حضرت میاں محمد دین صاحب پٹواریؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رض
حضرت میاں محمد دین صاحب پٹواری
حضرت میاں محمد دین رضی اللہ عنہ موضع حقیقہ پنڈی کھاریاں ضلع گجرات کے رہنے والے
تھے۔ آپ کی ولادت ۱۸۷۳ء میں ہوئی۔ آپ کے والد صاحب کا نام میاں نور الدین
صاحب تھا۔ ایک روایت کے مطابق آپ شاہ پور کے علاقہ میں جھمٹ قبیلہ سے تعلق رکھتے تھے
جہاں سے آپ کے بزرگ نقل مکانی کر کے کھاریاں کے علاقے میں آگئے تھے۔ آپ ابتداء
سے پٹواری تھے۔ ۱۸۸۹ء میں تقرری موضع بلانی میں ہوئی ۔ بعد میں ترقی پا کر گر داور ، قانونگو
اور واصل باقی نویس بنے ۔ آپ ۱۹۲۹ء میں ریٹائر ہوئے ۔
۱۸۹۳ء میں حضرت منشی جلال الدین صاحب بلانویٹی کے بیٹے مرزا محمد قیم صاحب نے
آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود کی کتاب براہین احمدیہ پڑھنے کو دی ۔ جس نے آپ کی کایا
پلٹ دی ۔
حضرت منشی جلال الدین بلانوئی جب سیالکوٹ سے تشریف لائے تو ان سے پتہ پوچھ کر
بیعت کا خط لکھ دیا اور ۱۵ جون ۱۸۹۵ء کو حضرت اقدس سے دستی بیعت کی ۔
آپ نے ریٹائر ہونے کے بعد قادیان میں سکونت اختیار کی ۔سندھ کی زرعی زمینوں کے
نگران رہے۔ تقسیم ملک کے بعد قادیان میں درویش کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
(۱۹۳۰ء میں آپ نے خدمت دین کے لئے وقف زندگی کی تھی ۔ )
حضرت اقدس نے کتاب البریہ میں اپنی پُر امن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر
فرمایا ہے ۔
قادیان میں یکم نومبر ۱۹۵۱ء کو وفات پائی اور بہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین ہوئی ۔ آپ کا
وصیت نمبر ۱۸۵ ہے ۔ ۲۳ راکتو بر ۱۹۰۶ ء کو آپ نظام وصیت میں شامل ہوئے ۔
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۲ ۲۳۰

نوٹ : مندرجہ بالا تمام مکتوبات رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ) نمبر ۱۴ سے لیے گئے ہیں ۔ ( ناشر )
الد
الله
۱۶ ستمبر ۱۹۰۲ء
۱۸ را پریل ۱۹۰۳ء
اله
V
L
♡
لد
له
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
۶ رمتی ۱۸۹۵ء
۱۶ نومبر ۱۸۹۶ء
۶ رودسمبر ۱۸۹۶ء
۲۱ راکتو بر ۱۸۹۷ء
۱۹ راگست ۱۸۹۸ء
۱۹ جون ۱۸۹۹ء
بلا تاریخ
۲۵ مارچ ۱۹۰۰ء
۱۸ راپریل ۱۹۰۱ء
۱۳ رمتی ۱۹۰۲ء
۲۰ رمتی ۱۹۰۲ء
۱۸ اگست ۱۹۰۲ء
الدم
الدم
الد
الد
الله
الله
الد
الد
الده
الده
الدلد
الدلد
صفحه
مکتوبات احمد
الدالله
فہرست مکتوبات بنام
رض
حضرت میاں محمد دین صاحب پٹواری
جلد:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبرا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بخدمت محترم محبتی محمد الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
حضور
ر امام همام مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ فرما۔ نہ فرماتے ہیں کہ
آپ کا عنایت نامہ صادر ہوا۔ آپ کا نام مبائعین کی فہرست میں داخل کر لیا گیا ہے اور آپ کے
لئے دعا دینی و دنیاوی کی گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اور اتباع رسول کریم علیہ الصلوۃ والسلام
کرتے رہو اور دین کو دنیا پر مقدم سمجھو اور جب موقعہ ملے تو ظاہری بیعت بھی ضروری ہے۔ پہلے جو
آپ کا خط آیا تھا۔ اُس میں آپ کا پتہ کامل نہیں تھا۔ اس لئے جواب میں توقف ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ
کو صراط مستقیم عطا فرماوے۔
۶ رمتی ۱۸۹۵ء
والسلام
كتبه سراج الحق نعمانی بحکم حضرت امام علیہ السلام
مکتوب نمبر ۲
از قادیان دار الامان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بخدمت محتی مخلصی محمد الدین صاحب پٹواری بلانی سلمہ اللہ تعالیٰ
حضرت کامل فرماتے ہیں ۔ درود ، استغفار ، لاحول کا بہت ورد کیا کرو اور نماز میں اهْدِنَا
الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ بار بار پڑھا کرو۔ تہجد کا ورد ضروری ہے ۔ قرآن شریف معہ ترجمہ پڑھنا
چاہئے ۔ تدبر اور تفکر بھی چاہئے ۔ خدا تعالیٰ کوئی باعث پیدا کرے کہ ملاقات ہو اور دل سے
عزم بھی کرنا چاہئے ۔
۱۶ نومبر ۱۸۹۶ء
تا بار دابر کے خند د چمن
والسلام
از قادیان
تا نہ گرید طفل کے جو شد لبن
كتبه سراج الحق نعمانی بحکم حضرت امام صادق علیہ السلام
چار روز سے منشی جلال الدین صاحب قادیان میں ہیں اور ابھی قیام کریں گے۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میاں محمد دین پٹواری موضع بلائی ڈاک خانہ بیلہ ضلع گجرات پنجاب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
تمہارا کارڈ دیکھنے پر خوشی ہوئی ۔ خداوند کریم سب پیاروں کو مطالب دارین پر کامیاب
فرمائے اور اپنا ذوق شوق بخشے اور تابعداری حبیب اپنے کی نصیب کرے ۔
۶ ردسمبر ۱۸۹۶ء
بحکم حضرت امام زمان
کا تب الحروف جلال الدین سے السلام علیکم
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اخویم محمد دین صاحب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کارڈ آپ کا پہنچا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو قرآن کریم کی فہم اور پھر اس پر عمل کرنے کی
توفیق عطا فرما دے اور اپنی رضا مندی کے کام لیوے ۔ آمین ۔ مولوی جلال الدین صاحب ،
رستم علی خان صاحب کے لئے بھی دعا کی گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اپنا فضل و رحم ان سب کے
شامل حال فرما دے۔ آمین
از جانب راقم الحروف بخدمت جمله احباب و بخدمت مولوی جلال الدین صاحب و
محمد الدین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
۲۱ اکتوبر ۱۸۹۷ء رقیمہ عبد الله الاحد حضرت مرزا غلام احمد عافاه الله واید
بقلم احمد اللہ خان از قادیان

برادر محمد دین صاحب پٹواری
مکتوب نمبر ۵
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
حضرت اقدس آپ کے اخلاص پر از بس خوش ہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو استقامت عطا
فرمائے۔ منشی جلال الدین صاحب بعافیت اور سلام عرض کرتے ہیں ۔
۱۹ اگست ۱۸۹۸ء
موضع بلانی ۔ ڈاکخانہ بیلہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات
عبدالکریم از قادیان
مکتوب نمبر ۶
برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری
السلام علیکم
قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ جن
کی مقدس کتاب میں ہو اُن سے زیادہ کوئی خوش نصیب ہے! نماز کا علاج نماز ہی سے ہمارا
اصول ہے ۔ اضطراب نہ کرو۔ حضرت اقدس دُعا کریں گے۔
منشی صاحب کی خدمت میں سلام عرض کریں ۔
۱۹ جون ۱۸۹۹ء
موضع بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات
الزمر : ۵۴
عبدالکریم از قادیان

دستی رفعه
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّ عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
عاجز کی اپنی چند عرضیں ہیں ۔ جن کو خلوت میں عرض کرنا چاہتا ہوں ۔ اگر کوئی موقعہ ہو تو
مطلع فرما یا جاوے۔ تا اس وقت عرض کرلوں ۔ زیادہ از حد ادب
۱۵ جنوری ۱۹۰۰ء
السلام علیکم
مکتوب نمبرے
خاکسار
محمد دین پٹواری
مقیم قادیان دارالامان
إِنْشَاءَ اللہ شام کے بعد یعنی نماز عشاء کے بعد آپ اطلاع دیو یں ۔ اس وقت
بلالوں گا۔
مکتوب نمبر ۸
مرزا غلام احمد
برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری
آپ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کا مضمون مفاسد زمانہ پر حضرت صاحب نے بہت نہایت ہی پسند فرمایا۔ جَزَاكَ اللهُ۔
مکرم منشی جلال الدین صاحب، منشی رستم علی صاحب اور محمد اشرف صاحب کی خدمت میں سلام
عرض کریں۔
۲۵ مارچ ۱۹۰۰ء
عاجز عبد الكريم

منشی محمد دین صاحب
مکتوب نمبر ۹
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
حضرت اقدس علیہ السلام آپ کے فرزند کا نام غلام مصطفی تجویز فرماتے ہیں۔ مبارک ہو۔
۱۸ را پریل ۱۹۰۱ء
بلانی۔ بیلہ ۔ گجرات
عاجز عبد الكريم
قادیان
مکتوب نمبر ۱۰
برا در منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی ۔ بیلہ ۔ گجرات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت اقدس علیہ السلام قبول فرماتے ہیں بیعت میاں غلام غوث صاحب کی ۔ آپ
انہیں مطلع کر دیں۔ منشی جلال الدین صاحب پر سلام عرض کریں ۔ فقیر
۱۳ رمئی ۱۹۰۲ء
مکتوب نمبر 11
منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی ۔ بیلہ ۔ گجرات
عبد الكريم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت اقدس قبول فرماتے ہیں بیعت شہزادہ بیگم کی اور دعا کرتے ہیں تمام مبائعات اور
مبائعین کے حق میں ۔ میر اسلام منشی صاحب اور دوسرے احباب پر۔
۲۰ رمتی ۱۹۰۲ء
عبد الكريم
قادیان

مکتوب نمبر ۱۲
برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی ۔ بیلہ - گجرات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج جمعہ کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے منشی جلال الدین صاحب مرحوم و مغفور کا
جنازہ پڑھا۔ خدا تعالیٰ مرحوم مبرور کے متعلقین کو صبر کی قوت دے۔
۱۸ اگست ۱۹۰۲ء
والسلام
عبد الكريم
نوٹ: منشی صاحب مرحوم ۲ را گست ۱۹۰۲ ء کو فوت ہوئے ۔
قادیان
مکتوب نمبر ۱۳
منشی محمد دین صاحب پٹواری بلانی ۔ بیلہ ۔ گجرات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت اقدس علیہ السلام قبول فرماتے ہیں بیعت میاں محمد عالم کی ۔ آپ اطلاع دیں ۔
خورشید بی بی صاحبہ کے لئے دعا ہوئی ۔
۱۶ ستمبر ۱۹۰۲ء
عبد الكريم
از قادیان

مکتوب نمبر ۱۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد
بخدمت میاں محمد دین صاحب پٹواری حلقہ بلانی ۔ ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خط آپ کا دعا کے لئے حضرت صاحب کی خدمت میں آیا۔ حضرت صاحب دعا
فرماتے ہیں ۔
۱۸ اپریل ۱۹۰۳ء
والسلام
عبد الكريم
قادیان

مولوی محمد دین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
( سابق صدر ، صدرا نجمن احمد یہ )
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی