مولانا سیّد محمد عبد الواحد صاحبؓ آف بنگال

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مولانا سید محمد عبد الواحد صاحب
جماعت احمد یہ بنگال کے امیر حضرت مولانا سید محمد عبد الواحد صا حب جو کہ مشرقی بنگال
کے ایک ممتاز خاندان کی یادگار اور صوبہ بنگال کے ایک فاقد النظير وعدیم المثال محقق علامہ تھے
اور جن کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے بنگال میں ہزاروں کی احمد یہ جماعت قائم کی ہے۔ بتاریخ
۱۴ ماہ رمضان جمعرات کے دن ۹ بجکر ۲۳ منٹ پر ۷۳ برس کی عمر میں اس دار فانی سے سرائے
جاودانی کی طرف رحلت کر کے اپنے مولیٰ سے جاملے ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ ۔
حضرت مولانا مرحوم نے شہر ڈھاکہ کے گورنمنٹ عربی مدرسہ سے فارغ التحصیل ہونے
کے بعد تکمیل علوم دینیہ کے لئے ہندوستان کا سفر اختیار کیا تھا اور ہندوستان کی مختلف درسگاہوں
کو تنقیدی نگاہ سے معائنہ کرتے ہوئے لکھنو فرنگی محل کے مشہور علامہ مولانا مولوی عبد الحی
صاحب کی شاگردی پسند فرمائی اور عرصہ دراز تک وہاں علم دین حاصل کرتے رہے ۔
مولانا صاحب مرحوم کے فارغ التحصیل ہونے کے بعد مولانا عبدالحی صاحب نے نظام
حیدر آباد کی حکومت میں ۵۰۰ روپیہ تنخواہ پر ایک جلیل القدر عہدے کے لئے بھیجنا چاہا لیکن
بیماری کی وجہ سے آپ نے حیدر آباد کے گرم علاقہ میں جانا پسند نہ فرمایا۔ پھر ایک دفعہ گورنمنٹ
مدرسہ ڈھاکہ کے مدرس دوم کے عہدہ کے لئے نامزد کئے گئے ۔ لیکن بیماری کی وجہ سے وہاں
بھی نہ جا سکے ۔ مشیت ایزدی و مصلحت الہی سے آپ کو کسی عظیم الشان مقصد کے لئے برہمن
بڑیہ میں رکھنا مقدر ہو چکا تھا۔ آپ نے برہمن بڑیہ میں ہی غربت اور تنہائی کی زندگی کو پسند کیا۔
برہمن بڑیہ کے مسلمانوں اور اسکول کمیٹی کے ممبروں کی خواہش اور درخواست پر یہاں کے
قاضی اور مدرس ہائی اسکول مقرر ہوئے اور اس طرح ایک عرصہ دراز گزاردیا۔
اس اثنا میں آپ کی دیانت و تقوی و تبحر علمی نے اس اطراف کے لوگوں کو آپ کا گرویدہ
بنا دیا اور جم غفیر کو آپ کے حلقہ ارادت میں داخل کر دیا ۔ آپ بنگال کے افق سعادت پر ایک
درخشندہ ستارہ تھے ۔ جو بنگالیوں کے لئے نور ہدایت ہو کر چمکے ۔
آپ کو عمر کے آخیر حصہ میں مشیت الہی نے سلسلہ احمدیہ کی تخم ریزی کے لئے اس طرح
کھڑا کیا کہ آپ کے ایک دوست منشی دولت احمد خاں وکیل عدالت برہمن بڑیہ نے جو کہ

حکیم محمد حسین صاحب قریشی لاہور کے مفرح عنبری کے خریدار تھے اور حکیم صاحب نے ایک
دفعہ دوائی کے ساتھ حضرت اقدس کے دعاوی کے متعلق ایک اشتہار بھیج دیا تھا ۔ وہ اشتہار مولانا
مرحوم کی خدمت میں پیش کیا ۔ مولانا مرحوم اس کو دیکھ کر چونک پڑے اور حضرت اقدس کے
دعاوی کی تحقیقات میں اپنے تئیں ہمہ تن مصروف کر دیا ۔ قریباً دس سال تک ۱۹۰۲ء سے ۱۹۱۲ء
تک تحقیقات میں مصروف رہے اور اس عرصہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام سے بھی
خط و کتابت کا سلسلہ جاری رکھا ۔ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دست مبارک
سے آپ کو بہت سے خطوط لکھے ۔۔۔۔۔
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مولانا مرحوم کا ذکر براہین احمد یہ حصہ پنجم میں بھی
کیا ہے ۔ آخر جب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ۱۹۰۸ء میں انتقال ہو گیا تو حضرت
خلیفہ اول کے عہد مبارک میں آپ کو شرح صدر ہوا اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے
ہاتھ پر بیعت نہ کر سکنے کے سبب سے افسوس کرتے ہوئے اس کبر سنی میں قادیان جا کر بیعت
کرنے کا مصمم ارادہ کیا۔ چنانچہ اپنے تین شاگردوں کو ہمراہ لے کر ۱۹۱۲ء کے اکتوبر میں
دارالامان روانہ ہوئے اور راستہ استہ میں ہندوستان کے مشاہیر علماء ۔۔۔۔۔۔ سے ملاقات کر کے حضرت
مسیح
موعود علیہ السلام کی صداقت پر بحث مباحثہ کرتے بحث مباحثہ کرتے ہوئے وارد دارالامان ہوئے ۔ اور
حضرت خلیفہ المسیح اوّل کے دست مبارک پر ( ۱۹۱۲ء میں ) بیعت کر کے کچھ عرصہ وہاں ٹھہر نے
مبارک
☆
کے بعد حسب اجازت حضرت خلیفہ المسیح اول برہمن بڑ یہ واپس آگئے ہیں
فہرست مکتوبات بنام
مولانا سید محمد عبد الواحد صاحب
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
۱۷ اگست ۱۹۰۵ء
۲۴ جنوری ۱۹۰۶ء
تلخیص از الفضل نمبر ۱۰۲ جلد ۱۳ مورخه ۱۳ را پریل ۱۹۲۶ء صفحه ۱۰۰۹
صفحه

مکتوب نمبر ا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبتی اخویم
جلد:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ اس وقت میں نہایت قلیل الفرصت ہوں ۔ مگر میں نے ارادہ کیا
ہے کہ آپ کے شبہات کا جواب اپنے ایک رسالہ میں جو میں نے لکھنا شروع کیا ہے لکھ دوں ۔
یہ رسالہ اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو نومبر ۱۹۰۵ء تک ختم ہو جائے گا اور چھپ جائے گا ۔ یہ آپ کے
ذمہ ہوگا کہ نومبر کے اخیر میں یا دسمبر ۱۹۰۵ء کے ابتداء میں مجھے اطلاع دیں تو میں یہ رسالہ آپ
کی خدمت میں بھیج دوں اور میں امید رکھتا ہوں کہ رسالہ کے دیکھنے سے علاوہ آپ کے شبہات
کے ازالہ کے اور بھی کئی قسم کی آپ کی واقفیت بڑھے گی ۔ اگر چہ میرے نزدیک یہ معمولی
اعتراضات ہیں جن کا کئی متفرق کتابوں میں بار بار جواب دیا گیا ہے ۔ مگر چونکہ آپ کی تحریر
سے سعادت اور حق طلبی مترشح ہو رہی ہے۔ اس لئے میں محض آپ کے فائدہ کے لئے پھر یہ
تکلیف اپنے پر گوارا کرلوں گا کہ آپ کے فہم اور مذاق کے مطابق جہاں تک مجھ سے ہو سکے لکھ
دوں گا۔ آئندہ ہر یک امر اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے ۔ مجھے امید تھی کہ یہ باتیں ایسی سہل اور
راہ پر پڑی ہیں کہ آپ تھوڑی سی توجہ سے خود ہی ان کو حل کر سکتے تھے ۔ لیکن اس میں کچھ
مصلحت الہی ہو گی کہ مجھ سے آپ نے جواب مانگا۔ باقی خیریت ہے ۔
۱۷ اگست ۱۹۰۵ء
حمد الفضل قادیان جلد ۳۴ نمبر ۱۴۸ مورخه ۲۶ جون ۱۹۴۶ ء صفحه ۲
☆
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد علی اللہ عنہ
قادیان ضلع گورداسپور پنجاب

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکتوب نمبر ۲
محتی اخویم سید محمد عبد الواحد صاحب سلمه تعالی
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ پہنچا۔ میں دو تین ہفتہ سے پھر بیمار ہوں ۔ اس لئے کام چھپوائی
کتاب کا ابھی شروع نہیں کر سکا۔ آپ کے نئے اعتراض بھی میری نظر سے گزرے۔
خدا تعالیٰ آپ کو تسلی بخشے ۔ آمین ۔ میں اگر ان اعتراضات کا بھی جواب لکھوں تو طول بہت
ہو جائے گا ۔ اور میں اپنی متفرق کتابوں میں ان کا جواب دے چکا ہوں ۔ میں نے یہ تجویز
سوچی ہے کہ جس طرح ہو سکے آپ ایک ماہ کی رخصت لے کر اس جگہ آ جائیں ۔ آمد و رفت
کا تمام کرا یہ میرے ذمہ ہوگا ۔ اس صورت میں ایک ماہ کے عرصہ میں آپ پوری تسلی سے
سب کچھ دریافت کر سکتے ہیں ۔ انشراح صدر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے لیکن اپنی طرف
سے ہر ایک بات سمجھا دی جائے گی اور اگر کوئی بات خدانخواستہ سمجھ نہ آوے تو مقام افسوس نہ
ہوگا اور اس صورت میں آپ اس تمام کتاب کو جس میں آپ کے ا کے اعتراضات کا جواب ہے
قبل از اشاعت دیکھ سکتے ہیں ۔ میرے نزدیک یہ نہایت عمدہ طریق ہے ۔ آپ یہ خ ہے۔ خیال نہ
کریں کہ مجھے خرچ آمد و رفت کے بھیجنے میں کچھ تکلیف ہو گی ۔ کیونکہ آپ کی تحریر میں رُشد اور
سعادت کی بُو آتی ہے اور آپ جیسے رشید کے لئے کچھ مال خرچ کرنا موجب ثواب او راجر آخرت
ہے ۔ جواب سے ضرور مطلع فرماویں
۲۴ جنوری ۱۹۰۶ء
والسلام
راقم
مرزاغلام احمد علی اللہ عنہ
روزنامه الفضل قادیان جلد ۳۴ نمبر ۱۳۷ مورخه ۱۲ جون ۱۹۴۶ ء صفحه ۲

بنام
مولانا سید محمد عبد الواحد صاحب
آف بنگال

بہت
بی بهار می رسیم و زرنگی شورا
کیسے
چھی علمی رسد یکی در جم ملاسم
الوفد الان
ی ماست نام رعنا اسوقت با ما
تریل ارادہ کیا ہے کہ آپ کے کلمات کی اور اب
پینے سے لگتا
اپنی ایک رسالہ میں ہوں گے
شہروں ۔ یہ رسالم
رسی
ہوا کہ یہ کہ کسی در مایا کہ بیوی کی خبریں یا
دی کے تیریں بھی اضلاع میں تو یہ ہے کے لیے
کر پیالی
آرایشی بعد درست احد
رہے
رسید تم موسی کام
در این بیانیه ای برای نزدیک به تمامی امارات
حق
چوکی آئے تحریر سے سعادت اور من پہلے شائع ہوں کیا ہے

بقیه عکس مکتوب نمبرا
حطان جہاد
محجر
اپنی ہو گئے
معلی
البھیا ہو۔
کہ مجھ سے آپ کا جی ان ہا کا نام جان داد ور سے چاند که کہ عالی

عکس مکتوب نمبر ۲
بسم اله الرحمن الع
سے
می اخروی سید می بلده او وارداتی
ال مالم وعلم المدها الامات اور
ی الامی در این ا
نے ہفتہ سے پیر نظر رہے
ای این ا ا ا ا ا ا ا ار این جواب برای تر طول است
ور بال کیا
موات بھی یہ تجویز کرچی کیا کہ
میسر ہو سکے آگے اگر اول راصد یکی ایمانم
لسر
کیان
ہے سب بلکہ دریافت کر سکتے ہو

بقیه عکس مکتوب نمبر ۲
داستانی و اختار می با بیان اپنی است اینکه به
کنوارے جائی اور ہر کوئی بات دور نگذاشتہ کرنے اوری
A
میں
تو مقام افسوس نہ ہو گا اور مشر محمدت میں این ایام
بات
قبل از ان
تام کتاب کو میں اب کیا ان دنیا را با ایران
دیگر سکتا مع ہے مری بر تک یہ بہت اللہ والا
مجھتے ہیں کی تکلیف تاریکی گرینگی انسان تمهر مین
ر شیر اور عادت کرواتی ہیں اور اس کے کالم
کی ہے
ہا جو اب سے کروز
مروز سلیم را

مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی