حضرت بابو محمد صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد چہارم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

با بو محمد صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

فہرست مکتوبات بنام
حضرت با بو محمد صاحب
رض
جلد چهارم
نمبر شمار
تاریخ تحریر
صفحه
یکم اکتوبر ۱۸۸۳ء
۲۱ اگست ۱۸۸۵ء
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء

مکتوب نمبرا
خط آمدہ میر عباس علی سے حال انتقال فرزند آنمخدوم معلوم ہوا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
یہی مصائب ہیں جن پر صبر کرنے والوں کو حضرت خداوند کریم بشارت دیتا ہے أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ
صَلَاتٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ رَحْمَةٌ ۔
خداتع
مو خدا تعالیٰ صبر جمیل بخشے اور نعم البدل عطا کرے۔ اکثر رسم اور عادت کے طور
پر لوگ مسلمان کہلاتے ہیں مگر حقیقت ایمان یہی ہے کہ قضا و قدر کے نزول کے وقت مولیٰ کریم
کے فعل پر انقباض پیدا نہ ہو۔ حدیث صحیح میں آچکا ہے کہ اگر کوئی مصیبت کے وقت بکمال
انشراح إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کے خدا تعالیٰ اس کو نعم البدل اس چیز کا عطا کرتا ہے جو
تلف ہو گیا ہے ۔ یہ سمجھنا چاہئے کہ مومن کی بڑی دولت ایمان اور خوشنودی حضرت باری تعالیٰ
ہے اگر یہ دولت مومن کو حاصل ہے تو کسی نوع کے نقصان سے اس کا کچھ نقصان نہیں ۔ انسان
اپنی کو یہ نظری سے یہ خیال کرتا ہے کہ فلاں فلاں چیزیں میری راحت کا موجب ہیں اور ان کے
تلف ہو جانے سے میری زندگی تلف ہو جائے گی لیکن دراصل رنج اور راحت دونوں خدا تعالیٰ
کے ہاتھ میں ہیں وہ اپنی عنایتوں سے بندوں کو حیران کر دیتا ہے اور کوئی چیز اس کے آگے
انہونی نہیں ہے اس پر مضبوط ایمان سے تو کل کرنا چاہئے کہ وہ ذات پاک فی الواقعہ موجود ہے
جس کے دست تصرف میں زمین آسمان اور ہر ایک چیز ہے۔ خدا داری چه غم داری ۔
یکم اکتوبر ۱۸۸۳ء
ل البقرة: ۱۵۸ الحکم نمبر ۲۱ جلد۷ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۰۲

مکتوب نمبر ۲
مولی کریم جل شانہ جو قادر مطلق ہے اس پر قوی بھروسہ رکھیں وہ آخر اپنے مبتلا بندہ پر
رحم کرتا ہے اس نے رجوع کرنے والوں کو کبھی ضائع نہیں کیا اس کی قدرت اور طاقت کا کسی
نے انتہا پایا ہے؟ غم کے دنوں میں بہت مزا ہے ۔ اور بہت کچھ برکتیں ہیں مگر پیچھے سے قدر معلوم
ہوتی ہے ۔
۲۱ را گست ۱۸۸۵ء
مکتوب نمبر ۳
موت کی فلاسفی
موت خواہ ڈور ہی ہو پھر بھی نزدیک ہے اس عاجز کو موت کا اندیشہ نہیں کیونکہ وہ تو ایک
ضروری اور لا بدی امر ہے اور ایک مَرْكَبُ ہے جو دوست کو دوست تک پہنچاتا ہے البتہ یہ خیال
ہے کہ خداوند کریم جس کا رروائی کو شروع کیا گیا ہے انتہا تک پہنچاوے سو ایسا ہی اس جناب
عز شانہ پر امید ہے۔ **
۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء
، الحکم نمبر ۲ جلد ۷ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۳ء صفحه ۲ ،۳

آج 10 میں سے 10 باقی