حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب الکملؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل
آپ ۱۲۵ مارچ ۱۸۸۱ ء کو پنجاب کی مردم خیز سرزمین دریائے چناب کے کنارے ضلع
گجرات کے ایک گاؤں گولیکی میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے جدامجد اور والد ماجد دونوں علوم
عقلیہ و نقلیہ کے متبحر عالم تھے ۔ اگر چہ آپ نے دنیوی تعلیم مشن ہائی سکول گجرات میں میٹرک
تک حاصل کی لیکن عربی و فارسی ، فقہ و حدیث اور علوم قرآنی پر ( دستور کے مطابق ) مسجد اور
خانقاہوں میں عبور پایا ۔ آپ کو اردو علم و ادب اور صحافت سے بچپن ہی سے لگاؤ تھا۔ چنانچہ
ے ابرس کی عمر ہی میں آپ کے مضامین نظم و نثر برصغیر کے تمام قابل ذکر اخبارات ورسائل میں
شائع ہونے لگ گئے ۔
آپ چونکہ ۱۸۹۷ ء ہی میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت سے مشرف ہو چکے
تھے اس لئے دسمبر ۱۹۰۶ ء میں گھر بار چھوڑا اپنے آقا و مقتدا کے حضور اس نیت کے ساتھ حاضر ہو
گئے کہ
ه
ہم قادیاں کو چھوڑ کے ہرگز نہ جائیں گے
کوچے میں اپنے یار کے دھونی رمائیں گے
۱۹۱۱ء تک آپ نے اخبار بدر میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے اسٹنٹ ایڈیٹر کے
طور پر کام کیا اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے آپ کو رسالہ تشحیذ الا ذہان کا ایڈیٹر مقرر
کر دیا۔ ۱۹۲۰ء میں ریویو آف ریلیجنز کی ادارت کے علاوہ آپ نے ناظم طبع واشاعت کے مہتم کا
عہدہ سنبھالا جس کے تحت قادیان سے شائع ہونے والے سلسلہ کے تمام اخبار و رسائل الفضل،
مصباح ہن را ئیز اور احمد یہ گزٹ وغیرہ کی ایڈیٹری ، مینیجری آپ خود کرتے رہے۔
چنانچہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں” ” جب الفضل نکلا ہے اس وقت

ایک شخص جس نے اس اخبار کی اشاعت میں شائد مجھ سے بڑھ کر حصہ لیا وہ قاضی ظہور الدین
صاحب اکمل ہیں ۔ اصل میں سارے کام وہی کرتے تھے اگر ان کی مدد نہ ہوتی تو مجھ سے
اخبار چلانا مشکل ہوتا“ ۔ ( الفضل ۴ جولائی ۱۹۲۴ء )
قاضی صاحب کے قلم سے آج تک ۳۶ کے قریب تالیفات بھی شائع ہو چکی ہیں جن میں
وظه لمسی ، ، ووظ
ظہور المسیح ، ظہور المہدی اور الواح الہدی “ بہت مشہور ہیں ۔
المسح
) تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۶۵۴ )
۱۹۳۸ء میں ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد آپ خانہ نشین رہے ۔ تاہم مشق سخن
برابر جاری رہی ۔ پاکستان کے قیام پر اا راکتو بر ۱۹۴۷ء کے بعد لاہور میں فروکش رہے اور
۱۷ ستمبر ۱۹۵۶ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے بلانے پر دارالصدر شرقی کے ایک کوارٹر میں
رہائش اختیار کر لی جہاں ۲۷ دسمبر ۱۹۶۶ ء کو صبح چھ بجے حرکت قلب بند ہونے سے وفات پائی۔
آپ کا مزار بہشتی مقبرہ ربوہ میں قطعۂ صحابہ اولین میں ہے۔ اس طرح آپ کی یہ دیرینہ خواہش
پوری ہوئی ۔
ه
اے مسیحائے زماں صدقہ آل اطہر
☆
مقبرے میں مجھے مل جائے زمین تھوڑی سی
مجھے مل جائے زمین سی
تلخیص از نغمات اکمل صفحه ( تاج از جنید هاشمی صاحب

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میرے سید و مولی میرے مطاع و آقا !
گنہ گار ، سیہ کار، خطا کار ( اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ عبارت آرائی کے لحاظ سے نہیں لکھا گیا
بل الانسان على نفسه بصيرة ( آپ کا غلام ، اکمل نام جس کے پاس سوائے حضور کی محبت
کے اور کچھ بھی نہیں ، اپنی جسمانی و روحانی کمزوریوں کے لئے خاص دعاؤں کا محتاج ہے ۔
تین جلد کتا بیں نذر کرنے کی اجازت چاہتا ہوں ۔
ایک ظہور المسیح ۔ اس میں اکثر مخالف کتابوں کو پیش نظر رکھ کر وفات مسیح کو ثابت کیا
گیا ہے اور آیت وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ ے کی تفسیر ہے جس میں یہ بات بھی
ہے کہ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کے اعداد ۱۳۰۵ ظاہر کرتے ہیں کہ تمام خلافتیں اس سن میں بروزی
طور سے جمع ہوں گی اور ہوں گی اور دل کے اعداد ۳۰ ۔ اگر خلافت خلفاء ار واربعہ کی مدت بتاتے ہیں تو ھم
کے خلافت آخرہ کے جو مطابق حدیث ہیں ۔
دوسری کتاب ”خُلق محمدی" ہے جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و عادات
کا سلیس نظم میں ذکر ہے ۔
تیسری ” الاستخلاف رد شیعہ ہے صرف قرآن مجید سے ، مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم
کے طرز پر۔
☆
افسوس ان کی چھپوائی اچھی نہیں ۔ مگر اس میں میرا قصور نہیں کی
گر قبول افتدز ہے عز و شرف
۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء
والسلام مع الاكرام
دعاؤں کا طالب
خادم حضور ناچیز محمد ظہور الدین اکمل عضی اللہ عنہ
دفتر بدر قادیان
ل النور : ۵۶ ماہنامہ انصار اللہ ربوہ فروری ۱۹۶۲ء صفحہ ۲۲ ،۲۳

مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کی تینوں کتا بیں آپ کی طرف سے تحفہ مجھ کو ملاجَزَاكُمُ اللهُ خَيْرًا ۔ تھوڑا تھوڑا میں
نے تینوں کو دیکھ لیا ہے ۔ عمدہ اور مدلل بیان ہے ۔ خدا تعالیٰ جزائے خیر دے آمین ۔ آپ کو اس
کی ہر یک موقع مناسب پر اشاعت کرنی چاہیے تا دو ہرا ثواب ہو ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بنام
ت قاضی محمد ظہور الدین صاحب اکمل
حضرت
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اس کی و جهت داده و شاخ
اسلام
ایک کی تینوں کتابت آپ کی گرفت بھی قہ
میگو هد بند رو می زنند نزار محد ترم في
محمد اور بریل کا

بقیه عکس مکتوب
خندستان یا بزور بی ریا ہی آپ اس کی ایک
موقع ما را ساخت لینان پر تا دو ہیں
نور

آج 10 میں سے 10 باقی