یکم ستمبر ۱۹۰۴ء صفحه ۳
والسلام
خاکسار
میرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی