حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیالؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال
ولادت ۱۸۸۷ء بیعت ۱۸۹۹ ء وفات ۲۸ فروری ۱۹۶۰ء )
حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال سلسلہ احمدیہ کے ان ممتاز اور نامور بزرگوں کی صف اول میں
شامل تھے جنہیں اللہ تعالیٰ نے قریباً نصف صدی تک ایسی شاندار اور نمایاں دینی خدمات کی توفیق بخشی کہ
آنے والی نسلیں قیامت تک آپ پر فخر کرتی چلی جائیں گی۔
حضرت چوہدری صاحب ۱۸۸۷ء میں اپنے آبائی وطن جوڑا کلاں تحصیل قصور میں پیدا ہوئے اور
ابتدائی تعلیم بھی یہیں پائی ۔ آپ کے والد حضرت چوہدری نظام الدین صاحب نے ۱۸۹۷ء میں بیعت کا
شرف حاصل کیا۔
آپ : پ نے جون ۱۸۹۹ء میں قادیان جا کر بیعت کی ۔ آپ مستقل طور پر دسمبر ۱۹۰۰ ء میں قادیان چلے
گئے اور وہاں اسکول میں داخل ہو گئے ۔ آپ ان دنوں پانچویں جماعت میں تھے۔ آپ نے میٹرک
تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے کیا۔ بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور پھر علیگڑھ سے
ایم اے کی ڈگری حاصل کی ۔ ابھی آپ ایف اے میں تھے کہ سیدنا حضرت مسیح موعود نے ستمبر ۱۹۰۷ء میں
وقف زندگی کی تحریک فرمائی۔ اس تحریک پر جن خوش نصیب جوانوں کو لبیک کہنے کی توفیق ملی ، ان میں آپ
بھی شامل تھے۔ جب آپ پ کی درخواست حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوئی تو حضور نے آپ کا وقف
قبول فرمالیا اور آپ ایم اے پاس کرنے کے بعد قادیان میں مستقل طور پر ہجرت کر کے آ گئے ۔
وسط ۱۹۱۳ء میں حضرت خلیفہ اسح الاول نے آپ کو خواجہ کمال الدین صاحب کی معاونت کے لئے
و و کنگ (انگلستان ) بھجوایا۔ آپ ۲۵ جولائی ۱۹۱۳ ء کو لنڈن پہنچے۔
المسير
آپ کی تبلیغی کوششوں سے تقریباً ایک درجن انگریز مسلمان ہوئے۔ آپ ۲۹ مارچ ۱۹۱۶ ء کو قادیان
واپس تشریف لائے۔ اور ۱۵ جولائی ۱۹۱۹ء کو دوبارہ انگلستان کے لئے روانہ ہوئے۔ جنوری ۱۹۲۰ء میں
حضرت مصلح موعودؓ نے لندن میں مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک فرمائی جس پر جماعت نے پُر جوش رنگ میں
لبیک کہا اور چوہدری صاحب نے حضور کی زیر ہدایت اگست ۱۹۲۰ء میں لنڈن کے محلہ پٹنی ساؤتھ فیلڈ میں

ایک قطعہ زمین مع ایک مکان خریدا جو قریباً ایک ایکڑ پر مشتمل تھا ۔ ۲۹ دسمبر ۱۹۲۰ ء کو آپ رہائشی مکان واقع
سٹار سٹریٹ نمبر ہم سے اس عمارت میں منتقل ہو گئے ۔ ۶ رفروری ۱۹۲۱ء کو اس نئے دارالتبلیغ کا شاندار افتتاح
عمل میں آیا۔
دینی خدمات بجالانے کے بعد آپ واپس ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے اور حج بیت اللہ سے
مشرف ہونے اور شریف مکہ سے ملاقات کے بعد ۶ ، بعد ۱۶ ستمبر ۱۹۲۱ء کو قادیان پہنچے ۔
۱۹۲۲ء میں مجلس شوری کا آغاز ہوا۔ اس پہلی تاریخی مجلس شوری میں آپ ناظر اشاعت و تربیت کی
حیثیت سے شامل ہوئے ۔۱۹۲۳ء میں ملکا نہ قوم میں آریوں کی طرف سے شدھی کی تحریک زور شور سے
اٹھ کھڑی ہوئی۔ حضرت مصلح موعودؓ نے مسلمانوں کو ارتداد کے اس طوفان سے بچانے کے لئے تبلیغی
جہاد کا اعلان کیا اور آپ کو امیر المجاہدین مقرر فرمایا۔
۱۹۲۴ء میں سیدنا حضرت مصلح موعوددؓ پہلی بار یورپ تشریف لے گئے اس تاریخی سفر میں آپ کو بھی
حضور کی معیت کا شرف حاصل ہوا ۔ اس سفر سے مراجعت کے بعد حضرت چوہدری صاحب سالہا سال
تک ناظر دعوت و تبلیغ اور ناظر اعلیٰ کے ممتاز عہدوں پر فائز رہے ۔ ۱۹۴۶ء میں آپ پنجاب اسمبلی کے
رکن منتخب ہوئے اور اس حیثیت سے بھی آپ کو مسلمانوں کی نمایاں خدمات بجالانے کا موقعہ ملا۔ آپ
مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے صدر بھی رہے۔ آپ کے ایک بیٹے محترم ناصر سیال صاحب کی شادی
حضرت مصلح موعود کی بیٹی صاحبزادی امتہ الجمیل صاحبہ سے ہوئی ۔ آپ نے ۲۸ رفروری ۱۹۶۰ء کو وفات
پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئے۔
سید نا حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کی وفات پر رقم و پر رقم فرمایا۔
دو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان سے بہت محبت کرتے تھے۔ جب میں نے تشخیذ الا ذہان
جاری کیا تو جن لوگوں نے ابتداء میں میری مدد کی ان میں یہ بھی شامل تھے۔ ملکا نہ تحریک ساری انہوں نے
چلائی تھی ۔ حضرت خلیفہ اول کے داماد بھی تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اعلیٰ علیین میں جگہ
دے اور اس کے فرشتے ان کو لینے کے لئے آگے آئیں اور خدا تعالیٰ کی برکتیں ہمیشہ ان پر اور ان کے
خاندان پر نازل ہوتی رہیں ۔
تلخیص از تاریخ احمدیت جلد ۲۰ صفحه ۷۶۹ تا ۷ ۷۸

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہادی و مولانا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور بندہ کا مدت سے ارادہ تھا کہ اپنی زندگی اللہ تعالیٰ کی رہ میں وقف کر دوں ۔ اس کا میں نے
اپنے والد صاحب سے کئی دفعہ ذکر بھی کیا اور انہوں نے ایسا کرنے کی بندہ کو اجازت دی ہوئی ہے۔
پہلے بھی اس قسم کی ایک عرضی میں نے حضور کی خدمت مبارک میں لکھی تھی۔ مگر اس وقت حضرت مولانا
مولوی نورالدین صاحب نے فرمایا تھا۔ کہ تمہارا ابھی وقت نہیں آیا۔ اس لئے بندہ نے توقف کیا۔ نہیں
تو بندہ کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے۔ اب بندہ حضور سے استدعا کرتا ہے کہ اس عرض کو قبول کیا جائے
اور دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ بندہ کی اس قربانی کو قبول فرمائے ۔ کیونکہ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ اللہ
متقی کی قربانی قبول کرتا ہے اور دوسرے کی رو إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ لا والسلام
۲۵ استمبر ۱۹۰۷ء
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
حضور کا ادنی غلام
فتح محمد
مجھے اس بات سے بہت خوشی ہوئی کہ تم نے بھی اپنی زندگی اسلام کی راہ میں وقف کی ۔ خدا تعالیٰ
اس پر استقامت بخشے آمین ۔ مناسب ہے کہ مفتی محمد صادق صاحب اس کی فہرست بناتے جائیں کی
والسلام
مرزا غلام احمد
ا المائدة : ٢٨
تاریخ احمد بیت جلد ۳ صفحه ۴۶۱،۴۶۰

بنام
حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

اسلیمیم در می اوریم
بات کی بہت خوشی تر
اور وقت کی
انی اولی السلام کی راہ کی ہے
خوانهای اس استانداری این مناسب ہے کہ مفتی محد صاری صحاب
اسکی رفت تا جایش در سلام در عم الله

مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی