حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت نواب محمد علی خاں صاحب
حضرت نواب محمد علی خاں رضی اللہ عنہ کے مورث اعلیٰ شیخ صدر الدین جلال آباد کے
باشندہ تھے۔ شیروانی قوم کے پٹھان تھے جو ۱۴۶۹ء میں سلطنت بہلول لودھی کے زمانہ میں
اپنے وطن سے ہندوستان میں آئے اور ایک قصبہ آباد کیا جس کا نام مالیر کوٹلہ ہے۔ آپ کے
والد ماجد کا نام نواب غلام محمد خاں صاحب تھا ۔
ابتدائی تعلیم چیفس کا لج ( انبالہ ولا ہور ) سے حاصل کی ۔ آپ ۱۸۸۷ء سے ۱۸۹۴ء تک
محمدن ایجوکیشنل کانفرنس سے وابستہ رہے۔ اور آپ نے علی گڑھ کے مشہور سٹریجی ہال کی تعمیر
میں پانچ صدر و پیہ چندہ دیا۔
حضرت اقدس مسیح موعود سے خط و کتابت کا آغاز آپ کے استاد مولوی عبد اللہ فخری
کاندھلوی ( بیعت ۴ رمئی ۱۸۸۹ء کی تحریک سے ہوا ۔ حص سے ہوا ۔ حضرت نواب صاحب اپنے ایک خط
میں حضرت اقدس مسیح موعود کو لکھتے ہیں ۔
اور علماء اور
ابتداء میں کا ء میں گو میں آپ کی نسبت نیک ظن ہی تھا لیکن صرف اس قدر کہ آپ اور علماء
مشائخ ظاہری کی طرح مسلمانوں کے تفرقہ کے موید نہیں ہیں ۔ بلکہ مخالفان اسلام کے مقابل پر
کھڑے ہیں ۔ مگر الہامات کے بارے میں مجھ کو نہ اقرار تھا اور نہ انکار ۔ پھر جب میں معاصی
سے بہت تنگ آیا اور ان پر غالب نہ ہو سکا تو میں نے سوچا کہ آپ نے بڑے دعوے کئے ہیں ۔
یہ سب جھوٹے نہیں ہو سکتے ۔ تب میں نے بطور آزمائش آپ کی طرف خط و کتابت شروع کی
جس سے مجھ کو تسکین ہوتی رہی اور جب قریباً اگست میں آپ سے لود یا نہ ملنے گیا تو اس وقت
میری تسکین خوب ہو گئی اور آپ کو ایک با خدا بزرگ پایا اور بقیہ شکوک کو بعد کی خط و کتابت نے
میرے دل سے بھلی دھویا اور جب مجھے یہ اطمینان دی گئی کہ ایک شیعہ جو خلفائے ثلاثہ کی
کسر شان نہ کرےسلسلہ بیعت میں داخل ہو سکتا ہے۔ تب میں نے آپ کی بیعت کر لی ۔۔۔
رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت ۲۱۰ نمبر پر درج ہے ۔ آپ نے ۱۹ نومبر ۱۸۹۰ء کو حضرت
اقدس کی بیعت کا شرف حاصل کیا ۔
آپ کے گھر روحانی بادشاہ کی بیٹی آئی اور آپ کا نکاح حضرت مسیح الزمان و الزمان و مهدی دوراں
کی مقدس صاحبزادی حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے ہوا ۔
حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے آپ کی نسبت ایک الہام میں ”حجۃ اللہ کے نام
سے یا د فرمایا ۔
حضرت اقدس نے کتاب من الرحمن میں اشتراک السنہ کے کام میں جاں فشانی کرنے
والے مردان خدا کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر بھی فرمایا ہے۔
مدها ۱۰ فروری ۱۹۴۵ء کو وفات پا گئے ۔ گئے ۔ حضرت
آپ ایک سال کی علالت کے بعد ۱۰ علا
المصدر
خلیفة المسیح الثانی امصلح الموعودؓ نے آپ کا جنازہ پڑھایا اور حضرت مسیح موعود کے قرب میں
بہشتی مقبرہ میں آپ کی تدفین ہوئی ہیں
نوٹ ۔ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے خطوط مکتوبات احمد جلد نمبر دوم میں آچکے ہیں ۔ مزید
ایک خط شائع کیا جا رہا ہے ۔ ( ناشر )
تین سو تیرہ اصحاب صدق وصفا صفحه ۸۸، ۸۹
مکتوب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
چونکہ میرے گھر کے لوگ بیمار ہیں اور ان کو مراق کی بیماری میں سخت گھبراہٹ ہوتی ہے۔
ڈاکٹروں نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اس مرض میں سیر کرنا ضروری ہے مگر وہ اس بیماری میں پیادہ پا
نہیں چل سکتے ۔ انہوں نے خود کہا ہے کہ نواب صاحب کو لکھو کہ وہ ایک عمدہ رتھ کو ٹلہ سے منگوا
دیں۔ جس قدر قیمت ہو گی وہ خود ادا کریں گی ۔ جب رکھ آ جائے گی بعد میں محمل خریدی جائے
گی ۔ اس کی تکلیف دیتا ہوں جس طرح ممکن ہو آپ اس کا بندوبست فرمائیں اور جس قدر
قیمت کی ضرورت ہے اس سے مطلع فرمائیں تا اس کی تعمیل ) لے کی جاوے۔ خیریت سے مطلع
فرمائیں۔
مکرر گذارش ہے کہ ایسی رتھ چاہئے جس میں چھ ٦ سات ۷ آدمی فراغت سے بیٹھ
جائیں کی
☆
والسلام
مرزا غلام احمد
لے پڑھا نہیں گیا۔ یہ سیرت حضرت عبد الستار خان افغان المعروف بزرگ صاحب صفحه ۱۰۹
محمد فضل صاحب آف چنگا بنگیال
جلد