حضرت مولوی خدا بخش صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مولوی خدا بخش صاحب
حضرت اقدس کی بیعت کے ریکارڈ میں نمبر ۹۱ پر مولوی خدا بخش جالندھری کا نام ہے۔
آپ کی بیعت یکم مئی ۱۸۸۹ء کی ہے ۔
حضرت بھائی عبد الرحمن صاحب قادیانی ( یکی از ۳۱۳) جن ایام میں ابتلاء اور امتحان
کے دور میں تھے اور قادیان سے ان کے والد صاحب آپ کو دوسری مرتبہ لے گئے تھے اور اس
پر ایک عرصہ گزر گیا تو قادیان کے بزرگوں اور دوستوں نے آپ کی خیریت معلوم کرنے کے
لئے دریافت حال کی غرض سے حضرت بھائی جی کی تلاش میں آپ کو بھیجا۔ طویل اور سخت
سفروں کی تکالیف برداشت کر کے ایک عرصہ کے بعد حضرت اقدس کے پاس واپس آئے تھے
اور حضرت بھائی عبد الرحمن قادیانی رضی اللہ عنہ کے متعلق صرف اتنی خبر پا کر کہ عبد الرحمن زنده
ہے اور دین حق پر قائم ہے تصدیق لے کر قادیان گئے ۔
حضرت میاں صاحب عمر رسیدہ بزرگ تھے ۔ اپنے اندر تبلیغ کا ایک جوش رکھتے تھے اور
عموماً سیاحانہ زندگی کے عادی اور واعظ بھی تھے ۔ حضرت ماسٹر عبدالرحمن جالندھری کے قبول حق
میں ان کی مساعی کا دخل تھا ۔
آپ کے مزید سوانحی حالات نہیں مل سکے کی
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۶۸

مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مکر می اخویم مولوی خدا بخش صاحب سلمه تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ مجھے نہایت افسوس ہے کہ میں اس جماعت پر نظر ڈال کر جنہوں نے
مجھ سے بیعت کی ہے اپنے دل سے یہ فتویٰ نہیں پاتا کہ وہ لوگ اس کار براری کا ذریعہ ہوسکیں
کیونکہ قریباً اکثر لوگ اُن میں سقیم الحال اور مسکین اور تنگدست اور تنگ حال ہیں اور بعض شاید
ادنیٰ درجہ کے وسعت رکھتے ہوں مگر ان کے لئے یہ سوال ابتلا اور آزمائش ہوگا جس سے ان کی
حالت کے بگڑ جانے کا اندیشہ ہے۔ کیونکہ آج کل کی طبیعتوں میں سوءظن بہت ہے۔ جنہوں نے
بیعت کی ہے بالفعل ان کی اسم نویسی ہو گئی ہے۔ ابھی میرے پر نہیں کھلا کہ ان میں سے واقعی طور
پر سچا معتقد اور مخلص کون ہے اور پھسلنے والا اور لغزش کھانے والا کون ہے ۔ البتہ اگر خدا تعالیٰ نے
چاہا دو تین برسوں تک ایسے آدمیوں کا گروہ پیدا ہو جاوے گا جو سچا اخلاص رکھتے ہوں تب وہ
اسلام اور مسلمانوں کے کام آئیں گے ابھی ان کچے حالات والوں کو ٹٹولنا فراست ایمانی سے
بعید ہے میرا دل صاف شہادت دے رہا ہے کہ ابھی یہ لوگ کوئی کام نہیں کر سکتے مجھے آپ کے
کام میں دل و جان سے دریغ نہیں ۔ مگر جو طریق ہو نہار نظر نہیں آتا بلکہ اس میں فساد دکھلائی دیتا
ہے اس کا اختیار کرنا آپ کے لئے کچھ مفید نہیں ۔ لوگ ابھی نہایت کچے ہیں اور ادنی خیال سے
بگڑنے پر مستعد اور نیز روحانی تعارف مجھ سے نہیں رکھتے ۔ بہت باتیں ایسی بھی ہیں جو اس خط
میں قابل تحریر نہیں اگر آپ رو برو ہوں تو آپ پر ظاہر کی جائیں ۔اس لئے بالفعل یہ راہ مسدود
ہے اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو کسی وقت کھل جائے گا ۔ خدائے واحد جلّ شانہ شاہد ہے کہ اس
عاجز کو آپ کی نسبت نہایت دل سوزی و ہمدردی ہے مگر آپ پر یہ آزمائش کا وقت ہے کہ کامیابی
کی راہ میں مشکلات ہیں آپ سب طرف سے پاس کلی کر کے خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور

استغفار بہت پڑھیں ۔ مجھے کبھی کبھی اپنے حالات سے اطلاع دیتے رہیں اگر چہ وہ ہندو مسلمان
ہونے پر کیسا ہی مستعد معلوم ہو مگر میری رائے میں بہتر ہے کہ اُس سے بھی قطع امید کر کے اپنے مولا
غفور، رحیم پر نظر رکھیں تا وہ کوئی راہ پیدا کرے۔ میں آپ کے لئے سوچ میں رہتا ہوں خدا تعالیٰ
چاہے گا تو کوئی راہ پیدا کرے گا اس پریشانی سے جو آپ لاہور میں گزارتے ہیں اگر آپ
میرے پاس رہتے تو بہتر تھا مجھے آپ کے بارے میں دل میں درد اور فکر ہے مگر ایمانی غیرتمندی
کی وجہ سے ایسے لوگوں کی طرف دامن سوال پھیلانے سے کا رہ ہوں جن کی صحت خلوص واعتقاد
میں مجھے کمال درجے کا شک اور اُن کے بگڑ جانے کا قریب قریب یقین کے گمان ہے خصوص ان
دنوں میں جو ہر طرف سے فتنے اور سوء ظن کی آوازیں سنتا ہوں مگر یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
جلد ایسے لوگ میرے گروہ میں داخل کر دے گا کہ جو اسلام اور مسلمانوں کے کام آئیں گے۔
آخر اس دعا پرختم کرتا ہوں کہ یا الہ العالمین اپنے عاجز بندے خدا بخش پر بخشش اور رحمت
فرما کہ آخر تیرا ہی رحم ہے جو مصیبتوں سے نجات دیتا ہے۔ آمین ثم آمین ۔
۷ ارمنی ۱۸۸۹ء
خاکسار
☆
غلام احمد عفی عنہ
اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب ان دنوں میں کشمیر میں ہیں ۔ ایک خط سے معلوم ہوا تھا
کہ اُن کی والدہ صاحبہ فوت ہو گئی ہیں جہاں تک مجھے اُن کے ذاتی امور کا بہت علم تھا میں نے
زبانی آپ سے بیان کر دیا تھا۔ چندہ کے بارے میں انشاء اللہ ان کی خدمت میں تحریر کروں گا
مگر میرے نزدیک بہتر تھا کہ جس وقت وہ جموں آئیں تو آپ تحریری تاکید میری طرف سے
لے جاتے اب اگر آپ کا بھی منشاء ہے تو آپ مجھے اطلاع دیں تو میں خط لکھ کر آپ کے پاس
بھیج دوں گا ۔ آپ اس خط کو پڑھ کر خود روانہ کر دیں مگر آپ کے اطلاع دینے کے بعد یہ خط تحریر
کیا جائے گا ۔ فقط ۔
الحکم نمبر ۲۶ جلدے مورخہ ۱۷ / جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۲،۱۱

خان ذوالفقار علی خان صاحب گوہر
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی