حضرت قاضی محمد عالم صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قاضی محمد عالم صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

حضرت قاضی محمد عالم صاحب
حضرت قاضی محمد عالم صاحب رضی اللہ عنہ سکنہ کوٹ قاضی ڈاک خانہ لدھے والا
ضلع گوجرانوالہ بہت ہی نیک اور اخلاص مند صحابی تھے ۔ آپ نے حضرت قاضی ضیاء الدین تھے۔ بہت اور مند نے حضرت قاضی ضیا یہ
صاحب قاضی کوئی رضی اللہ عنہ کے ذریعہ احمدیت قبول کی ۔ آپ انٹرنس پاس تھے۔ آپ تبلیغ میں
سرگرم رہتے جس کا اظہار ایڈیٹر اخبار ” بدر“ حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کے نام آپ کی
ایک چٹھی سے ہوتا ہے۔ آپ لکھتے ہیں ۔
پیارے مفتی جی ! دل چاہتا ہے کہ مال و جان اور اولاد تک اسلام کی پاک خدمت میں لگ
جاوے
آپ کے حالات کا زیادہ علم نہیں۔ آپ کی اہلیہ محترمہ بھی مخلص اور قربانی کا جذبہ رکھنے والی
خاتون تھیں، سلسلہ حقہ سے بہت اخلاص رکھتی تھی ، اپنے کئی زیور فروخت کر کے سلسلہ میں امداد دی تھی ،
انہوں نے اگست ۱۹۱۲ء میں وفات پائی۔
فہرست مکتوبات بنام
حضرت قاضی محمد عالم صاحب
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
صفحه
الله
مکتوب نمبر
۲۲ جولائی ۱۹۰۷ء
بلا تاریخ
♡
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بدر ۶ را پریل ۱۹۱۱ء صفحه ۵ کالم ۱
بدر ۱۹ ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه اا کالم ۱
الد

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبرا
آپ کا خط میں نے اوّل سے آخر تک پڑھا ۔ اِنْشَاءَ اللهُ الْقَدِيرِ کئی دفعہ دعا کروں گا۔
مجھے کبھی کبھی یاد دلاتے رہیں ۔ قاضی ضیاء الدین مرحوم بہت عمدہ آدمی تھے اور قریباً بیس برس
سے مجھ سے تعلق محبت رکھتے تھے۔ ان کے فوت ہونے سے مجھے بہت غم ہوا ۔ اللہ تعالیٰ آپ میں
وہ صفات پیدا کرے اور استقامت عطا فرمائے ۔ باقی خیریت ہے ۔ والسلام
خاکسار
مرزاغلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
محبتی اخویم قاضی محمد عالم صاحب
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط معہ مبلغ ( دور و پیہ مار ) مجھ کو مل گیا ۔ جزَاكُمُ اللَّهُ خَيْرًا ۔ میں نے تمام خط
پڑھ لیا ہے ۔ انشاء اللہ دعا کروں گا ۔ باقی سب طرح سے خیریت ہے۔ اپنے حالات سے یاد
☆☆
دلاتے رہیں ۔ تا سلسلہ دعا جاری رہے ۔
۲۲ جولائی ۱۹۰۷ء
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
نوٹ : سن صاف طور پر پڑھا نہیں گیا۔ انگریزی 7 کے مشابہ ہے۔ نقل مطابق اصل کر دی گئی ہے ۔
ہے، الحکم قادیان جلد ۴۷ نمبر ۱۲ ۱۳ مورخہ ۷ و ۱۴ را پریل ۱۹۴۳ء صفحه ۳

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
آپ کا خط میں نے پڑھا ۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے لئے دعا کروں گا ۔ وقتاً فوقتاً حالات
سے اطلاع دیں یا
خاکسار
مکتوب نمبر ۴
مرزا غلام احمد عفی عنہ
قاضی صاحب کے ایک خط پر حضرت اقدس نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب کو لکھا کہ
وو
جواب لکھ دیں کہ رقعہ پہنچ گیا ہے ۔ دعا کی گئی ۔ ضرور جواب لکھ دیں *
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی
اس پر حضرت مفتی صاحب نے اس رقعہ پر لکھ دیا کہ دعا کے متعلق حضرت اقدس کی اپنی
تحریر ارسال خدمت کرتا ہوں تا کہ آپ کے واسطے موجب تشقی
ہو۔
خاکسار
محمد صادق علی اللہ عنہ
الحکم قادیان جلد ۴۷ نمبر ۱۲ ، ۱۳ مورخہ ۷ و ۱۴ را پریل ۱۹۴۳ ء صفحہ ۳

آپ کے خط پر حضرت اقدس نے اپنے دست مبارک سے چند کلمات لکھ کر عاجز کے پاس
برائے تعمیل بھیجے ہیں ۔ وہ تحریر مبارک باصلہ ارسال خدمت کرتا ہوں تا کہ آپ کے واسطے
موجب تشفی ہو ۔ دنیا کے ابتلاء مومن پر آتے ہیں۔ مبارک ہے وہ جو ثابت قدمی کے ساتھ
وفاداری میں قدم آگے بڑھائے ۔ آپ خدا سے دعا میں مصروف رہیں ۔ اپنے اندر بدیوں کو
تلاش کر کے باہر پھینکیں ۔ انسان جب ایک گھر میں رہنے کا عادی ہوتا ہے۔ اسے کوئی چیز بُری
معلوم نہیں ہوتی ۔ لیکن جب جھاڑو لے کر صفائی پر کمر بستہ ہوتا ہے تو بہت سی نا پاک چیزیں باہر
نکال کر پھینکتا ہے۔ گو تھوڑی دیر کے واسطے گرد و غبار اس کو دکھ دیتے ہیں ۔ لیکن جب تک اندر کی
صفائی نہ ہو۔ معزز مہمان کے داخلے کے لائق کوئی گھر بن نہیں سکتا ۔ والسلام
خادم محمد صادق علی اللہ عنہ
نوٹ : حضرت اقدس علیہ السلام کے الفاظ جن کی طرف اوپر اشارہ کیا گیا ہے ، حسب ذیل ہیں ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
مکتوب نمبر ۵
تین روپے پہنچ گئے ۔ رسید سے اطلاع دیں اور نیز لکھ دیں کہ انشاء اللہ دعا کروں گا ۔
حمد الحكم قادیان جلد ۴۷ نمبر ۱۲، ۱۳ مورخہ ۷ و ۱۴ را پریل ۱۹۴۳ ء صفحه ۳
مرزا غلام احمد عفی عنہ

قاضی محمد عبداللہ صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی