حضرت نواب سیّد مہدی حسن صاحبؓ فتح نواز جنگ
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت نواب سید مهدی حسن صاحب فتح نواز جنگ
حضرت نواب صاحب نے انگریزی سوسائٹی میں آنکھ کھولی اور مغربی طرز تمدن و معاشرت میں نشو و نما پائی تھی
اور ناز و نعم کے ماحول میں پل کر علمی شہرت حاصل کی تھی ۔
فتح نو از جنگ حضرت سید مولوی مہدی حسن صاحب بیرسٹر ایٹ لاء سابق چیف جسٹس و ہوم سیکرٹری حیدر آباد
دکن ۔ آپ علیگڑھ کالج کے ٹرسٹی اور آل انڈیا مسلم ایجو کیشنل کانفرنس کے نامور اور ممتاز ممبروں میں سے تھے۔ یہ وہ
ادارہ تھا جس نے مسلمانان ہند کی علمی ترقی کے لئے ۱۸۸۶ء سے ۱۹۰۶ ء تک سنہری خدمات انجام دیں۔
مولوی صاحب موصوف نے علوم عربیہ کو باقاعدہ تحصیل کیا اور نئی روشنی سے بھی پورا حصہ لیا۔ آپ کو حضرت
اقدس امام ہمام کی خدمت میں حاضر ہونے کا شوق کیونکر پیدا ہوا ؟ اس کا جواب خود نواب صاحب موصوف نے اثنائے
گفتگو میں یہ دیا کہ پاوینیر میں بشپ لاہوری کے متعلق جب ایک چٹھی شائع ہوئی تو ان کو خیال پیدا ہوا کہ یہ کوئی معمولی
انسان نہیں ہو سکتا جو اتنے بڑے آدمی کو ایک فوق العادت دعوت کرتا ہے جس کے متبعین میں اس درجہ اور طبقہ کے لوگ ہوسکتا
شامل ہیں ۔ اس کے بعد ان کو سیرت مسیح موعود کے پڑھنے کا اتفاق ہوا جس نے ان کو اپنا گرویدہ ہی تو کر لیا اور ان کی
روح نے اندر ہی اندر ایک جوش پیدا کیا کہ ایک بار ا یسے انسان کو ضرور دیکھنا چاہیے۔
چنانچہ ۱۹۰۰ء میں حضرت سید مہدی حسن کا نفرنس میں شرکت سے قبل قادیان دارالامان پہنچے اور ۲۶ دسمبر
۱۹۰۰ ء کو امام عصر حاضر کی خدمت میں باریابی کا شرف نیاز حاصل کیا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کی آمد پر
اظہار خوشنودی کرتے ہوئے فرمایا۔
ہر ایک قدم جو صدق اور تلاش حق کے لئے اٹھا یا جاوے اس کے لئے بڑا ثواب اور اجر ملتا ہے مگر عالم ثواب
مخفی عالم ہے جس کو دنیا دار کی آنکھ دیکھ نہیں سکتی۔ خدا کی راہ میں سختی کا برداشت کرنا، مصائب اور مشکلات کے
جھیلنے کے ہمہ تن تیار ہو جانا ایمانی تحریک ہی سے ہوتا ہے۔ ایمان ایک قوت ہے جو سچی شجاعت اور ہمت انسان کو عطا
کرتا ہے۔ اس کا نمونہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زندگی میں نظر آتا ہے ۔ ( ملفوظات جلد اول صفحہ ۴۰۶)
پھر حضور نے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔
دو
بعض اوقات انسان کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ کہیں جاتا ہے اور پھر جلد چلا آتا ہے مگر اس کے بعد
اس کی روح میں دوسرے وقت اضطراب ہوتا ہے کہ کیوں چلا آیا۔ ہمارے دوست آتے ہیں اور اپنی بعض مجبوریوں
کی وجہ سے جلد چلے جاتے ہیں لیکن پیچھے ان کو حسرت ہوتی ہے کہ کیوں جلد واپس آئے ۔“
اس موقع پر انہوں نے عرض کیا کہ میرا بھی یقیناً یہی حال ہو گا اگر میں نواب محسن الملک صاحب اور دوسرے
دوستوں کو تار نہ دے چکا ہوتا تو میں اور ٹھہرتا۔ حضور نے آپ کی معذرت کو شرف قبولیت بخشتے ہوئے فرمایا۔
بہر حال میں نہیں چاہتا کہ آپ تخلف وعدہ کریں اور جب کہ ان کو اطلاع دے چکے ہیں تو ضرور جانا
چاہیے
چونکہ کانفرنس میں شریک ہونا تھا اس لئے جلد تشریف لے گئے اور پھر دارالامان آنے کے واسطے تڑپتے رہے
اور بارہا تلاش موقع میں رہے مگر افسوس کہ وہ یہ آرزو دل ہی میں لے گئے ۔ آپ نے زیارت امام ہمام سے فیضیاب ہی
کے بعد لکھنو میں زور شور سے خدمت در مت دین میں سرگرم ہو گئے ۔
ہونے کے بعد الله
وفات سے قبل آپ کو ایک ایسا عظیم ملی کارنامہ انجام دینے کی توفیق ملی جو برصغیر کی تاریخ میں زریں حروف
سے لکھا جائے گا اور وہ یہ کہ ۱۹۰۴ء میں جب ایجوکیشنل کانفرنس کے انعقاد کا اعلان ہوا تو لکھنو میں ایک خوفناک
مخالف بر پا ہو گیا۔ خدا کا فضل ہوا کہ دانش مندی ، دوراندیشی ، استقلال اور ثابت قدمی نے غلط فہمیوں پر فتح پائی اور
یہ اجلاس غیر معمولی طور پر کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ مسلمان فرقوں کی مصالحت اور کانفرنس کی کامیابی کا سہرا جن
بزرگوں کا مرہون منت تھا ان میں آپ بھی تھے۔
کانفرنس کے بعد جلد ہی آپ کو اپنے آسمانی آقا کا آخری بلاوا آ گیا جس پر لبیک کہتے ہوئے آپ
☆
۱۳ جنوری ۱۹۰۴ء کو انتقال فرما گئے کی
فہرست مکتوبات بنام
حضرت نواب سید مهدی حسن صاحب فتح نواز جنگ
مکتوب نمبر
تاریخ تحریره
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
تلخیص از روزنامه الفضل ۱۵ فروری ۲۰۰۷ صفحه ۴۰۳
صفحه
مکتوب نمبرا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی مکرمی اخویم سید مہدی حسن صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آں محبت کے گیارہ روپے مرسلہ پہنچے میں نے اپنے لنگر خانہ کے لئے اس روپے کا آٹا
لے کر اس طرح سے آپ کو اس کا ثواب پہنچایا کیونکہ جو ایک گروہ محتاجوں غریبوں حق کے
طالبوں اور یتیموں اور بیوہ عورتوں کا اس لنگر خانہ سے تعلق رکھتا ہے اور روٹی کے محتاج ہیں ۔ ان
کی خبر گیری مقدم ہے ۔ یہ آپ کی صدق دلی اور محبت اور اخلاص اور خدا ترسی کا تقاضا ہے جو
ایسے ثواب کے موقعوں پر آپ کو توجہ دلاتا ہے ۔ ملاقات کے بعد جس فراست نے آپ کی
نسبت رائے لگانے کا مجھے موقعہ دیا ہے ۔ وہی فراست مجھے مجبور کرتی ہے کہ میں آپ کو جہاں
تک مجھ سے ہو سکتا ہے ان امور سے اطلاع دوں جن کے لئے میں مامور ہوں اور دنیا ان کو نہیں
پہچانتی کیونکہ میں نے خداداد فراست سے سعادت کے نقوش آپ کے چہرہ پر مطالعہ کیسے ہیں
اور میرا خیال ہے کہ آپ دینی معارف اور باریک باتوں کو بہت جلد سمجھ سکتے ہیں اور پھر ان کی
اشاعت کے لئے سعی اور کوشش کر سکتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اپنے پاک دین کی
اشاعت کے لئے ایک ارادہ فرمایا ہے جو نہایت عمیق حکمت پر مبنی ہے اور وہ یہ کہ دکھایا جائے کہ
یہ دین ایسا پاک اور کامل دین ہے کہ نہ تو خدا کے حقوق بیان کرنے میں کوئی کوتاہی اور نقصان
اس میں پایا جاتا ہے اور نہ بنی نوع کے حقوق قرار دینے میں کوئی کسر اس میں ثابت ہوتی ہے اور
نہ اس دین کے منجانب اللہ ہونے میں کسی شبہ کی جگہ ہے خدا کے حقوق اگر پورے طور پر محفوظ
کیے جائیں تو اس کا نتیجہ توحید اور اطاعت اور خدا کو سب پر مقدم کر لینا ہے اور بنی نوع کے حقوق
کی اگر پورے طور پر رعایت کی جائے تو اس کا نتیجہ انصاف اور احسان اور رحم اور طبعی ہمدردی
ہے جس میں کوئی بناوٹ نہ ہو ۔ اب ہماری قوم کا یہ حال ہے کہ ان ہر دو قسم کے حقوق کو پامال کر
رہے ہیں اور دین اسلام کو منجانب اللہ سمجھنا بھی محض عادت اور رسم کے طور پر ہے۔ امیروں اور
دولتمندوں کو دنیا کے خرخشوں سے فرصت نہیں جب تک قبر میں داخل نہ ہو جائیں گویا ان کے
نزد یک خدا کا نام لینا بھی خلاف تہذیب ہے اور جو لوگ ادنی درجہ کے ہیں ان کی ہمتیں نہایت
پست ہیں اور دنیا اور دین دونوں کھو بیٹھے ہیں اور اکثر علما کی حالتیں بھی قابل شرم ہیں اور میں
دن رات اس درد میں ہوں کہ کوئی مرد حقیقت کو سمجھے اور پھر دل و جان سے میرے ساتھ ہو اور
چونکہ میں نے آپ کو دیکھا اور مجھے آپ کی صورت دیکھ کر آپ پر نیک ظن پیدا ہوا اس لئے یہ
میری خواہش ہے کہ جس طرح ہو سکے آپ اپنی زندگی کے دنوں میں سے کم سے کم دو ماہ تک
میرے پاس رہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ اس روشنی کو اپنے جو ہر قابل کی قوت سے
بہت جلد دیکھ لیں گے اور پھر جوانمردی کے ساتھ اس آسمانی فلسفہ کو دنیا میں پھیلائیں گے ۔ بہت
باتیں ہیں جو تحریر میں نہیں آسکتیں ۔ میں انصار کا محتاج ہوں اور ہر ایک وقت میری روح میں
مَنْ أَنْصَارِي إِلَی الله کی آواز نکل رہی ہے۔ کیا تعجب کہ خدا آپ کو میرے انصار میں
سے بنا دے ۔ میری روح آپ کی نسبت انکار نہیں کرتی ۔ مقدمہ کے بگڑنے کی اطلاع ہوئی ۔
دعا بھی ایک ایسی چیز ہے کہ قدیم سے لوگ اس میں مختلف رائیں رکھتے رہے ہیں ۔ بعض قطعاً
دعا کی تاثیرات سے منکر ہیں اور بعض ایسا سمجھتے ہیں کہ مقبولان الہی کی علامت یہ ہے کہ جو دعا
ان کے منہ سے نکلی وہ فی الفور منظور ہو جائے مگر یہ دونوں گروہ غلطی پر ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ
دعا میں بڑی بڑی تاثیریں ہیں لیکن اس وقت کہ دعا کنندہ کو وقت ملے اور کامل درد پیدا ہو اور
عقد ہمت میسر آ جائے اور یہ موقع ہر ایک وقت عطا نہیں ہوتا ۔
حمد الحکم نمبر ۳۶ جلد ۵ مورخه ۳۰ رستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۴
والسلام
مکتوب نمبر ۲
محتی مکرمی اخویم سید صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامہ پہنچا میرے امر میں جس قدر آں محب کو تر ڈر اور کشاکش در پیش ہے وہ بھی
نیک فطرت اور سعادت منشی کی علامت ہے کیونکہ مومن جوانمرد و قبل اس کے جو کسی امر میں کوئی
فیصلہ کر لے اپنے ہی مختلف خیالات سے ایک لڑائی کرنی پڑتی ہے ۔ مگر چونکہ اس کا سب کام
نیک نیتی سے ہوتا ہے اس لئے اس لڑائی میں خدا تعالیٰ خود اس کو مدد دیتا ہے تب وہ خدا تعالیٰ
سے قوت پا کر اور ایک آسمانی روشنی حاصل کر کے ایک صحیح صحیح فیصلہ کر لیتا ہے لیکن یہ سب کچھ
ب
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوتا ہے انسان جس طرح رحم مادر میں تاریکی میں پرورش پاتا رہتا ہے
اور جب تک اس کی پوری بناوٹ رحم میں نہ ہو جائے تب تک اس تاریکی سے نہیں نکلتا ۔ یہی
سنت اللہ روحانی پرورش میں بھی ہے۔ انسان روحانی طور پر خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے قدیم قانون
کے موافق کچھ کچھ بنتا جاتا ہے مگر تاریکی بھی ساتھ ساتھ ہوتی ہے اور کبھی کبھی وہ بے چین کر دیتی
ہے اور ایک حرکت پیدا ہوتی ہے جس طرح رحم میں چار مہینے کے بعد بچہ میں حرکت پیدا ہوتی
ہے ۔ آخرا اپنی خلقت کو پورا کر کے ان تین ظلماتی حجابوں میں سے باہر نکل آتا ہے۔ظلمات کے
دن بھی ضروری ہیں جب تک کہ بناوٹ پوری ہو جاوے اور یہ امر یاد رکھنے کے لائق ہے کہ اس
عاجز کا یہ دعوئی اور یہ کا روبار اس غرض سے نہیں ہے کہ مجھے ایک بت کی طرح پو جا جائے یا میری
ذاتی اغراض کے لئے کوئی مجمع اور کوئی گروہ میرا تابع ہو جائے بلکہ آسمانوں کے ذوالجبروت خدا
نے محض اپنے جلال اور توحید ظاہر کرنے کے لئے اور لوگوں کی اعتقادی اور عملی حالتوں کو
درست کرنے کے لئے یہ سلسلہ قائم کیا ہے ۔ ہاں قدرتی طور پر مجھ کو اس کام کے لئے واسطہ بنایا
گیا ہے تا جہاں تک میرے قومی سے ہو سکتا ہے میں اس خدمت کو بجالاؤں ۔ مجھے اس کام میں
کسی فتح یا شکست سے کام نہیں ہے ۔ میں ایک بندہ عبودیت شعار ہوں ۔ مجھے یہ جوش بخشا گیا
ہے کہ میں خدا کی تو حید اور جلال ظاہر کرنے کے لئے کوشش کروں ۔ اگر تمام دنیا میرے مخالف
ہو جائے تو میں اس سے اپنی ہمت اور استقلال کو سست نہیں کروں گا اور اگر تمام دنیا میرے گا اور اگر تمام دنیا میرے
ساتھ ہو جائے تو میں اس پر بھروسا نہیں کروں گا ۔ بیشک میں اس کام کے لئے انصار کا محتاج
ہوں مگر کوئی میری طرف آ نہیں سکتا جب تک میرا خدا اس کو اس طرف روانہ نہ کرے۔ تفتیش
اور تحقیق کرنا عقلمندوں کا حق ہے اور ایسا ہی ان کو کرنا چاہیے ۔ کاش اس نیک سیرت اور پاک
ارادہ کے سب لوگ ہو جائیں ۔ آمین ۔ اور مجھے اس نیک ظن کی کشش سے جو آپ کی نسبت پیدا
ہو گیا ہے ۔ بار بار یہ خیال دل میں آتا ہے کہ آپ اگر ایک مختصر بلکہ نہایت مختصر حصہ اپنی زندگی
اور اپنے اوقات کا مثلاً دو مہینے تک میری صحبت میں آ کر خرچ کریں ۔ امید ہے کہ وہ اس
ضروری سفر طے کرنے کے لئے آپ کی مستعد طبیعت کو ایک پُرزور انجن کا کام دے گا بیشک
آپ ایک عجیب خاصیت اپنے اندر رکھتے ہیں کہ باوجود صد ہاطور کی دنیوی روکوں کے پھر بھی
آپ کی روح زور کر کے روحانیت کی تلاش میں لگ جاتی ہے ۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس ارادہ میں
کامیاب کرے۔ آمین ۔ اگر آپ اس جگہ تشریف لاویں تو دعا کے لئے بھی خوب موقع ہوگا ۔
ہر ایک چیز کے لئے ایک قانون ہے ایسا ہی دعا کے لئے بھی کی
☆
والسلام
حمد الحکم نمبر ۳۶ جلد ۵ مورخه ۳۰ رستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۴ ، ۵
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محبتی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ رتبه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اخویم مولوی عبداله عبدالکریم صاحب نے آپ کا خط مجھے سنا یا با ے سنا یا باعث مسرت اور خ اور خوشی ہوا ابتدا
سے میری فراست یہ کہتی ہے کہ آپ میں ایک خاص سعادت اور رشد کا ایسا مادہ ہے کہ وہ باوجود
کشاکش دنیوی مشاغل کے پھر ہماری طرف کھینچتا رہتا ہے ۔ میری دعا ہے کہ خدا وند قد میر اس
مبارک مادہ کو بہت نشو و نما بخشے اور آپ کی عمر اور آسائش میں بہت سی برکت دیگر آپ کے
ہاتھ سے بڑے بڑے روحانی کام کراوے ۔ مجھے ایسے مردان میدان کی بہت ضرورت ہے جو
ایسے پر آشوب زمانہ میں طریق مستقیم پر دین کی نصرت کریں اور وہ جلال جو اسلام مدت سے کھو
بیٹھا ہے اس کے باز آمد کے لئے اپنی تمام کوشش اور تمام اخلاص سے زور لگا دیں ۔ یہ مختصر زندگی
بہر حال ختم ہو جاوے گی وہ لوگ بھی نہ رہیں گی جو اسلام کے اعلیٰ مقاصد صرف اسی قدر سمجھتے
ہیں جو یہ قوم جو مسلمان کہلاتی ہیں ۔ اہل یورپ کے دوش بدوش ہو جائیں اور ان کے اقبال اور
ات اور چال چلن سے پورا حصہ لے لیں ۔ اور نہ وہ لوگ رہیں گے جو اسلامی روحانیت کے
قائم کرنے کے لئے دن رات خداوند جلیل کے سامنے روتے ہیں مگر میں جانتا ہوں کہ
صفات
موخر الذکر لوگ بہت مبارک ہیں اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اگر پہلے سے اسلام میں ایسی ہی
ذریت ہوتی کہ وہ یورپ سے مشابہت پیدا کرنے کے عاشق ہوتے تو کبھی سے اسلام کا خاتمہ ہو
جاتا ۔ ہم اس بات سے نہیں روکتے کہ حد اعتدال تک دنیا کی لیاقتیں حاصل کی جائیں مگر ہم دعا
کرتے ہیں کہ خدا نہ کرے کہ مسلمانوں پر وہ دن آوے کہ ان کے مردوں اور عورتوں کی ایسی
زندگی ہو جیسا کہ عام اہل یورپ مثلاً خاص لندن اور پیرس میں نمونہ پایا جاتا ہے چونکہ زمانہ اپنی
تاریکی کی انتہا تک پہنچ گیا ہے اس لئے اکثر لوگوں کی آنکھوں سے اسلامی خوبیاں مخفی ہو گئی
ہیں ۔ وہ چاہتے ہیں کہ یورپ کے قدم بقدم چلے یہاں تک کہ حکم قرآنی : قُلْ لِلْمُؤْمِنِينَ
يَغُضُّوا مِنْ أَبْصَارِهِمْ لے کو بھی الوداع کہہ کر اپنی پاکدامن عورتوں کو یورپ کی ان
عورتوں کی طرح بناویں جن کو نیم بازاری کہہ سکتے ہیں ۔ آپ کی ملاقات کا بہت شوق ہے خدا
جلد نصیب کرے ۔
والسلام
خاکسار
میرزاغلام احمد
النور: ۳۱
الحکم نمبر ۳۹ جلد ۶ مورخه ۳۱ راکتو بر ۱۹۰۲ صفحه ۱۵
سید مهدی حسین صاحب
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
تمام مکتوبات رجسٹر روایات صحابہ (غیر مطبوعہ ) نمبر ۱۱
صفحه ۱۸۷ تا ۲۹۹ سے لئے گئے ہیں ۔ ناشر )
جلد