حضرت میاں محمد بخش صاحب ملتانیؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
میاں محمد بخش صاحب ملتانی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد
حضرت میاں محمد بخش صاحب ملتانی
ذیل میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے آج سے ۴۰ سال قبل کے ۲ مکتوب گرامی
شائع کئے جا رہے ہیں جو حضور علیہ السلام نے میاں محمد بخش صاحب ملتانی مرحوم کے استفسار پر
اس وقت رقم فرمائے تھے جبکہ مرحوم ۱۹۰۳ء میں دارالامان میں قیام پذیر تھے ۔ حضور علیہ السلام
کی اصل تحریر مرزا محمد ابراہیم صاحب نسیم آبا دسٹیٹ (سندھ) کے پاس محفوظ ہے
خاکسار ملک فضل حسین کا رکن صیغه تالیف و تصنیف
مکتوب نمبر
فهرست مکتوبات بنام
حضرت میاں محمد بخش صاحب ملتانی
تاریخ تحریره
۳۱ رمتی ۱۹۰۳ء
۶ جون ۰۳ء
صفحه
الفضل نمبر ۲۵۲ جلد ۳۱ مورخه ۲۷ راکتو بر ۱۹۴۳ ء صفحه ۳
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبرا
L
امر اول کا جواب یہ ہے کہ نصوص حدیثیہ اور قرآنیہ سے ثابت ہے کہ جو شخص خدا اور رسول کے
وصایا اور احکام کی سرکشی کرے گا۔ وہ قیامت کو قابل مواخذہ ہوگا اور مجرموں میں شمار کیا جائے گا۔
قال الله تعالى - أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ اور دوسری جگہ فرماتا ہے
فَأَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَقَّى ۔ لَا يَصْلُهَا إِلَّا الْأَشْقَى ۔ الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّى اور فَمَنْ أَظْلَمُ
مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللهِ كَذِبًا أَوْ كَذَّبَ بِايْتِهِ ۔ اور پھر فرمایا تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ
وَهُمْ فِيهَا كُلِحُوْنَ أَلَمْ تَكُنْ ايَتِي تُتْلَى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ پر
مسیح موعود کا آنا خدا اور رسول کی طرف سے ایک خبر دے رکھی تھی اور اطاعت کے لئے وصیت تھی۔ اس
سے انکار کیوں موجب مواخذہ نہ ہو۔ ایسا ہی حدیثوں میں ہے کہ مسیح اور مہدی جب ظاہر ہوگا تو ہر
یک کو چاہئے کہ اس کی طرف دوڑے۔ اگر چہ گھٹنوں کے بل جانا پڑے اور آیا ہے کہ جو شخص اس کو تسلیم
اور قبول نہیں کرے گا تو خدا اس سے مواخذہ کرے گا اور آپ کا یہ استفسار کہ خدا تعالیٰ جو کچھ کسی نبی
یا رسول کو الہام کرتا ہے اس کے معنے کھول دیتا ہے۔ ایسا دعوی تو قرآن کے برخلاف ہے۔ اللہ تعالیٰ
قرآن میں صاف فرماتا ہے کہ بعض آیات بینات ہیں جن میں تصریح کی گئی ہے اور بعض متشابہات
ہیں جس کی حقیقت کسی پر کھولی نہیں گئی۔ ویسا ہی مقطعات قرآنی ہیں۔ اور احادیث سے ثابت ہے کہ
بعض آیات کے متعلق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فلاں وقت فلاں آیت کے معنے مجھ پر
کھلے۔ پہلے معلوم نہ تھے اور نیز احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف میں بے شمار عجائبات ہیں
جو وقتاً فوقتاً ظاہر ہوں گے۔ ان تمام آیات سے علم ہوتا سے علم ہوتا ہے کہ نبی بھی بموج نبی بھی بموجب آیت لَا عِلْمَ لَنَا
إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا ایک حد تک کتاب اللہ کا علم رکھتے تھے۔ نہ کہ خدا کے برابر ۔ والسلام
۳۱ رمئی ۱۹۰۳ء
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
لى النساء : ۲۶۰ الیل: ١٦ ٣ الاعراف : ۳۸ المومنون : ۱۰۶،۱۰۵ ۵ البقرة: ۳۳
الفضل نمبر ۲۵۲ جلد ۳۱ مورخه ۲۷ راکتو بر ۱۹۴۳ء صفحه ۳
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبر ۲
پہلے سوال کی نسبت میرا صرف یہ مطلب تھا کہ جو شخص قال الله قال الرسول سے سرکشی
کرے گا وہ ضرور قابل مواخذہ ہوگا ۔ پس جبکہ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول نے صریح اور صاف
لفظوں میں خبر دی ہے کہ اسی امت میں سے مسیح موعود ہوگا اور وعید کے طور پر فرمایا ہے کہ جو شخص
اس کو اپنا حکم نہیں ٹھہرائے گا وہ عذاب اور مواخذہ الہی کا مستحق ہوگا اور پھر کون دانا اس سے
انکار کر سکتا ہے کہ مسیح موعود کو نہ ماننا موجب سخط اور غضب الہی اور خدا اور رسول کی نافرمانی
ہے۔ رہی یہ بات کہ ایسا شخص جو نماز پڑھتا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لاتا
ہے ۔ وہ مسیح موعود کے نہ ماننے سے ایماندار ہے یا کافر ۔ اس کا جواب یہی ہے کہ خدا کے احکام
ہے کہ خدا کے احکام
میں سے کسی حکم کو بھی نہ ماننا موجب کفر ہے ۔ جو شخص مثلاً نماز پڑھتا ہے مگر کہتا ہے کہ چوری کرنا
اور زنا کرنا اور شراب پینا اور جھوٹ بولنا اور سود کھانا اور خون کرنا کچھ گناہ نہیں ہے۔ وہ کافر ہے
کیونکہ اس نے خدا تعالیٰ کے احکام کی تکذیب کی اور ان سے انکار کیا۔ زنا کرنا اور شراب پینا
وغیرہ معاصی موجب کفر نہیں ہیں ۔ وہ سب گناہ ہیں ۔ مگر ان بدکاریوں کو حلال ٹھہر انا موجب
کفر ہیں ۔ پس اسی طرح مسیح موعود سے انکار کرنا اس وجہ سے کفر ہے کہ اس میں خدا اور رسول
کے وعدہ اور متواتر پیشگوئی سے انکار ہے۔ یہ ایسا مسئلہ ہے کہ ہر ایک مسلمان جو ادنی علم بھی رکھتا
ہو۔ اس سے واقف ہے خدا کی حدود کو توڑنا کا فرنہیں کرتا ۔ البتہ فاسق کرتا ہے ۔ مگر خدا کے قول
کے برخلاف بولنا کا فر کرتا ہے۔ اس سے کسی کو بھی انکار نہیں ۔ اور امر دوم بھی صاف ہے۔
اسلام میں کوئی بھی ایسا فرقہ نہیں جس کا یہ عقیدہ ہو کہ نبی کا علم خدا کے علم کے موافق ہوتا ہے۔ یا
خدا پر فرض ہوتا ہے کہ اپنے کلام کے تمام حقائق و دقائق نبی کو سمجھا دے ۔ ہاں جسقد رحصہ
کلام الہی کا تبلیغ کے لئے ضروری ہے وہ تو نبی کو سمجھایا جاتا ہے اور جو ضروری نہیں اس کا سمجھانا
ضروری نہیں ۔ یعقوب کو چالیس برس تک با وجود متواتر دعاؤں کے خبر نہ ہوئی کہ یوسف کہاں
ہے اور پہلی کتابوں میں لکھا تھا کہ جب تک الیاس نبی نہیں آئے گا عیسی بن مریم نہیں آئے گا اور
کسی نبی کو خبر نہ ہوئی کہ الیاس سے مراد اس کا مثیل ہے۔ جب حضرت عیسی علیہ السلام آئے اور ان
پر اعتراض کیا گیا کہ الیاس نبی تو اب تک آسمان سے نہیں آیا تم کس طرح آ گئے تب خدا سے
اطلاع پا کر انہوں نے جواب دیا کہ الیاس سے مراد یحییٰ نبی ہے اسی کو الیاس سمجھ لو اور ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو حدیبیہ کے سفر میں خبر نہ ہوئی کہ ہم اس سفر میں ناکام رہیں گے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وحی ہوئی کہ پتھریلی اور کھجوروں والی زمین ان کی ہجرت گاہ ہوگی ۔
پس آپ نے سمجھے میں غلطی کھائی اور خیال کیا کہ وہ یمامہ ہے حالانکہ وہ مدینہ تھا۔ ایسا ہی لکھا ہے
اور غالبا تفسیر معالم میں بھی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا
سِحْرٌ مُسْتَمِر ے تو آپ نے فرمایا کہ اس کے معنے مجھے معلوم نہیں اور مقطعات کے معنوں
میں آپ کی طرف سے کوئی قطعی اور یقینی تاویل مروی نہیں اگر آپ کو ان کا علم دیا جاتا تو ضرور
آپ فرما دیتے ۔ ماسوا اس کے میں خدا تعالیٰ کی طرف سے علم پاتا ہوں مجھے خدا تعالیٰ کی طرف
سے یہی معلوم ہے کہ خدا پر حق واجب نہیں کہ ہر یک بات نبی کو سمجھا دے اس کا اختیار ہے کہ
بعض امور کو کسی وقت تک مخفی رکھے ۔ دیکھو احد اور حنین کی لڑائی میں کیسے کیسے ابتلا پیش آئے ۔
اگر اللہ تعالیٰ پہلے سے اپنے نبی کو سمجھا دیتا تو کیوں وہ ابتلا پیش آتے جو شخص نبی کا علم خدا تعالیٰ
کے علم کی طرح غیر محدود سمجھتا ہے یا خدا تعالیٰ پر واجب سمجھتا ہے ہر یک امر ہر یک مخفی حقیقت نبی
کو بتلا دے وہ گمراہ ہے اور قریب ہے کہ اس گمراہی پر اصرار کر کے کافر ہو جائے ۔
ا القمر : ٣
ہاں جس قدر عقائد اور اعمال اور حدود کی تعلیم کے متعلق امور ہیں جو انسانوں کے لئے
مدار نجات ہیں وہ نبی کو بتلائے جاتے ہیں۔ تا امت اور خود نفس اس کا ان احکام سے محروم نہ
رہے۔ ایسے جاہلانہ خیالات سے تو بہ کرو کہ ایمان ایک نازک چیز ہے ۔ خبیث فرقہ نصاری کا
اسی سے گمراہ ہو گیا کہ انہوں نے حضرت عیسیٰ کے بارہ میں اطراء کیا اور صفات میں خدا تعالیٰ
کے برابر ٹھہرا دیا ۔ انبیاء خدا تعالیٰ کے عاجز بندے ہیں ۔ اسی قدر علم رکھتے ہیں جو خدا تعالیٰ
سے پاتے ہیں ۔ ایسا انسان سخت جاہل بلکہ خبیث اور ناپاک طبع ہے جو خیال رکھتا ہے کہ ہر
یک ضروری غیر ضروری امر کا علم انبیاء کو دیا جاتا ہے۔ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَإِنْ مِنْ
إِلَّا عِنْدَنَا خَزَائِنُهُ وَمَا نُنَزِّلُةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ یعنی ہمارے پاس ہر ایک چیز کے خزانے
ہیں ۔ مگر ہم بقدر معلوم زمین پر اتارا کرتے ہیں ۔
والسلام
اب میں نے صاف صاف لکھ دیا ہے ۔ مجھ کو فرصت نہیں ہے کہ اس تفصیل کے بعد وقت
ضائع کروں ۔ اگر مادہ فہم کا ہے تو خود سمجھ لو ور نہ خیر
☆
/ جون ٠٣ء
غلام احمد عفی عنہ
ل الحجر : ۲۲ الفضل نمبر ۲۵۲ جلد ۳۱ مورخه ۲۷ را کتوبر ۱۹۴۳ ء صفحه ۳
حکیم محمد حسین صاحب قریشی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
( مندرجہ ذیل تمام مکتوبات حضرت حکیم محمد حسین صاحب قریشی کی
ب خطوط امام بنام غلام سے لئے گئے ہیں ۔ ناشر )
کتاب
جلد