حضرت منشی محمد حسین صاحب کلرکؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت منشی محمد حسین صاحب کلرک
سن بیعت ۱۹۰۴ء
حضرت منشی محمد حسین صاحب کا تب ولد میاں نبی بخش صاحب حال مقیم قاد قادیان دارالامان
آپ بیان کرتے ہیں کہ میں چھوٹا بچہ ہی تھا۔ قریباے یا ۸ سال کی عمر ہو گی کہ ایک مرتبہ چھوٹے
بچے جن میں میں بھی تھا، رات کے وقت کا غذ کی پتلیوں کا تماشہ حضور کے گھر کے صحن میں کر کے کھیل
رہے تھے کہ حضور تشریف لائے تو اس وقت میم کا سوانگ ایک لڑکے کو بنایا ہوا تھا تو آپ دیکھ کر خفا
ہوئے اور منع فرمایا کہ کسی کی نقل اور سوانگ نہیں بھرنا چاہیے۔ کیونکہ جو کوئی کسی قوم کا مثیل بنتا ہے وہ
انہیں میں سے ہوتا ہے۔ آپ نے منع فرمایا اور روکا۔
اسی طرح ایک دفعہ ایک انگریز اور ایک لیڈی امریکہ سے حضور کی زیارت کے لئے قادیان آئے
تو ان دنوں دفتر محاسب بیت المال ابھی نیا نیا بنا تھا۔ یہاں ان کو ٹھہرایا گیا اور حضور کو اطلاع دی گئی۔
حضور کی طبیعت قدرے ناساز تھی۔ لمبا چغہ اور کمر میں پڑکا پہن کر تشریف لائے۔ انگریز سے حضور نے
مصافحہ کیا لیکن لیڈی سے مصافحہ نہ کیا۔ جس پر وہ شکستہ خاطر ہو گئی۔ پھر اسے سمجھایا گیا کہ اسلام میں
نامحرم عورتوں سے مصافحہ کرنا نا جائز ہے۔ ترجمان حضرت مفتی محمد صادق صاحب تھے۔ انہوں نے پوچھا
کہ آپ کا مسیح ہونے کا دعویٰ ہے۔ حضور نے فرمایا کہ ہاں اس پر انگریز نے پوچھا۔ آپ کا کوئی نشان
۔
اور معجزہ تو حضور نے فرمایا کہ آپ کا یہاں قادیان میں آنا بھی میرانشان اور معجزہ ہے کیونکہ مجھے اللہ
تعالیٰ نے پہلے خبر دی ہوئی ہے کہ دور دور سے لوگ تیرے پاس آئیں گے۔ یہاں قادیان میں کوئی
سیرگاہ نہیں ۔ دارالخلافہ نہیں۔ بڑا شہر نہیں۔ تجارتی منڈی نہیں ۔ محض ایک گاؤں ہے۔ آپ کس واسطے
تشریف لائے ہیں۔ محض میری خاطر آپ آئے ہیں۔ یہ آپ کا آنا میرا ایک نشان اور معجزہ ہے۔
پھر میاں عبدالحی مرحوم چھوٹے بچے تھے غالباً چھ سات سال کے ہوں گے۔ خدا ان کی مغفرت
کرے اور جنت میں جگہ دے۔ وہاں موجود تھے۔ ان کو پیش کیا گیا۔ حضور نے فرمایا کہ یہ لڑکا میری دعا
سے پیدا ہوا ہے اور پیدا ہونے سے پہلے مجھے میرے اللہ تعالیٰ نے اطلاع دی تھی کہ اس کے جسم پر داغ
دنبل ہوں گے۔ چنانچہ وہ داغ دنبل ان کے جسم پر سے دکھائے گئے ۔ پھر تھوڑی دیر ٹھہرے۔ کھانا
کھایا۔ چائے پی اور چلے گئے۔
خاکسار اخبار بدر میں کتابت کا کام کیا کرتا تھا۔ حضرت مفتی محمد صادق صاحب ایڈیٹر اخبار تھے۔
بعض وقت مجھے رقعہ لکھ دیا کرتے کہ رقعہ لے جاؤ اور حضور سے خدا کی تازہ وحی یعنی تازہ الہامات لکھوالا ؤ۔
چنانچہ خاکسار آ تا اور دروازه پر دستک دیتا تو بعض وقت حضور خود دروازہ پر آ جاتے ورنہ کوئی خادمہ رقعہ لے
جاتی اور حضور سے تازہ الہامات لکھوا کر لے آتی۔ اور کبھی حضور خود لکھ کر لے آتے اور دے دیتے۔
ایک مرتبہ حضور فرما رہے تھے کہ بعض وقت اشعار میں اپنے مضامین کو بیان کرنے کی ہمیں
ضرورت اس لئے پیش آئی کہ بعض طبائع اس قسم کی ہوتی ہیں کہ ان کو نثر عبارت میں ہزار پیرا یہ لطیف
ہی کوئی صداقت بتلائی جاوے مگر نہیں سمجھتے۔ لیکن اسی مفہوم کو اگر ایک برجستہ شعر میں منظوم کر کے سنایا
جاوے تو شعر کی لطافت ان پر بہت کچھ اثر کر جاتی ہے۔
ایک مرتبہ مرزا غلام اللہ مرحوم کے پاس رتر چھتر ضلع گورداسپور والے صاحبزادے آئے اور
ان کے پاس ٹھہرے۔ حضور کی زیارت کی خواہش کی ۔ دونوں صاحبزادے وضو کر کے مسجد مبارک
میں پہلی صف میں جا بیٹھے۔ حضور نماز کے لئے تشریف لائے اور نماز پڑھا کر بیٹھ گئے۔ حضور نے
مسنون طریق پر صاحبزادگان سے خیر و عافیت پوچھی۔ تھوڑی دیر کے بعد چھوٹے صاحبزادے نے
عرض کیا کہ حضور ہم پیری مریدی کا کام کرتے ہیں اور بعض وقت ہمیں رمضان شریف بھی باہر ہی
آ جاتا ہے اور سارا سارا سال ہی سفر میں گذر جاتا ہے۔ حضور نے فرمایا۔ تو پھر یہ آپ کا سفر سفر نہیں
ہے۔ آپ پوری نمازیں پڑھیں ۔ لیکن اس بات کے سننے سے حضور کا چہرہ سرخ ہو گیا کہ یہ اب
اسلام کی حالت ہو گئی ہے کہ لوگوں کے دروازوں پر دھکے کھاتا ہے۔ فرمایا جب آپ ہادی ہیں اور رہبر
ہیں اور چشمہ ہدایت کے ہیں تو پھر کیوں آپ لوگوں کے دروازوں پر جاتے ہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ
آپ کے پاس آئیں اور آپ سے سیراب ہوں ۔ کیونکہ ہمیشہ پیاسا چشمے پر آتا ہے تا کہ اپنی پیاس
دور کرے۔ کبھی چشمہ چل کر پیاسے کے پاس نہیں گیا کہ آ تجھے پیاس لگی ہے مجھ سے پانی پی لے میں
تلخیص از رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) نمبر ۷ صفحه ۵۲ تا ۵۶
مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد اس کے واضح ہوم ، واضح ہو کہ آپ کا خط مجھ کو ملا۔ آپ اپنے گھر میں سمجھا دیں کہ اس طرح شک و شبہ
میں پڑنا بہت منع ہے۔ شیطان کا کام ہے جو ایسے وسوسے ڈالتا ہے۔ ہرگز وسوسہ میں نہیں پڑنا
چاہئے ۔ گناہ ہے اور یاد رہے کہ شک کے ساتھ غسل واجب نہیں ہوتا۔ اور نہ صرف شک سے
کوئی چیز پلید ہوسکتی ہے۔ ایسی حالت میں بے شک نماز پڑھنا چاہئے اور میں انشاء اللہ دعا بھی
کروں گا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب وہمیوں کی طرح ہر وقت کپڑا صاف
نہیں کرتے تھے۔ حضرت عائشہ کہتی ہیں کہ اگر کپڑہ پر منی گرتی تھی تو ہم اس منی خشک شدہ کو
صرف جھاڑ دیتے تھے۔ کپڑا نہیں دھوتے تھے اور ایسے کنواں سے پانی پیتے تھے جس میں حیض
کے لئے پڑتے تھے ۔ ظاہری پاکیزگی سے معمولی حالت پر کفایت کرتے تھے ۔ عیسائیوں کے
ہاتھ کا پنیر کھا لیتے تھے۔ حالانکہ مشہور تھا کہ سور کی چربی اس میں پڑتی ہے ۔ اصول یہ تھا کہ جب
تک یقین نہ ہو ہر یک چیز پاک ہے ۔ محض شک سے کوئی چیز پلید نہیں ہوتی ۔ اگر کوئی شیر خوار بچہ
کسی کپڑے پر پیشاب کر دے تو اس کپڑے کو دھوتے نہیں تھے۔ محض پانی کا ایک چھینٹا اس پر
ڈال دیتے تھے۔ اور بار بار آنحضرت فرمایا کرتے تھے کہ روح کی صفائی کر و صرف جسم کی صفائی
اور کپڑے کی صفائی بہشت میں داخل نہیں کرے گی اور فرمایا کرتے تھے کہ کپڑوں کے پاک
کرنے میں وہم سے بہت مبالغہ کرنا اور وضو پر بہت پانی خرچ کرنا اور شک کو یقین کی طرح سمجھ
لینا یہ سب شیطانی کام ہیں اور سخت گناہ ہیں ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کسی مرض کے وقت میں اونٹ کا
پیشاب بھی لیتے تھے ۔ فقط خوابوں کی تفصیل و تعبیر کرنے کی گنجائش نہیں اتنا لکھنا کافی ہے کہ سب
خواہیں اچھی ہیں ۔ بشارتیں ہیں ۔ کوئی بُری نہیں ہے ۔
☆
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مہر حضرت اقدس
از قادیان
نقل مطابق اصل لفافہ کا پتہ
بمقام لاہور ۔ دفتر سرکاری وکیل ۔ بخدمت اخویم منشی محمد حسین صاحب کلرک دفتر سرکاری وکیل ۔
مهر قادیان ۲۵ نومبر ۱۹۰۳ء ۔ مہر لاہور ۲۷ نومبر ۱۹۰۳ء۔
راقم خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنه از قادیان
الفضل نمبر ۶۶ جلد ا ا مورخه ۲۲ فروری ۱۹۲۴ ء صفحه ۹
ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد