حضرت محمد انوار حسین خان صاحب ؓ شاہ آباد۔ ہر دوئی
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت محمد انوار حسین خان صاحب
شاہ آباد ۔ ہر دوئی
حضرت حکیم محمد انوار حسین خان صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ ولد محترم فضل حسین خان
صاحب قوم پٹھان شاہ آباد ضلع ہر دوئی (یو۔ پی ) کے معروف رئیس اور زمیندار تھے۔ آپ کی
پیدائش تقریباً ۱۸۵۰ء میں ہوئی ۔ دارالعلوم دیو بند کے دستار بند مولوی تھے ۔ اس لحاظ سے دینی
علوم سے اچھی واقفیت رکھتے تھے ۔ آپ کے بالخصوص آم کے باغات تھے ۔ اعلیٰ اقسام کو ملا
کر پیوند کرنے کا آپ کو بہت شوق تھا۔ جو بہترین پھل ہوتے حضرت اقدس مسیح موعود کی
خدمت میں بھجواتے ۔
حضرت صوفی ( منشی ) احمد جان صاحب نے ایک کتاب ”طب روحانی ، لکھی انہوں نے
اس کا پہلا حصہ دیکھا اور کہا کہ دوسرا بھی روانہ کر دیں ۔ حضرت منشی صاحب کی طرف سے
جواب گیا کہ اس کے چھپنے کی نوبت نہیں آئی ۔ آپ نے کہا اس کا مسودہ ہی بھیجوا دیں ۔ جواب
آیا کہ مسودہ بھی پھاڑ کر پھینک دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پھاڑا ہوا مسودہ ہی بھجوا دیں ۔ اس
پر حضرت منشی صاحب نے جواب دیا کہ
آن قدح بشکست و آں ساقی نماند
پنجاب میں آفتاب نکلا ہے ۔ اب ستارے راہبری نہیں کر سکتے ۔ اس کا نام مرزا غلام احمد
ہے۔ اس نے کتاب براہین احمد یہ لکھی ہے۔ وہ منگوا کر مطالعہ کریں۔“‘ براہین احمد یہ پڑھ کر
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں بیعت کی درخواست کی ۔ حضرت اقدس نے فرمایا
کہ بیعت کا اذن نہیں ہوا مگر آپ کا تعلق عقیدت قائم رہا اور جب بیعت کا اشتہار
حضرت اقدس کی طرف سے شائع ہوا تو آپ نے دو سال بعد ۱۸۹۱ء میں لدھیانہ کے مقام پر
بیعت کی ۔ آپ حضرت اقدس کے ہاں گول کمرہ میں مہمان ہوا کرتے تھے۔
وو
حضرت اقدس نے آئینہ کمالات اسلام میں ۲۸۰ نمبر پر جلسہ سالا نہ ۱۸۹۲ء میں شامل
ہونے والوں میں مولوی انوار حسین خان صاح خان صاحب تحریر فرمایا ہے اور کتاب البریہ میں ۱۶۰
نمبر پر سید انوار حسین شاہ رئیس شاہ آباد ضلع ہر دوئی کا نام اپنی پُر امن جماعت کی فہرست
میں تحریر فرمایا ہے ۔ آر یہ دھرم میں بھی آپ کا ذکر فہرست دستخط کنندگان میں فرمایا ہے۔
ضمیمہ انجام آتھم میں آپ کا نام مالی مصارف کرنے والے احباب میں درج ہے ۔
۲۷ جولائی ۱۹۳۱ء کو آپ کی وفات ہوئی اور آپ کی وصیت نمبر ۲۸۷۹ ہے اور تدفین
بہشتی مقبره قادیان قطعہ نمبر ۵ حصہ نمبرا میں ہوئی ۔
نمبر شمار
☆
فہرست مکتوبات بنام
حضرت محمد انوار حسین خان صاحب
شاہ آباد ۔ ہر دوئی
تاریخ تحریر
۲۰ رستمبر ۹۵ء
صفحه
۱۶ اگست ۹۶ء
حمد تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۱۰۲٬۱۰۱
یہ مکتوب در اصل ایک پوسٹ کارڈ ہے جس کی ایک جانب حضور کے دست مبارک سے رقم
کردہ آپ کا پتہ اس طرح درج ہے۔
شاہ آباد ضلع ہر دوئی
بخدمت محترم مولوی انوار حسین خان صاحب رئیس سلمہ اللہ تعالیٰ
اور دوسری جانب خط کا مضمون اس طرح درج ہے۔
مکتوب نمبرا *
سے بند ہو
بعد سلام مسنون بصیغہ ضروری دو امر نگارش ہیں ۔ (۱) تو یہ ہے کہ جو نوٹس وغیرہ آپ
کی خدمت میں روانہ ہوا وہ بدین غرض ہے کہ نوٹس کے تحت ۔۔۔۔۔ جملہ احباب و مخلصین کے
دستخط ثبت کرا کے بہت جلد روانہ فرمائیں کیونکہ رسالہ آریہ دھرم میں یہ جملہ دستخط طبع ہو کر
شایع ہونے والے ہیں تا کہ اس سے مخالفین کا منہ ۔۔۔۔۔۔ قا ۔۔۔۔۔ قانون پر اعتراضوں
جاوے کیونکہ قانون کے پاس ہونے میں کسی قدر تاخیر نہ ہو گی ۔ (۲) کہ جو درخواست
گورنمنٹ میں بھیجی جاوے گی اس کے ساتھ نقشہ منسلکہ پر دستخط و مواہیر ہر یک اسلام معززین
کے جہاں تک کثرت سے ممکن ہو ثبت ہو کر یہاں آنے ضروری ہیں ۔ چونکہ درخواست منظور
ہونے اور نیز مواہیر و دستخط کثیر حصہ ایک اسلام کے کرانے میں دیر ہو گی لہذا نمبر اولیٰ کی
کارروائی مقدم ہو گئی ہے ۔۔۔ اور نمبر دوئم کی کارروائی جاری رہے ۔ جزاوّل میں اگر کوئی
صاحب مخالف بھی دستخط کریں تو مجاز ہیں ۔
۲۰ رستمبر ۹۵ء
مرزا غلام احمد
بقلم محمد احسن از قادیان
مکتوب نمبر ۲
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محتی اخویم خان صاحب محمد انوار حسین خان صاحب سلمہ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچ کر اور حال وفات فرزند عزیز آل محبّ سے اطلاع پا کر بہت غم اور
اندوہ ہوا، إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ چونکہ ہم سب لوگ خدا تعالیٰ کی امانت اور ودیعت ہیں
اس لئے صبر اور رضا برضائے الہی بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر بخشے اور اس کا عوض عطا
کرے۔ معلوم نہیں ہوا کہ اس لڑکے کی کیا عمر تھی ۔۔۔ ایم ۔۔۔ آزمائش ہیں کہ جلد جلد صحت
عافیت عزیزوں سے مطلع فرماتے رہیں۔ پہلے اس سے کم اتفاق گذرا ہے کہ بارش سے پہلے
ہیضہ ظاہر ہوا ہو۔ خدا جانے کوئی حاضر اسباب ہوں گے ۔ اس ملک میں اب تک اللہ تعالیٰ کے
رحم اور کرم سے نام و نشان ہیضہ کا نہیں ، نہ امرتسر میں ، نہ لاہور میں ، نہ دہلی میں ۔ ابھی کوئی تازہ
کتاب تالیف نہیں ہوئی ۔ گرمی بہت پڑتی رہی ہے ۔ اب انشاء اللہ یہ کام شروع ہوگا ۔
۱۶ اگست ۶۹۶
والسلام
خاکسار
مولوی صاحب اس وقت تشریف نہیں رکھتے ۔
غلام احمد
رض
نوٹ: یہ مکتوبات ات حضرت حکیم مولوی انوار حسین خان صاحب کے پوتے مکرم سہیل احمد خان
صاحب ابن مکرم عبدالکریم خان صاحب کراچی حال کینیڈا سے مہیا ہوئے ہیں ، فَجَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ
اصل مکتوب ان ہی کے پاس محفوظ ہیں ۔ مکتوب میں جہاں الفاظ کی سمجھ نہیں آئی وہاں نقطے ڈال دیے گئے
ہیں ۔ ( ناشر )
بنام
حضرت محمد انوار حسین خان صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
شاہ آباد۔ ہر دوئی
و بدین یار والی کیانی به اعمار مخالفین کی دو خط ثابت کرائی است جاود او انا
ایران به اود ان ا ایران
عکس مکتوب نمبر ۲
ہم اللہ
عدد لینے
بھی ان
و حالات
حالف محمد ادوار میں
شماست
اسلام را در راه دام می اگر در حال
رحمہ
وفات فرزند عزیز ان سب سے اطلاع پاکر بہت شام اور
اسب درگیر شد تعالی
کی امانت اور روایت میں اس کے جد اور ر ا ر بنوایا اور
اسر عالی اس کو او پیجئے اور امیری مرضی مطرب
از نباش ای
بہت پہلی ہیں
عمان
し
بقیه عکس مکتوب نمبر ۲
به طول chill go
دار ترین ها در این نهایی است - این دار
اب اثار اله مرتمام نبرد دریا
"
ng