مکتوب بنام جماعت راولپنڈی

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب بنام
جماعت راولپنڈی
حضرت اقدس مرشد نا و مهد بین مسیح موعود و مہدی معہود
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
احباب راولپنڈی میں ایک اختلاف ہوا ہے کہ بعد نماز جمعہ مسجد میں اسی جگہ بیٹھ کر
برادرانِ احمد یہ کا باہم ملاقات کرنا، مسائل دینیہ پر بحث کرنا، اپنی جماعت کے متعلق کتب
اخبارات وغیرہ سننا یا سنا نا جائز ہے یا نہیں؟ ایک فریق کہتا ہے کہ ایسا کرنا فَانْتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ
کے حکم کی مخالفت ہے ۔ دوسرا فریق کہتا ہے کہ دینی اغراض کے لئے رہنا جائز ہے۔ والسلام
عاجز محمد صادق
۷ اکتوبر ۱۹۰۴ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
جلد
ایسی بحث غلط فہمی سے ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اغراض صحیحہ دینیہ کے لئے بعد نماز مسجد
میں بیٹھنا جائز ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسا ثابت ہے اور یہ حکم بطور رخصت کے
ہے نہ بطور فرض کے۔ چونکہ عیسائیوں کی تعطیل کے دنوں میں قطعاً بیکاری فرض تھی وہ اپنی
دکانیں بند رکھتے تھے ۔ اس کے رد کے لئے یہ حکم ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ تم پر حرام نہیں ہے کہ
بعد نماز جمعہ سارا دن بے کار رہو ۔ البتہ بانگ نماز سنتے ہی مسجد میں حاضر ہو جاؤ ۔ اور پھر
تمہیں رخصت ہے کہ اپنی تجارت وغیرہ میں مشغول ہو جاؤ ۔ یہ ایسا ہی حکم ہے جیسا کہ یہ حکم
ہے كُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا پر كُلُوا وَاشْرَبُوا سے یہ مطلب نہیں ہے کہ رمضان کے
روزہ بھی نہ رکھو اور ہمیشہ کھاتے رہو ۔ غرض یہ حکم اہل کتاب کے رد میں ہے اور اس سے اصل
مطلب رخصت ہے نہ فرضیت جیسا کہ سنت سے ظاہر ہے کیا
☆
والسلام
مرز اغلام احمد
ل الاعراف: ۳۲ الحکم نمبر ۳۴ ، ۳۵ جلد ۸ مورخه ۱۰ ، ۱۷ راکتو بر ۱۹۰۴ صفحه ۶

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
جناب مرشد نا و مولا نا امام الزمان علیہ الصلوة والسلام
بعد از السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
ہم تین شخص جماعت احمد یہ مقام مونگ ضلع گجرات سے تین روز سے حاضر حضور ہوئے
ہیں ۔ اپنی عرض حال کے واسطے کوئی موقع اور وقت ایسا ہاتھ نہیں آیا جو اپنے حالات زبانی حضور
میں عرض کئے جاتے ۔ اس لئے یہ عریضہ خدمت حضور میں پیش کرتے ہیں ۔ اوّل میں مسمی
عبداللہ موچی اپنا عرض حال کرتا ہوں کہ مجھ کو حضور سے بیعت ہوئے عرصہ تقریباً ڈیڑھ سال کا
گزرا ہے ۔ اس عرصہ میں مخالفین نے اکثر تکالیف پہنچائی ہیں اور اب بھی پہنچا رہے ہیں۔
کا روبار دنیوی میں بھی ہر طرح سے روک ڈال رہے ہیں ۔ غرضیکہ ہر طرح سے نقصان پہنچاتے
ہیں ۔ کوشش بلیغ کرتے ہیں بلکہ خاص رشتہ دار بھی میرے دشمن ہو گئے ہیں ۔ مجھ کو وہاں پر رہنا
بہت مشکل ہو گیا ہے ۔ کسی صورت سے مجھ کو وہاں پر گزارہ کرنا نظر نہیں آتا۔ بہر طور وہاں پر
مجبور ہو گیا ہوں اور میری طبیعت بھی خود ان لوگوں سے بیزار ہے۔ میں خود ان میں رہنا نہیں
چاہتا ۔ مگر مجبور پڑا ہوا ہوں ۔ اب میری بابت جیسا کچھ حضور انور مناسب سمجھیں حکم فرماویں۔
اب مجھ کو کیا کرنا چاہیے ۔ جیسا حکم ہو عمل میں لاؤں ۔ دوسرا میرا بھائی احمد الدین ہے۔ اس کی
بھی ایسی ہی حالت ہے ۔ وہ بھی وہاں پر رہنا نہیں چاہتا۔ اور تیسرا امام الدین نامی کشمیری ہے
اس کو وہاں پر ہماری جیسی تکلیف تو نہیں ہے مگر دعا کے واسطے وہ بھی عرض کرتا ہے ۔ کیونکہ مخالف
زیادہ ہیں اور ہم صرف تین شخص احمدی ہیں ۔

آج 10 میں سے 10 باقی