حضرت مولوی محمد علی صاحبؓ ا یم ۔ اے

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مولوی محمد علی صاحب ایم ۔اے
مرحوم کپورتھلہ کے ایک گاؤں مرار میں حافظ فتح الدین صاحب کے ہاں دسمبر ۱۸۷۴ء
میں پیدا ہوئے اور ۱۳ اکتوبر ۱۹۵۱ء کو وفات پائی ۔ جنوری ۱۸۹۲ء میں جب کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام مباحثہ عبد الحکیم کلانوری کے سلسلہ میں لاہور میں تشریف لائے تھے ۔ پہلی مرتبہ
حضور کی زیارت کا شرف حاصل کیا ۔ ۱۸۹۴ء میں اسلامیہ کالج کے بہ کالج کے ریاضی کے پروفیسر مقرر
ہوئے اور یہیں خواجہ کمال الدین صاحب سے ( جو بیعت میں داخل ہو چکے تھے اور کالج کے
سٹاف میں شامل تھے ) راہ و رسم پیدا ہو گئی ۔ دو اڑھائی سال میں جب باہمی تعلقات محبت بہت
ترقی کر گئے تو خواجہ صاحب نے انہیں قادیان جانے کی تحریک کی ۔ جس پر آپ کے ہمراہ مارچ
۱۸۹۷ء میں قادیان پہنچے اور حضور کی شبانہ روز اہم خدمات دینیہ اور اشاعت اسلام کا جذبہ
دیکھ کر شامل احمد بیت ہو گئے ۔ (پیغام صلح ۲۷ جنوری ۱۹۳۳ ء صفحہ ۲)
آپ ایل ایل بی کا امتحان پاس کر کے گورداسپور میں وکالت کرنا چاہتے تھے اور اس کے
لئے انتظامات مکمل بھی کر لئے تھے کہ جون ۱۸۹۹ء میں یورپ کے لئے ایک انگریزی رسالہ کی
تجویز ہوئی جس کے لئے حضور کی نظر انتخاب آپ پر پڑی اور آپ ہجرت اختیار کر کے قادیان
آگئے جہاں چودہ سال تک ریویو آف ریلیجنز کی ادارت اور صدرانجمن احمد یہ کی سیکرٹری
شپ و غیره مختلف خدمات سرانجام دینے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ مارچ ۱۹۱۴ء میں نظام
خلافت سے الگ ہو کر لاہور چلے گئے اور اور احمدیہ انجمن اشاعت ت اسلام لاہور بنا لی ۔ ایک
مرتبہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ خواب میں دکھائے گئے حضور نے ان سے رویا
میں کہا۔ ”آپ بھی صالح تھے اور نیک ارادہ رکھتے تھے آؤ ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ“
تاریخ احمدیت جلد ا صفحه ۶۵۴
( البدر یکم اگست ۱۹۰۴ء صفحه ۴ )

۱۱ را گست ۱۹۰۶ ء کو مولوی محمد علی صاحب ایم اے نے مندرجہ ذیل خط حضرت مسیح موعود کو لکھا ۔
سیدی و مولا ئی سلمکم اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
حضرت مولوی صاحب نے مجھے تحریر فرمایا تھا کہ میاں شادی خاں صاحب کو بلا کر مہر کا
فیصلہ کیا جائے۔ میں نے ان کو بلایا تھا۔ وہ کہتے ہیں ۔ حضرت صاحب سے دریافت کیا
جاوے۔ اس لئے حضور مناسب حکم سے مطلع فرما دیں ۔ نیز مولوی صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ
نکاح آج ہی ہو جاوے اور عائشہ کو بھی اطلاع دی جاوے جیسے حضور کا ارشاد ہو کیا جائے اگر
حضور پسند فرماویں تو عصر کی نماز کے وقت ہو سکتا ہے ۔
والسلام
خاکسار
محمد علی
مندرجہ بالا رقعہ کی پشت پر مندرجہ ذیل جواب حضور ارقام فرماتے ہیں ۔
مکتوب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج میری طبیعت دوران سر کے باعث اس قدر بیمار رہی ہے کہ چار پائی سے اٹھنا مشکل تھا۔
اس وقت اٹھ کر بیٹھا ہوں ۔ مگر باہر آنے کے قابل نہیں ۔ میرے نزدیک پانسو روپیہ ( مادر ) مہر
کافی ہے۔ اس قدر مہر اس لئے تجویز کرتا ہوں کہ یہ نکاح قوم میں نہیں ہے۔ اور لڑکا ہو نہار
ہے۔ اس پر کوئی بوجھ نہیں ہے ۔ امید کہ اس کی لیاقت اور حیثیت اس مہر سے بہت زیادہ ہو
جائے گی ۔ میرے نزدیک اس سے کم ہرگز نہیں ۔ اگر زیادہ ہو تو مضائقہ نہیں کی
☆
الفضل قادیان نمبر ۷۴ جلد ۱۵ مورخہ ۲۰ مارچ ۱۹۲۸ء صفحہ ۷
والسلام
مرز اغلام احمد

نواب محمد علی خان صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی