مکتوب بنام مولوی احمد الدین صاحب

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب بنام مولوی احمد الدین صاحب
گزشته سال مولوی مرتضی خان صاحب ( پٹیالہ) نے حضرت مسیح موعود کے ایک خط کی نقل ارسال
کی تھی جو حضور نے بزبان فارسی ایک شخص مولوی احمد الدین صاحب کو اپنے دعوی سے پہلے ارسال فرمایا
تھا۔ اور انہیں اپنے والد صاحب کی بیاض سے دستیاب ہوا تھا۔ اس وقت کسی وجہ سے اخبار میں شائع
ہونے سے رہ گیا تھا۔ اب بمعہ ترجمہ شائع کیا جاتا ہے۔ اُمید ہے کہ ناظرین محظوظ ہوں گے۔ وہو ہذا )
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بخدمت اخویم مولوی احمد الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عنایت نامه آن تی نامه آن مخلص رسید ۔ واضح باد که فتح باب رحمت الہی بیک طریقہ نیست۔ کسے را به روز ہ و نماز
می کشند و دیگری را بصدقہ و خیرات یا به عملی دیگر راہ سے دہند۔ غرض وسائل قبولیت به حضرت
احدیت مختلف افتاده اند و این احقر بتائید دین و قلع قمع مذاہب شیاطین - مامور است، و ہمدریں کارو
خدمت لذت وکشائش سے یابد۔ وہمیں سیرت را از دیگر کساں نیز دوست میدارد و میخواہد کہ زاہداں
کو تہ ہیں کہ بدلق خود سر و کار میدارند و از غریقان ضلالت و معصیت بکلی دست کشیده اند۔ ہمچو انبیاء
تعلیم عباد الله مشغول شوند و از بهر اعلاء کلمہ اسلام جان و مال عزت و آسائش را فدا کنند که در حالت
موجودہ زمانہ ہمیں اعظم عبادت است بفکر خود مبتلا ماندن و از فکر برادر خود بکنی رو تافتن نامردی و نا اہلی از خودکنی
است پس کار ما ہمیں است تا که ذکر یافت و هم بدین ماموریم و خورسندیم و هر که براه ما قدم زدن اشتیاقی
دارد بر مخفی نماند که مارا ہمیں خدمت سپرده اند که با مخالفین دین متین مناظره و مجادله کنیم و و بدیشاں حجت
الہی با تمام رسانیم و کسیکه چنیں سیرتے و خصلتی ندارد گوزاہد باشد یا عابدے یا گوشہ نشینے یا چلّہ کشے
او با ما مناسبتی ندارد و از ما نیست و كل حزب بما لديهم فرحون ومن ينصر الله ينصره
خاکسار مرزاغلام احمد
الفضل نمبر ۷۴ جلد ۲ مورخہ ۶ دسمبر ۱۹۱۴ ء صفحہ ۶

ترجمه از ناشر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بخدمت اخویم مولوی احمد الدین صاحب سلمه
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
مخلصانہ عنایت نامہ موصول ہوا۔ واضح ہو کہ رحمت الہی کے دروازہ کا کھلنے کا ایک ہی
طریق نہیں ۔ کسی پر روزہ و نماز سے کھلتا ہے اور کسی پر صدقہ و خیرات یا کسی اور عمل سے راستہ
پاتے ہیں۔ غرض حضرت احدیت کے حضور قبولیت کے وسائل مختلف ہوتے ہیں ۔ اور یہ احقر
دین کی تائید اور شیاطین کے مذاہب کے قلع و قمع پر مامور ہے ۔ اس کام اور خدمت میں لذت
اور کشائش حاصل ہوتی ہے اور اسی سیرت کو دوسرے لوگوں میں بھی دیکھنا چاہتا ہوں اور کو تہ
بین زاہد صرف اپنی گاڑی سے سروکار رکھتے ہیں اور ضلالت اور معصیت میں غرق شدہ لوگوں
سے بھی اپنے ہاتھ کھینچنے والے ہوتے ہیں جس طرح انبیا ء خدا کے بندوں کی تعلیم میں مشغول ہو
جاتے ہیں اور کلمہ اسلام کی بلندی کے لئے جان ، مال ، عزت اور آسائش کو فدا کرتے ہیں ۔
موجودہ زمانہ کے حالات یہی سب سے بڑی عبادت ہے۔ اپنی فکر میں مبتلا ہونا اور اپنے بھائی
سے ناراض رہنا نا مردی اور نا اہلی ہے ۔ پس ہمارا مذہب یہی ہے اور ہم اسی پر مامور ہیں
اور ہر ایک شخص ہمارے راستے پر قدم مارتا ہے اور اشتیاق رکھا ہے اس پر یہ بات مخفی نہیں ہو
گی کہ ہمارے سپرد یہ خدمت ہے کہ دین متین کے مخالفین سے ہم مناظرہ و مجادلہ کریں اور ان پر
حجت الہی کا اتمام کریں اور جو شخص یہ سیرت اور خصلت نہیں رکھتا وہ خواہ عابد و زاہد گوشہ نشین یا
چلہ کش کیوں نہ ہو وہ ہمارے ساتھ کوئی مناسبت نہیں رکھتا وہ ہم میں سے نہیں اور ہر گروہ کے
پاس جو کچھ ہے اس پر خوش ہے اور جو اللہ تعالیٰ کی مدد کرتا ہے اللہ بھی اسی کی مددفرماتا ہے ۔
خاکسار
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی