حضرت چوہدری مولا بخش صاحب بھٹیؓ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت چوہدری مولا بخش صاحب بھٹی
حضرت چوہدری مولا بخش صاحب بھٹی رضی اللہ عنہ چونڈہ ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے
تھے ۔ ۱۸۶۵ء میں پیدا ہوئے اور ۲۸ رستمبر ۱۹۰۰ ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر
بیعت کر کے احمدیت کے ساتھ وابستہ ہوئے ۔ آپ ایک جاں نثار اور اخلاص سے پر وجود
تھے ۔ قبول احمدیت کے بعد اس کی تبلیغ واشاعت میں کوشاں رہے۔ حضرت اقدس علیہ السلام
کے مشہور لیکچر ” لیکچر سیالکوٹ، موسومہ بہ ”اسلام“ کو مفید عام پریس سیالکوٹ سے چھپوا کے
افادہ عام کے لئے شائع کیا ۔ (روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۱ ۲۰ ٹائٹل پیج لیکچر سیالکوٹ )
دو
اسی طرح ایک کثیر رقم سے منارة المسیح کا کتبہ بنایا جو منارۃ المسیح پر نصب ہے۔ آپ ان
خوش نصیبوں میں شامل ہیں جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ تصویر بنانے کا موقع کو موعود علیہ کے کا
ملا۔ آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بے پناہ محبت تھی ۔ اسی محبت کے تعلق کی وجہ سے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو ایک گرم کوٹ تبرکاً عنایت فرمایا ۔
سے
۲ نومبر ۱۹۱۶ ء کو وفات پائی ۔ آپ کی اہلیہ حضرت رمضان بی بی صاحبہ ( وفات
۲۵ جنوری ۱۹۵۰ء ) بھی صحابیہ تھیں اور ایک مخلص خاتون تھیں ۔ سلسلہ احمد یہ کے مخلص
خادم محترم ڈاکٹر محمد شاہنواز صاحب ریٹائرڈ میجر و میڈیکل مشنری سیرالیون آپ ہی کے
فرزند تھے ۔
☆
تلخیص از مقالہ تاریخ تحصیل چونڈہ ضلع سیالکوٹ‘ مقالہ نگار مکرم خالد احمد ثاقب صاحب
فهرست مکتوبات بنام
رض
حضرت چوہدری مولا بخش صاحب بھٹی
تاریخ تحریر
۳۰ رمئی ۱۹۰۳ء
بلا تاریخ
بلا تاریخ
۳ اپریل ۱۹۰۷ء
مکتوبات احمد
مکتوب نمبر
لد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ا خویم منشی مولا بخش صاحب سلمه
مکتوب نمبر ا
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کو معلوم ہوگا کہ جو خادمہ آپ نے روانہ کی تھی وہ صرف چار روز رہ کر واپس اپنے گھر
کو چلی گئی اور اس نے آتے ہی کہا کہ میں اس جگہ نہیں رہ سکتی کیونکہ میرا بیٹا ہے اور میری والدہ
ہے میں تو صرف بیعت کرنے آئی ہوں اس لئے واپس چلی گئی ۔ خادمہ کے نہ ہونے کی وجہ سے
بڑی تکلیف ہے اور خادمہ ایسی چاہئے کہ بازار میں بھی جا سکے اور لنگر خانہ سے روٹی اور گوشت
لا سکے پردہ دار عورت کسی کام کی نہیں ۔ آپ کو مکرر لکھتا ہوں کہ آپ جہاں تک ممکن ہو کوشش
کریں اور اخویم ڈاکٹر سید عبد الستار صاحب نے اب تک کوئی خادمہ نہیں بھیجی ۔ آپ ان کو
اطلاع دے دیں کہ آپ بھی جہاں تک ہو سکے کوشش فرما کر کوئی خادمہ روانہ فرماویں۔ دو
خادمہ کی ضرورت ہے کیونکہ ایک خادمہ تو لڑکے کے لئے چاہئے اور دوسری خادمہ متفرق
کاموں کے لئے ۔
۳۰ رمئی ۱۹۰۳ء
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
( حضرت چوہدری مولا بخش صاحب بھٹی کا مکتوب بابت استفسار مسئلہ جنازہ )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
بحضور جناب مسیح معهود و مهدی موعود امام زمان سلمہ اللہ الرحمن
جلد پنجم
جناب عالی !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
شہر میں ایک جنازہ ایسی ہو گئی تھی جو کہ حضور کے مصدق نہ تھے پر تھے وہ رئیس یا لحاظ
والے ۔ اکثر جماعت کے دوست ان کی جنازہ پڑھنے گئے ۔ کمترین نہ گیا۔ دریافت پر کمترین
نے جواب دیا کہ جو لوگ حضور کے مخالف یا مکذب ہیں ۔ کمترین ان کا جنازہ ہرگز ہرگز نہ پڑھے
گا جس پر حضور کا خط درباره اعادت نماز پڑھ کر سب جماعت کے دوستوں کو سنایا گیا۔ اس خط
میں حضور نے نماز جنازہ کی اعادت کی بابت ہی حکم صادر فرمایا ہوا تھا کو میں نے دوستوں کو ۔۔۔۔۔
پیش کیا کہ اگر کوئی مخالف حضور کا جو کہ حضور کو سخت دشمن جانتا ہے اور ۔۔ فخش بکتا ہے ۔ اگر وہ مر
جائے ، خدا کرے ضرور مر جاوے تو کیا اس کی نماز جنازہ جماعت کے دوست پڑھیں گے؟ اس
پر سب نے بالا تفاق کہا کہ حضرت ہی کے خط سے اس کی نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت پائی جاتی
ہے لیکن کمترین کے خیال میں اجازت نہیں پائی جاتی ہے ۔ پھر کمترین نے سوال کیا کہ حضرت
رسول کریم فداہ ابی وامی کافر کا جنازہ پڑھا کرتے تھے ؟ جواب ملا کہ نہیں ۔ اس پر کمترین نے
عرض کی کہ جو مخالف ہماری جماعت کو کافر جانتے ہیں اور ہمارا مال اسباب لوٹ لینا باعث ثواب
خیال کرتے ہیں چونکہ ہم کا فرنہیں ہیں اس لئے بموجب حدیث رسول کریم کفر الٹ کر ان پر
ہی پڑتا ہے اور وہ خود کا فر ہو جاتے ہیں ۔ اگر وہ مر جاویں تو ہم ان کا جنازہ کیوں پڑھیں اس پر
سب دوستوں نے یہ صلاح دی کہ اس کی نسبت حضور سے فوری عرض کر کے دریافت کیا
جاوے۔ اس بارے میں حضور جو حکم صادر فرماویں تو اس کے مطابق عمل ہوگا۔ اس اختلاف کو
مٹانے کے لئے حضور حکم صادر فرماویں۔ اس خادم کی بیوی اور بچوں اور ۔۔۔ کا سلام قبول ہو ۔
۲۳ فروری ۱۹۰۴ء سیالکوٹ
غلام ۔۔۔۔ ما جز مولا بخش ۔۔۔ ضلع سیالکوٹ
حضرت اقدس علیہ السلام کا جواب
مکتوب نمبر ۲
جو شخص صریح گالیاں دینے والا کافر کہنے والا اور سخت مکذب ہے اس کا جنازہ تو کسی طرح
درست نہیں ۔ مگر جس شخص کا حال مشتبہ ہے گویا منافقوں کے رنگ میں ہے اس کے لئے کچھ
ظاہراً حرج نہیں کیونکہ جنازہ صرف دعا ہے اور انقطاع بہر حال بہتر ہے ۔
مرزا غلام احمد
استفسار بابت قصر نماز
بحضور جناب مسیح موعود و مہدی معہود امام زمان سلمہ اللہ الرحمن
جناب عالی !
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
میں دارالامان سے روانہ ہو کر اپنے سسرال میں بمعہ عیال واطفال چلا گیا تھا۔ وہاں میرا
ارادہ آٹھ یوم قیام کرنے کا تھا۔ میں نے یہ مسئلہ سنا ہوا تھا کہ پندرہ یوم تک اگر قیام ہو تو نماز کو
قصر کرنا چاہئے ۔ جب میں نے اور میری بیوی نے وہاں جا کر قصر نماز کیا تو میری سالی نے جو کہ
حضور کی خادمہ ہے ، روکا۔ میں نے کہا کہ میں نے یہ مسئلہ حضرت صاحب کے کسی مخلص مولوی
مرید سے سنا ہوا ہے ۔ اس اس ۔ میری سالی نے حضرت حکیم الامت جناب مولانا ا حکیم نور الدین
صاحب کی خدمت میں اس قصر نماز کی نسبت خط لکھا جہاں سے حضرت مولوی صاحب موصوف
نے تحریر فرمایا کہ اگر چار یوم تک قیام کا ارادہ ہو تو ہی قصر پڑھنی چاہئے ۔ تر ڈو کی حالت میں ہیں
یوم تک قصر کر لو ۔ اب حضور عالی ! مجھ کو بہت فکر پڑ گئی ہے۔ آٹھ یوم تک میں نے برابر قصر کیا
ہے۔ اب میں اس قصور کا کیا علاج کروں ۔ حضور اپنے دست مبارک سے تحریر فرماویں۔
اوّل ۔ کیا میں نے قصر کرنے میں غلطی کی ہے؟ اگر غلطی کی ہے تو اس کا اب کیا علاج
کروں ۔ کیا دوبارہ اپنی نمازیں پڑھوں؟ ہر ایک نماز کے ساتھ فرض کتنی دفعہ پڑھوں؟
دوئم ۔ قصر کتنے دنوں تک نماز ہو سکتی ہے۔
۱۳ جنوری ۱۹۰۶ء
حضرت اقدس علیہ السلام کا جواب
مکتوب نمبر ۳
والسلام
عاجز خادم
مولا بخش محرر میانی ضلع سیالکوٹ
*
جواب لکھ دیں اعادہ نماز کی ضرورت نہیں ۔ حدیثوں میں اختلاف ہے۔ بعض پندرہ دن
تک ہی بیان کرتی ہیں ۔ اکثر تین دن تک روایت کرتی ہیں اور جس حالت میں انسان مسافر
ہے۔ قطعی طور کا اقامت کا ارادہ نہیں ۔ اس صورت میں اگر پندرہ دن تک قصر کرے تو کچھ حرج
نہیں ۔ غرض اختلافی مسئلہ ہے نماز کا عود کسی طرح ضروری نہیں ہے۔ والسلام
مکتوب نمبر ۴
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مبلغ ۱۵۰ روپیہ کے نوٹ پہنچ گئے چونکہ اس وقت عید پر ایک کافی جلسہ ہو گیا تھا اس لئے
صرف چند روز میں چار سو روپے خرچ کئے اور اب روز روز مہمان بکثرت آتے ہیں ۔ یہی
امر ہے جس کے لئے لکھا گیا تھا۔ اگر ایسا ہو کہ ماہوار ایک معقول رقم سیالکوٹ سے پہنچ جایا
کرے تو کسی قدر لنگر خانہ کے بار عظیم سے سبکدوشی ہو۔ ان تر ڈدات کی وجہ سے اپنے کام
میں بہت تردد اور حرج واقع ہوا ہے۔ امید ہے خدا تعالیٰ کوئی راہ نکال دے گا ۔ باقی ہر
طرح سے خیریت ہے۔
۳ را پریل ۱۹۰۷ء
والسلام
مرز اغلام احمد
حضرت چوہدری مولا بخش صاحب بھٹی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد
کم اعدا المصالح
عنه واحید علی
جی احرام سے ہوئی کی کہ
علیکم
و علم ہوگا کہ جو
داور ان کے روز کیانی در جهت چار روز امیر
کر
اس اپنے کمر
ور ہی رہے کہ کو چلی گئے اور رشتے اک کام کیا
ہے
ہوچکی
اج
خادم کے نہ مر چکی وجہ سے اسکی را در ادارہ سے ہلا
که از زمان این جایا اور کنگ خان سے روتی اور گوشت
l
لو کا پردہ ریاست کے بارہ میں آپ کے
جلد
بقیه عکس مکتوب نمبرا
جلد
دیگر محمد اسلام جس کی ایک کوی عام بات کی کہ اگر
داکتر
عید
خامت در خاور
اور دور باد
ہو
عکس مکتوب نمبر ۲
ار اور انقطاع ہے حال
شاره احشا و غار
جلد
عکس مکتوب نمبر ۳
مارت
) عماره کان
جرورات رایان
خدمونه
اختلات یی
انستان مسافر
نماز کا عدد کے طلح
し
ندی
جلد
عکس مکتوب نمبر ۴
کی اللہ الرحمن الرحم
عموه والعنی علی ورد داریم
L
وقت
رنیا تو رستمی
اب اور جواز او دور بگریت بائی میں ہیں اور کی
جیکی شی
کرنا
معقولی رخ کیا لکوں کی الجھا جایا اور توسی
ایک
باہر الله
در خانه ای با به عظیم سین لایک فرائی ہو
جلد