حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکیؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی
ولادت ۔ اگست ستمبر ۱۸۷۸ء (بمطابق وصیت فا فارم ۔ آپ کی تالیف حیات قدسی
جلد اصفحہ ۶ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی ولادت بھادوں کے مہینہ میں ہوئی ۔ ہندی کیلنڈر کی رُو
سے یہ اگست یا ستمبر کے ایام تھے ۔
بیعت تحریری ستمبر یا اکتوبر ۱۸۹۷ء ( حیات قدسی جلد اصفحہ ۱۹) ۔ زیارت ۱۸۹۹ء
( حیات قدسی جلد ۳ صفحه ۶ ) وفات ۱۵ دسمبر ۱۹۶۳ء ( الفضل ۱۷ دسمبر ۱۹۶۳ ء صفحہ ۱)
حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ممتاز صحابی ،
سلسلہ عالیہ احمد یہ کے جید و متبحر عالم ، صاحب رؤیا و کشوف اور مستجاب ) الدعوات بزرگ تھے ۔
آپ موضع را جیکی ضلع گجرات کے رہنے والے تھے ۔ آپ کی والدہ ماجدہ نے آپ کی پیدائش
سے قبل خواب میں دیکھا تھا کہ گھر میں ایک چراغ روشن ہے جس کی روشنی سے سارا گھر جگمگا اٹھا
ہے۔ آپ نے ۱۸۹۷ء میں بذریعہ خط بیعت کی اور اس کے دوسال بعد ۱۸۹۹ء میں قادیان
حاضر ہو کر دستی بیعت کا شرف حاصل کیا۔ بیعت کے بعد علی الخصوص آپ کے علم و عرفان اور
تعلق باللہ میں اللہ تعالیٰ نے غیر معمولی برکت بخشی اور آپ کو روحانی نعماء سے اس قدر حصہ وافر
عطا کیا کہ آپ آسمان روحانیت کا ایک درخشندہ ستارہ بن کر نصف صدی سے زائد عرصے تک
بھٹکے ہوؤں کو راہِ راست پر لانے کا وسیلہ بنے رہے ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم و عرفان کے ساتھ
ساتھ الہام اور رویا و کشوف کی نعمت سے نہایت درجہ حصہ عطا فر مایا تھا اور خدمت سلسلہ کی توفیق
بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو بہت غیر معمولی رنگ میں عطا فرمائی تھی ۔
یوں تو آپ سلسلۂ بیعت میں داخل ہونے کے بعد شروع ہی سے تبلیغ حق میں بے انتہا سرگرم
واقع ہوئے تھے اور آپ کی زندگی ہمہ وقت میدان تبلیغ میں ہی بسر ہو رہی تھی۔ لیکن سلسلہ عالیہ احمد یہ
کے باقاعدہ مبلغ کے طور پر آپ نے خلافتِ اولی کے زمانے میں کام کام شروع کیا اور پھر قریباً نصف شر
صدی تک ایسے ایسے عظیم الشان تبلی ے عظیم الشان تبلیغی کارنامے سرانجام د سرانجام دیئے کہ جو رہتی دنیا تک یادگار رہیں گے۔
آپ نے اپنے تبلیغی تجارب اور زندگی میں پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کے والے غیر معمولی واقعات کو اپنی معرکۃ الآراء
تصنیف ”حیات قدسی“ میں محفوظ فرما دیا ہے۔ آپ نے اپنی زندگی میں آریوں، عیسائیوں اور
غیر از جماعت علماء سے صدہا نہایت درجہ کامیاب مناظرے کئے ۔ ہزاروں کی تعداد میں معرکۃ الآراء
لیکچر دیئے۔ اُردو اور عربی میں نہایت اہم علمی موضوعات پر بے شمار قیمتی مضامین رقم فرمائے جو سلسلہ
کے جرائد و رسائل اور اخبارات میں شائع ہوئے۔ آپ کی عربی دانی نہ صرف جماعت میں بلکہ
جماعت سے باہر بھی غیر از جماعت اہل علم حضرات کے نزدیک مسلم تھی ۔ آپ کے عربی قصائد
منقوطہ و غیر منقوطم نے آپ کی عربی دائی اور علم لدنی کا سب سے لوہا منوا لیا تھا۔ آپ کے آقا
سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی نے جن کے فیض صحبت سے آنے بہت کچھ پایا اور آپ کے علم وعرفان
کو جلاء نصیب ہوئی ۔ ۱۸ نومبر ۱۹۴۰ء کو خطبہ جمعہ میں آپ کے علم وفضل اور تبحر علمی کا ذکر کرتے
ہوئے آپ کو حسب ذیل سند قبولیت عطا فرمائی کہ
میں سمجھتا ہوں کہ مولوی غلام رسول صاحب راجیکی کا اللہ تعالیٰ نے جو بحر کھولا وہ بھی
زیادہ تر اسی زمانہ سے تعلق رکھتا ہے۔ پہلے ان کی علمی حالت ایسی نہیں تھی مگر بعد میں جیسے یک دم
کسی کو پستی سے اُٹھا کر بلندی تک پہنچا دیا جاتا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے ان کو قبولیت عطا
فرمائی اور ان کے علم میں ایسی وسعت پیدا کر دی کہ صوفی مزاج لوگوں میں ان کی تقریر بہت ہی
دلچسپ، دلوں پر اثر کرنے والی اور شبہات اور وساوس کو دور کرنے والی ہوتی ہے ۔“
سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے فروری ۱۹۵۷ء میں آپ کو صدرانجمن احمد با یہ پاکستان
کا مستقل ممبر مقرر فرمایا چنانچہ اس وقت سے آپ صدرا انجمن احمد یہ کے ممبر چلے آ رہے تھے۔
علاوہ ازیں آپ افتاء کمیٹی کے بھی رکن تھے ۔
مورخه ۱۵ دسمبر ۱۹۶۳ء کو اچانک سینہ میں درد محسوس ہوا اور اس کے چند منٹ بعد آپ
☆
مولائے حقیقی سے جاملے ۔
تاریخ احمد بیت جلد ۲۲ صفحه ۷ ۲۷ تا ۲۷۹
مکتوب
مندرجہ ذیل خطہ پیر سراج الحق صاحب کے قلم کا لکھا ہوا حضرت اقدس کی طرف سے مجھے
موضع را جیکی میں یکم جنوری ۱۹۰۰ء کو موصول ہوا تھا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم
حضرت امام الزمان علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کا مکتوب عربی جس کی سطر سطر اور جس کا
جمله جمله شوق و ذوق سے بھرا ہوا وجد دلانے والا تھا ملاحظہ فرمایا ۔ ارشاد فرمایا کہ گاہ گاہ اور
☆
بکثرت یہاں آنا چاہیے ۔ خدا تعالیٰ ارحم الراحمین ہے مَنْ جَاهَدَ فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا *
یکم جنوری ۱۹۰۰ء
حیات قدسی جلد دوم صفحه ۹۶
والسلام
کتبه سراج الحق از قادیان
سید غلام محمد صاحب افغان
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد