حضرت مولانا حکیم مولوی نور الدین صاحب بھیروی خلیفة المسیح الأولؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت مولانا حکیم مولوی نورالدین صاحب بھیروی
المسير
خلیفة المسیح الاول
حضرت مولوی حاجی حافظ حکیم نور الدین صاحب (خلیفہ المسیح الاول ) رضی اللہ عنہ کے والد
ماجد کا نام حافظ غلام رسول صاحب تھا ۔ آپ کا نسب نامہ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے ۔
اس طرح آپ کی قریشی فاروقی نسبت ہے ۔ آپ کی والدہ صاحبہ کا نام نور بخت تھا۔ آپ کی ولادت ۔
۱۸۴۱ ء کی ہے۔ آپ نے اپنی والدہ ماجدہ کی گود میں قرآن کریم پڑھا اور انہی سے پنجابی زبان میں اپنی اور
فقہ کی کتابیں پڑھیں ۔ کچھ حصہ قرآن شریف کا والد صا ۔ صاحب سے بھی پڑھا۔ حکمت اور دیگر علوم بھیرہ ،
لاہور، رام پور ،لکھنو ، بھوپال اور مکہ معظمہ کے علماء سے حاصل کیے ۔ آپ کے استادوں میں مولوی
رحمت اللہ کیرانوی اور شاہ عبد الغنی مجد دی شامل تھے ۔
حضرت اقدس سے تعلق و تعارف آپ کو سب سے پہلے ضلع گورداسپور کے ایک شخص شیخ
رکن الدین صاحب کے ذریعہ ہوا جو اُن دنوں جموں میں ملازم تھے ۔ شیخ صاحب نے بتایا کہ ضلع
گورداسپور کے ایک گاؤں قادیان میں ایک شخص مرزا غلام احمد صاحب نے اسلام کی حمایت میں
سالے لکھے ہیں ۔ غالباً ان دنوں براہین احمد یہ شائع ہو رہی تھی ۔ آ آپ پ بھی بھی مہا راجہ جموں کے ہاں ان
دنوں ملازم تھے ۔ حضرت مولوی صاحب نے یہ سن کر حضرت کی خدمت میں خط لکھ کر کتا بیں منگوائیں
اور ان کے آنے پر جموں میں حضرت اقدس کا چرچا ہو گیا۔
حضرت مولوی صاحب مزید فرماتے ہیں ۔
آپ کا ایک مباحثہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایک بڑے انگریزی تعلیم یافتہ اور
مسلمان عہدیدار سے ہوا تھا اور اس کے خیالات اس قسم کے تھے کہ آنحضرت نے کمال دانائی اور عاقبت
اندیشی سے ختم نبوت کا دعویٰ کیا کیونکہ آپ کو زمانہ کی حالت سے یہ یقین تھا کہ لوگوں کی عقلیں اب بہت
بڑھ گئی ہیں اور آئندہ زمانہ اب نہیں آئے گا کہ لوگ کسی کو مرسل یا مهبط وحی مان سکیں ۔ ایک طرف آپ کو
ان خیالات سے صدمہ ہوا دوسری طرف وزیر اعظم جموں نے حضرت اقدس کا پہلا اشتہار دیا۔ اس میں
اس ” سوفسطائی کا ظاہر اور بین جواب تھا ۔ آپ یہ اشتہار لے کر اس عہد یدار کے پاس گئے اور اس سے

کہا کہ دیکھو کہ تمہاری وہ دلیل غلط اور ظنی ہے اس وقت بھی ایک شخص نبوت کا مدعی موجود ہے اور وہ کہتا
ہے کہ خدا مجھ سے کلام کرتا ہے۔ وہ سخت گھبرایا اور حیرت زدہ ہو کر بولا اچھا دیکھا جاوے گا۔“
حضرت مولوی صاحب اس اشتہار کے مطابق اس امر کی تحقیق کے واسطے قادیان کی طرف چل
پڑے ۔ مارچ ۱۸۸۵ء میں قادیان پہنچے ۔ اس وقت حضور نے نہ بیعت کا سلسلہ شروع کیا اور نہ
مسیحیت کے مدعی تھے مگر مولوی صاحب نے حضور کا نورانی مکھڑا دیکھتے ہی انوار مسیحیت کو بھانپ لیا
اور آپ پ کی محبت اور عقیدت میں ایسے کھوئے گئے کہ سچ مچ اپنے آپ کو حضور کے قدموں پر قربان اور
فدا کر دیا۔ آپ نے دیکھتے ہی دل میں کہا
دیہی مرزا ہے اس پر میں سارا قربان ہو جاؤں
یہ تعلق محبت بڑھتا گیا یہاں تک کہ ایک مرتبہ حضرت مولوی صاحب جموں میں بیمار ہوئے تو حضرت
اقدس مولوی صاحب کی تیمارداری کے لئے جموں بھی تشریف لے گئے ۔
حضرت مولوی صاحب نے ایک عرصہ سے حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کر رکھا تھا کہ جب
حضور کو بیعت کا اذن ہو تو سب سے پہلی بیعت آپ کی لی جائے۔ چنانچہ حضور نے یہ درخواست منظور
فرمائی ۔ جب حضور کو بیعت کا اذن ہوا تو حضور نے آپ کو بیعت سے پہلے استخارہ کا ارشاد فرمایا۔ چنانچہ مولوی
صاحب استخارہ کر کے لدھیانہ پہنچے - ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء کو بیعت کا دن مقرر تھا اور آپ نے سب سے پہلے
بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپ کی زوجہ حضرت صغری بیگم جو حضرت صوفی احمد جان لدھیانہ کی بیٹی تھیں،
نے خواتین میں سے سب سے پہلے بیعت کی۔ تاریخ بیعت ۲۵ مارچ ۱۸۸۹ء ہے اور بیعت نمبر ۶۹ ہے۔
( رجسٹر بیعت اولی )
حضرت حکیم حافظ مولانا نورالدین صاحب (خلیفة اصبح الاول ) اپنے ایک خط میں اپنی فدائیت اور
اخلاص کا یوں ذکر فرماتے ہیں ۔
مولانا ۔ مرشدنا ۔ اما منا ! السلام علیکم نا۔ اما منا ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ۔ عالیجناب میری دعا یہ ہے کہ ہر وا وقت حضور کی
جناب میں حاضر رہوں اور امام زمان سے جس مطلب کے واسطے وہ مجد د کیا گیا وہ مطالب حاصل کروں ۔ اگر
اجازت ہو تو میں نوکری سے استعفاء دے دوں اور دن رات خدمت عالی میں پڑا رہوں ۔ یا اگر حکم ہو تو اس
تعلق کو چھوڑ کر دنیا میں پھروں اور لوگوں کو دین حق کی طرف بلاؤں اور اسی راہ میں جان دوں ۔ میں آپ کی
راہ میں قربان ہوں ۔ میرا جو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے۔ حضرت پیر و مرشد ! میں کمال راستی سے یہ عرض کرتا

ہوں کہ میرا سارا مال و دولت اگر دینی اشاعت میں خرچ ہو جائے تو میں مراد کو پہنچ گیا۔ اگر خریدار براہین کے
توقف طبع کتاب سے مضطرب ہوں تو مجھے اجازت فرمائیے کہ یہ ادنی خدمت بجالاؤں کہ اس کی تمام قیمت
اپنے پاس سے واپس کر دوں ۔ حضرت پیرومرشد نابکار شرمسار عرض کرتا ہے اگر منظور ہو تو میری سعادت
ہے۔ میر انشاء ہے کہ براہین کے طبع کا تمام خرچ میرے پر ڈال دیا جائے۔ پھر جو کچھ قیمت میں وصول ہو وہ
روپیہ آپ کی ضروریات میں خرچ ہو۔ مجھے آپ سے نسبت فاروقی ہے اور سب کچھ اس راہ میں فدا کرنے
کے لئے طیار ہوں ۔ دعا فرماویں کہ میری موت صدیقوں کی موت ہو۔“
حضرت اقدس اپنی کتاب فتح اسلام میں فرماتے ہیں۔
” سب سے پہلے میں اپنے ایک روحانی بھائی کے ذکر کرنے کے لئے دل میں جوش پاتا ہوں جن کا نام
ان کے نور اخلاص کی طرح نور دین ہے ۔ میں ان کی بعض دینی خدمتوں کو جو اپنے مال حلال کے خرچ سے
اعلاء کلمہ اسلام کے لئے وہ کر رہے ہیں ہمیشہ حسرت کی نظر سے دیکھتا ہوں کہ کاش وہ خدمتیں مجھ سے بھی ادا
ہو سکتیں۔ ان کے دل میں جو تائید دین کے لئے جوش بھرا ہے اس کے تصور سے قدرت الہی کا نقشہ میری
آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے کہ وہ کیسے اپنے بندوں کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ وہ اپنے تمام مال اور تمام زور
اور تمام اسباب مقدرت کے ساتھ جو ان کو میسر ہیں ہر وقت اللہ، رسول کی اطاعت کے لئے مستعد کھڑے
ہیں۔ اور میں تجربہ سے نہ صرف حسن ظن سے یہ علم صحیح واقعی رکھتا ہوں کہ انہیں میری راہ میں مال کیا بلکہ جان
اور عزت تک سے دریغ نہیں اور اگر میں اجازت دیتا تو وہ سب کچھ اس راہ میں فدا کر کے اپنی روحانی رفاقت
کی طرح جسمانی رفاقت اور ہر دم صحبت میں رہنے کا حق ادا کرتے ۔“
پھر حضرت اقدس نے اس وجود صدق و وفا کے بارہ میں فرمایا۔
چه خوش بودے اگر هر یک از امت نور دیں بودے
ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے
وہ تمام دنیا کو پامال کر کے میرے پاس فقراء کے رنگ میں آ بیٹھے ہیں جیسا کہ اخص صحابہ نے طریق
(ضمیمہ انجام آتھم صفحہ ۳۱)
اختیار کر لیا تھا۔“
حضرت اقدس فرماتے ہیں ۔
وو
حضرت مولوی صاحب علوم فقہ اور حدیث اور تفسیر میں اعلیٰ درجہ کی معلومات رکھتے ہیں ۔ فلسفہ
اور طبعی قدیم اور جدید پر نہایت عمدہ نظر ہے۔ فن طبابت میں ایک حاذق طبیب ہیں ۔ ہر ایک فن کی

کتابیں بلا د مصر و عرب و شام و یورپ سے منگوا کر ایک نادر کتب خانہ طیار کیا ہے اور جیسے اور علوم میں فاضل
ہیں مناظرات دینیہ میں بھی نہایت درجہ نظر وسیع رکھتے ہیں۔ بہت ہی عمدہ کتابوں کے مؤلف ہیں۔ حال میں
کتاب تصدیق براہین احمد یہ بھی حضرت ممدوح نے ہی تالیف فرمائی ہے جو ہر ایک محققانہ طبیعت کے آدمی کی
نگاہ میں جواہرات سے بھی زیادہ بیش قیمت ہے۔ منہ فتح اسلام روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷ حاشیه )
حضرت مولوی صاحب ۱۸۹۲ء میں حضرت اقدس کی زیارت کے لئے تشریف لائے تو حضور نے
آپ کو اپنے پاس قادیان ٹھہرالیا۔ آپ کے بارہ میں حضرت اقدس کو یہ الہام ہوا کہ
وو
لَا تَصُبُونَّ إِلَى الْوَطَنُ فِيْهِ تُهَانُ وَتُمْتَحَنُ “ ( تذکره صفحه : ۶۵۲)
حضرت اقدس نے مجھ سے فرمایا کہ وطن کا خیال چھوڑ دو چنانچہ میں نے وطن کا خیال چھوڑ دیا اور کبھی
خواب میں بھی وطن نہیں دیکھا۔“
۱۸۹۲ء میں آپ قادیان ایسے آئے کہ واقعی حضرت اقدس پر سارے قربان ہو گئے ۔ سفر و حضر
میں حضور کی رفاقت تا وفات رہی ۔ خطبات اور نمازوں کی امامت کی توفیق ملتی رہی ۔ لیکھرام کی کتاب کتار
تکذیب براہین احمدیہ کا جواب تصدیق براہین احمدیہ حضور کے ارشاد پر ارشاد پر تحریر فرمایا۔
۱۹۰۲ء میں آپ نے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد ( خلیفہ اسیح الثانی) کا ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین
کی بیٹی صاحبزادی محمودہ بیگم سے نکاح پڑھا۔ ۱۹۰۲ ء میں آپ کا ایک خطبہ فونوگراف پر خطبہ فونوگراف پر ریکارڈ کیا گیا۔
حضرت اقدس کی وفات کے بعد ۲۷ رمئی ۱۹۰۸ ء کو بطور خلیفہ اسیح ، منصب خلافت پر
فائز ہوئے اور ۶ سال تک نہایت نازک حالات میں اس الہی جماعت کی کامیاب قیادت فرمائی ۔
انگلستان میں پہلا مشن ہاؤس آپ کے عہد خلافت میں قائم ہوا۔ جہاں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب
سیال پہلے مبلغ بھجوائے گئے ۔
آپ کا وصال ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء کو ہوا۔ آپ کی وفات کے بعد ۱۴ مارچ ۱۹۱۴ء کو خلافت ثانیہ کا
قیام عمل میں آیا اور آپ کی نماز جنازہ اور تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں ہوئی کی
☆
تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحه ۱ ۵ تا ۵۵

مکتوب
مخدومی مکرمی حضرت مولوی صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جو امر یعنی دختر شادی خاں کی نسبت میں نے بیان کیا تھا ۔ ابھی اس کو کوئی وعدہ نہیں دینا
چاہیے ۔ کیونکہ اس لڑکی اور اس کے باپ کے منشاء سے ہمیں اطلاع نہیں صرف گمنام طور پر بغیر
تصریح کسی کے نام کے اس سے دریافت فرمادیں ۔ دوسرے ایک اور موقعہ ہے یعنی شیخ نیاز احمد
وزیر آبادی کی بیوی فوت ہو گئی ہے ۔ وہ تو بہت مالدار ہیں ۔ ان کو بھی شادی کی ضرورت
ہے ۔ شاید وہ اس موقعہ کو پسند کر لیں ۔ لیکن اگر اس جگہ اس کا کا نکاح ہو تو یہ فائدہ ہے کہ یہ شرط
کی جاوے گی کہ غلام محمد اسی جگہ رہے اس طرح ایسا آدمی کسی وقت کام آ سکتا ہے ۔ آئندہ جو
آپ کی مرضی ہوئی
مرزا غلام احمد
نوٹ ۔ حضرت مولانا حکیم مولوی نور الدین صاحب خلیفة المسح الاؤل" کے نام خطوط
مکتوبات احمد جلد دوم میں آچکے ہیں ۔ مزید ایک خط شائع کیا جا رہا ہے ۔ ( ناشر )
الفضل نمبر ۷۴ جلد ۱۵ مورخه ۲۰ مارچ ۱۹۲۸ء صفحه ۷

آج 10 میں سے 10 باقی