حضرت مولوی غلام حسن صاحب پشاوریؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مولوی غلام حسن صاحب پشاوری
رض
حضرت مولوی غلام حسن رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام جہان خان صاحب تھا ۔ آپ عنہ کا تھا۔
کی اصل سکونت میانوالی تھی اور یہ علاقہ ضلع بنوں میں تھا۔ آپ کے خاندان کے احباب اب
بھی اس علاقے خصوصاً موسیٰ خیل میں موجود ہیں ۔ آپ کی عارضی سکونت پشاور میں تھی ۔ بیعت
کے وقت آپ گورنمنٹ سکول ( یعنی میونسپل بور ڈ سکول پشاور ) میں مدرس تھے ۔ بعد میں آپ
رجسٹرار ہو گئے تھے۔ تھے ۔
حضرت مولوی صاحب کے مہربان و مربی حضرت مرزا محمد اسماعیل قندھاری ( جن کی
ہمشیرزادی سے آپ کا نکاح ہوا تھا ایک بلند پایہ صوفی بزرگ تھے جو پشاور محلہ گل بادشاہ کے
رہنے والے تھے ۔ حکومت انگریزی میں ڈسٹرکٹ انسپکٹر آف سکولز تھے۔ انہوں نے کتاب
براہین احمدیہ کی اشاعت کے لئے چندہ بھیجا تھا اور براہین احمدیہ کو پڑھ کر فرماتے تھے کہ اس
شخص کی تحریر مسیح ناصری کی تحریر و تقریر سے ملتی ہے ۔ یہ بڑے عالی مرتبہ کا ولی ہے ۔
حضرت مرزا محمد اسماعیل صاحب کی تحریک پر مولوی صاحب نے لدھیانہ جا کر حضرت ار حضرت
اقدس سے ملاقات کی ۔ انہی ایام میں حضرت اقدس نے بیعت لینے کا اعلان بھی کیا۔ حضرت
مولوی غلام حسن صاحب نے ۷ ا رمئی ۱۸۹۰ء کو بیعت کی ۔ رجسٹر بیعت اولی میں آپ کی بیعت
نمبر ۱۹۲ پر درج ہے اور سکونت اصلی میانوالی ضلع بنوں ہے ۔
( رجسٹر بیعت اولی مندرجہ تاریخ احمدیت جلد اول صفحه ۳۵۳)
ازالہ اوہام میں حضرت اقدس نے فرمایا ۔
وو
یہی
وفادار اور مخلص ہیں ۔ بہت جلد لکھی راہوں اور دینی معارف میں ترقی کریں گے کیونکہ
(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد سوم )
فطرت نورانی رکھتے ہیں ۔“
وو
آپ مفسر قرآن بھی تھے اور ایک کتاب تفسیر حسن بیان لکھی تھی ۔ قرآن کریم کی کثرت ا
سے تلاوت کا یہ عالم تھا کہ کوئی دو ہزار سے زائد مرتبہ تلاوت قرآن کر چکے تھے اور جن مقامات کو
نہیں سمجھتے تھے ان کے بارے میں یہ خیال تھا کہ یہ انسان کی اپنی استعدادوں کا قصور ہے۔ قصور ہے ۔
حضرت مولوی صاحب نے یکم فروری ۱۹۴۳ء کو قادیان میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ
قادیان میں تدفین ہوئی ۔ آپ نے ۲۲ جنوری ۱۹۴۲ء کو خلافت ثانیہ کی بیعت کر لی تھی ۔ ۱۹۱۱ء
میں آپ کی خدمت کے پیش نظر دہلی دربار میں خان بہادر کا خطاب دیا گیا ۔ آپ حضرت
صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے خسر تھے۔
فهرست مکتوبات بنام
حضرت مولوی غلام حسن صاحب پشاوری
تاریخ تحریر
صفحه
لد ٧٥
مکتوب نمبر
۵ ستمبر ۱۸۹۶ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
♡
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۱۹۰۴ء
ور جولائی ۱۹۰۶ء
V
۱۳ جون ۱۹۰۷ء
۳۰ جولائی ۱۹۰۷ء
۱۴ اگست ۱۹۰۷ء
الم
۲۲ رستمبر ۱۹۰۷ء
۹ نومبر ۱۹۰۷ء
تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا صفحه ۹۹ تا ۱۰۱
مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ اس جگہ بباعث کثرت مہمانداری پانی کی دقت رہتی ہے ۔ ایک کنواں تو ہے مگر وہ
ہمارے مخالف اور بے دین شرکاء کے قبضہ میں ہے وہ لوگ خواہ نخواہ آئے دن فساد رکھتے
ہیں ۔ لہذا یہ تجویز ہوئی ہے کہ اپنے گھر میں ایک کنواں لگوایا جاوے لاگت تخمین مالی ۲۵۰ روپیہ
ہے بوجہ وقت خرچ مناسب سمجھا گیا کہ چند مخلص دوستوں کو منتخب کر کے اس کام کے لئے ان
سے چندہ لیا جائے ۔ سو آج فہرست ایسے دوستوں کی مرتب ہو کر آپ کا نام بھی اس میں لکھا گیا
لہذا مکلف ہوں کہ آپ اس کام کے لئے جو کچھ بلا تکلف انشراح خاطر سے میسر ہو سکے جلد تر
ارسال فرمانو یں ۔ کوئی فوق الطاقت تکلیف دینا منظور نہیں ہے بلکہ جیسا کہ چندوں میں دستور
ہوتا ہے جو کچھ آسانی سے بطیب خاطر میسر آ سکے ارسال فرمانویں ۔ چونکہ یہ امور ہمارے ذاتی
آرام کے لئے نہیں ہیں بلکہ اس مہمان خانہ کی ضرورتوں کی وجہ سے ہیں اور دن بہ دن مہمانوں کی
کثرت آمد ہے لہذا رفع تکلیف مہمانداری کے لئے یہ تجویز ہے۔ اور اس جگہ ایک عمدہ کتاب
چھپ رہی ہے جس کا نام انجام آتھم ہے ۔ اُمید ہے تین ہفتہ تک چھپ کر شائع ہو جائے گی ۔
ہم بطور فرمائش اپنے لئے یہ چاہتے ہیں کہ جس وقت انگور بیدانہ جو کھلے پکتے ہیں ۔ شاید
کشمش تر ہونے پر آویں تو آپ کسی قدر ضرور بھیج دیں۔
۵ ستمبر ۱۸۹۶ء
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محض اس بات کے لئے تکلیف دیتا ہوں کہ صفیہ بنت قدرت اللہ خان کا جو عبد الحنان سے
نکاح ہوا تھا اب وہ کر کے بہت تنگ ہے۔ اس کی طرف سے ایک تار آئی ہے اور ایک خط بھی
آیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہت ہی تنگ ہے ۔ اور خاوند اس کو ہر ایک پہلو سے ایذا دیتا
ہے ۔ میں نے خوب سوچا ہے کہ یہ بات راست آتی معلوم نہیں ہوتی ایک نہ ایک دن نتیجہ
بد نکلے گا ۔ مجھے اس کی علامات سے یہ بھی خطرہ ہے کہ کسی دن تنگ آ کر خود کشی نہ کر لے۔ اس
صورت میں ان کے ان منحوس تعلقات سے بہت خوف ہے اور نہایت خطرہ ہے ۔ شریعت یہی
تاکید کرتی ہے کہ ایسی صورتوں میں خلع کیا جائے ۔ اس لئے مناسب ہے کہ چونکہ دونوں فریق
ہماری جماعت میں سے ہیں ۔ آپ عبد الحنان کو کہہ دیں کہ ایسا نکاح تمہارے لئے بھی خطرناک
اور شریعت کی رو سے بھی عورت کی سخت نہ رضا مندی کی حالت میں خلع کا حکم ہے۔ اسی لئے مکہ
معظمہ میں ایسی صورتوں میں ہر روز بیسیوں خلع ہوتے ہیں ۔ آپ اگر فہمائش کریں گے تو یہ فتنہ
بذریعہ طلاق فرو ہو جائے گا ورنہ ہماری جماعت میں یہ ایک فتنہ برپا ہوگا ۔ خدا جانے کہاں تک
اس کی آگ مشتعل ہوگی ۔ اس لئے قدرت اللہ خان آپ کی طرف روانہ ہوتا ہے۔ اس نے کہا
تھا کہ میں آپ کی طرف کچھ لکھ دوں ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۳
محبتی مکرمی اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمہ
جلد چهارم
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
م عليكم ورحمة الله و بركاته
السلام علیکم و
کل میرے نام میاں عبدالحنان صاحب کا خط آیا تھا کہ صفیہ کچھ زیورات وغیرہ میرا
اسباب لے آئی ہے وہ مجھے واپس ملنا چاہیئے ۔ اس بارے میں میں نے صفیہ سے دریافت کیا وہ
کہتی ہے کہ میں نے کوئی اسباب عبد الحنان کا نہیں لیا اس نے خود مولوی صاحب کے گھر مجھے
پہنچایا تھا اور میرے ساتھ آیا تھا البتہ یہ زیور جو مجھے دیا تھا میرے پاس ہے ۔
وزن حل طلب مسئلہ ہے۔ جگنی سونے کی ۔ کڑے ہاتھوں کے اور چوڑیاں چاندی کی ۔
پیروں کی پائل چاندی اور جھمکے سونے کے جو آئے تھے وہ خود عبدالحنان نے بیچ دیئے تھے ۔ اب
بموجب شرع شریف فتویٰ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ خاوند اور عورت کی
مفارقت کی حالت میں وہ چیزیں جو خاوند نے عورت کو دی ہوں وہ واپس نہیں ہوں گی گوسونے
کا پہاڑ ہو۔ پس زیور جو دیا گیا کسی صورت میں واپسی کے لائق نہیں ۔ باقی رہا مہر ۔ پس اگر
طلاق ہو یا خلع ہو۔ اگر ایسی صورت ہو کہ اصل مفارقت کا موجب خاوند ہو اور اس کی کسی بدخلقی
اور تکلیف دہی سے طلاق یا خلع تک نوبت پہنچی ہو تو مہر دینا پڑتا ہے بلکہ اگر صفیہ نکاح کی حالت
میں مہر کی نالش کرتی تو بموجب قانون اور شرع کے عبدالحنان پر ڈگری ہو جاتی ۔ اس صورت
میں ایک طرح سے صفیہ مظلوم ہے کہ پانچ سو روپیہ کا اس کا نقصان ہو گیا۔ اب بہر حال میاں
عبدالحنان کو اس فیصلہ پر خوش ہونا چاہیئے کہ صفیہ کا تو مہر ضائع ہوا اور اُس کا زیور ۔اس کے بعد
کوئی جھگڑا ہرگز مناسب نہیں ہے مہر تو ایسی چیز ہے کہ اس میں استحباب یہی ہے کہ اسی وقت یعنی
نکاح کے ادا کر دیا جائے اگر خاوند کی طرف سے حسن معاشرت میں فرق نہ آتا تو اس حالت
میں خلع سے مہر باطل ہوتا مگر یہ ایسی صورت نہیں ۔ پھر اگر خاوند کی رجولیت میں فرق ہے تو
اس نے نہ صرف حسن معاشرت میں فرق دکھلایا بلکہ دھو کہ بھی دیا اس لئے مہر ضرور واجب الادا
تھا۔ مگر ان باتوں کو خدا تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ فریقین میں سے سچا کون ہے اور جھوٹا کون ۔اس تھا۔مگر
لئے یہ فیصلہ نہایت عمدہ اور صحیح ہے کہ صفیہ کا مہر ضائع ہوا اور میاں عبدالحنان کا زیور ۔ دونوں کی
بد قسمتی ہے کہ اس رشتہ کا ایسا منحوس انجام ہوا ۔ کچھ شامت اعمال ہے تو یہ استغفار کرنا چاہیئے ۔
مجھے نہ صفیہ کی کچھ رعایت ہے نہ عبدالحنان سے کچھ فرق ہے۔ اس کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور
مجھے اس رشتہ کے ٹوٹنے پر افسوس ہے کہ ناحق شماتت اعداء کا موجب ہوا ۔ البتہ مرد اس قدر
قابل ملامت ہے کہ اگر مرد سے جیسا کہ شرط ہے آثار محبت اور حسن معاشرت ظاہر ہوں تو کبھی
ممکن نہیں کہ عورت اس سے علیحد گی چاہے۔ خیر ہر چہ شد شکوہ ۔ الخير فيما وقع ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۴
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی مکرمی اخویم مولوی غلام حسین کے صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس سے پہلے اخویم مولوی عبدالکریم صاحب نے برخوردار محمود احمد کے رشتہ ناطہ کے لئے
عام دوستوں میں تحریک کی تھی اور آپ کے خط کے پہنچنے سے پہلے ایک دوست نے اپنی لڑکی کے
لئے لکھا اور محمود نے اس تعلق کو قبول کر لیا تھا بعد اس کے آج تک میرے دل میں تھا کہ بشیر احمد
اپنے درمیانے لڑکے کے لئے تحریک کروں جس کی عمر دس دس برس کی ہے اور صحت اور متانت
مزاج اور ہر یک بات میں اس کے آثار ا چھے معلوم ہوتے ہیں اور آپ کی تحریر کے موافق عمر
بھی باہم ملتی ہے اس لئے یہ خط آپ کو لکھتا ہوں اور میں قریب ایام میں اس بارے میں استخارہ
لے مراد حسن ہے۔ ناشر
بھی کروں گا اور بصورت رضا مندی یہ ضروری ہوگا کہ ہمارے خاندان کے طریق کے موافق آپ
لڑکی کو روریات علم دین سے مطلع فرماویں اور اس قدر علم ہو کہ قرآن شریف با ترجمہ پڑھ لے۔
نماز اور روزہ اور زکوٰۃ اور حج کے مسائل سے باخبر ہو اور نیز بآسانی خط لکھ سکے اور پڑھ سکے۔ اور
لڑکی کے نام سے مطلع فرماویں اور اس خط کے جواب سے اطلاع بخشیں ۔ دیگر خیریت ہے ۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
چونکہ دونوں کی عمر چھوٹی ہے اس لئے تین برس تک شادی میں تو قف ہوگا۔
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم مولوی غلام حسین کے صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
یہ تجویز قرار پائی ہے کہ ہمارے دونوں لڑکوں کی انہی دنوں میں شادی کی جائے تا اس کام سے
فراغت ہو۔ ہاں ایسا ہو گا کہ دونوں لڑکیاں بطور رسم قادیان میں ایک ہفتہ تک رہ کر پھر اس وقت تک ہوگا
اپنے والدین کے گھر میں رہیں گی کہ جب تک بالغ ہو جائیں۔ اس طرح پر ہمارے سر پر سے یہ دو
فرض ادا ہو جائیں گے۔ ایک طرف سے قبول کا خط آ گیا ہے اب آپ بھی اپنی منشا سے مطلع فرماویں۔
آپ کو اپنی لڑکی کے لئے دنیا داروں کی طرح بہت کچھ سامان کی کچھ ضرورت نہیں ہوگی ہر یک وقت
ایسے موقعوں کے لئے کھلا ہے۔ جواب سے جلد تر مطلع فرماویں۔ والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
لے مراد حسن ہے۔ ناشر
اطلاع کے لئے لکھا جاتا ہے کہ محمود احمد کی نسبت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کی لڑکی
سے ہو چکی ہے اور انہیں دنوں میں بشیر احمد کی نسبت آپ کے ہوئی ۔ سو یہ صلاح قرین مصلحت
معلوم ہوئی کہ یہ دونوں نکاح ماہ اکتوبر تک کئے جائیں۔ خلیفہ رشید الدین صاحب نے باوجود
اپنی بے سامانی کے قبول کر لیا ہے اور ۵ راکتو بر ۱۹۰۲ ء تاریخ نکاح قرار پا چکی ہے پس آپ بھی
تاریخ سے اطلاع دیں چونکہ میر اسماعیل ماموں لڑکوں کا پندرہ اکتوبر تک اپنی ڈاکٹری کی
پڑھائی پر چلے جائیں گے اس لئے ضرور یہ ہونا چاہیئے کہ پندرہ اکتوبر سے پہلے ہی یہ دونوں
نکاح ہو جا ئیں آپ مناسب تاریخ سے اطلاع دیں ۔
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
محتی اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمہ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
باعث تحریر خط ہذا یہ ہے کہ میرے گھر میں اور نیز میں بھی اس امر کو مناسب سمجھتا ہوں کہ بشیر احمد
کی بیوی اگر چه خورد سال ہے چند ہفتہ کے لئے اس کو قادیان میں منگوایا جائے تا گھر میں اس کو
اچھی طرح تعارف پیدا ہو جائے کیونکہ بچپن کے زمانہ کا تعارف دل میں بیٹھ جاتا ہے اور کسی طرح
کی وحشت نہیں رہتی اور دلی تعلق پیدا ہو جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ یہ ضروری ہے کہ رسم ملک اور
خاندان کے مطابق جہاں تک ممکن ہولڑ کی کے لئے زیورات طیار کئے جائیں تا بعد طیاری زیورات
برخوردار بشیر احمد معہ ایک مخلصین کی جماعت کے لینے کے واسطے پشاور جاویں۔سو چونکہ سب سے
اول ان امور کے بارے میں آپ سے دریافت کرنا ضروری ہے اس لئے یہ خط لکھا گیا ہے امید
ہے آپ جہاں تک ممکن ہو سکے جلد تر جواب سے مسرور الوقت فرماویں تا زیورات اور پارچات کی
طیاری کے لئے بندو بست کیا جائے ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ والسلام ۔
۱۹۰۴ء
الراقم - خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرے
محبتی اخویم مولوی غلام حسن صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
انگور سفید کے دو ٹوکرہ پہنچے جس میں سے بباعث شدت گرمی قریب نصف خراب ہو گیا
تھا باقی دوستوں میں تقسیم کیا گیا اور جب انگور پہنچا تب میرے لڑکے مبارک احمد اور لڑکی کو
سخت خسرہ نکلا ہوا تھا اب وہ ضد کرتے ہیں کہ ہمارے لئے منگوا دو اور بباعث گرمی خسرہ
ان کو مفید ہے۔ اس لئے دوبارہ تکلیف دیتا ہوں کہ دوٹو کرہ انگور جو آپ نے محض اپنی
مرضی سے بھیجے تھے اب ایک ٹوکرہ انگور سفید ہماری مرضی سے بھیج دیں اور جہاں تک ممکن
ہو جلد اطلاع دے دیں تا خراب نہ ہو مگر اس خط کے پہنچنے کے بعد بہت جلد بھیج دیں ۔ باقی
سب طرح سے خیریت ہے ۔
ور جولائی ۱۹۰۶ء
مہر انگوٹھی ہوئی ہیں
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۸
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
واضح ہو کہ سرور سلطان اس بات کو پسند نہیں کرتی کہ کارِ خیر سے فراغت ہونے کے لئے
پشاور میں جاوے اور پشاور بھیجنے کا نام سن کر ہی روتی ہے ہے اس لئے ہم نے یہ صلاح موقوف رکھی
ہے کہ وہ پشاور میں جاوے۔ لہذا اطلاع دی جاتی ہے کہ کوئی لینے کے واسطے نہ آوے یہی تجویز
قرار پا چکی ہے کہ اسی جگہ رہنا ہوگا ۔
۱۳ / جون ۱۹۰۷ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
اور ہم وقت پر خط بھیج دیں گے اس وقت اس کی والدہ آ جاویں اور ہمارے
خط کے منتظر رہیں ۔
والسلام
مکتوب نمبر ۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
چونکہ سرور سلطان کے ایام وضع حمل کے قریب معلوم ہوتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ
والده سرور سلطان اگست ۱۹۰۷ ء کی دس تاریخ تک قادیان میں پہنچ جائیں اور یہ ضروری ہے کہ
ایک ایسی نوکر عورت ساتھ لے کر آئیں کہ ان دنوں میں کچھ مدت تک سرور سلطان کے پاس
رہے تا بچہ کو رکھے اور اس کی خدمت بھی کرے جو تنخواہ مقرر کی جائے گی ہم دے دیں گے کیونکہ
والدہ محمود احمد بیمار رہتی ہیں اور کوئی محنتی اور قابل اعتبار عورت ملتی نہیں وہاں سے ایک خادمہ
عورت کا آنا ضروری ہے۔ پشاور سے تلاش کرا کر ساتھ لانی چاہیئے ۔ زیادہ خیریت ہے۔ مکرریہ
که دین اگست ۱۹۰۷ ء تک ضرور آ جاویں گودس اگست سے دو تین روز پہلے ہی آجائیں کیونکہ
غالباً یکم اگست سے دسواں مہینہ شروع ہوگا اور بموجب قاعدہ طبی کے نو مہینہ اور دس دن ہوا کرتے
ہیں ۔اس لئے آپ کو کھول کر لکھا گیا ہے۔
۳۰ جولائی ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۱۰
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عزیزہ سرور سلطان کو آج سات روز سے شدید بخار ہے ہر یک تدبیر کی گئی ہے ایک
ذرہ فائدہ نہیں بظاہر حالت خطرناک ہے ۔ آج اس وقت تک کہ ایک بجے دن کا وقت ہے ۔
ایک سو پانچ درجہ کا بخار ہے ۔ دو ڈاکٹر اس جگہ موجود ہیں اور مولوی حکیم نور دین صاحب بھی
موجود ہیں اور ایک اور ڈاکٹر بلائے گئے ہیں وہ بھی پرسوں تک پہنچ جائیں گے۔ باقی سب
خدا تعالیٰ پر تو کل ہے ۔ اب تک کچھ ایسی رڈی علامات نہیں ہیں ۔ آپ بھی دعا کریں کہ
والسلام
اللہ تعالیٰ اس بلا سے نجات دے ۔
۱۴ اگست ۱۹۰۷ء
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ا ا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بشیر احمد کی بیوی سرور سلطان بفضلہ تعالیٰ اب پورے طور پر تندرست ہیں مگر بشیر احمد کی والدہ
بہت بیمار ہیں۔ جس دن سے لڑکا فوت ہو گیا ہے اسی دن سے بیمار ہیں اور دن بدن بیماری ترقی پر
ہے اور آج محمود احمد کی بیوی بھی بیمار ہو گئی ہے اصل بات یہ ہے کہ بوجہ خراب سیلاب کے پانی کے
کہ ہمارے مکان کے نزدیک دریا کی طرح گزرا ہے۔ بیماری بڑھتی جاتی ہے اور پانی گندہ ہے۔ -- بیماری بڑھتی جاتی ہے او
اس لئے یہ قرار پایا ہے کہ ان ہی خراب دنوں میں سرور سلطان پشاور سے ہو آ وے مگر اس جگہ سے
کوئی جا نہیں سکتا۔ مناسب ہے کہ مولوی صاحب یا سرور سلطان کا بھائی اس کو ایک ہفتہ تک لے
جاویں۔ دیگر خیریت ہے۔
۲۲ ستمبر ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ