حضرت مولوی محمد شاہ صاحب تو نسویؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مولوی محمد شاہ صاحب تونسوی
حضرت مولوی محمد شاہ صاحب تو نسوی ولد مکرم محمود شاہ صاحب سکنہ بستی مندرانی تحصیل
تونسہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے رہنے والے تھے ۔ آپ ڈکھنہ قوم سے تعلق رکھتے تھے ۔ آپ کا
اصل نام محمد اور بعد ازاں محمد شاہ کے نام سے شہرت پائی۔ آپ جماعت کے معروف شاعر مکرم
مولوی ظفر محمد صاحب ظفر کے رشتے میں ماموں تھے ۔ آپ تحصیل علم کے لئے راولپنڈی گئے
اور وہیں ایک حکیم صاحب سے طبابت سیکھنے لگے ۔ حکیم صاحب احمدی تھے چنانچہ انہیں کی
وساطت سے آپ ۱۹۰۱ء سے قبل قادیان دارالامان پہنچے تا کہ حضرت حکیم نورالدین صاحب
سے فن طبابت سیکھ سکیں ۔ قادیان پہنچنے پر جہاں آپ نے حضرت حکیم الامت کی شاگردی اختیار
کی ۔ وہیں آپ کو حضرت مسیح موعود کی بیعت کرنے کی بھی سعادت نصیب ہوئی ۔ آپ کے
قیام و طعام کا بندو بست حضرت مولوی صاحب نے کیا اور آپ نے وہیں حضرت مولوی
صاحب کے کتب خانہ میں رہائش اختیار کی ۔
ادھر اپنی بستی مندرانی کے لوگوں سے خطوط کے ذریعہ امام مہدی کی سچائی بتلاتے رہتے
تھے ۔ قادیان میں قیام کے کچھ عرصہ گزرنے پر آپ نے حضرت مسیح موعود سے اپنے گاؤں
جانے کی اجازت چاہی تو آپ نے ان کو دعا اور نصیحت کے ساتھ اجازت عطا کی ۔
گاؤں میں آپ کی تبلیغی مساعی کے نتیجے میں ۱۵ افراد کو تحریری بیعت کی توفیق ملی جن
میں سے آٹھ بزرگوں کو مختلف مواقع پر براہ راست قادیان پہنچنے اور حضرت مسیح موعود کی
دستی بیعت کرنے کا شرف نصیب ہوا ۔ اس طرح بستی مند رانی میں جماعت کے قیام کا سہرا

آپ کے سر ہے ۔ خلافت اولی میں دعوت سلسلہ کی توسیع کے لئے مختلف علاقوں میں مربیان
بھیجے گئے تو حضرت مولوی محمد شاہ صاحب کو آ سنور کشمیر بھیجا گیا ۔ آپ ایک لمبا عرصہ وہاں
مقیم رہے اور دعوت سلسلہ کا فریضہ انجام دیتے رہے ۔ آپ کی شادی بھی کشمیر میں ہی فقیر محمد
صاحب بھٹی کی لڑکی سے ہوئی جس سے آپ کو اللہ تعالیٰ نے اولا د بھی عطا کی ۔ آپ نے
آسنور میں ہی وفات پائی اور وہیں مدفون ہوئے ۔ آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے موصی
تھے۔ بہشتی مقبرہ قادیان میں آپ کا یادگاری کتبہ نمبر ۲۸۵ ہے ۔ جس پر آپ کی عمر ۶۵ سال
اور تاریخ وفات ۱۸ مارچ ۱۹۲۰ ء درج ہے ۔
☆
تلخیص از روزنامه الفضل مورخه ۱۰ فروری ۲۰۰۷ صفحه ۶،۵

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بحضور مسیح موعود علیہ السلام عليه الف الف تحية وسلاماً
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عرض خاکسار یہ ہے کہ مدت سے خاکسار نا بکار گھر سے ۲۱ مر سے اس نیت پر کہ علم حاصل کروں نکلا
تھا تو بعد تکلفات کثیرہ سفر کے اور بکثرت عبادت قبروں اور پیر پرستی کے اللہ تعالیٰ محض اپنے
فضل سے اس نابکار کو حضور کے قدموں میں لایا اور جا الا یا اور حضور کی کتابوں سے ہی علم حاصل کی اور اللہ
تعالیٰ نے حضور کی برکت سے ہی اس نابکار کو سمجھ عطا فرمائی اور حضور کے پاک انفاس سے وہ وہ
حقائق اور معارف سنے کہ کسی گدی نشین وغیرہ کے منہ سے عمر بھر میں نہیں سنے تھے اور یہ ایک
خاص اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ مجھے ایسے دھوکوں سے بچایا کہ جن کا مجھے نہایت خطرہ تھا اور مجھے
اب یقین کامل ہے کہ اگر میں تونسہ میں ہی چلا جاؤں تو ان گدی والوں کی عظمت میرے واہمہ
تک ہی مشکل ہے بلکہ ان کی عظمت کا خدا تعالیٰ کی جانب سے ہونے کا تصور کرنا ہی کفر سمجھتا
ہوں کیونکہ پہلے زمانہ میں ہم یقین کرتے تھے کہ یہ لوگ گدی نشین کلام ہی نہیں کرتے جب تک
نہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ کا حکم نہ ہو ۔ اب صاف پتہ لگا کہ یہ سب دھوکہ باز ہیں ۔ اب میں چاہتا ہوں کہ گھر کو
جاؤں اور اپنے اہل اقارب کو ملوں اور دیکھوں کہ حضور کی تبلیغ کو قبول کرتے ہیں یا نہیں ۔ امید
ہے کہ اکثر قبول کر لیں گے ۔ مگر جو اس وقت گدی نشین تو نسہ ہے وہ نہایت ہماری جماعت کو
شرارت سے پیش آتا ہے۔ جیسے مولوی ابوالحسن کے مقدمہ میں جو کہ بناوٹ سے ان پر کیا گیا
تھا۔ تحصیلدار کو سفارش کر بھیجی کہ جہاں تک ہو سکے اس کو قید کر دو کیونکہ یہ مرزائی ہے تو اسی لئے
حضور سے اجازت چاہتا ہوں کہ حضور دعا فرماویں کہ میں گھر کو جاؤں اور ان کی شرارتوں سے
اللہ تعالیٰ محفوظ فرمادے ۔
والسلام
جواب سے عنایت فرماویں۔
خاکسار
محمد شاه از کتب خانه

مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
انسان جب سچے دل سے خدا کا ہو کر اس کی راہ اختیار کرتا ہے تو خود اللہ تعالیٰ اس کو ہر
یک بلا سے بچاتا ہے اور کوئی شریر اپنی شرارت سے اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ کیونکہ اس کے
ہے ۔ سو چاہیے کہ ہمیشہ خدا تعالیٰ کو یاد رکھو اور اس کی پناہ ڈھونڈو اور نیکی اور
ساتھ خدا ہوتا
راستبازی میں ترقی کرو اور اجازت ہے کہ اپنے گھر چلے جاؤ اور اس راہ کو جو سکھلایا گیا ہے ۔
فراموش مت کرو کہ زندگی دنیا کی نا پائدار اور موت در پیش ہے ۔
یکم اپریل ۱۹۰۳ء
اور میں انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ فقط
والسلام
خاکسار
مرز اغلام احمد عفی عنہ

بنام
حضرت مولوی محمد شاہ صاحب تو نسوی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

السلام علیکم ورحمة الورم صالح
اسلام کا
صیلی کا ہوا
انسان جب سچی دل
ر ہوتا گیا اس کو ایک بلا سے بچانام ہے
کرتا ہے تو خود اس
حرر
اور کوئی شریر اپنے مشاورت سے اس کو نقصان نہی ہو نا اتنا گر کر اسکے سانہ خدا منوایا ہے ہو ا ہے
میکی میں
ہے خواہی کو اور اگر او را با اونا اور کیا اور روتاری من ترقی کرو اور دانت
کہ
کہ اپنے کار چلی جاؤ اور اس راہ کو جو سکہ دیا گیا ہے خواہ
ہے
نا باردار اور است در ان سے رابع والار رود شام اللہ کا اسلام
اور میں

آج 10 میں سے 10 باقی