حضرت مرزا سلطان محمود بیگ صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے
حضرت مرزا سلطان محمود بیگ صاحب
حضرت مرزا محمود بیگ صاحب ولد مرزا فتح محمد بیگ صاحب السَّابِقُونَ الأَوَّلُونَ میں
تھے ۔ آپ پٹی ضلع قصور کے رہنے والے تھے ۔ آپ کے والد صاحب عربی کے با قاعدہ
تعلیم یافتہ عالم تھے ۔ آپ پٹی کے رؤسا اور کرسی نشینوں میں سے تھے اور منصف تھے ۔
حضرت مرزا محمود بیگ صاحب نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقہ میں ہی حاصل کی ۔
غالباً ۱۸۹۶ ء یا ۱۸۹۷ء میں آپ بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوئے ۔ بیعت کے بعد
یک لخت ایک غیر معمولی تغیر نیکی اور دین کی طرف ہوا اور جوانی میں ہی طبیعت دنیاوی امور
سے نفرت کرنے لگی ۔ بیعت کے بعد آپ نے فرض نمازوں کے علاوہ تہجد بھی با قاعدہ شروع کر ۔
دی اور جب نماز پڑھتے تو انتہائی عاجزی اور گریہ وزاری سے نماز ادا کرتے ۔
آپ غالبا ۱۸۹۸ء میں قصور سے میٹرک پاس کر کے قادیان آگئے اور تعلیم الاسلام ہائی
سکول میں ملازمت اختیار کر لی اور پھر اپنے اہل و عیال اور چھوٹے بھائی کو بھی قادیان لے گئے
لیکن ۱۹۰۲ ء یا ۱۹۰۳ء میں ملازمت سے علیحدگی اختیار کر لی اور حضرت مسیح موعود کے مشورہ سے
گوجرہ ضلع لائلپور ( حال ٹو بہ ٹیک سنگھ ) میونسپل سکول میں ملازمت اختیار کر لی ۔ جتنا عرصہ آپ
گوجرہ میں رہے جماعت کے امام الصلوۃ اور پریزیڈنٹ رہے۔
گوجرہ میں آپ نے تقریباً ۲۰ سال ملازمت کی اور غالباً ۱۹۳۵ء کے قریب ملازمت
سے فارغ ہو کر بمع اہل و عیال واپس قادیان دارالامان پہنچ گئے ۔
قادیان میں تجارت کرنے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ہو سکی اور تقریباً ۱۹۴۰ء یا ۶۴۱
میں قادیان سے واپس اپنی جد ی جائیداد پر قبضہ کے لئے پٹی آ گئے اور کچھ عرصہ بعد

اراضیات اپنے چھوٹے بھائی مرزا سلطان احمد صاحب کو دے کر تقسیم ملک کے بعد ڈگری
صوبہ سندھ چلے گئے اور وہیں اپریل ۱۹۵۸ء کو ماہِ رمضان میں خدا تعالیٰ کے حضور حاضر
ہو گئے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
آپ قادیان کو اپنا وطن سمجھتے تھے اور گوجرہ رہائش کے دوران میں بمع اہل و عیال اکثر
قادیان آتے رہتے تھے اور حضرت مسیح موعود کے خاندان سے آپ کا خاص تعلق ہونے کی وجہ
سے اکثر حضرت اماں جان کے پاس یا حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کے پاس رہائش رکھتے تھے
اور آپ کی بیٹی صادقہ صاحبہ کو حضرت مسیح موعود نے گڑھتی دی تھی ۔
پہلی دفعہ آپ جب حضرت مسیح موعود سے ملنے قادیان آئے تو آپ کی رہائش حضرت
مسیح موعود کے مکان میں تھی ۔ آپ کی اہلیہ کا نام مبارکہ تھا اور حضرت مسیح موعود کی صاحبزادی
کا نام بھی مبارکہ بیگم تھا اس لئے آپ کی اہلیہ کا نام فضل النساء رکھ دیا گیا چنانچہ وہ اسی نام سے
موسوم رہیں ۔
آپ صاحبِ کشف اور رؤیا تھے ۔ آپ حضرت مسیح موعود کی کتب غور سے
حصہ حفظ کیا ہوا تھا جس کو آپ
پڑھتے رہتے تھے ۔ آپ نے خطبہ الہامیہ کا اکثر
دوہراتے رہتے تھے۔*
۔
تلخیص از الفضل مورخه ۱۵ جون ۱۹۵۸ء صفحه ۵

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب
عزیزی اخویم مرزا محمود بیگ صاحب سلمه
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی ڈاک میں آپ کا خط مجھ کو ملا اور اوّل سے آخر تک پڑھا گیا۔ در حقیقت لڑکیوں
کے معاملات میں بڑی مشکلات پیش آتی ہیں ۔ اور اگر لڑکا لائق اور نیک چلن اور خوش قسمت نہ
ہو تو لڑکی کے لئے مصیبت کے ایام پیش آ جاتے ہیں ۔ ایک کم حیثیت کے آدمی سے جو کمپونڈر
ہونے کی لیاقت رکھتا تھا ناطہ ہونا لڑکی سے بڑی سختی ہے۔ تنگی رزق میں تمام عمر دوزخ کی طرح
گزرتی ہے۔ یہ بہتر ہو گا کہ کوئی لائق لڑکا تلاش کیا جائے ۔ میں بھی اس فکر میں ہوں کہ اپنی
اولاد کا کسی جگہ ناطہ کروں مگر میرے لڑکے بہت چھوٹے ہیں ۔ ایک کا اب گیارھواں برس شروع
ہوا ہے۔ دوسرے کا ساتواں جاتا ہے۔ تیسرے کا پانچواں شروع ہوا ہے ۔ علاوہ اس کے مجھے کا پانچواں شروع ہوا ہے۔ علاوہ اس کے مجھے
اپنی اولاد کے لئے یہ خیال ہے کہ ان کی شادیاں ایسی لڑکیوں سے ہوں کہ انہوں نے دینی علوم
اور کسی قدر عربی اور فارسی اور انگریزی میں تعلیم پائی ہو اور بڑے گھروں کے انتظام کرنے کے
لئے عقل اور دماغ رکھتی ہوں ۔ سو یہ سب باتیں کہ علاوہ اور خوبیوں کے یہ خوبی بھی ہو۔ خدا تعالیٰ
کے اختیار میں ہیں ۔ پنجاب کے شریف خاندانوں میں لڑکیوں کی تعلیم کی طرف اسقدر توجہ کم
ہے کہ وہ بیچاریاں وحشیوں کی طرح نشو و نما پاتی ہیں ۔ اگر قوم کا پاس نہ ہو تو بعض لائق اور
شریف نوجوان ہماری جماعت میں موجود ہیں جن سے ایسا تعلق ہو جانا نہایت خوش قسمتی ہے۔

یہ قو میں جیسے مثلاً جٹ، ارائیں اپنے طور پر شریف ہیں اور بہت سے با اقبال آدمی ان میں
پائے جاتے ہیں ۔ مگر افسوس کہ بڑی قوم کے آدمی ان لوگوں کو اپنی لڑکیاں دینا نہیں چاہتے۔
چنانچہ یہ تجربہ ہو چکا ہے کہ بعض آدمی رشتہ کو قبول کر کے جب سنتے ہیں کہ فلاں شخص فلاں ذات کا
ہے تو پھر منحرف ہو جاتے ہیں اور مردوں کی طرف سے جو جوان اور تعلیم یافتہ ہیں یہ شرط ہوتی
ہے کہ جس لڑکی سے ان کی شادی کی تجویز کی جاوے وہ خوبصورت ہو ۔ عقلمند ہو۔ باسلیقہ ہو۔
چنانچہ حال میں ہی یہ اتفاق پیش آیا ہے کہ بعض اپنے لائق نو جوان تعلیم یافتہ دوستوں کی کسی جگہ
ناطہ کی تجویز کی گئی اور پھر انہوں نے اپنے طور پر جاسوس عورتیں بھیج کر لڑکی کو دکھلایا اور جس جگہ
شکل صورت اور لیاقت اور ہم ان کی مرضی کے موافق ثابت نہ ہوئے اس جگہ انہوں نے انکار کر
دیا۔ یہ مشکلات پی ت پیش آ جاتی ہیں ۔ مگر اللہ تعالیٰ ہر ایک مشکل کشائی پر قادر ہے ۔ آپ کو مناسب
ہے کہ کبھی کبھی دو تین ہفتہ کے لئے ہمارے پاس قادیان میں آ جایا کریں۔ کیونکہ صحبت میں علمی
ترقی ہوتی ہے بلکہ اکثر آنا چاہیے ۔ اس میں بہت برکت اور فائدہ ہے۔ زیادہ خیریت ہے ۔
۶ / جون ۱۸۹۹ء
والسلام
خاکسار
☆
الفضل نمبر ۵۸ جلد ۱۰ مورخه ۲۹ جنوری ۱۹۲۳ ء صفحه ۲
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی