مکتوب بنام مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب بنام مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم مولوی احمد اللہ صاحب سلمہ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
جلد پنجم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
افسوس کہ مجھے دہلی سے واپس آنے کے وقت آپ سے ملاقات کرنے کا اتفاق نہ ہوا۔
ہر چند ارادہ تو تھا کہ چند روز آپ کی ملاقات کے لئے امرتسر میں ٹھہر جاؤں مگر اہل و عیال میرے
ساتھ تھے اور میں بوجہ مرض خارش مجبور تھا اس وجہ سے ٹھہر نہ سکا۔ اور اس جگہ آکر بیماری خارش
اس قدر ترقی کر گئی کہ ابھی سفر کرنے سے بکلی مجبور ہوں باایں ہمہ آپ کی ملاقات کو دل بہت
چاہتا ہے اور تمنائے قلبی ہے کہ آپ سے ملاقات ہو کر بعض امور واجب الاظہار آپ کی خدمت
میں عرض کئے جائیں لیکن بوجہ سخت مجبوری بیماری مذکورہ کے امرتسر میں جا نہیں سکتا اور چونکہ خارش
امراض مزمنہ میں سے ہے اس لئے معلوم نہیں کہ کب تک اس سے شفا حاصل ہو۔
آج غلبۂ شوق ملاقات کی وجہ سے اور نیز بنظر محبت و اخلاص آنمکرم کے یہ خیال آیا کہ اگر
آئمکرم کو اسی جگہ آنے کی تکلیف دوں تو اُمید قوی ہے کہ تشریف آوری سے دریغ نہ فرماویں گے
لہٰذا مکلّف ہوں کہ براہ مہربانی صرف تین چار روز کے لئے ضرور تشریف لاویں آپ کی
آمد و رفت کا خرچ میرے ذمہ ہو گا محض مصلحت دینی کی وجہ سے آئمکرم کو تکلیف دیتا ہوں کیونکہ
دیکھتا ہوں کہ تقویٰ جو راس الخیرات ہے آئمکرم میں پایا جاتا ہے اور ہر ایک امر دینی فہم اور
فراست اور درایت کا تقویٰ پر موقوف ہے۔ اگر کسی انسان میں تقوی موجود نہ ہو تو اگر چہ وہ اتنی
ہوا ہو کہ جس قدر ریل گاڑی میں لکڑی وغیرہ لدی ہوئی ہوتی ہے تب بھی وہ
کتابیں بغیر تقوی کے اس کو کچھ مفید نہیں ہو سکتیں جیسا کہ یہودیوں میں بہت سے علماء ایسے تھے
کہ توریت کی آیت آیت اُن کو حفظ کی طرح تھیں لیکن چونکہ اُن میں تقویٰ نہیں تھا اس لئے
خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں اُن کا نام علماء ربانی نہیں رکھا بلکہ اُن کو اس لائق بھی قرار نہیں دیا رکھا
کہ انسان کے نام سے موسوم کئے جائیں ۔ غرض بجز کمال جو ہر تقویٰ کے صرف علم رسمی کی آنکھ
کسی کام نہیں آتی ۔
آج کل اکثر لوگوں کی آنکھوں پر جس قدر تاریکی و بدظنی و بدگمانی چھا گئی ہے اگر غور کر کے
دیکھا جاوے تو اس کا باعث بجز ترک تقوی اور کوئی چیز نہیں حضرت عیسی علیہ السلام نے کسی کو
چوری کرتے ہوئے دیکھا تھا اُس کو کہا کہ کیا تو چوری کرتا ہے تو اُس نے جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ
کی قسم ہے میں چوری نہیں کرتا تب حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا کہ میں نے اپنی آنکھوں کو
جھٹلایا اور تیری تصدیق کی ۔ سو انہوں نے چور کو چوری کرتے ہوئے دیکھ کر پھر صرف اُس کے
قسم کھانے پر کیوں اُس کو محل سرقہ سے بری قرار دیا۔ اُس کا یہی سبب تھا کہ اُس نبی معصوم کی
آنکھیں تقویٰ کے محل الجواہر سے ملکحل تھیں ۔ سو اُس نے نہ چاہا کہ ایک شخص کو اللہ جل شانہ
کی قسم کھاتے دیکھ کر پھر اس قسم کو ذلت اور خواری کی نظر سے دیکھے۔ لیکن اس جگہ اس عاجز نے
ان موجودہ علماء کے مقابل پر جو اس عاجز کو ایک عمر سے تائید اور خدمت اسلام میں مشغول اور فدا
شدہ دیکھتے ہیں کئی مرتبہ خدا تعالیٰ کی قسمیں کھا کر کہا کہ میں کسی نبوۃ کا دعوی نہیں کرتا اور نہ معجزات
کا منکر ہوں اور نہ لیلۃ القدر اور معراج اور ملائکہ کے وجود کا انکاری اور نہ کسی دوسرے عقیدہ
اسلام سے برگشتہ ہوں مگر پھر بھی یہ لوگ تکفیر سے باز نہیں آتے ان کی آنکھوں میں اس عاجز کی
اُس چور جتنی بھی قدر نہیں جو مسیح علیہ السلام کی آنکھوں میں تھا اس کا انصاف روز انصاف ہوگا۔
الله جل شانہ فرماتا ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِہ علم ہے مگر ان لوگوں نے بغیر اس
کے کہ میرے حالات کا ان کو پورا علم ہوتا یوں ہی کافر کافر کا شور مچادیا اور ہر چند میں نے ہزا رہا
دفعہ ان کے رو برو شہادت دی کہ میں کلمہ طیب لا اله الا الله محمد رسول اللہ کا قائل اور
مقر ہوں اور ان سب باتوں پر ایمان رکھتا ہوں جو قرآن کریم اور احادیث صحیحہ و مرفوعہ متصلہ میں
درج ہیں اور قبلہ کی طرف نماز پڑھتا ہوں لیکن ان علماء نے میرے اس بیان کی بھی کچھ پرواہ
ا بنی اسراءیل : ۳۷
نہیں کی ۔ میں نے یہ بھی کہا کہ اگر میری کسی تالیف میں کچھ ایسا کلمہ ہے جو آپ لوگوں نے عقیدہ
حقہ اسلام کے مخالف سمجھ لیا ہے تو یہ آپ کی غلط نہی ہے میری تالیف کا منشاء وہی ہے جو میں اپنے
اشتہارات کے ذریعہ سے شائع کر چکا ہوں اور اگر کوئی آدمیت اور اہلیت سے میری کتاب کے
مواضع معترض علیہا میرے سامنے پیش کرے تو میں چند منٹ میں اس کو مطمئن کر سکتا ہوں میری
تالیفات میں کوئی امر مخالف اسلام نہیں بلکہ ہر ایک جگہ اصل عقیدہ اسلام کو مسلم رکھ کر نکات
کشفیہ اور معارف روحانیہ کا بیان ہے لیکن افسوس کہ یہ علماء میرے یہ تمام بیانات سن کر صرف
یہی ایک جواب دیتے ہیں کہ تمہارے دل میں تو کفر ہے اور زبان پر ایمان گویا انہوں نے دل کو
چیر کر دیکھ لیا ہے۔
بعض یہ آیت پڑھ کر سناتے ہیں وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ
وَمَا هُمْ بِمُؤْمِنِينَ لے اور نہیں جانتے کہ یہ تو منجانب اللہ بذریعہ وحی رسول کریم علیہ الصلوة
والتسلیم کو بعض پنہانی کفار کی خبر دی گئی تھی مگر ان مولویوں پر تو کوئی وحی نازل نہیں ہوئی ان کو تو یہ
آیت یا د رکھنی چاہئے جس میں لَسْتَ مُؤْمِنًا ہے ہے ۔ غرض ان امور کی بخوبی اطلاع دینے
کے لئے اور نیز بعض خاص مسائل متعلقہ اپنے پر مطلع کرنے کے لئے آئمکرم کو تکلیف دیتا ہوں
کیونکہ میں دلی یقین سے خیال کرتا ہوں کہ جن امور کو آں مکرم با نشراح صدر سمجھ لیں گے اُن کا
دوسروں کے دلوں پر ڈالنے کے لئے پوری پوری کوشش عمل میں لائیں گے ۔ سو آپ خالصا للہ یہ
سفر چند روز کے لئے اختیار فرماویں۔ اِنَّ اللهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ *
۲۱ نومبر ۱۸۹۱ء
از قادیان
البقرة: ۲۹ النساء : ۹۵ ۳ التوبة : ۱۲۰
الحکم نمبر ۳ جلد ۸ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۴ ء صفحه ۵