حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوریؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب "سنوری
رض
آپ کی پیدائش ۱۸۸۲ ء قریباً ۱۳۰۰ ھ میں ہوئی ۔ والد کا نام مولوی محمد موسیٰ صاحب تھا۔
حضرت مسیح موعود جون ۱۸۸۸ ء کو جب سنور ریاست پٹیالہ تشریف لے گئے تو آپ کو حضرت مسیح
موعود سے مصافحہ کرنے کی سعادت ملی اور مولوی عبداللہ صاحب سنوری کا حضرت کو عرض کرنے
پر کہ ہمارے دو بچوں کے لئے دعا فرماویں تو حضور نے آپ کو گود میں لے کر دعا فرمائی ۔
گو آپ نے پہلے ہی حضرت اقدس کی خدمت میں بیعت کا خط لکھ دیا تھا مگر دستی بیعت
۱۸۹۸ء میں کی ۔ دستی بیعت کرنے کا سبب سنور کا ایک شخص بنا کہ جب آپ نے اس کو تبلیغ کی تو
س نے دلائل سے لاچار ہو کر آپ کو طعنہ دیا کہ دیکھا نہ بھالا صدقے گئی خالہ‘ چنانچہ آپ
بٹھنڈہ ( ان دنوں آپ اپنے والد صاحب کے ساتھ بٹھنڈہ میں رہتے تھے اور نقشہ نویسی کا کام
سیکھتے تھے ) سے سوار ہو کر قادیان آئے اور دستی بیعت کی ۔
وو
آپ نے ۱۹۰۲ء یا ۱۹۰۳ء میں محکمہ مال میں ملازمت اختیار کی ۔ حضرت مسیح موعود کے
ساتھ آپ کا انتہائی فدائیت کا تعلق تھا جس کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ملازمت سے رخصت لے کر
قادیان کچھ عرصہ قیام کرتے ۔
جب آپ کی دوسری شادی ہوئی تو کچھ عرصہ بعد ڈاکٹروں نے آپ کو بتایا کہ آپ کی
بیوی سے اولاد نہیں ہو سکتی ۔ آپ نے حضرت اقدس سے اولاد ہونے کے لئے دعا کی
درخواست کی تو حضور نے آپ کی بیوی کو فرمایا کہ ان کو میری طرف سے خط لکھ دو کہ حضرت
صاحب فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تمہاری اس قدر اولاد ہو گی کہ تم سنبھال نہ سکو گے
چنانچہ اللہ کے فضل سے بیٹے ، بیٹیاں ملا کر ۱۴ بچے پیدا ہوئے ۔
خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کو متعدد خدمات خلفاء جماعت احمد یہ وسلسلہ احمد یہ بجالانے
کی توفیق ملی ۔
۱۹۱۵ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے ارشاد پر چھ ماہ قادیان میں رہ کر جملہ صحابہ کرام
سے حضرت مسیح موعود کی روایات جمع کیں ۔
رض
۱۹۳۶ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے آپ کو ناصر آباد اسٹیٹ کا مینیجر مقرر کیا۔
آپ ۱۹۵۲ء میں دوبارہ ناصر آباد اسٹیٹ کے مینیجر مقرر ہوئے ۔ ناصر آباد کی زمینوں پر آپ
نے بڑی محنت اور دعاؤں سے کام کیا کہ ان زمینوں کی پیداوار میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔ ۔
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ۱۹۵۶ء کی مجلس شوری میں آپ کے اخلاص اور محنت کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا ۔
اس سال تو صدر انجمن احمد یہ کو گھاٹا رہا لیکن مجھے نفع آیا ہے ۔ یہ محض منشی قدرت ا
صاحب سنوری کے سجدوں کی برکت تھی ۔“
الله
آپ ایک پُر جوش احمدیت کی تبلیغ کرنے والے تھے۔ ایک دفعہ آپ کو حضرت خلیفۃ المسیح
الثانی کے ارشاد پر چھ ماہ تک قادیان ٹھہر نا پڑا تو ایک دن حضور کو عرض کیا کہ میں اپنے وطن میں
دو تین ماہ کے اندر تبلیغ کی وجہ سے کسی نہ کسی کی بیعت بھیجوا دیا کرتا تھا ۔ اب چھ ماہ یہاں رہا ہوں
کوئی بیعت نہیں کروا سکا ۔ حضور نے فرمایا ۔ بہت اچھا میں دعا کروں گا۔ چنانچہ حضور کی دعا سے سکا۔
صرف ایک ماہ میں ۳۶ ا حباب کی بیعتوں کی درخواستیں بھجوائیں ۔ ۱۹۵۸ء کو آپ کو اور آپ کی
اہلیہ کو حج کرنے کی توفیق ملی حمید
آپ ایک عبادت گزار ، صاحب الرؤیا ، دعا گو اور حضرت اقدس مسیح موعود کے خاندان
کے بے حد خدمت گزار عاشق تھے ۔ آپ بتاریخ ۱۹ نومبر ۱۹۶۸ء بعمر ۸۶ سال وفات پا کر
بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئے ۔
تلخیص از تجلی قدرت از حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری
حضور نے میرے خط کا جو جواب دیا وہ درج ذیل ہے ۔
السلام عليكم ورحمة ا کم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب
اجازت ہے ۔ چلے جائیں اور میاں عبد اللہ سنوری کے خط سے حال صحت معلوم کر کے
بہت خوشی ہوئی ۔ اللہ تعالیٰ پوری صحت عطا فرمائے ۔ میری طرف سے کہہ دیں کہ میں دعا کرتا
رہوں گا ۔ خدا تعالیٰ قبول فرمائے ہیں
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
تجلی قدرت از حضرت مولوی قدرت اللہ صاحب سنوری صفحه ۱۰
قاضی گوہر محمد صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد
ایک دفعہ ( حضرت ) قاضی گوہر محمد صاحب آف نور پور ضلع کانگڑہ نے ڑہ نے حضور کی خدمت
میں بہت عاجزی کا خط لکھا کہ مجھے براہین احمدیہ حصہ چہارم کی ضرورت ہے ۔ اس پر حضور نے
یہ الفاظ تحریر فرمائے ۔
السلام علیکم
مکتوب
اگر کوئی حصہ چہارم براہین احمد یہ موجود ہے تو سید مہدی حسین ان کو بھیج دیں اور یہ خط سید
☆
مہدی حسین کو دیا جاوے کی
مرزا غلام احمد عفی عنہ
رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) نمبر ۱۱ صفحه ۲۹۴
حضرت مولوی
سید محمد احسن صاحب امروہی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد