حضرت منشی گلاب دین صاحب رہتاسی ؓ
مکتوبات احمد (جلد چہارم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت منشی گلاب دین صاحب رہتا سی
حضرت منشی گلاب دین رضی اللہ عنہ کا مسکن رہتاس مسکن رہتاس ضلع جہلم تھا ۔ آپ سکول ٹیچر تھے اور
بڑے اعلیٰ پایہ کے شاعر بھی ۔ آپ کے والد صاحب کا نام منشی : حب کا نام منشی شرف الدین تھا۔ آپ کا سلسلہ
نسب حضرت علی کی غیر فاطمی اولاد سے ہے۔ آپ کا خاندان مغل بادشاہ نصیر الدین ہمایوں کے
ساتھ وادی وادی سون سکیسر سے ہوتا ہوا رہتا۔ ہتاس آیا ۔ آپ قبول احمدیت سے سے قبل شیعہ خیالات رکھتے
تھے اور اپنے علاقہ کے مشہور واعظ اور ذاکر تھے۔ منشی صاحب یوم عاشور اور چہلم کے مواقع
پر مجالس عزا سے خطاب کرتے تھے اور اہل تشیع میں مقبول اور ہر دلعزیز تھے۔ قبول احمدیت کے
بعد آپ نے یہ تمام مصروفیات ترک کر دیں اور حضرت امام مہدی آخرالزمان کے دامن سے
وابستہ ہو کر احمدیت کے شیدائی بن گئے ۔ آپ جب جہلم تشریف لایا کرتے تو مسجد واقع نیا محلہ
میں نماز جمعہ پڑھاتے اور درس دیتے تھے۔ حضرت منشی گلاب دین نے رہتاس میں تعلیم کے
لئے پہلا مڈل سکول قائم کیا۔
حضرت مولانا برہان الدین جہلمی رضی اللہ عنہ قادیان اور ہوشیار پور سے حضرت اقدس کی
زیارت کے بعد لوٹے ۔ تو منشی صاحب نے کچھ اعتراض کئے ۔ اس پر حضرت مولوی برہان الدین
نے کہا پہلے اسے جا کر دیکھ آؤ پھر میرے ساتھ بات کرنا ۔ چنانچہ منشی صاحب اور آپ کے ایک
قریبی رشتہ دار ملک غلام حسین قادیان پہنچے۔ حضرت اقدس سیر سے واپس آ رہے تھے تو ملاقات
ہوئی ۔ آپ حضرت اقدس" کا نورانی چہرہ دیکھ کر واپس آگئے ۔ بعد میں جب حضرت اقدس نے
دعویٰ کیا تو بیعت کا خط لکھ دیا ۔ آپ کی بیعت ۸ ر ستمبر ۱۸۹۲ء کو حضرت اقدس مسیح موعود نے منظور
فرمائی ۔ رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام ۳۵۳ نمبر پر درج ہے ۔
آئینہ کمالات اسلام میں شاملین چندہ دہندگان برموقعہ جلسہ ۱۸۹۲ء کی فہرست میں
آپ کا نام درج ہے ۔ کتاب البریہ میں پُرامن جماعت کے ضمن میں بھی آپ کا نام درج
ہے ۔ آپ نے پیشگوئی لیکھرام کا نشان پورا ہونے کی شہادت دی جس کا ذکر تریاق القلوب
میں ہے۔
۱۲۳ نومبر ۱۹۲۰ء ۱۹۲۰ء کو آپ کا انتقال ہو گیا ۔ آپ موصی تھے کتبہ یادگار بہشتی مقبرہ
قادیان قطعه نمبر ا حصہ نمبر ۴ میں نصب ہے ۔ آپ کا جنازہ حضرت مولوی عبد المغنی ابن
حضرت مولوی برہان الدین جہلمی رضی اللہ عنہ نے پڑھایا۔ قلعہ رہتاس کے دروازہ
خواص کے باہر مزار کمال چشتی کے احاطہ میں جانب مشرق دفن کئے گئے ۔ آپ کی ایک
دو
کتاب کلیات گلاب، بھی ہے ۔
ہے۔
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۷۴ تا ۷۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب
محبی عزیزی منشی گلاب الدین صاحب سلمہ اللہ تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
موازی ۴ مرسلہ آپ کے پہنچ گئے اور آپ کا نام کتاب مبایعین میں درج کیا گیا
ہے ۔ ہمیشہ خدا تعالیٰ خدا تعالیٰ کی طرف رجوع رکھیں اور حتی الو الوسع اس کے حکموں کو بجالاتے رہیں ۔
بیعت کنندوں کے نمبر ۳۵۲ میں آپ کا نام ہے ۔
ر ستمبر ۱۸۹۲ء
☆
والسلام
خاکسار
غلام احمد
از قادیان
ضلع گورداسپور
الفضل نمبر ۵۶ جلد ۸ مورخہ ۲۷ جنوری ۱۹۲۱ء صفحہ ۷