حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانیؓ

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
آپ کا نام یعقوب علی اور والد کا نام محمد علی تھا۔ آپ کو لدھیانہ کے محلہ جدید میں مشہور و معروف صوفی
اور اہل اللہ حضرت منشی احمد جان صاحب مرحوم کے جوار میں رہنے کا موقع ملا۔ آپ کیا باء کا تعلق حضرت مسیح
موعودؓ کے آباء سے پرانا تھا چنانچہ نومبر ۱۸۷۵ء میں جبآپ کی پیدائش ہوئی تو جنگی شاہ ایک مجذوب نے
قادیان ہی میں آپ کے والد صاحب کو یہ خبر سنائی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ تیرا یہ بیٹا قادیان میں رہے گا اور ایک
اہل اللہ کے ساتھ اس کا تعلق ہو گا چنانچہ خدا تعالیٰ نے وہ موقع آپ کو دیا کہ آپ قادیان میں رہے اور اس
ما مور د مرسل کے فدائیان میں شامل ہوئے ۔
آپ نومبر ۱۸۸۱ء میں ایک دیہاتی مدرسہ میں داخل ہوئے اور ۱۸۹۳ء میں انٹرنس پاس کر کے تعلیمی
سلسلہ کو ختم کیا۔ آپ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر کلاس میں نمایاں پوزیشن سے پاس ہوتے رہے۔ زمانہ طالب
علمی میں ہی آپ کو عیسائیوں اور آریہ صاحبان سے مناظروں کا شوق پیدا ہوا اور اسی زمانہ میں ہی آپ کو
جالندھر کے اخبار آفتاب ہند میں کبھی کبھی مضمون لکھنے کا موقع ملا۔
آپ کو ۱۸۸۹ء میں شیخ اللہ دیا صاحب واعظ انجمن حمایت اسلام کے ذریعہ پہلی مرتبہ حضرت مسیح موعود
سے ملنے کا شرف حاصل ہوا۔ شیخ صاحب نے آپ کے سنسکرت پڑھنے کا ذکر کیا جس کو سن کر حضرت بہت
خوش ہوئے اور ہر قسم کی مدد کرنے کا وعدہ فرمایا۔
فروری ۱۸۹۲ء میں جب حضرت مسیح موعود لاہور تشریف لے گئے تو آپ نے بیعت کر لی اور لاہور کے
تمام حالات کو آنکھ سے دیکھا اور بعض جگہ نہایت جرات کے ساتھ آپ کے سلسلہ کی تبلیغ کی اور ماریں کھائیں۔
آپ نے اخبار نویسی کا مستقل کام ریاض ہند اخبار امرتسر کے مکر راجراء سے شروع کیا۔ اس کے علاوہ
مختلف اخبارات کی ایڈیٹری بھی کی ۔
سلسلہ کی ضروریات کے اعلان اور اظہار کے لئے اور اس پر جو اعتراضات پولیٹیکل اور مذہبی پہلو سے
کئے جاتے تھے ۔ ان کے جوابات کے لئے ایک اخبار کی ضرورت محسوس ہوئی۔ چنانچہ اکتوبر ۱۸۹۷ء میں
امرتسر سے اخبار الحکم جاری کیا گیا جو جنوری ۱۸۹۸ء میں قادیان آگیا۔ الحکم کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کی
تقریروں، تحریروں اور خطوط کو شائع کیا جانے لگا۔ اس کے علاوہ بزرگان سلسلہ کے خطبے ، مواعیظ لیکچر اور

حضرت خلیفة المسیح الاوّل کے دروس قرآن مجید کو دوسروں تک پہنچایا جانے لگا۔
وو
وو
آپ نے حضرت خلیفہ المسیح کے حکم سے اصلاح النظر“ ایک رسالہ لکھا اور ان کے علاوہ سالانہ جلسہ
۱۸۹۷ء کی رپورٹ“ ، مکتوبات احمد یہ “ اور ”سیرت مسیح موعود کو ترتیب دے کر شائع کیا۔ اسی طرح
حیات النبی اور حیات احمد کے نام پر متعدد جلدوں میں حضرت مسیح موعود کی حیات طیبہ کے حالات
شائع کئے جو ابتداء سے ۱۹۰۰ء تک کے واقعات پر مشتمل ہے۔
۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفہ اول کے کے انتقال ہونے پر جب جماعت میں اعت میں عظیم تفرقہ واقع ہوا تو حضرت شیخ
صاحب مرحوم نہایت اخلاص کے سا کے ساتھ خلافت ثانہ ثانیہ سے وابستہ رہے اور محمد اللہ اسی پر ان کا
کا خاتمہ ہوا۔
۱۹۲۴ء میں سفر یورپ کے موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثانی شیخ صاحب کو اپنے ہمراہ لے گئے تھے اور پر خلیفة المسال
مسجد لنڈن کے افتتاح کے موقع پر بھی آپ لنڈن میں موجود تھے۔
جون ۱۹۲۵ء میں آپ یورپ اور بلاد اسلامیہ کی سیاحت کے لئے روانہ ہوئے اور دو سال تک آپ
یورپ کے مختلف ممالک اور بلاد اسلامیہ میں ہی رہے۔
اپریل ۱۹۳۲ء میں سلطنت آصفیہ کی ایک شہزادی بیگم وقار الامراء نے آپ کو ساڑھے بائیس سو روپے
ماہوار تنخواہ پر حیدر آباد بلایا۔ اس کے بعد آپ وہیں کے ہو رہے۔ یہاں تک کہ ۵/ دسمبر ۱۹۵۷ء کو آپ راہی
ملک عدم ہو کر بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہوئے ۔ آپ سلسلہ احمدیہ کے سب سے پہلے مؤرخ و صحافی اور
بلند پایہ انشاء پرداز تھے
مکتوب نمبر
فہرست مکتوبات بنام
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
تاریخ تحریر
صفحه
بلا تاریخ
بلا تاریخ
تلخیص از الفضل ۶، ۷ رمئی ۱۹۵۸ء

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدی و مولائي عليك الصلوة والسلام
مدرسہ کی اصلاح کی طرف حضور نے جو توجہ فرمائی تھی ۔ اس کے لئے یہ سوچا گیا تھا کہ ایام
کرسمس کی تعطیلات میں اس سوال کو عام طور پر جماعت کے اہل الرائے اور سنجیدہ لوگوں کے
سامنے پیش کر کے فیصلہ کیا جاوے ۔ یہ امر تو صرف شَاوِرْهُمْ فِي الأَمر کے ماتحت ہے ورنہ
فیصلہ وہی ہے جو حضور پسند فرمائیں گے۔
یہاں کے خدام کی جو رائیں ہیں وہ حضور سن چکے ۔ اور حضرت مولانا مولوی نورالدین
صاحب کی جو رائے ہے وہ بھی حضور نے سن لی ہے ۔ اب اگر حضرت مولوی صاحب کی رائے
کے موافق مدرسہ کو موجودہ صورت ہی پر رہنے دینا حضور پسند فرماتے ہیں اور اس میں کوئی ترمیم
یا اصلاح حضور کا منشاء نہیں تو پھر مولوی صاحب ممدوح کی رائے کو عملی صورت میں لانے کی
تحریک ہو ورنہ جو حضور کا منشاء ہے اس کے موافق نصاب تعلیم وغیرہ تجویز ہو۔ غرض حضور تحریری
طور پر ارشاد فرمائیں تا کہ جماعت میں پیش کر کے آخری فیصلہ ہو ۔سال قریب الختم ہے اس
لئے اس کا انتظام ہو جانا از بس ضروری ہے ۔
۲۰ / دسمبر ۱۹۰۵ء
والسلام
خاکسار
یعقوب علی علی اللہ عنہ

مکتوب نمبر ا
جلد
السلام علیکم ورحمة الله و بركاته
اس وقت دو طرف کے خیال نے مجھ کو تردد میں ڈال رکھا ہے ایک یہ کہ اصل غرض اس قدر
روپیہ خرچ کرنے سے یہ ہے کہ اس مدرسہ کے ذریعہ سے لوگوں پر کامل اثر پڑے اور ان میں
سے ایسے لوگ پیدا ہوں جو علم دین میں پختہ ہو کر لائق تبلیغ اور وعظ ہوں اور یہ امرتب میسر ہو سکتا
ہے کہ علم دین کو سب پر مقدم رکھا جائے اور اپنے پر زور ڈالا جائے ۔ دوسرے یہ امر حیران کر
رہا ہے کہ اگر اس مدرسہ کی بکلی صورت بدل دی جائے تو وہ لوگ جو محض دنیا کی لیاقت حاصل
کرانے کے لئے اپنے بچے اس مدرسہ میں بھیجتے ہیں وہ بھیجنا ترک کر دیں گے ۔ اور اس طرح
سے جو تھوڑا بہت اثر ان لڑکوں پر ہوتا ہے وہ بھی نہیں ہوگا اور سر دست مدرسہ میں بے رونقی بھی
ہوگی ۔ بالفعل کوئی ایسا طریق چاہئے کہ غرض اصلی بھی حاصل ہو اور یہ مدرسہ عام اثر پر بھی خالی
نہ رہے۔ پس اگر تعطیلات کے دنوں میں جو اکثر مہمان آئیں گے ان کے سامنے بھی یہ
مشکلات پیش کئے جائیں اور ان کی بھی رائے لی جائے تو کچھ حرج نہیں شائد کوئی بہتر طریق
نکل آوے۔
مرزا غلام احمد

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سیدی و مولائی علیک الصلوۃ والسلام
حضور کی خادمہ میری اہلیہ کو وطن گئے چار سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔ چار پانچ روز
کے لئے وطن جانے کی تحریک کر رہی ہے ۔ لہذا ادب سے التماس ہے کہ اجازت ہو تو میں اس کو
اپنے والدین سے ملالاؤں ۔ بصورت اجازت دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ حفظ وامن
میں رکھے اور حضور کے سایہ میں ہی جینا اور مرنا اور حشر ہو۔
خادمه حضور رو پیه ( ایک روپیه ) بطور نذر پیش کرتی ہے جو ارسال ہیں ۔
نیازمند
یعقوب علی ایڈیٹر الحکم
مکتوب نمبر ۲
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اجازت ہے انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔
والسلام
مرزا غلام احمد عفی عنہ

بنام
حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
رضی اللہ تعالیٰ عنہ

اسلام وجود اوردهای
{
القدر
اسوقت دو طرف کی خالی بی بی کو ترور میں دال کھائیں آپ یہ کہ اصل مرات
را روپے یہ جمع کڑی ہے۔ کہیں ہیں کہ اس مدرسے کی دوائی سے ہوئی ہے امل اٹرا ہی اور امین
اسے و ا ر ا ا ا ا ا ا ر کر دی تیل اور امین اور یا ارات
خدا
والا دو سریال
V
سی می انگار یا کہ علم دین کوسب سے مقطع کیا گیا اور روتے ہے اور دائی کا
به او جوین کر دی ہے کہ اگر اس رات کی پیلی صورت نمادین یکی شدن هوش و شخص
دہائی عایق حاصل ایکنی کے ان کی اس دوستی کہتے ہیں وہ چاک کردیاگی
اور اللی ماہو کا بہت اور ان لرکی کہ ہوتا ہے وہ ہیں شوہر کی اور
سروست در ایی روی این رای بانی کی ای برای ارا من اهالی
دارویی
ہی حاصل ہو اور یہ مدرسہ عام است
の
رد
مد علم الهان
ن ہیں

عکس مکتوب نمبر ۲

آج 10 میں سے 10 باقی