حضرت ڈاکٹر سید محمد حسین صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب
حضرت ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب کے والد کا نام سید اصغر علی شاہ صاحب تھا ۔ آپ
د ہرم کوٹ رندھاوا کے رہنے والے تھے اور ڈاکٹری تعلیم کے لئے ۱۸۹۶ء میں لاہور میڈیکل
سکول ( میو ہاسپیٹل ) میں داخل ہوئے ۔ ۱۸۹۷ء میں لیکھرام کی نعش کو آپ نے میوہسپتال کے
ایک میز پر پڑے دیکھا جبکہ کئی مہاشے اس کی نعش کے گرد جمع تھے اور ایک فوٹو گرافرفوٹو لینے کے
لئے بھی ۔
۱۲ ۱۹۱۱ء میں جبکہ آپ کو سلسلہ عالیہ احمد یہ میں داخل ہوئے ابھی چند سال ہی ہوئے
تھے، آپ کے والد صاحب سید اصغر علی شاہ صاحب ساکن ڈیرہ نانک صاحب آپ کے
احمد بیت میں داخل ہونے سے بہت ہی رنجیدہ تھے کہ باوجود سید ہونے کے ایک مغل کی بیعت
اختیار کی ہے۔
جن دنوں آپ نوشہرہ چھاؤنی ضلع پشاور میں ملازمت کرتے تھے تو آپ چند روز کے لئے
والد صاحب کو ملنے کے لئے ڈیرہ بابا نانک گئے ۔ انہوں نے کہا کہ تم نے بہت ہی غلط راستہ
اختیار کیا ہے۔ اگر تم پر صحیح راستہ ظاہر کیا جاوے تو اسے تسلیم کر لو گے۔ آپ نے کہا کہ از روئے
قرآن وحدیث اگر احمدیت سے بڑھ کر کوئی راستہ معلوم ہو جائے تو اس کو قبول کرنے میں مجھے
کوئی عذر نہیں ہو گا ۔ آپ فرماتے ہیں کہ میرے والد صاحب چونکہ اہل تشیع خیال کے تھے
چنانچہ انہوں نے ٹانگہ کرایہ پر لیا اور بٹالہ میں مولوی باقر علی صاحب کے ہاں لے گئے مگر وہ
اتفاق سے گورداسپور گئے ہوئے تھے۔ تب انہوں نے اپنے دس بارہ رشتہ داروں کو دو پہر کے
وقت ایک مکان میں اکٹھا کیا اور مجھ سے احمدیت کے حوالہ سے گفتگو کرنے لگ گئے یہاں تک
کہ عشاء کا وقت ہو گیا۔ اثنائے گفتگو انہوں نے کہا کہ تو ہماری باتوں کو نہیں مانتا۔ اب ہم ایک
ایسا شخص لاتے ہیں جو مرزا صاحب کا مختار رہ چکا ہے اور ان کے اندرونی اور بیرونی حالات
سے بہت ہی آگاہ ہے۔ چنانچہ ایک معمر شخص جس کا نام مہر نبی بخش تھا لایا گیا۔ میرے والد
صاحب کی طرف اشارہ کر کے اس کو بتایا گیا کہ اس کا یہ ایک ہی بیٹا ہے جو مرزائی ہو گیا ہے ۔
جس کی وجہ سے اس کو بہت ہی صدمہ ہوا ہے ۔ آپ مرزا صاحب کے مختار رہ چکے ہیں اس لئے
کوئی ایسا واقعہ سنا ئیں جس سے اس لڑکے یعنی ڈاکٹر محمد حسین شاہ صاحب کو فائدہ ہو۔ انہوں
نے مرزا صاحب کے وسیع الظرف ہونے اور اپنی مشکلات کا حل بذریعہ مرزا صاحب کی
دعاؤں سے ہونے کا واقعہ ان کو سنایا ۔ یہ واقعہ سن کر ڈاکٹر صاحب کے رشتہ داروں کا تو مقصد
حل نہ ہوا مگر ڈاکٹر صاحب کے ایمان میں اضافے اور پختگی کا مزید ثبوت بنائی لے اضا
تلخیص از رجسٹر روایات صحابه ( غیر مطبوعہ ) نمبر ۱۴ صفحه ۲۰۲ تا ۲۰۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب
محتی اخویم ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و :
برکاتہ
اور جو خط مولوی محمد علی صاحب کے نام آیا تھا۔ میں نے اس کو سنا ہے ۔ مجھے تعجب ہے کہ
کیونکر مخالف لوگ ہم پر تہمتیں لگاتے ہیں ۔ تکفیر کے معاملہ میں اصل بات یہ ہے کہ پہلے میں ان
تمام لوگوں کو کلمہ گو خیال کرتا تھا اور کبھی میرے دل میں نہیں آیا کہ ان کو کافر قرار دوں پھر ایسا
اتفاق ہوا کہ مولوی محمد حسین بٹالوی نے میری نسبت ایک استفتاء تیار کیا اور وہ استفتاء مولوی
نذیر حسین دہلوی کے سامنے پیش کیا اور انہوں نے فتوی دیا کہ یہ شخص اور اس کی جماعت کا فر
ہیں ۔ اگر مر جاویں تو مسلمانوں کی قبروں میں ان کو دفن نہیں کرنا چاہیے ۔ پھر بعد اس کے دوسو
مہر تکفیر کی اس فتوے پر مولویوں کی لگائی گئیں ۔ یعنی تمام پنجاب اور ہندوستان کے مولویوں نے
اس پر مہریں لگا دیں کہ در حقیقت یہ شخص کافر ہے ۔ بلکہ یہود و نصاری سے بھی زیادہ کافر ہیں ۔
اور اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر ہم کا فر ہیں کیونکر حدیث صحیح میں آیا ہے کہ اگر کوئی مسلمان کو کافر کہے
یہ
تو کفر اُلٹ کر اسی پر پڑتا ہے ۔ پس اس بنا پر ہمیں ان لوگوں کو کا فرٹھہرا نا پڑا۔ ورنہ :
سے ہرگز اس بات کی سبقت نہیں ہوئی کہ یہ لوگ کافر ہیں ۔ ان لوگوں نے خود سبقت کی ۔ اس کا
فتوی پہلے ان لوگوں کی طرف سے شائع ہوا ۔ ہم نے کوئی کاغذ ان لوگوں کی تکفیر کا شائع نہیں
کیا ۔ اب جس شخص کو یہ امر گراں گزرتا ہو کہ اس کو کیوں کا فر کہا جائے تو اس کے لئے یہ سہل امر
ہے کہ وہ اس بارہ کا اقرار شائع کر دے ۔ کہ میں ان لوگوں کو کا فرنہیں جانتا بلکہ وہ لوگ کافر ہیں
جنہوں نے ان کو کافر ٹھہرایا ۔ اسی بات کا ہمارے مکفروں مولوی محمد حسین وغیرہ کو اقرار ہے کہ
بموجب اصول اسلام کے مسلمان کو کافر کہنے والا خود کافر ہو جاتا ہے پس جبکہ پنجاب ہندوستان
کے تمام مولویوں نے مجھے اور میری جماعت کو کافر ٹھہرایا اور عدالتوں میں بھی لکھا دیا کہ یہ کافر
اور دین اسلام سے خارج ہیں ۔ تو پھر اس میں ہمارا کیا گناہ ہے ان کو پوچھ کر دیکھ لیا جاوے۔
خود کہتے ہیں کہ مسلمان کو کافر ٹھہرانے والا خود کافر ہو جاتا ہے اور اگر ہم نے اس فتویٰ کفر کے
پہلے ان کو کا فرٹھہرایا ۔ تو وہ کاغذ پیش کرنا چاہیے ۔ پھر جو شخص مولوی محمد حسین اور نذیر حسین وغیرہ
کو باوجود اس فتویٰ کے مسلمان جانتا ہے ۔ تو کیوں کر ہمیں مسلمان کہہ سکتا ہے اور اگر ہمیں
مسلمان جانتا ہے تو کیونکر ان کو مسلمان قرار دیتا ہے۔ پس یہ ہے اصلیت اس امر کی کہ ہم ان
لوگوں کو کافر کہنے کے لئے مجبور ہوئے ۔
نقل دستخط
مرزا غلام احمد صاحب
والسلام حمد
خاکسار
میرزا غلام احمد
حید الحکم نمبر ۳۰ جلد ۱۰ مورخه ۲۴ را گست ۱۹۰۶ ء صفحه ۳
میاں محمد دین صاحب پٹواری
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد