حضرت چوہدری مہر نبی بخش صاحبؓ المعروف حضرت چوہدری
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حضرت چوہدری عبدالعزیز صاحب
المعروف
حضرت چوہدری مہر نبی بخش صاحب
حضرت منشی چوہدری نبی بخش رضی اللہ عنہ بٹالہ میں ذیلدار تھے ۔ آپ کا اصل نام
عبدالعزیز تھا۔ آپ کے والد صاحب کا نام محمد بخش صاحب تھا۔ آپ کی ولادت سال ۱۸۲۷ء
میں ہوئی ۔ آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا نام ۶۸ انمبر پر مہر نبی بخش صاحب نمبر دار و میونسپل
کمشنر بٹالہ لکھا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک مکتوب مورخہ ۱۱ رمئی ۱۸۸۸ء
بنام چوہدری رستم علی صاحب جالندھر تحریر فرمایا۔ بشیر احمد سخت بیمار ہو گیا تھا۔ اس لئے یہ عاجز
ڈاکٹر کے علاج کے لئے بٹالہ میں آ گیا ہے۔ شاید ماہ رمضان بٹالہ میں بسر ہو۔ ۔۔۔۔۔۔ نبی بخش
ذیلدار کے مکان پر جو شہر کے دروازہ پر ہے فروکش ہوں“
۲۸ مئی ۱۸۸۸ء کے مکتوب بنام حکیم مولوی نورالدین صاحب (خلیفة المسح الاول) کو
جموں لکھا۔
وو
یہ عاجز بمقام بٹالہ نبی بخش ذیلدار کے مکان پر اترا ہوا ہے اسی طرح ۳ رجون اور
وو
ہے
۴ رجون ۱۸۸۸ء کے مکتوبات میں تحریر فرمایا ہے ۔ ” یہ عاجز اب تک بٹالہ میں ہے۔“
وو
پھر ٫۵ جون ۱۸۸۸ء کے مکتوب میں تحریر فرمایا ۔ یہ عاجز اخیر رمضان تک اس جگہ بٹالہ
میں ہے غالبا عید پڑھنے کے بعد قادیان جاؤں گا ۔“
گویا حضرت اقدس چوہدری نبی بخش بٹالہ کے پاس اوائل مئی سے اواخر جون ۱۸۸۸ء
تک بسلسلہ علاج بشیر اول قیام فرمار ہے ۔
آپ کی بیعت ۲۸ جون بیعت ۲۸ جون ۱۸۸۹ء
۱۸۸۹ء کی ہے۔ رجسٹر بیعت اولی میں آپ کا نام یوں درج
ہے۔ نمبر ۰۲ امنشی عبد العزیز معروف نبی بخش ولد میاں محمد بخش ساکن بٹالہ ہاتھی دروازہ پیشہ نبی
زمینداری ۔
حضور نے آپ کا نام آئینہ کمالات اسلام میں جلسہ سالانہ ۱۸۹۲ء اور چندہ دہندگان
سراج منیر، چندہ مہمان خانہ، تحفہ قیصریہ، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور کتاب البریہ اور آر یہ دھرم میں
پر امن جماعت کے ضمن میں ذکر ہے ۔ نیز انجام آتھم میں حضرت اقدس نے آپ کا نام درج
فرمایا ہے۔
آپ نے ایک سو گیارہ سال کی عمر میں ۲ جولائی ۱۹۳۸ء میں وفات پائی
تین سو تیره اصحاب صدق و صفا صفحه ۱۳۰
ذیل میں ہم اپنے پرانے بھائی چوہدری عبدالعزیز صاحب نمبردار بٹالہ کا تو بہ نامہ شائع کرتے ہیں جو
انہوں نے حضرت اقدس کے حضور ارسال کیا ہے ۔ بیشک چوہدری صاحب نے بڑی اخلاقی جرات سے کام
لیا ہے ۔ آجکل اپنی بات کا نبھانا اور ضد کرنا ایک معمولی سی بات ہو گئی ہے ۔ مگر یہ خدا کا فضل ہے کہ چو ہدری
صاحب نے اپنی غلطی کا اقرار کیا اور آپ کو خدا تعالیٰ کے صادق مسیح موعود کے خدام میں داخل ہونے کے سوا
نجات کی کوئی راہ نظر نہ آئی اور حقیقت میں آج نجات کے لئے خدا تعالیٰ نے یہی راہ پسند کی ہے ۔
بحضور عالی جناب حضرت اقدس مسیح موعود دام برکاته
جناب عالی
فدوی شیطان کے دھوکہ میں آکر آپ سے مرتد ہوا اور دلی بصیرت کو کھو کر ضلالت کے
گڑھے میں گرا اور سال سے زیادہ عرصہ تک اسی میں رہا۔ اب خدا وند تعالیٰ نے آپ ہی مہربانی
فرما کر حق بینی کی آنکھیں عطا فرمائیں جن سے معلوم ہوا کہ صرف حضور کے ہی سلسلہ میں نجات
ہے اور باقی سب جگہ ہلاکت۔ پس آپ بھی رحمۃ للعالمین ہیں۔ اس عاصی کی دستگیری
کریں اور پچھلی خطا معاف فرما کر پھر سلسلہ احمد یہ میں داخل فرمائیں تا کہ نجات ہو ۔
مورخه ۹ را کتوبر ۱۹۰۲ء
فدوی
عبدالعزیز نمبر دار بٹالہ
☆
الحکم نمبر ۳۷ جلد ۶ مورخه ۱۷ راکتو بر ۱۹۰۲ء صفحہ ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
محبی اخویم مہر نبی بخش صاحب سلمہ اللہ تعالی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
آپ کو
آپ کا خط پہنچا ۔ اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَّا ذَنْبَ لَهُ ۔ اس لئے ہم آپ کی لغزش
معاف کرتے ہیں اور آپ کی تحریر کے موافق پھر آپ کو داخل بیعت کرتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ آپ کو استقلال اور ثابت قدمی بخشے اور اب خاتمہ اسی تو بہ پر کرے کہ وہ غفور و رحیم
ہے ۔ آمین ۔
بیشک اجازت ہے۔ جب چاہیں آویں اور بہتر ہے کہ جلسہ دسمبر میں آویں اور انشاء اللہ تعالیٰ
جیسا مناسب ہوگا آپ کا خط یا کوئی حصہ اُس کا الحکم میں چھپوایا جائے گا اور آپ کے پاس
ایک نسخہ کشتی نوح اور ایک نسخہ تحفہ الندوہ ارسال ہے کہ شائد ابھی تک نہیں پہنچا
ہوگا۔ اور اگر پہنچ گیا ہے تو کسی اور کو جہاں چاہیں دے دیں ۔ رسالہ ابھی نہیں دیکھا۔ فرصت
کے وقت انشاء اللہ تعالیٰ دیکھوں گا۔ شائد تین ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا
تھا کہ قادیان کی اُس گلی میں جس میں ہم اکثر سیر کو جاتے ہیں آپ مصافحہ کے لئے میری طرف
آ رہے ہیں سو وہ بات پوری ہو گئی ۔
☆
خاکسار
مرز اغلام احمد
از قادیان
حمد الحکم نمبر ۳۷ جلد ۶ مورخه ۱۷ راکتو بر ۱۹۰۲ ء صفحه ۱۶
حضرت مولانا حکیم
مولوی نور الدین صاحب بھیروی
لمسير
خليفة اتيح الاول
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
جلد