حضرت مولوی محمد دین صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رض
حضرت مولوی محمد دین صاحب
حضرت مولوی صاحب اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت سے جہاں گفتار اور کردار میں اسلامی
تعلیمات کا حسین مرقع تھے وہاں آپ اللہ تعالیٰ کی راہ میں استقامت اور وفا کا اعلیٰ نمونہ بھی
تھے ۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل کے تحت ۱۹۰۱ء میں سید نا حضرت مسیح موعود و مہدی
معہود علیہ السلام کے مبارک ہاتھوں پر بیعت ہونے کی سعادت بخشی جبکہ آپ کی عمر قریباً ہمیں
سال تھی ۔
آپ ۱۹۰۳ء میں اپنے وطن لا ہور سے ہجرت کر کے قادیان میں اپنے آقا حضرت
مسیح موعود کے قدموں میں دھونی رما کر بیٹھ گئے اور ہمیشہ کے لئے یہیں کے ہو گئے ۔
ستمبر ۱۹۰۷ء میں سیدنا حضرت مسیح موعود نے جب وقف زندگی کی پہلی منظم تحریک شروع
فرمائی تو اپنے آقا کی آسمانی آواز پر دل و جان سے لبیک کہنے والے ابتدائی تیرہ خوش نصیبوں
میں آپ کا ساتواں نمبر تھا جن کی درخواست پر حضرت امام ہمام علیہ السلام نے اپنے قلم مبارک
سے تحریر فرمایا۔
نتیجہ نکلنے کے بعد اس خدمت پر لگ جائیں ۔“
آپ اس وقت علیگڑھ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے اور وہاں سے فراغت پر آقا کے ارشاد
کی تعمیل میں خدمت پر ایسے لگے کہ آخری سانس تک بفضل ایزدی اپنے عہدِ وقف کو عمدگی اور
وفا شعاری سے نبھایا۔
حضرت مولوی صاحب کی طویل زندگی کا معتد بہ حصہ علم کے میدان میں گزرا جب خود
طالبعلم تھے تو ہمیشہ امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل کر کے وظائف کے مستحق قرار پاتے
رہے اور جب عملی زندگی میں قدم رکھا تو سلسلہ عالیہ احمد یہ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی سربراہی کا

اعزاز آپ کو حاصل رہا۔ چنانچہ آپ نے ۱۹۰۹ء ۔ ۱۹۱۰ء میں سینئر ٹرینڈ مدرس تعلیم الاسلام
سکول قادیان کی حیثیت سے سلسلہ کی دینی و تعلیمی خدمات کا آغاز فرمایا ۔ ۱۹۱۴ء ۱۹۱۴ء سے ۱۹۲۱ء
تک تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہیڈ ماسٹر رہے۔ اسی دوران کچھ عرصہ کے لئے
ریویو آف ریلیجنز اُردو و انگریزی کے ایڈیٹر بھی رہے۔ جنوری ۱۹۲۳ء سے دسمبر ۱۹۲۵ء تک
آپ امریکہ میں تبلیغ اسلام کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ ۱۹۲۶ء سے ۱۹۴۲ء تک دوبارہ
ہیڈ ماسٹر کی حیثیت سے تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان میں خدمات بجالائے ۔۱۹۴۲ء سے
۱۹۴۷ء تک گرلز ہائی سکول قادیان کے ہیڈ ماسٹر اور مینیجر کے عہدہ پر مامور رہے۔ ہجرت کے
بعد اکتوبر ۱۹۴۷ء سے لے کر اپریل ۱۹۶۵ء تک صدرا انجمن احمد یہ میں بطور ناظر تعلیم جماعت
کے تعلیمی اداروں کی نگرانی وراہنمائی کا فریضہ بجالاتے رہے۔
بعد ازاں مئی ۱۹۶۶ء سے لے کر مارچ ۱۹۸۳ ء تک آپ صدرا نجمن احمد یہ کے صدر کے
منصب جلیلہ پر فائز رہے اور اس طرح ۱۹۰۷ء سے لے کر ۱۹۸۳ء تک عہدِ وقف اور
عہدِ خدمت کو نہایت شاندار اور قابلِ رشک انداز سے نبھا کر ایک حسین نمونہ قائم فرما گئے ۔
حضرت خلیفۃ المسیح الرابع نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ اار مارچ ۱۹۸۳ء میں آپ کے
متعلق فرمایا کہ
تمام عمر آپ ایک نہایت ہی پاک نفس اور درویش صفت انسان کے طور پر زندہ
رہے ۔ کوئی انانیت نہیں تھی کوئی تکبر نہیں تھا ۔۔۔ ایسا بچھا ہوا وجو د تھا جو خدا کی راہوں میں بچھ
کر چلتا تھا ۔ ذکر الہی سے ہمیشہ آپ کی زبان تر رہتی ۔ آپ زندگی کے آخری سانس تک
داعی الی اللہ رہے۔
آپ نے اللہ تعالیٰ کے فضل سے قریباً ۱۰۲ سال کی عمر پائی اور اپنی زندگی کا ہرلمحہ حقوق اللہ
اور حقوق العباد کی ادائیگی کی خاطر صرف کیا ۔ *
تلخیص از قرار داد تعزیت صدرانجمن احمد یه بروفات حضرت مولوی محمد دین صاحب

مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
میں اس درخواست کو پڑھ کر بہت خوش ہوا اور اس دن اس سے بھی بڑھ کر خوشی ہو گی
جبکہ اس خدمت پر آپ کو مصروف پاؤں گا۔ مناسب ہے کہ بی ۔ اے کے امتحان کو دیکھ لیں
اور اس کے بعد کامیابی یا ناکامی کی پروا نہ کریں جبکہ خدا تعالیٰ کے لئے زندگی بسر کرنی ہے تو
پھر یہ خیالات لغو ہیں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد
اپنا نام مفتی صاحب کی فہرست میں درج کرادیں۔

بنام
حضرت مولوی محمد دین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
(سابق صدر ، صدر انجمن احمد یہ )
جلد

البورسله
بین اس درخواست
ت خوش ہوا اور ا
مور اور ارشدون
درسی
خوند کو
کی
اس ہی رہا کر خوشی ہوگئی جبکہ اس عورت پر آسم
سودتر باالرومی کی شیر کی ان د المان
درست اور اس امیدوار کامیایی با ناکامی ه
انکر جبکہ خود شمالی
روا کر منبر بود
مریکہ سے حالات اندوست در ساع
اینا کام متقی خان موقت مسیع
没做
جلد

مولوی محمد شاہ صاحب تونسوی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی