حضرت سید عبد اللہ صاحب بغدادیؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سید عبداللہ صاحب بغدادی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

ایک صاحب المعروف سید عبد اللہ بغدادی جو قبل ازیں قادیان میں کچھ عرصہ رہ کر اب
اپنے وطن کو واپس گئے ہیں ۔ ابتدا میں وہ اہل تشیعہ کے مشرب پر تھے ۔ دارالامان قادیان میں
کسی شخص کے ساتھ یزید کے بارے میں ان کا تکرار ہوا جس کے باعث جانبین میں طیش
آ گیا۔ عبداللہ بغدادی نے اس امر کی شکایت حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام
کے پاس لکھ کر بھیجی ۔ راقم حروف نے عبد اللہ بغدادی کا خط اور اس پر جو جواب حضرت اقدس
نے اس کو لکھا استفادہ کے لئے نقل کر لئے تھے جو یہاں بمعہ ترجمہ درج کئے جاتے ہیں ۔
خط عبد اللہ صاحب بغدادی
جلد پنجم
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
مَسْئَلَةٌ إِنْ كَانَ أَحَدٌ مِنْ مُخْلِصِيكُمْ وَ يَلْعَنُ يَزِيدًا فَهَلْ يَجُوزُ أَنْ يُلْعَنَ أَلْفَ مَرَّةٍ
بِسَبَبٍ أَنَّهُ لَعَنَ يَزِيدًا ۔ ثُمَّ نَسْتَلُ مِنْ جَنَابِكُمْ أَنْ تُبَيِّنَ لَنَا مَا قَدْرُ يَزِيدَ وَ مَا شَانُهُ وَ هَلْ
يَجُوزُ عَلَيْهِ اللَّعْنَةُ امْ لَا ، وَهَلْ هُوَ ظَالِمٌ أَمْ لَا أَفْتُونَا مِنْ عُلُوْمِكُمْ بِالْجِزْيَةِ أَفَادَنَا
اللَّهُ مِنْهَا ۔
والسلام
(أَقَلُّ الْعِبَادِ خَادِمُكُمْ عَبْدُ اللَّهِ)
ترجمہ۔ ایک مسئلہ در پیش ہے کہ اگر کوئی شخص حضور کے مخلصین میں سے ہو اور وہ یزید کو
لعنت کرتا ہو تو کیا جائز ہے کہ اس شخص پر کوئی شخص اس سبب سے ہزار بار لعنت باری کرے کہ وہ
یزید کو ملعون کہتا ہے ۔ پھر میں حضور سے دریافت کرتا ہوں ۔ ظاہر فرماویں کہ یزید کا کیا قدر اور
اس کی کیا شان تھی ۔ کیا یزید پر لعنت بھیجنی جائز ہے یا نہیں ۔ کیا یزید ظالم تھا یا نہیں ۔ اپنے علوم
جزایہ سے ہمیں فتوی مرحمت کریں تا کہ ہم بہرہ مندی حاصل کریں یا کمترین خادم
☆
عبدالله
الحکم نمبر ۴۰ جلد ۸ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۳

مکتوب
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ
اعْلَمُوا أَنَّ الْأَقْوَالَ الَّتِي نُسِبَتْ إِلى يَزِيدَ لَا أَعْلَمُ بِالْيَقِينِ أَنَّهَا كَيْفَ وَقَعَتْ
وَالْأَخْبَارُ مُخْتَلِفَةٌ وَالرِّوَايَاتُ كَثِيرَةٌ فَمِنَ التَّقْوى أَنْ لَّا يَلْتَفِتَ الْإِنْسَانُ إِلَى لَعْنِ
الْآخِرِينَ وَيَخْشَى عَلَى فِسْقِ نَفْسِهِ وَ يُجَاهِدَ لِتَزْكِيَتِهَا فَإِنَّ فِرْقَ يَزِيدَ لَا يَضُرُّكُمْ فَإِنْ
“
كَانَ السَّبُّ الشَّرَّ فَعَلَيْهِ " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ لِكُلِّ
عُضُرٍ مِّنْ أَعْضَاءِ الْإِنْسَانِ سِيْرَةُ خَيْرٍ يَدْعُو اللَّهُ إِلَيْهَا فَلِلْإِنْسَانِ الْكَفُّ أَحْسَنُ السِّيَرِ۔
وَالسَّلَامُ
ترجمہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
غلام احمد عفى الله عنه)
واضح ہو جن افعال کی نسبت یزید کی طرف منسوب کی جاتی ہے۔ مجھے یقیناً معلوم نہیں کہ وہ
کس طرح واقع ہوئے ۔ اس امر میں خبریں مختلف اور روائتیں بہت ہیں ۔ تقویٰ کی یہ شرط ہے
کہ انسان دوسروں کی لعنت کی طرف التفات نہ کرے ( بلکہ ) اپنے ہی نفس کے فسق سے ڈرتا
رہے اور اس کی تزکیہ و تصفیہ میں کوشش کرے۔ کیونکہ یزید کا گناہ تم کو کچھ ضرر نہیں دیتا ۔ اگر اس
کی شرارت تھی تو اس کا وبال یزید پر ہی پڑے گا لقولہ تعالیٰ ۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ لا یعنی اے ایمان والوں اگر تم
خود ہدایت یافتہ ہو گئے تو گمراہ آدمی تم کو ضر ر نہیں پہنچا سکتا ۔ انسان کے ہر اندام میں خدا تعالیٰ نے
نیک سیرت کی خاصیت رکھی ہے جس کے اظہار کے لئے خدا تعالیٰ انسان کو مدعو کرتا ہے۔ پس انسان
کی زبان کی نیک سیرتوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس کو بد گوئی سے روکے کی والسلام
ا المائدة : ١٠٦ الحکم نمبر ۴۰ جلد ۸ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۴ء صفحه ۱۳
( غلام احمد علی اللہ عنہ )

مولا نا غلام رسول صاحب را جیکی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی