حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب
حضرت قاضی محمد عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی ولادت ۹ نومبر ۱۸۸۶ء کی ہے ۔ آپ قاضی
ضیاء الدین صاحب کے بیٹے تھے۔ حضرت قاضی ضیاء الدین صاحب کی بیعت ۲۳ مارچ
۱۸۸۹ء کی ہے اور آپ کی بیعت بھی ساتھ ہی ہوگئی ۔ ۲۹ مارچ ۱۹۰۰ ء کو حضرت اقدس ۔ /
مسیح موعود علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل ہوا ۔ ان ہی ایام میں آپ مدرسہ تعلیم الاسلام
قادیان میں چھٹی جماعت میں داخل ہوئے ۔ آپ نے بی اے بی ٹی تک تعلیم پائی ۔
حضرت اقدس مسیح موعود کے زمانہ میں زندگی وقف کی ۔ آپ نے انگلستان میں
۶ رستمبر ۱۹۱۵ء تا ۲۸ رنومبر ۱۹۱۹ء کا عرصہ فریضہ تبلیغ میں گزارا ۔ کشمیر کمیٹی میں بھی حضرت
قاضی صاحب کو خدمات کا موقع ملا۔ پھر ملکانہ میں شدھی کی تحریک کا مقابلہ کرتے رہے اور
تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے ہیڈ ماسٹر بھی رہے۔
آپ نے حضرت بانی سلسلہ احمدیہ علیہ السلام کو دیکھا اور پھر ہمیشہ اپنے عمل سے ثابت کیا
کہ انہوں نے اس عظیم شخصیت کو صرف دیکھا ہی نہیں بلکہ اپنے آقا کا رنگ بھی اپنی زندگی پر
چڑھانے کی آخر دم تک کوشش کی ۔ جو آپ کو عزت و احترام کا موجب بناتی رہی ۔ قاضی کے
طور پر اور صحافت کے فرائض بھی مرکز میں سرانجام دیئے ۔
۸۶ برس کی عمر میں وفات پائی اور آپ کا جنازہ حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے
پڑھایا۔ آپ کی وفات ۳۱۳ صحابہ رضی اللہ عنہم میں سب سے آخر میں ہوئی ۔ آپ بہشتی مقبرہ
ربوہ میں مدفون ہیں
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۳۰۳ ۳۰۴۰

آج سے نصف صدی پیشتر سید نا حضرت مسیح موعود کی تحریک وقف زندگی پر لبیک کہتے
ہوئے حضرت قاضی محمد عبد اللہ صاحب نے ۲۷ ستمبر ۱۹۰۷ء کو ایک درخواست لکھی جس کی
پشت پر حضور اقدس نے مندرجہ ذیل الفاظ زیب رقم فرمائے ۔ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ
حضرت مسیح موعود نے ۱۹۰۷ء میں جو وعدہ فرمایا تھا وہ آٹھ سال بعد حضرت فضل عمر کے ہاتھوں
پورا ہوا اور آپ مسلسل پانچ برس تک انگلستان کو درس اسلام دیتے رہے۔ اس لحاظ سے یہ
تاریخی مکتوب خلافت ثانیہ کی حقانیت کا یقیناً ایک بھاری ثبوت ہے ۔ (ادارہ)
☆
جلد
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
خط کے مضمون ۔
مون سے مجھ کو آگاہی ہوئی ۔ امید ہے آپ کو انتظام
پ کو انتظام کے وقت پر میں یاد کروں گا
اور مناسب جگہ پر خدمت دین کے لئے بھیجوں گا ۔ مناسب ہے کہ اپنا نام مفتی صاحب کی
فہرست میں درج کرا دیں ۔
ماهنامه خالد ر بوه اگست ۱۹۵۶ ء صفحه ۲
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بنام
حضرت قاضی محمد عبداللہ صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد:

علیکم ورحم الله دریا
السلام
خلال مضمون میں جاگوارگی های این ریش
امر گایش دو و م میں یا و گردن کا دور تمام
شناسه
جگہ سے حریف دی جا ئی کنویں کا میں سی پی
یه ریالی قم فقتی هنگ
والانتر و سالم
که
ہیں
Прям
جلد:

سید محمد عبد الواحد صاحب
آف بنگال
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی