حضرت شیخ غلام نبی صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت شیخ غلام نبی صاحب
حضرت شیخ غلام نبی صاحب رضی اللہ عنہ موضع کوٹھیاں ضلع چکوال کے رہنے والے تھے جو رضی اللہ عنہ
بعد میں بسلسلہ تجارت راولپنڈی چلے گئے آپ کے والد کا نام شیخ فضل دین تھا خواجگان
برادری تجارت کلکتہ بنگال سیٹھی فیملی سے تعلق رکھتے تھے ۔۱۸۹۲ء میں جب حضرت مولوی
عبد الکریم سیالکوٹی کے چا چو ہدری محمد بخش سیالکوٹی راولپنڈی گئے تو ان دنوں حضرت شیخ غلام
نبی صاحب راولپنڈی میں تھے ۔ چوہدری محمد بخش صاحب نے ذکر کیا کہ حضرت مرزا غلام احمد
رض
رض
نے مسیح و مہدی ہونے کا دعوی کر دیا ہے ۔ حضرت شیخ صاحب کا اس سے قبل حضرت حافظ حکیم ۔ سے
مولانا نور الدین رضی اللہ عنہ (خلیفۃ المسیح الاوّل ) اور مولوی عبداً اعبدالکریم سیالکوٹی سے قریبی
رابطه معلوم ہوتا ہے۔ اس لئے آپ پ نے نے۔ موصوف سے پوچھا کہ مولوی نورالدین صاحب
(خلیفة المسیح الاول ) اور مولوی عبدالکریم سیالکوٹی کا کیا حال ہے انہوں نے آپ سے کہا کہ
دونوں قادیان گئے ہیں ۔ چنانچہ آپ کی درخواست پر چوہدری صاحب کا رڈ لے آئے
( حضرت شیخ صاحب بخار میں مبتلا تھے ۔ ) بیعت کا کار کا کارڈ انہوں نے ہی لکھا اور آپ نے آمَنَّا وَ
صَدَّقْنَا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ لکھ کر دستخط کر دیئے ۔ سیٹھی غلام نبی کے احمدیت قبول کرنے پر
بھائیوں میں اختلاف ہوا اور کاروبارا لگ الگ ہو گیا ۔
تھوڑی مدت کے بعد آپ قادیان گئے تو حضرت اقدس کے بالا خانے پر حضرت اف حضرت اقدس کے
خادم حضرت حافظ حامد علی کے ساتھ ملاقات ہوئی ۔ حضرت اقدس کھڑے رہے اور آپ کو چار پائی
پر بیٹھنے کو کہا اور خود ایک بکس میں سے مصری نکالی اور خود شربت بنا کر آپ کو پلایا۔ مذکورہ ملاقات
میں آپ نے حضرت اقدس سے براہین احمد یہ مانگی جو ختم ہو چکی تھی ۔ صرف ایک نسخہ حضرت کے
استعمال کا تھا جسے آپ نے سیٹھی صاحب کو دے دیا۔ واپسی پر آپ بھیرہ حضرت حکیم مولانا
نورالدین (خلیفة المسیح الاوّل) سے ملاقات کر کے گھر واپس آئے ۔ ایک روایت کے مطابق
بود۔
آئینہ کمالات اسلام توسیع کے زیر تصنیف کے ۸۰ صفحات حضرت اف ضرت اقدس نے آپ کو دیئے ۔
ایک دفعہ سیٹھی صاحب کا قیام حضرت مولانا حکیم نور الدین (خلیفہ المسیح الاول ) کے گھر
ہوا ۔ رات کے بارہ بجے کسی نے دروازے پر دستک دی ۔ دیکھا کہ ایک ہاتھ میں لیمپ اور
ایک ہاتھ میں گلاس دودھ کا لئے حضرت مسیح موعود کھڑے ہیں اور فرمایا بھائی صاحب کہیں
سے دودھ آ گیا تھا تو میں آپ کے لئے لے آیا ۔ (آپ راولپنڈی میں تجارت کرتے تھے ۔
آپ ۱۹۲۴ء میں قادیان ہجرت کر کے آگئے اور دارالرحمت میں مکان لیا ) کتاب البریہ میں
آپ کا پُر امن جماعت کے ضمن میں ذکر ہے ۔
آپ ۱۶ اپریل ۱۹۳۰ ء کو وفات پا گئے اور بہشتی مقبرہ قادیان میں حضرت چوہدری
نصر اللہ خان صاحب کے پہلو میں دفن ہوئے ۔ چکوال میں کاروبار نہ چلنے کی وجہ سے آپ
رض
قادیان چلے گئے تھے ۔
فہرست مکتوبات بنام
حضرت شیخ غلام نبی صاحب
تاریخ تحریر
صفحه
نمبر شمار
۲۷ نومبر ۱۸۹۱ء
۱۰ دسمبر ۹۱ء
۲۹ اگست ۱۸۹۴ء
۱۴ اکتوبر ۱۸۹۸ء
۲۴ اپریل ۱۹۰۰ء
۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء
♡
لد
تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا صفحه ۱۴۱،۱۳۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرا
مخدومی و مکرمی اخویم مولوی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامه معہ پارسل ادویہ پہنچا۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ - امید کہ انشاء الله القدير
دوائی مجوزہ آں مکرم شروع کروں گا ۔ ہنوز میری حالت شدت خارش کی بدستور ہے ۔ جو زخم
ہو جاتا ہے وہ مشکل سے بھرتا ہے۔ درد شدید اور ضربان اور سوزش اور جلن ایسی لازم حال
رہتی ہے کہ مجھ سے کوئی کام نہیں ہو سکتا اللہ جل شانہ کا کوئی فعل حکمت سے خالی نہیں ۔ میرا
ارادہ تھا کہ امرت سر ۔ کپورتھلہ ۔ سیالکوٹ ایک مرتبہ دیکھ آؤں ۔ لیکن اس مرض کے سبب سے
میری حالت سفر کے لائق ہرگز نہیں ۔ شیخ بتالوی اپنی فتنہ انگیزی میں اب تک سست اور کاہل نہیں
ہوئے اور اپنے تمام جذبات نفسانی اسی راہ میں خرچ کرنا چاہتے ہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ
خدا تعالیٰ کو ان مولویوں کے ذریعہ سے تحریک منظور ہے اور چاہتا ہے کہ جلدی اپنے کام کو دنیا
میں پھیلا دیوے کیونکہ بغیر اطلاع یابی کے کوئی شخص طلب کے لئے قدم نہیں اٹھا سکتا ۔
کا جموں میں تشریف لا نا معلوم ہوا ۔
اگر چہ اس دارالا بتلا میں خدا تعالیٰ نے اولاد کو بھی فتنہ میں ہی داخل رکھا ہے جیسا کہ اموال کو لیکن
اگر کوئی شخص صحت نیت کی بناء پر محض اس غرض سے اور سراسر اس وجد اور فکر سے طالب اولاد ہو کہ تا اس
کے بعد اس کی ذریت میں سے کوئی خادم دین پیدا ہو جس کے وجود سے اس کے باپ کو بھی دوبارہ
ثواب آخرت کا حصہ ملے تو خاص اس نیت اور اس جوش سے اولاد کا خواہش مند ہونا نہ صرف جائز بلکہ
اعلیٰ درجہ کے اعمال صالحہ میں سے ہے جیسا کہ اس خواہش کی تحریک اس آیہ کریمہ میں بھی پائی جاتی
ہے۔ اللہ جل شانہ نے فرمایا ہے ۔ وَاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا لے میں ۱۹ ۔ لیکن سچ سچ اور واقعی
الفرقان : ۷۵
اور حقیقی طور پر یہی جوش پیدا ہونا اور اسے اللہ للہی جوش کی بنا پر اولا د کا خواہش مند ہونا ان ابرار و
اخیار اور اتقیاء کا کام ہے۔ جو اپنے اعمال خیر کے آثار باقیہ دنیا میں چھوڑ جانا چاہتے ہیں ۔ سو
جہاں تک تجربہ کیا گیا ہے۔ بے شک ایک سچے خادم دین ہیں ۔ خدا تعالیٰ ان کو اس
نیت اور اس جوش میں پورے طور پر مکمل کر کے ان کی مرادات انہیں عطا فرمادے اور یہ عاجز
بھی اپنے لئے اور نیز آں مکرم کے لئے بھی بجوش دل یہی دعا کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہماری نسل
اور ذریت میں سے بھی اپنے دین کے خادم اور اپنی راہ کے سچے جان نثار پیدا کرے۔ یہ دعا
اس عاجز کی اپنے لئے اور آپ کے لئے اور ۔۔۔ کے لئے اور ہر ایک دوست کے لئے ہے ۔
لیکن ابنائے روزگار کی رسم اور عادت کے طور پر خواہش مند اولا د ہونا اور یہ خیال رکھنا کہ ہماری
موت فوت کے بعد ہماری زخارف دنیا کی ہماری اولا دوارث بنے اور شرکاء ہماری جائداد کے
قابض نہ ہونے پائیں بلکہ ہمارے بیٹے ہمارے ترکہ پر قبضہ کریں اور شریکوں سے لڑتے
جھگڑتے رہیں اور ہمارے مرنے کے بعد دنیا میں ہماری یادگار رہ جاوے یہ خیال سرا سر شرک
اور فساد اور سخت معصیت سے بھرا ہوا ہے اور میں جانتا ہوں کہ جب تک یہ خیال دل میں سے
دور نہ ہولے کوئی شخص سچا موحد اور سچا مسلمان نہیں ہو سکتا ۔ ہمیں ہر روز خدا تعالیٰ کی طرف قدم
بڑھانا چاہئے اور جن امور کو وہ فتنہ قرار دیوے ۔ بغیر تحقق صحت نیت کے ان کو اپنی درخواست
سے اپنے پر نازل نہیں کرانا چاہیے۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے لئے ہو جاتا ہے خدا تعالیٰ اس کے
لئے ہو جاتا ہے ۔ وہ اس کے اندرونی پاک جوشوں اور مظہر جذبات کو خوب جانتا ہے بلکہ
در حقیقت پاک دل انسان کے اندرونی جوش اس کی طرف سے ہوتے ہیں اور پھر وہ انہیں کو
پورا بھی کر دیتا ہے۔ جس وقت وہ دیکھتا ہے کہ ایک لیٹی حالت کا آدمی اس کے دین کی خدمت
کے لئے اپنا کوئی وارث چاہتا ہے تو اللہ جل شانہ اس کو ضرور کوئی وارث عنایت کرتا ہے ۔اس
کی دعائیں پہلے ہی سے قبول شدہ کے حکم میں ہوتی ہیں ۔ خدا تعالیٰ ہم سب کو اسی حالت سے اور
اس کے نتائج سے تمتع کامل کامل عطا فرمادے اور کسی جگہ مکان بنانے کے لئے یہ عاجز ارادہ الہی کی
طرف دیکھ رہا ہے۔ اس لئے ابھی کوئی بات منہ پر نہیں لا سکتا ۔ لیکن اس عاجز کی دلی منشاء ہے
آں مکرم کا اس بات میں تو ارد ہے کہ یہ عاجز اور آل مکرم بقیہ زندگی ایک جگہ بسر کریں۔ سو یہ
عاجز دعا میں مشغول ہے ۔ امید کہ اللہ جل شانہ کوئی ایسی راہ پیدا کر دے گا ۔ جو کہ خیر و برکت
سے معمور ہوگی ۔ زیادہ خیریت ہے۔ والسلام
۲۷ نومبر ۱۸۹۱ء
الراقم خاکسار
غلام احمد از قادیان
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ اور نوٹ مبلغ پنج روپیہ مجھ کو ملا ۔ آپ اس بات پر یقین کر سکتے ہیں
کہ جس قدر آپ محض الله خدمات میں مشغول ہیں ۔ آپ فراموش نہیں ہو سکتے لیکن اس زندگی
میں کوئی شخص ابتلاء اور امتحان سے خالی نہیں ہوتا ۔ سو اسی غرض سے اللہ تعالی بعض اوقات
دعاؤں کو معرض التواء میں ڈالتا ہے تا غافل بندہ کو جو اکثر امور آخرت سے بے خبر ہوتا ہے
ثواب حاصل ہو ۔ آپ تسکین اور اطمینان رکھیں کہ آخر اللہ تعالیٰ فضل کرے گا۔ اور بہتر ہے کہ
دو تین ہفتہ کے لئے میرے پاس قادیان میں آ جاؤ۔ میں آپ کی ہمدردی سے غافل نہیں
ہوں ۔ اس وقت مجھے بشدت دردسر ہو رہا ہے تا ہم یہ خط ایسی حالت میں میں نے لکھا ہے ۔
اب دل کمزور ہوتا جاتا ہے۔
۱۰ دسمبر ۹۱ء
والسلام
الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲ مورخه ۲۹ را کتوبر ۱۸۹۸ء صفحه ۴۰۳
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
از قادیان
مکتوب نمبر ۳
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی مشفقی اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا محبت نامہ پہنچا۔ آپ تحریر فرماویں کہ کیا نور الحق اور رسالہ روافض یعنی ستر الخلافہ
اب تک آپ کے نہیں پہنچا۔ یا دوسری جلدیں مانگتے ہیں اور کس قدر ما نگتے ہیں جب تک مفصل
تحریر نہ ہو کیوں کر ارسال کریں اور آتھم کی پیشگوئی کا وقت انتظار ہے ۔ خدا تعالیٰ اس کو جلد
پوری کرے ۔ آمین ثم آمین ۔ باقی خیریت ہے ۔
۲۹ اگست ۱۸۹۴ء
مکتوب نمبر ۴
محبتی عزیزی اخویم شیخ غلام نبی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
والسلام
خاکسار
غلام احمد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
۔۔۔۔۔ مرسلہ آں محبت پہنچ گئے ۔ جَزَاكُمُ اللهُ خَيْرَ الْجَزَاء ۔ اور دعا کے بارے میں یہ
یا د رکھنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الفاتحہ میں دعا سکھلائی ہے ۔ یعنے اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمُ اس میں تین لحاظ رکھنے چاہئیں ۔
(۱) ایک یہ کہ تمام بنی نوع کو اس میں شریک رکھے ۔
(۲) تمام مسلمانوں کو ۔
(۳) تیسرے ان حاضرین کو جو جماعت نماز میں داخل ہیں ۔ پس اس طرح کی نیت سے
کل نوع انسان اس میں داخل ہوں گے ۔ اور یہی منشاء خدا تعالیٰ کا ہے ۔ کیونکہ اس سے پہلے
اسی سورت میں اس نے اپنا نام رب العالمین رکھا ہے ۔ جو عام ہمدردی کی ترغیب دیتا ہے۔
جس میں حیوانات بھی داخل ہیں ۔ پھر اپنا نام رحمان رکھا ہے۔ اور یہ نام نوع انسان کی ہمدردی
کی ترغیب دیتا ہے ۔ کیونکہ یہ رحمت انسانوں سے خاص ہے ۔ اور پھر اپنا نام رحیم رکھا ہے اور یہ
نام مومنوں کی ہمدردی کی ترغیب دیتا ہے ۔ کیونکہ رحیم کا لفظ مومنوں سے خاص ہے اور پھر اپنا
نام مالک یوم الدین رکھا ہے اور یہ نام جماعت موجودہ کی ہمدردی کی ترغیب دیتا ہے۔ کیونکہ
يَوْمُ الدِّين وہ دن ہے جس میں خدا تعالیٰ کے سامنے جماعتیں حاضر ہوں گی ۔ سواسی تفصیل کے
لحاظ سے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی دعا ہے ۔ پس اس قرینہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس دعا
میں تمام نوع انسانی کی ہمدردی داخل ہے اور اسلام کا اصول یہی ہے کہ سب کا خیر خواہ ہو ۔
۱۴ راکتوبر ۱۸۹۸ء
الحکم نمبر ۳۳ جلد ۲ مورخه ۲۹ را کتوبر ۱۸۹۸ء صفحه ۴
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبی عزیزی شیخ غلام نبی صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کل کی ڈاک میں مجھ کو آپ کا عنا یہ کا عنایت نامہ ملا ۔ میں امیدر امید رکھتا ہوں کہ آپ کی اس نیک نیتی
اور خوف الہی پر اللہ تعالی خود کوئی طریق مخلصی پیدا کر دے گا ۔ اس وقت تک صبر سے استغفار کرنا
چاہیے اور سود کے بارے میں میرے نزدیک ایک انتظام احسن ہے اور وہ یہ ہے کہ جس قد ر سود
کا روپیہ آوے آپ اپنے کام میں اس کو خرچ نہ کریں بلکہ اس کو الگ جمع کرتے جائیں اور
جب سود دینا پڑے اس روپیہ میں سے دے دیں اور اگر آپ کے خیال میں کچھ زیادہ روپیہ
زیادہ ہو جائے تو اس میں کچھ مضائقہ نہیں ہے کہ وہ روپیہ کسی ایسے کام میں خرچ ہو جس میں کسی
شخص کا ذاتی خرچ نہ ہو بلکہ صرف اس سے اشاعت ناعت دین ہو۔ میں اس سے پہلے یہ فتویٰ اپنی
جماعت کے لئے بھی دے چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے جو سود حرام فرمایا ہے وہ انسان کی ذاتیات
کے لئے ہے۔ حرام یہ طریق ہے کہ کوئی انسان سود کے روپیہ سے اپنی اور اپنے عیال کی معیشت
چلا وے یا خوراک یا پوشاک یا عمارت میں خرچ کرے یا ایسا ہی کسی دوسرے کو اس نیت سے
دے کہ وہ اس میں سے کھاوے یا پہنے۔ لیکن اس طرح پر کسی سود کے روپیہ کا خرچ کرنا ہرگز
حرام نہیں ہے کہ وہ بغیر اپنے کسی ذرہ ذاتی نفع کے خدا تعالیٰ کی طرف رڈ کیا جائے یعنی اشاعت
دین پر خرچ کیا جائے ۔ قرآن شریف سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر یک چیز کا مالک ہے ۔ جو چیز سے ثابت ہے کہ اللہتعالیٰ ہر چیز کا ۔ جو
اس کی طرف آتی ہے وہ پاک ہو جاتی ہے بجز اس کے کہ ایسے مال نہ ہوں کہ انسانوں کی مرضی
کے بغیر لیے گئے ہوں جیسے چوری یا راہزنی یا ڈا کہ ۔ کہ یہ مال کسی طرح سے بھی خدا اور دین کے
کاموں میں بھی خرچ کرنے کے لائق نہیں لیکن جو مال رضا مندی سے حاصل کیا گیا ہو وہ خدا
تعالیٰ کے دین کی راہ میں خرچ ہو سکتا ہے ۔ دیکھنا چاہیے کہ ہم لوگوں کو اس وقت مخالفوں کے
مقابل پر جو ہمارے دین کے رد میں شائع کرتے ہیں کس قدر روپیہ کی ضرورت ہے ۔ گویا یہ
ایک جنگ ہے جو ہم ان سے کر رہے ہیں ۔ اس صورت میں اس جنگ کی امداد کے لئے ایسے
مال اگر خرچ کیے جائیں تو کچھ مضائقہ نہیں ۔ یہ فتوی ہے جو میں نے دیا ہے۔ اور بے گانہ
عورتوں سے بچنے کے لئے آنکھوں کو خوابیدہ رکھنا اور کھول کر نظر نہ ڈالنا کافی ہے ۔ اور پھر خدا
تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا ۔ یہ تو شکر کی بات ہے کہ اس سلسلہ کی تائید میں آپ ہمیشہ اپنے مال
سے مدد دیتے رہتے ہیں ۔ اس ضرورت کے وقت یہ ایسا کام ہے جو میرے خیال میں خدا تعالیٰ
کے راضی کرنے کے لئے نہایت اقرب طریق ہے ۔ سوشکر کرنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو
توفیق دے رکھی ہے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ ہمیشہ آپ اس راہ میں سرگرم ہیں ۔ ایسے عملوں کو
اللہ تعالیٰ دیکھتا ہے۔ وہی جزا دے گا ہاں ماسوا اس کے دعا اور استغفار میں بھی مشغول رہنا
چاہیے باقی خیریت ہے ۔
۲۴ را پریل ۱۹۰۰ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
سود کی اشاعت دین میں خرچ کرنے سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ کوئی انسان عمداً اپنے
تیں اس کام میں ڈالے بلکہ مطلب یہ ہے کہ اگر کسی مجبوری سے جیسا کہ آپ کو پیش ہے یا کسی کام میں یہ ہے کہ
اتفاق سے کوئی شخص سود کے روپیہ کا وارث ہو جائے تو وہ رو پید اس طرح پر جیسا کہ میں نے وہ رو پیداس
بیان کیا خرچ ہو سکتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ثواب کا بھی مستحق ہوگا۔
مکتوب نمبر ۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی عزیزی میاں شیخ غلام نبی صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد چهارم
کارڈ پہنچا۔ آپ کو اپنے فرزند دلبند کی وفات سے بہت صدمہ ہوا ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو
نعم البدل عطا فرمادے ۔ یہ خیال آپ دل میں نہ لاویں کہ اس لڑکے کی پیدائش تو بطور معجزہ تھی
پھر وہ کیوں فوت ہو گیا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا نَأْتِ بِخَيْرٍ
مِنْهَا أَوْ مِثْلِهَا ۔ أَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ل یعنی اگر کوئی نشانا انشان اور معجزہ ہم دور
کر دیتے ہیں تو اس سے بہتر اور نشان ظاہر کرتے ہیں اور اولاد کے بارے میں یہ بھی فرمایا
ہے ۔ إِنَّمَا أَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ کے یعنی تمہارے ما ارے ے مال اور تمہاری اولاد تمہارے لئے
فتنہ ہے یعنی آزمائش کی جگہ ہے ۔ خدا تعالیٰ دیکھتا ہے کہ تم میں سے کون قائم رہتا ہے اور کون
ٹھو کر کھاتا ہے ۔ بالخصوص جبکہ آپ کی عمر ہنوز بہت تھوڑی ہے اور مرد کو نوے برس کی عمر میں بھی
اولاد ہو سکتی ہے اس لئے میں لکھتا ہوں کہ آپ اب کی دفعہ تو ثواب حاصل کر لو اور اس آیت کی
رو سے موعود رحمت میں حصہ لے لو ۔ جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَ الْأَنْفُسِ وَ الثَّمَرَاتِ
وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔
سو ہرگز خوف نہ کرو اور خدا کے دوسرے معجزہ کے منتظر رہو۔
۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد
از قادیان
البقرة : ۱۰۷ ۲ التغابن : ١٦ ٣ البقرة : ۱۵۶
حضرت شیخ غلام نبی صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جبور کیاست دروازه مکان 2002
موقت اور سید محمد علی جب 2 بعدقت
کرے
رمانان اراده ای ما بانیان
Jarpur
کی اللہ الرحمن ایم
سید
کی خوم شیخ علم الله
السلام عليه
الله
ر عمائم اور نیز
موت کلی بوده
حواء
لا
A
کرنا-
سے اعلامی کا بعض اوقات
غرض سے اللہ
و عادت کو مرض القرار من
من قالتا ہے