حضرت سیّد مہدی حسین صاحبؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت سید مهدی حسین صاحب
وو
حضرت سید مهدی حسین رضی اللہ عنہ پٹیالہ کے گاؤں سید خیری میں ایک شیعہ خاندان میں
ے محرم ۱۲۸۵ھ کو پیدا ہوئے ۔ لد لدھیانہ میں علم خطاطی سے شناسائی حاصل کی۔ سرمہ چشم آریہ
سبز اشتہار تصانیف حضرت اقدس مسیح موعود پڑھنے کے بعد ایک خواب میں یہ تحریر پڑھی ” جے
وو
دو
حضرت مرزا صاحب اس سے حضرت اقدس کی صداقت کے قائل ہو گئے اور ۱۸۹۳ء میں بیعت کر
لی۔ آپ کا بیان ہے کہ
میں جب قادیان پہنچا تو سیدھا مسجد اقصیٰ میں گیا۔ ڈاکٹر فیض علی صاحب نے مجھے کہا
کہ چلئے حضرت صاحب سے ملئے ۔ میں آپ کو لے چلتا ہوں ۔ میں نے کہا۔ میں دن کے وقت
ملوں گا ۔ اس وقت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملنے کا یہ وقت ہے۔ دن کو حضرت صاحب کسی سے
نہیں ملتے ۔ پھر کل اسی وقت ملاقات ہو سکے گی ۔ اس پر میں کچھ دھیما ہو گیا ۔ اور وہ میری گٹھری
اٹھا کر مسجد مبارک کو چلے اور مجھے کہا کہ میرے پیچھے چلو۔۔۔ مجھے کہا کہ یہ حضرت صاحب
تشریف رکھتے ہیں ۔ میں نے غلطی سے مولوی عبد الکریم صاحب کی طرف رخ کیا۔ جو محراب
میں بیٹھے تھے اور مولوی صاحب نے مجھے حضرت صاحب کی طرف بھیج دیا۔ میں نے السلام علیکم
کہہ کر حضور سے مصافحہ کیا۔ اس وقت مجھے اس قدر سرور حاصل ہوا کہ سب کلفت راہ کی بھول گئی
اور میں اپنے کو جنت میں پاتا تھا۔ یہ دسمبر ۱۹۰۰ ء تھا اور ۱۰ اور ۱۵ دسمبر کے درمیان کا کوئی وقت
تھا۔ حضرت اقدس نے تھوڑی دیر کے بعد مجھ سے دریافت فرمایا۔ آپ کہاں سے آئے ہیں ۔
میں نے جگہ کا نام بتلایا۔ تو مولوی عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ ہاں ان کے خطوط آتے
ہیں ۔ پھر تھوڑی دیر بعد حضور نے دریافت فرمایا۔ آپ نے کھانا کھایا ہے؟ میں نے عرض کی کہ
حضور اس وقت تو میرا کھانا یہ چہرہ مبارک ہے جس کے لئے میں سات سال ترس رہا تھا۔ مجھے
اس سے بڑھ کر اور کوئی غذا نہیں چاہیے ۔ جو مجھے اس وقت حاصل ہو رہی ہے۔“
رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ( جلدا اروایات سید مهدی حسین صفحه ۲۶۶)
” جب ۱۹۰۱ء میں میں ہجرت کر کے آیا تو خدا تعالیٰ کی توفیق سے میں نے ایک نظم اپنی

وو
آمدہ متعلق الحکم میں شائع کی جس کا پہلا مصرعہ یہ ہے۔ خدایا شکر ہے تیرا کہ مجھ کو قادیان لایا
رجسٹر روایات صحابہ ( غیر مطبوعہ ( جلدا اروایات سید مهدی حسین )
۱۹۰۱ء میں ہجرت کر کے قادیان آ گئے ۔ حضرت سید مہدی حسین صاحب حضرت اقدس گئے ۔ حضرت سید مہد
کے کتب خانہ کے مہتمم تھے اور حضرت صاحب کے دیکھنے کے بعد کبھی کبھی اپنے شوق سے کاپی بعد
اور پروف وغیرہ دیکھ لیا کرتے تھے۔ اس طرح آپ کے سپر دلنگر خانہ کا انتظام بھی تھا۔ اکتوبر
۱۹۳۴ء میں بغرض تبلیغ ایران تشریف لے گئے اور چھ ماہ تک اعلائے کلمۃ اللہ میں مصروف
رہنے کے بعد ۱۲ رمئی ۱۹۳۵ء کو واپس آئے ۔ ۳۱ را گست ۱۹۴۱ ء کو وفات پائی ۔ آپ بہشتی مقبرہ
قادیان میں مدفون ہیں کی
فہرست مکتوبات بنام
رض
حضرت سید مهدی حسین صاحب
مکتوب نمبر
تاریخ تحریر
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
♡
لد
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
بلا تاریخ
A
بلا تاریخ
بلا تاریخ
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۲۱۶ ، ۲۱۷
صفحه

بحضور امام الزمان
جلد
السلام علیک والصلوۃ علیک یا نبی اللہ یا شفیع اللہ
میرے گھر میں دو تین روز سے وجع مفاصل اور اعضاء شکنی ہو رہی ہے خوابات متوحش
دیکھتی ہیں اور گھر جانے کا بہت خیال رکھتی ہیں ۔ حضور والا دعا سے مدد فرماویں۔ اگر حکم ہو تو
ایک روز کے لئے جا کر ان کو وہاں چھوڑ آؤں۔
السلام علیکم
مکتوب نمبرا
والسلام
فدوی مهدی حسین خادم المسیح
ابھی سردی نہایت پڑتی ہے ۔ لوگوں کو ذات الریہ کی بیماری ہوتی ہے۔ آپ دس دن تک
ٹھہر جائیں ۔ اور میں انشاء اللہ دعا کروں گا۔
والسلام
مرزا غلام احمد

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت اقدس واطهر
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
کے بعد التماس ہے کہ کمترین کے لئے کچھ سلسلہ مصائب ترقی کر رہا ہے۔
بہت ہی کمزوریوں نے آ دبایا ہے۔ ان سے بچنے کے لئے حضور میں دعا کے واسطے عرض کر کے
حفظ الہی میں آنا چاہتا ہوں ۔ حضور کے اوقات میں دخل دینا موجب گناہ سمجھتا ہوں ۔ مگر جب
بہت لاچار ہوتا ہوں تو مجبوراً سمع خراشی کی نوبت آتی ہے ۔ باہر بھی اسی طرح میرا وطیرہ رہا
ہے۔ اب یہاں تو حضور کے قدموں میں رہتا ہوں ۔ ہر قسم کی بلیات سے پناہ کے لئے حضور کی
دعا ہی سپر ہو سکتی ہے۔ پس اس سے فیضیاب فرمایا جاوے۔
فدوی مهدی حسین خادم المسیح
مکتوب نمبر ۲
السلام علیکم
اس مصیبت کی کچھ تشریح کرنی چاہیے جس کے لئے دعا کی جائے اور خرچ بھیج دیتا ہوں ۔
مرزا غلام احمد

السلام علیکم
جلد
تنخواه مبلغ چار رو پید ارسال ہیں ۔ کہ سفر میں ضرورت ہوتی ہے اور انشاء اللہ القدیر آدمی کا
کوئی بند و بست کر دیا جائے گا ۔
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبر ۴
السلام علیکم
یہ الہام تو بہت عمدہ ہوا ہے ۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ اگر خدا کی تسبیح و تمجید کریں تو خدا ہلاکت
سے بچالے گا۔ تو یہ وقت دعا اور تسبیح کا ہے۔ میرے نزدیک اس وقت سفر خطر ناک ہے ۔ دعا
کرنا چاہیئے ۔ دعا میں بہت تاثیر ہے۔ میں بھی دعا کرتا رہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ شفا بخشے ۔
بحضور عالی الصلوة والسلام علیکم یا احمد رسول الله
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
کمترین کے گھر سے میری ہمشیرہ کی جانب سے عرصہ دو ماہ سے خطوط آ رہے ہیں ۔ کہ وہ
سخت بیمار ہے۔ فدوی نے پرواہ نہیں کی کہ خدمت میں حرج ہوگا ۔ مگر اب ایک خط آیا ہے۔ اس
میں لکھا ہے کہ چار یوم سے کھانا بھی بند ہے۔ اگر حضور والا مناسب تصور
ہوا
فرماویں۔ تو چار پانچ یوم کے لئے کمترین وہاں ہو آوے ۔ فقط

مکتوب نمبر ۵
السلام علیکم
اختیار ہے کہ وہاں ہو آویں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ
جلد
مکتوب نمبر ۶
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاته
ابھی تک مجھے معلوم نہیں ۔ کونسی فرصت ہو گی ۔ اتوار کے بعد رات کو ہی پھر سفر
کرنا ہے اور پیر کے دن حاضر ہونا لیکن اگر مولوی محمد علی صاحب رات کو آ گئے ۔ اور کچھ تاریخ
۔
بڑھ گئی تو پھر فرصت ہو جائے گی ۔ اس صورت میں آپ جا سکتے ہیں۔ لیکن کل آپ کولا ہور بھیجنے
کے لئے ایک بہت ضروری کام ہے۔ علی الصبح جانا ہوگا اور جلد واپس آنا۔
السلام علیکم
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
مکتوب نمبرے
ضرور ابھی سے اشتہار دونوں اخباروں میں شائع کرنا چاہیے ۔ قیمت کتاب
بلا جلد دور پیہ آٹھ آنہ اور قیمت مجلد سے ( تین روپے ) ہے۔
مرزا غلام احمد عفی عنہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ
مکتوب نمبر ۸
بیشک آپ کو اختیار ہے کہ جا کر ان کی خبر لو۔ لیکن اگر اس گاؤں میں یا کسی حصہ گاؤں میں
طاعون باقی ہو اور آپ کو جا کر معلوم ہو جائے کہ خط لکھنے کے وقت یہ ساری حقیقت ظاہر نہیں کی
گئی تو ایسی حالت میں ایسی سرزمین سے اپنے گھر کے لوگوں کو ہرگز نہ لاویں کیونکہ اندیشہ فتنہ
ہے اور اگر خود آویں تو چند روز بٹالہ یا امرتسر میں بطور قرنطین ٹھہر کر پھر آویں کیونکہ اس کارڈ میں
اگر چہ امن لکھا ہے مگر دیکھا گیا ہے کہ طاعون کے بارے میں بہت سے لوگ غلطی سے یا کسی اور
مصلحت سے لکھ دیتے ہیں کہ امن ہے اور اصل میں امن نہیں ہوتا۔ یا بے خبری سے لکھ دیتے
ہیں ۔ ان شرائط کے ساتھ آپ کو واپس آنا ہوگا اور ہماری طرف سے صاف اجازت ہے۔
والسلام
خاکسار
مرزا غلام احمد عفی عنہ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
أَحْمَدُ اللَّهَ وَيُصَلِّى
بحضور افضل الناس امام الزمان سید و مولی دام بر کاتہم
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
حضور کو معلوم ہے کہ عرصہ ایک ماہ کا ہوا ۔ فدوی کے گھر میں خدا تعالیٰ نے ایک دختر عطا
فرمائی ہے۔ بخوف علالت طبع نام وغیرہ کے لئے عرض کرنے سے قاصر رہا ہوں ۔ اب چونکہ
ایک ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے اور نام کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لہذا بادب التماس ہے کہ

دعائے خیر و عافیت و صلاح و تقویٰ و خادم ملت ہونے کے ساتھ اس کا کوئی نام تجویز فرماویں کہ
اللہ تعالیٰ اس کو حضرت ختم المرسلین و شفیع المذنبین کی امت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زیر ہدایت و متابعت عمر و عافیت و خیر و برکت عطا فرما دے جو میرے لئے موجب ازدیاد
صلاحیت ہو۔
۲۸ ذوالحجہ ۱۳۲۴ھ
والسلام
فدوی
مهدی حسین خادم المسیح
مکتوب نمبر ۹
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
نام اس دختر کا صالحہ رکھ دیں ۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

چوہدری مہر نبی بخش صاحب
المعروف
حضرت چوہدری عبدالعزیز صاحب
نمبر دار بٹالہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد

آج 10 میں سے 10 باقی