مکتوب بنام مکرم نواب احمد علی خان صاحب بہادر

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب بنام مکرم نواب احمد علی خان صاحب بہادر
از عاجز مستغفر الی اللہ الصمد غلام احمد عافاه الله واید بخدمت مکرم نواب احمد علی خان
صاحب بہادر عرف سلطان الدوله سلمہ اللہ تعالیٰ
بعد السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اس وقت اس عاجز کو اخویم مولوی سید محمد احسن صاحب سابق مہتمم مصارف ریاست
بھوپال ملے اور مولوی صاحب موصوف نے دلی جوش اور اخلاص محبت کی وجہ سے جو وہ آئمکرم
سے رکھتے ہیں بہت کچھ صفات حمیدہ اور اخلاق فاضلہ آئمکرم کا ذکر کیا اور آئمکرم کی عالی دماغی
اور متانت شعاری اور دین پروری اور راستبازی اور بلند ہمتی اور نیک نیتی اور ہمدردی اسلام
اور محبت اللہ و رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسقدر بار بار ذکر کیا کہ میرے دل میں بوجہ ان محاسن
اور خوبیوں کے آپ کی محبت پیدا ہو گئی اور آپ کی خدا داد سعادت و نجابت اور جو ہر قابل پر نظر
کرنے سے میرے دل میں خیال آیا کہ میں خاص طور پر اپنے حالات سے آپ کو مطلع کروں ۔
مگر اس تحریر میں بجز اس بات کے کہ محض للہ آ نمکرم کو ان باتوں پر آگاہ کر دوں جو طلب حق
کے لئے کام آ سکتیں ہیں۔ اور میری کچھ بھی غرض نہیں ۔ مولوی سید محمد احسن صاحب نے آپ کا
ذکرِ خیر اس عمدہ طرز سے میرے پاس بیان کیا ہے ۔ جس نے مجھے اس بات کا مشتاق کر دیا کہ
میں ان روحانی اور آسمانی نعمتوں سے آپ کو اطلاع دوں جو مجھ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے دیئے
گئے ہیں ۔ کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ جس طرح غربا اور مساکین میرے ساتھ تعلق ارادت کر کے
نفع دین و آخرت اٹھا رہے ہیں ۔ ایسا ہی کوئی امراء میں سے میرے ساتھ تعلق پیدا کرے دین
اور دنیا میں سعادت پیدا کرے اور ہر ایک قسم کی کامیابی سے متمتع ہو جائے ۔
سو آپ پر واضح ہو کہ یہ عاجز خدا تعالیٰ سے مامور ہو کر اس صدی چار دہم کی اصلاح اور
دین کی تجدید اور اس زمانہ کے ایمان کو قوی کرنے کے لئے بھیجا گیا ہے اور بہت سے آسمانی

نشان مجھ کو دیئے گئے ہیں جو منجملہ ان کے تین ہزار کے قریب ابتک ظاہر ہو چکے ہیں اور مجھے حکم
ہے کہ میں لوگوں پر ظاہر کروں کہ میں اس کی طرف سے مسیح ابن مریم علیہ السلام کے نمونہ پر
رحمت کے نمونے دکھلانے کے لئے آیا ہوں جو شخص دل اور جان سے میرا ساتھ کرے گا اس کا
ایمان قوی کیا جائے گا اور گناہوں کی زنجیروں سے مخلصی پائے گا اور دنیا کی مشکلات اس پر
آسان کی جائیں گی اور خدا تعالیٰ کا خاص فضل اس پر ہوگا۔ میں ارادہ رکھتا تھا کہ ہندوستان کے
امیروں اور نوابوں میں سے کسی کو اپنے اس حال سے اطلاع دوں تا اگر خدا تعالیٰ چاہے تو اس
طبقہ کے بعض آدمی بھی میری جماعت میں داخل ہوں لیکن میں دیکھتا تھا کہ اس ملک میں اکثر
امراء اور نوابوں کی حالت اچھی نہیں ۔ اور کاروبار آخرت ان کی نظر میں حقیر ہو رہا ہے۔ سو میں
جانتا تھا کہ یہ لوگ حد سے گزر گئے ہیں لیکن آپ کے حالات جو مولوی سید محمد احسن صاحب نے
مجھ کو سنائے ہیں ان سے اہلیت اور متانت اور ہمت اور دینداری کی بُو آتی ہے۔ اس لئے مجھ کو
یہ خط لکھنا پڑا۔ میں آپ کو خدا تعالیٰ کے الہام کے ذریعہ سے یاد دلاتا ہوں کہ یہ زہر ناک ہوا جو
مسلمانوں کی ریاست و امارت پر چل رہی ہے اس مہلک ہوا سے وہی امیر بچے گا جو د بنداری
اور تقویٰ شعاری اور خدا ترسی کا پیرا یہ پہن لے گا اور فسق و فجور سے بچے گا اور دوسرے عنقریب
سب تباہ ہو جاویں گے۔ اور دینداری اور خدا ترسی کے سکھلانے کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے
بھیجا ہے جو شخص میری طرف آئے گا اس کو سچی دینداری اور تقوی دی جاوے گی اور اس کے حق
میں خدا تعالیٰ میری دعائیں قبول کرے گا اور اس کے گناہ بخشے جاویں گے اور اس کی دنیا اس پر
بحال رکھی جاوے گی ۔ سو یہ میری طرف سے تبلیغ ہے اور محض پیغام ہے جو میں نے آپ کو پہنچا دیا
ہے اور بطور نمونہ ایک کتاب رسالہ آسمانی فیصلہ بھی اس کے ہمراہ بھیجتا ہوں اور اثر نصیحت
خدا تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں ۔
۲۰ مارچ ۱۸۹۲ء
والسلام
خاکسار
احقر عباداللہ مرزاغلام احمد قادیانی
از مقام جالندھر غلہ منڈی مکان زین العابدین

مکر محض آپ کی توجہ دہی کے لئے لکھا جاتا ہے کہ سید صدیق حسن کے واسطے جو میں نے
ان کی آزار دہی کی وجہ سے جو ان سے بباعث لا پروائی وقوع میں آئی ۔ قبل وقوع حادثہ گریفن
کے براہین احمدیہ میں ان کی نسبت چند الفاظ لکھے تھے ان کا وقوع چند عرصہ کے بعد ہو گیا تھا اور
پھر اس نے دعا کرائی تو الہام ہوا تھا کہ سرکوبی اور سزا سے بچایا جاوے گا ۔ چنانچہ وہ بچ گیا اگر
آپ کتاب براہین احمدیہ کا حصہ چہارم دیکھیں تو خود آپ کو معلوم ہو جائے گا ۔ مگر بذات خود
آزمائش کرنا اس سے بھی بہتر ہے کیا
بدر نمبر ۳۲ جلد ۸ مورخه ۳ / جون ۱۹۰۹ ء صفحه ۴ ، ۵
والسلام

آج 10 میں سے 10 باقی