محمد قدسی صاحب شامی
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
محمد قدسی صاحب شامی
قریباً عرصہ چھ سال کا گزرا ہے کہ قادیان میں دو شخص ایک بغدادی اور ایک شامی
بقصد زیارت حضرت مسیح موعود وارد ہوئے ۔ شامی جو قوی ہیکل نوجوان آدمی تھا اس نے
قادیان میں پڑھنے کی خواہش ظاہر کی چنانچہ حضرت حکیم الامت کے حلقہ درس میں شامل ہو گیا
اور کتب وغیرہ جس چیز کا اس نے احتیاج ظاہر کیا اس کے لئے مہیا کیا گیا۔ حضرت اقدس مسیح
موعود کو یہ بات سن کر بہت خوشی ہوئی کہ یہ شخص یہاں سے اپنی تعلیم کا نصاب پورا کر کے عربی
بولنے والے ممالک میں جا کر تبلیغ کرے گا مگر قادیان چونکہ ایک معمولی قصبہ ہے جس کی آبادی
غالباً تین ہزار آدمی کی ہوگی ۔ اس میں سے ہر منش آدمی کی طبیعت اکتا جائے تو کچھ تعجب نہیں ۔
شامی نے چند ماہ کے بعد ظاہر کیا کہ حج کا موسم قریب ہے ۔ حج کو جانا چاہتا ہوں ۔ حضرت
اقدس کو ایک رقعہ لکھا اور کچھ روپے طلب کئے ۔ اس کا نام محمد قدسی مشہور تھا ۔ حضرت اقدس مسیح
موعود علیہ السلام نے محمد قدسی کو مندرجہ ذیل جواب نصیحتا لکھا۔ جس کو ہم بعینہ یہاں درج کرتے
ہیں۔ میں نے یہ خط محمد قدسی سے لے کر نقل کر لیا تھا ۔ ( محمد فضل ) *
حمد الحکم نمبر ۴۰ جلد ۸ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۴ صفحه ۱۱ ۴
مکتوب
السَّلَامُ عَلَيْكُمْ
بَلَغَ إِلَى مَكْتُوبُكَ فَالْاسَفُ كُلَّ الْآسَفِ۔ إِنَّكَ مَا تَفْهَمُ مَا قَصَدْنَا لَكَ إِنَّكَ
تَطْلُبُ قَشْرَ الْإِسْلَامِ وَ كُنَّا أَرَدْنَا أَنْ تُرْزَقَ مِنْ لُبِّ الْإِسْلَامِ وَرُوْحِهِ لَوْ كُنتَ تَخَافُ
اللَّهَ لَفَكَّرْتَ فِي أَمْرِنَا وَ فِيْمَا بَعَثَنِيَ اللَّهُ بِهِ وَأَعْلَمُ إِنَّ عَمَلاً مِّنَ الْأَعْمَالِ لَا يُفِيدُ لَاحَدٍ
مِنْ دُونِ أَنْ يَعْرِفَنِي وَ يَعْرِفَ دَعْوى وَ دَلَائِلِي فَالْخَيْرُ كُلَّ الْخَيْرِ لَكَ أَنْ تَتُوبَ مِنْ
خِيَالِ ذَهَابِكَ بَعْدَ الْعِيدِ وَ تَلَبَّتْ عِنْدَنَا بُرْهَةً مِّنَ الزَّمَانِ وَ تَتَعَلَّمَ عِلْمًا آتَانَا اللَّهُ وَ
لَا أَعْلَمُ أَنَّ فَائِدَةٍ لَّكَ فِى الْحَجِّ قَبْلَ تَصْحِيحِ الْإِيْمَانِ وَ إِنِّي أَرْسُلُ إِلَيْكَ أَرْبَعَةً
رُوبِيَةً فَانْفِقُ فِيمَا حَدَثَ لَكَ مِنَ الضُّرُورَةِ فَإِنْ شِئْتَ فَالَبَتْ وَ امْكِتْ فَإِنْ شِئْتَ
فَاذْهَبْ بِهَذَا الزَّادِ مِنَّا وَ لَيْسَ لَكَ فِي ذَهَابِكَ خَيْرٌ بَلْ خُسْرَانٌ مُّبِينٌ وَلَا كِنْ كَيْفَ
☆
أَفْهَمُكَ وَلَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ - *
وَ السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى۔
الراقم المتوكل على الله الاحد
احمد عفى الله عنه
الله عنه
ترجمہ: السلام علیکم ۔ مجھے تمہارا خط پہنچا۔ بڑا افسوس ہے جس بات کا ہم نے تمہارے
لئے ارادہ کیا تھا تو اس کو نہیں سمجھتا تو اسلام کا چھلکا طلب کرتا ہے اور ہم نے ارادہ کیا تھا کہ تجھے
اسلام کے مغز و روح سے بہرہ ور کیا جائے اگر تجھے خوف خدا ہوتا تو ہمارے کام اور جس امر
الحکم نمبر ۴۰ جلد ۸ مورخه ۲۴ نومبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۱۱
کے لئے ہمیں خدا وند تعالیٰ نے بھیجا ہے اس میں فکر کرتا ۔ میں خوب جانتا ہوں کہ آجکل
کسی کو کوئی عمل فائدہ نہیں دے سکتا سوا اس کے کہ مجھے اور میرے دعوے اور میرے دلائل کو
پہچانے اور سمجھے۔ تیرے لئے ساری بھلائی اس میں ہے کہ عید کے بعد جانے کے خیال کو چھوڑ
دو اور ہمارے پاس کچھ زمانہ رہ کر اس علم کو سیکھو جو علم ہم کو خدا وند تعالیٰ نے دیا ہے میں نہیں جانتا
کہ صحت ایمان کے پہلے تجھے حج کو جانے میں کیا فائدہ حاصل ہوگا ۔ میں تجھے چار روپیہ بھیجتا
ہوں جو ضرورت پیش ہے اس میں خرچ کرو ۔ اگر چاہو تو یہاں ہی رہو اور اگر جانا چاہو تو اسی
خرچ کے ساتھ ہماری طرف سے رخصت ہو تیرا یہاں سے جانا اچھا نہیں بلکہ سراسر نقصان و
زیاں ہے لیکن میں تجھے کس طرح سمجھاؤں ۔ آنکھیں نابینا نہیں ہیں بلکہ دل جو سینوں میں ہیں
وہ نابینا ہیں ۔ خدا سلامت رکھے ہر ایک ایسے شخص کو جو اسلام کا سچا تابعدار ہے۔
الراقم المتوكل على الله الاحد
احمد علی اللہ عنہ
شیخ محمد نصیب صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد