حضرت حکیم فضل الدین صاحب بھیرویؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت حکیم فضل الدین صاحب بھیروی
خواجہ فیملی سے تعلق
حضرت حکیم مولوی حافظ فضل الدین رضی اللہ عنہ بھیرہ کی ایک معزز خواجہ ن تیم مولوی حافظ مل الدین رضی اللہ
کمه
رکھتے تھے جو حضرت مولانا نورالدین صاحب (خلیفة السح الاول ) کے بچپن کے دوست تھے ۔
آپ اکثر حضور کی خدمت میں قادیان حاضر ہوتے تھے ۔
آپ کی بیعت غالباً ۱۸۹۰ء کی ہے کیونکہ فتح اسلام میں آپ کے صدق و اخلاص اور مالی
قربانی کا ذکر ہے۔ آپ کی ہر دو زوجہ نے بیعت کی۔ آپ کی اہلیہ حضرت فاطمہ صاحبہ کی بیعت کا
اندراج رجسٹر بیعت میں ۰۳ انمبر پر ہے۔ آپ کی دوسری زوجہ حضرت مریم بی بی صاحبہ تھیں ۔
آپ سلسلہ کی خدمت دل کھول کر کرتے تھے ۔ آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود کی
خوشنودی حاص حاصل تھی ۔ ایک روز حکیم فضل الدین نے حضرت اقدس مسیح موعود سے عرض کیا کہ
یہاں میں نکما بیٹھا کیا کرتا ہوں مجھے حکم ہو تو بھیرہ چلا جاؤں وہاں درس قرآن کروں گا یہاں
مجھے بڑی شرم آتی ہے کہ میں حضور کے کسی کام نہیں آتا اور شاید بیکار بیٹھنے میں کوئی معصیت ہو میں حضور کے کسی کا ۔
حضور نے فرمایا آپ کا بیکار بیٹھنا بھی جہاد ہے اور یہ بے کاری ہی بڑا کام ہے ۔
قادیان میں آپ نے مطبع ضیاء الاسلام قائم کیا جس میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام
کی کتابیں چھپتی تھیں ۔ اس کے علاوہ مدرسہ احمدیہ کے سپرنٹنڈنٹ اور کتب خانہ حضرت مسیح موعود کے
مہتمم اور لنگر خانہ حضرت مسیح موعود کا کام آپ کے سپر دتھا ۔ حضرت اقدس کے چھ گروپ فوٹوز
میں سے چار میں شامل ہونے کا آپ کو اعزاز ملا ۔
حضرت اقدس فتح اسلام میں فرماتے ہیں ۔
وو
حکیم صاحب ممدوح جس قدر مجھ سے محبت اور اخلاص اور محسن ارادت اور اندرونی
تعلق رکھتے ہیں میں اس کے بیان سے قاصر ہوں ۔ وہ میرے سچے خیر خواہ اور دلی ہمدرد اور

حقیقت شناس مرد ہیں ۔ وہ ہمیشہ در پردہ خدمت کرتے رہتے ہیں اور کئی سو روپیہ پوشیدہ
طور پر محض ابتغاء لمرضات اللہ اس راہ میں دے چکے ہیں خدا تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔
فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۸)
حضرت اقدس نے آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے ازالہ اوہام میں فرمایا۔
معلوم ہوتا ہے کہ انہیں دین کی حقانیت کے پھیلانے میں اسی عشق کا وافر حصہ ملا ہے
جو تقسیم از لی سے میرے پیارے بھائی حکیم نورالدین صاحب کو دیا گیا ہے۔ وہ اس سلسلہ کے
دینی اخراجات بنظر غور دیکھ کر ہمیشہ اس فکر میں رہتے ہیں کہ چندہ کی صورت پر کوئی ان کا احسن
انتظام ہو جائے چنانچہ رسالہ فتح اسلام جس میں معارف دینیہ کی پنج شاخوں کا بیان ہے انہیں کی چنانچہ دینیہ میچ کا
تحریک اور منہ اور مشورہ سے لکھا گیا تھا۔ ان کی فراست نہایت صحیح ہے ۔ وہ بات کی تہہ تک پہنچتے ہیں
اور ان کا خیال ظنون فاسدہ سے مصفی اور مزگی ہے ۔“
آپ کی وفات ۱۸ اپریل ۱۹۱۰ء کو دورانِ سفر لاہور میں ہوئی اور تدفین بہشتی مقبرہ
☆
قادیان میں ہوئی ۔
فهرست مکتوبات بنام
حضرت حکیم فضل الدین صاحب بھیروی
تاریخ تحریر
صفحه
مکتوب نمبر
بلا تاریخ
بلا تاریخ
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۵۸ تا ۶۰

الصلوة والسلام علیکم یا رسول الله
ایام جلسہ قریب ہیں ۔ بعض اشیاء عین ضرورت کے وقت یا تو نہیں ملتیں یا بہت ہی گراں
دوگنی چوگنی قیمت پر ملتی ہیں جیسے لکڑی ، پاتھر، پیاز وغیرہ لہذا عرض کہ اگر حضور کی رائے میں
مناسب ہو تو سردست حافظ حامد علی صاحب کے نام حکم فرماویں کہ وہ ابھی سے انتظام پاتھر،
لکڑی کا کریں یا جس طرح حکم ہو ۔
حضور کا غلام
فضل الدین حکیم
الحمد لله ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور کی خاص دعا سے اس وقت فقیر بالکل اچھا ہے ۔ ہاں
ضعف بہت ہے ۔ روحانی ، جسمانی دونوں ضعفوں کے لئے دعا فرماویں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبر ا
الحمد للہ آپ کو صحت کامل ہو گئی ۔ انشاء اللہ کا بندو بست ہو جائے گا۔
الحکم نمبرے جلد ۴۱ مورخہ ۱۷ مارچ ۱۹۳۸ء صفحہ ۲
والسلام
مرزا غلام احمد

ذیل میں حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک گرامی نامہ درج کیا جاتا
ہے۔ جو حکیم فضل الدین صاحب بھیروی کے نام ہے۔ اس خط کے اندراج کی غرض و غایت
خود خط ہی سے معلوم ہو جاوے گی مگر کسی قدر حالات اس کے متعلق لکھنے ضروری ہیں ۔ حکیم
صاحب کی تیسری بیوی جس کا اس خط میں ذکر ہے ۔ پچھلے دنوں حکیم صاحب سے ناراض ہو کر
حضرت اقدس کے حضور استغاثہ لے گئی جس پر آنحضرت نے حکیم صاحب کو رفق و اخلاق اور
حسن معاشرت کی ہدایت کی اور بیوی مذکور کو حکیم صاحب کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے کا حکم
دیا جیسا کہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم ہے ۔ مگر پھر کوئی امر پیش آیا جس پر آنحضرت نے حکیم
صاحب کو یہ خط لکھا اور اس کے اخبار میں درج کر دینے کا مشورہ دیا۔
تعمیلاً لارشاد عالی اس کو شائع کیا جاتا ہے ۔ امید ہے یہ خط بہت سے مردوں اور عورتوں
کے لئے مفید ہو گا اور بے ہودہ گو اس پر کئی قسم کی نکتہ چینیاں کریں گے۔ یہ بھی ذکر کرنا ضروری
ہے کہ اس خط میں دو ہفتہ کی مہلت کے لئے آپ نے لکھا تھا مگر پھر بنظر ترحم زبانی حکم دیا کہ ایک
ماہ کے لئے مہلت دو ۔ ایسا ہی خط میں حکم دیا تھا کہ ان کے گھر میں سونا بھی چھوڑ دیں مگر پھر آپ
نے فرمایا کہ سونا چاہیے تا کہ اس کی اصلاح کا موقع ملتا ر ہے۔ (ایڈیٹر )
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبر ۲
مجھے یقیناً معلوم ہو گیا ہے کہ مریم کی ہی زیادتی ہے اور جو کچھ عورتوں کے لئے خدا اور سول
کا حکم اپنے خاوندوں کے ادب اور تعظیم اور ہمدردی اور خیر خواہی کا ہے اب اس میں باقی نہیں
ہے اور میں نے اس کو اس بارے میں بہت سمجھایا تھا مگر افسوس اس نے اس پر عمل نہیں کیا ۔ اس
لئے میری رائے تو اس بارہ میں یہ ہے کہ آپ دو ہفتہ تک ایک تحریر کے ساتھ اس کو مہلت دے

دیں کہ اگر وہ اس مدت تک سچی توبہ کر کے اپنی تبدیلی کرے تو بہتر ہے ورنہ اس کے اس شور اور
سرکشی سے سمجھا جائے گا کہ وہ خود طلاق مانگتی ہے تو اس صورت میں تمہارا اختیار ہوگا کہ اس کو
طلاق دے دیں ۔ اور بہتر ہے کہ یہی مضمون کسی اخبار میں چھپوا دیا جائے ۔ کیونکہ اب یہ معاملہ
پوشیدہ نہیں رہ سکتا ۔ اس سے اس کے دل پر رعب پیدا ہوگا۔ اور یہ بہت قرین مصلحت ہے کہ اس
مقرر کردہ مدت میں نہ اس کے گھر سے کھانا کھایا جائے اور نہ وہاں سونا ہوگا ۔ اور یہ بھی شرط لکھ
دیں کہ وہ بلا توقف اپنے بھائی اور ماں کو رخصت کر دے ۔ ورنہ نافرمان متصور ہو گی ۔ پھر اس
قدر کوشش کے بعد اگر باز نہ آوے تو اس کو طلاق دے دیں تا اس کے شر سے نجات ہو ۔ *
والسلام
مرزا غلام احمد
الحکم نمبر ۶ جلد ۱۰ مورخه ۱۷ رفروری ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۲

حضرت حکیم
فضل الدین صاحب بھیروی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اس تعلیم وتعر و صوره
السلام
وسلم منا ظلم اور

حضرت منشی
گلاب دین صاحب رہتاسی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

آج 10 میں سے 10 باقی