حضرت شیخ محمد نصیب صاحبؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت شیخ محمد نصیب صاحب
ولد شیخ قطب الدین صاحب - تاریخ بیعت ۱۶ اگست ۱۸۹۷ء
لمس
طلب علم کی غرض ۔ غرض سے ۱۶ اگست ۱۸۹۷ء کو قادیان دارالامان آئے اور پھر یہیں کے ہور ہے۔
آپ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سب سے اول حضرت مولوی نور الدین صاحب خلیفة المسیح الاول
کی ؟ ما زیارت کی جن کی طرف مجھے بابو غلام رسول صاحب سٹیشن ماسٹر نے بھیجا تھا۔ وہاں چند اور احباب
سے ملاقات ہوئی۔ گول کمرہ میں کھانے کا انتظام تھا۔ حضرت تھا۔ حضرت مسیح موعود ، مولوی صا۔ مولوی صاحب اور دوسرے
احباب کو ملک غلام حسین صاحب اور پیراں دتہ پہاڑ یہ نے کھانا پیش کیا۔ کھانا کھانے کے بعد نماز ظہر
مسجد مبارک ( جو اس وقت بالکل چھوٹی سی تھی۔ چوڑائی میں بہت کم ) میں حضور پر نور کی زیارت نصیب
ہوئی۔ ملاقات پر حضور نے حالات دریافت فرمائے۔ اس وقت پادری مارٹن کلارک نے حضرت
صاحب پر اقدام قتل کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔
چنانچه ۱۸ اگست کو گورداسپور مع قافلہ روانہ ہوئے ۔ تاریخ پیشی ۲۰ را گست تھی جب آپ گئے تو
بارش کا نام و نشان نہ تھا۔ تشریف لے جانے کے بعد اسقدر بارش ہوئی کہ تمام راستے بند ہو گئے اور
جناب ڈگلس صاحب بہادر ڈپٹی کمشنر ضلع نے ۲۳ را گست حکم سنانے کو تاریخ مقرر کی ۔ حضرت واپس
نہیں آئے۔ ایک آدمی کے ذریعہ یہاں حضرت بیوی صاحبہ کو اطلاع کی کہ ہم حکم سن کر ہی آئیں
گے۔ چنانچہ پیشگوئی کے ماتحت کامیاب واپس آئے۔
ان دنوں یہاں اپنا کوئی مدرسہ وغیرہ نہ تھا۔ مالیر کوٹلہ میں حضرت نواب محمد علی خان صاحب نے
ایک سکول جاری کر رکھا تھا۔ جس کے ناظم مرزا خدا بخش صاحب مرحوم تھے۔
حضرت مولوی نورالدین صاحب نے مجھے آریوں کے اینگلو ور نیکر مڈل سکول ( جس کا ہیڈ ماسٹر
ایک سخت متعصب سومراج نام آریہ تھا) میں مجھے داخل کرا دیا۔ چند ماہ وہاں پڑھتا رہا۔
بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی اور بھائی عبدالرحیم مجھے مضامین لکھ دیتے جو سکول میں سنائے جاتے
اور اس سے وہ سخت جل جاتے ۔ آخر مجھے انہوں نے سکول سے خارج کر دینے کا ارادہ کیا۔
حکیم فضل دین صاحب مرحوم کی مالی اعانت سے خاکسار نے معمولی کاروبار ( خوردنی اشیاء
بسکٹ وغیرہ ) شروع کیا۔ یہ سلسلہ بعد میں خاصی ترقی کر گیا۔
حضرت مولوی نور الدین صاحب اکثر دفعہ حضرت مسیح موعود کی خدمت میں عرض کرتے کہ
حضور ہمارے کچھ بچے آریوں کے سکول میں پڑھتے ہیں۔ وہ ان کو تنگ کرتے ہیں اس لئے اپنا سکول
ہونا چاہیے۔ جواب میں حضور فرماتے ٹھیک ہے۔ بہت اچھا غرضیکہ کئی ماہ تک یہ سلسلہ جاری رہا۔ آخر
ایک روز بارہ بجے دن کے حضرت صاحب کے ہمراہ گول کمرہ میں کھانا کھانے کے لئے حضرت مولوی
صاحب تشریف لے گئے اور بھی احباب تھے۔ وہاں سکول کا ذکر چل پڑا۔ حضرت مسیح موعود نے اس
تجویز کو منظور فرمایا۔ اسی وقت موجودہ احباب میں سے بعض نے تھوڑا تھوڑا چندہ لکھایا جس کی
میزان غالباً دس بارہ روپے ماہوار سے زیادہ نہ تھی۔ اس میں سب سے زیادہ پانچ روپے ماہوار
حضرت خلیفہ المسیح اول کا تھا۔ پس اسی قدر ماہوار رقم کی بنا پر حضرت صاحب نے اللہ کے تو کل پر
سکول کی بنیاد رکھ دی ۔ یہ سال ۱۸۹۸ء کا واقعہ ہے۔ اس وقت نہ کوئی سکول کی عمارت تھی نہ ہی کوئی
مدرس تھا۔ نہ سوائے میرے مستقل طور پر کوئی طالب علم موجود تھا۔
الم
تاہم حضرت صاحب کے حکم سے جلدی ہی سکول کا اجرا کیا گیا۔ مفتی فضل الرحمن صاحب۔ شیخ عبدالرحمن
صاحب قادیانی۔ شیخ عبد الرحیم صاحب ۔ شیخ محمد اسماعیل صاحب سرساوی منشی فضل الدین صاحب
کلانوری اور حافظ احمد اللہ صاحب مدرس بنائے گئے ۔ بعد میں مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم بھی سکول میں
جا کر ہمیں انگریزی پڑھایا کرتے تھے اور میں ان سے گھر پر عربی فارسی بھی پڑھا کرتا اور ان کی خدمت کیا
کرتا۔ امرتسر سے حضرت صاحب کے حکم سے مکرمی شیخ یعقوب علی صاحب کو جو ان دنوں امرتسر سے اخبار
الحکم نکالا کرتے تھے سکول کی ہیڈ ماسٹری کے لئے بلایا گیا۔ تاوہ قادیان میں رہ کر یہ کام سرانجام دیں اور اسی
طرح مکرمی قاضی امیر حسین صاحب کو بطور مدرس دینیات بلایا گیا۔ جو ایم اے او ہائی سکول امرتسر میں مدرس
دینیات تھے۔ سکول کے اجراء کے وقت سب سے بڑی جماعت اول مڈل تھی اور میں اسی میں پڑھتا تھا میں
مکتوب نمبر
فهرست مکتوبات بنام
حضرت شیخ محمد نصیب صاحب
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
بلا تاریخ
صفحه
رجسٹر روایات صحابہ (غیر مطبوعه ) نمبر ۱۵ صفحه ۲۳ تا ۳۲
مارچ اپریل ۱۹۰۸ء کا ذکر ہے کہ میری لڑکی امۃ اللہ جو میاں نصیر احمد کی رضاعی بہن تھی مرض خسرہ میں مبتلا ہو
گئی۔ حضرت اقدس کو دعا کے لئے عرض کیا آپ نے فرمایا مجھے ہر روز دعا کے لئے یاد دلایا کرو۔ اور اس کی حالت
سے اطلاع دیا کرو۔ چنانچہ تعمیل کی جاتی اور آپ دعا فرماتے رہے۔ مگر قضاء قدر کے سا۔ سامنے کسی کی پیش نہیں جاتی ۔
آخر و راپریل ۱۹۰۸ء کو یعنی حضور کے وصال سے قریباً ڈیڑھ ماہ قبل فوت ہوگئی ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون - میری
بیوی کی والدہ یہاں پہنچی۔ اس نے چاہا کہ اپنی لڑکی کو ہمراہ لے جائے تا کہ اس کا غم غلط ہو۔ میں نے حضرت اقدس
کولڑ کی کے فوت ہونے کی اور اپنی ساس کے ارادہ سے آگاہ کیا۔ اس پر حضرت اقدس نے ذیل کا خط مجھے لکھا۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مکتوب نمبرا
میں نے خط پڑھ لیا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ بہت دعا کروں گا کہ خدا تعالیٰ نعم البدل عطا فرمائے۔ مگر
صبر شرط ہے۔ جب انسان خدا تعالیٰ کے ایک فعل پر حد سے زیادہ بے صبری کرتا ہے تو اپنے ثواب کو کھو
بیٹھتا ہے۔ والدین کے گھر میں جانے کا مضائقہ نہیں ۔ مگر عورت کے لئے اپنے مرد سے زیادہ کوئی مونس
و غمخوار نہیں ہوتا۔ چند روز کے لئے اگر چلی جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں ۔ مگر زیادہ ٹھہر نا مناسب نہیں۔ اس
غم میں آپ اور وہ دونوں شریک ہیں ۔ پس کس طرح ان کو گوارہ ہے۔ آپ کو اس غم کی حالت میں اکیلا
چھوڑ کر چلی جائیں۔ اور ہماری شریعت کی رو سے زیادہ غم آئندہ ملنے والے اجر سے محروم کر دیتا۔
سب خدا تعالیٰ کے ابتلاء ہیں جس کو چاہتا ہے بھیجتا ہے جس کو چاہتا ہے اٹھا لیتا ہے۔ غم حد سے زیادہ زیادہ
نہیں ہونا چاہیے۔ حد سے زیادہ غم مبارک نہیں ہوتا۔ خدا تعالیٰ کا مقابلہ ہے اور ایمان کے برخلاف ہے۔
کر دیتا ہے۔ یہ
زیادہ آپ خود سمجھتے ہیں۔ اگر صبر اور استقامت سے مجھے یاد دلاتے رہیں گے تو میں دعا کروں گا۔
مجھے شک ہے کہ یہ اٹھرا کی بیماری ہے۔ اس میں بڑی دوائی جو میرے تجربہ میں آچکی ہے کہ میاں
بیوی ڈیڑھ برس تک ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں یعنی جماع سے پر ہیز کریں۔ بلکہ بھائی بہن کی طرح
رہیں ۔ دل پاک وصاف رکھیں اور دعا کرتے رہیں۔ تب یہ بیماری انشاء اللہ تعالی دور ہو جائے گی۔ اس
کے ساتھ دوسری دوائیں بھی دی جائیں گی۔ مجھے یاد دلانے پر نسخہ لکھ دوں گا۔ والسلام
الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۳۹ء صفحه ۴
مرزا غلام احمد
اس کے چند روز بعد میں نے حضرت مسیح موعود کو ان کے ارشاد کے ماتحت نسخہ کے لئے یاد دلایا تو پھر
مندرجہ ذیل دوسرا خط حضرت نے مہربانی فرما کر مجھے بھیجا۔ مگر کچھ غلطی پہلی طبع کے وقت کا تب سے ہو گئی تھی ۔
اب درستی کی جاتی ہے ۔
مکتوب نمبر ۲
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
دوائی میرے تجربہ کی رو سے یہ ہے کہ ایک حصہ مشک خالص مثلاً ۶ ماشہ نریسی خالص
۳ ماشه فولا د قلمی ۳ ماشہ۔ یہ دوا خوب پیس کر باہم ملا کر دو دورتی کی گولیاں بنالیں اور
ہر روز شام کے وقت ایک گولی کھا لیا کریں ۔ ( عورت کھائے ۔ ناقل ) فکر اور غم سے جہاں
تک ممکن ہو ۔ اپنے تئیں بچا ئیں کہ اس کا دل پر اثر ہوتا ہے اور دل سے تمام اعضاء پر اور
خدا تعالیٰ سے بھی نماز میں پنج وقت دعا کرتے رہیں ۔ خدا کے فضل سے کیا تعجب ہے کہ خدا
لڑکی کی جگہ لڑکا دیدے کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے اور میں انشاء اللہ تعالیٰ دعا کرتا رہوں گا ۔
☆ ☆
ہمیشہ یاد دلاتے رہیں ۔
والسلام
میرزا غلام احمد
اس کے بعد اللہ کے فضل اور حضور کی دعا سے میرے ہاں دولڑ کے پیدا ہوئے اور پھر دو
لڑکیاں ۔ بڑا لڑکا تین چار سال کا ہو کر فوت ہو گیا ۔ باقی اولا د خدا کے فضل سے اب تک زندہ
موجود ہے اور صاحب اولاد ہے۔ الحمد للہ ۔
حمد الحکم جلد ۴۲ نمبر ۱ مورخه ۱۴ جنوری ۱۹۳۹ء صفحه ۴
چوہدری مولا بخش صاحب بھٹی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد