مکتوب بنام مولوی اصغر علی صاحب ( پروفیسر اسلامیہ کالج لاہور )
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب بنام مولوی اصغر علی صاحب پروفیسر اسلامیہ کالج لاہور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از عاجز احقر عباد الله احد غلام احمد عافاه الله واید بخدمت اخویم مولوی اصغر علی صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد ہذا آپ کا عنایت نامہ مجھ کو ملا آپ کی یہ صفت قابل تعریف ہے ۔ جو آپ اس گروہ میں سے
نہیں ہیں جو محض جلد باز ہیں اور تعصب کے رو سے ایک مسلمان کا نام کافر اور دجال اور بے ایمان
بلکہ اکثر کہتے ہیں۔ اور معلوم ہوا کہ آپ کی تحریر اس غرض سے تھی کہ بعض مقامات حمامۃ البشری میں
صرفی یا نحوی یا عروضی غلطی ہے۔ اور نیز آپ کی دانست میں بعض مضامین یا فقرات یا اشعار اس کے
چرا لئے ہیں۔ سوعزیز من! اس کے جواب میں یہ گزارش ہے کہ یہ عاجز نہ ادیب نہ شاعر اور نہ اپنے
تیں کچھ چیز سمجھتا ہے اور نہ اس شغل میں کوئی حصہ عمر کا بسر کیا ہے اور نہ ان عبارتوں اور اشعار کے
لکھنے میں کوئی معتد بہ وقت وقت خرچ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ یہ تحریریں معمولی خطوں کی طرح
اپنی اوقات معمورہ میں سے ہر روز ایک دو گھنٹے نکال کر لکھی گئی ہیں اور ساتھ ساتھ کا پی نویس لکھتا گیا
اور اگر کبھی اتفاقا پورا دن ملا تو ایک ایک دن میں سو سو شعر تیار ہو گیا اور وہ بھی پورا دن نہیں کیونکہ اگر
آپ اس جگہ آکر دیکھیں تو آپ کو معلوم ہو کہ دن رات کس قدر مشغولی ہے۔ خطوط کا یہ حال کہ کبھی
تین سو کبھی چار سو کبھی پانچ سو ماہوار آجاتا ہے اور بعض خطوط کا جواب رسالہ کی طرح لکھنا پڑتا ہے
مہمانداری کا یہ حال ہے کہ ایک جہان توجہ کر رہا ہے ایک قافلہ مہمانوں کا ہمیشہ رہتا ہے۔ اور عجیب
عجیب صاحب کمال مدنی شامی مصری اور اطراف ہندوستان سے آتے ہیں۔ باعث رعایت حق
ضیف بہت حصہ وقت کا ان کو دینا پڑتا ہے۔ عمر کا یہ حال ہے کہ پیرانہ سالی ہے۔ ضعیف الفطرت ہوں
علاوہ اس کے دائم المریض اور ضعف دماغ کا یہ حال ہے کہ کتاب دیکھنے کا اب زمانہ نہیں جو کچھ خیال
میں گزرا وہ لکھ دیا یا لکھا دیا۔ دورانِ سر لاحق حال ہے۔ ادنی محنت سے گوفکر اور سوچ کی محنت ہو مرض
راس دامنگیر ہو جاتا ہے۔ عمر اخیر ہے۔ مرگ سریہ پر تکبر اور ناز جو لوازم جوانی اور جہل ہیں کچھ
تو ضعف اور پیرانہ سالی نے دور کر دیئے تھے اور بقیہ ان کا اس معرفت نے دور کر دیا جو فیاض مطلق
نے عطا فرمائی۔
اب ان حالات کے ساتھ ت کے ساتھ آپ سوچ سکتے ہیں کہ اگر کسی تالیف میں غلطی جو لازم بشریت
ہے پائی جائے تو کیا بعید ہے بلکہ بعید تو یہ ہے کہ نہ پائی جائے بہت سے نیک دل اور پر ہیز گار
اس جگہ رہتے ہیں اور نوبت بنوبت اچھے علماء اور ادیب آتے رہتے ہیں اور ایک قافلہ بزرگوں
کا لازم غیر منفک کی طرح اس جگہ رہتا ہے ان سے آپ دریافت کر سکتے ہیں کہ اس عاجز کی
طرز تالیف کیا ہے اگر آپ دریافت کریں گے تو آپ پر بھی ثابت ہوگا کہ تالیفات ایک
خارقِ عادات طور پر ہیں ۔ میری عمر کا یہ تجربہ نہیں کہ کوئی انسان بجز خاص تائیدات الہی کے
با وجود اس ضعف اور دامنگیر ہونے انواع و اقسام کے امراض کے اور باوجود اس کثرت شغل
خطوط اور مہمانداری کے پھر یہ فرصت پا سکے کہ بہت سا حصہ نثر موزون کا جو بعض اوقات قریب
قریب ایک جزو کے ہوتی ہے معہ ان اشعار کے بعض اوقات سوسو بلکہ سو سے بھی زیادہ ہو گئے
ہیں بنتیں پھر میں لکھ دیئے ۔ اگر آپ کا کوئی تجربہ ہو تو میں آپ سے کوئی بحث کرنا نہیں چاہتا
اور نہ میں اپنے نفس کو کوئی چیز سمجھتا ہوں ۔
با وجودان سب اسباب کے کبھی مجھ کو موقع نہیں ملتا کہ جو کچھ لکھا ہے سوچ کی نظر سے اس کو
دیکھوں ۔ پھر اگر اسطور کی تحریروں میں اگر کوئی صرفی یا نحوی غلطی رہ جائے تو بعید کیا ہے ۔ مجھے
کب یہ دعوی ہے کہ یہ غیر ممکن ہے ۔ ان کم فرصتوں اور اس قدر جلدی میں جو کچھ قلم سے گزر
جاتا ہے میں اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھتا ہوں ۔ ہاں اگر غلطی ہے تو میرے نفس کی وجہ
سے ۔ پھر ان غلطیوں کے ساتھ سہو کا تب شامل حال ہو جاتا ہے۔ پھر کب دعوی ہو سکتا ہے کہ یہ
کتابیں صرفی یا نحوی غلطی سے پاک ہیں ۔ لیکن باوجود اس کے میں کہتا ہوں اور زور سے کہتا
ہوں کہ اس جلدی کے ساتھ جو ۔ ساتھ جو کچھ نظم اور نثر عربی مخالفوں کے الزام وافحام کے لئے میرے منہ
سے نکلتے تھے وہ میرے منہ سے نہیں بلکہ ایک اور ہستی ہے جو ایک جاہل نادان کو اندر ہی اندر مدد
دیتی ہے اور بیشک وہ امر خارق عادت ہے اور کسی عدودین اور عدو ما دفین کو یہ توفیق ہرگز نہیں
دی جائے گی کہ وہ انہیں لوازم ارتجال اور اقتضاب کے ساتھ اس کو اخیر تک نباہ سکے ۔
اور جو سرقہ کا خیال آپ نے کیا ہے آپ ناراض نہ ہوں یہ بھی صحیح نہیں ۔ اس عاجز کی ایک
عادت ہے شائد اس کو آپ نے سرقہ پر حمل کیا ہے اور وہ یہ ہے کہ مضمون سوچتے وقت اگر سلسلہ
تحریر میں جو روانگی کے ساتھ چلا جاتا ہے کوئی فقرہ یا بعض وقت کوئی مصرعہ کسی گزشتہ قائل کا دل
میں گزر جائے اور مناسب موقعہ معلوم ہو تو وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے سمجھا جاتا ہے اور اُس کے
لکھنے میں اگر محل پر چسپاں ہو کچھ بھی حرج نہیں دیکھا جاتا۔ کیونکہ بے تکلف ہماری راہ میں آ گیا
اور عجب تر یہ کہ اکثر اوقات مجھے بالکل احساس نہیں ہوتا۔ اور دوسرا کہتا ہے کہ یہ مصرعہ یا فقرہ
فلاں فقرہ یا فلاں مصرعہ سے بالکل مشابہ ہو گیا ہے۔ بعض اوقات عجیب طور کے تو ارد سے تعجب کرتا ہوں
جانتا ہوں کہ جلد باز اپنی جلد بازی اور سوء ظن سے اس پر اعتراض کرے گا مگر جانتا ہوں کہ میرا
کیا گناہ ہو اگر کرے تو کرتا رہے۔ کلام فصیح اپنے کمال پر پہنچ کر ایک نور بن جاتا ہے اور نور نور
سے مشابہ ہوتا ہے۔ سرقہ کے کے لئے جوانی اور جوانی کا زور بازو اور وسیع فرصتیں چاہئیں وہ مجھے
کہاں ۔ اگر کوئی سرقہ کا کا خیال کرے تو کیا کرے جن لوازم کے ساتھ یہ تحریریں ظہور میں آئی ہیں
اگر کوئی ان لوازم کے ساتھ تحریر کر کے دکھلاوے تو ایک دفعہ نہیں بلکہ ہزار دفعہ اس کو سرقہ کی اجازت
دے سکتا ہوں ۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ مضمون خاص کی بحث میں سرقہ کا دروازہ بہت تنگ ہوتا ہے جو
شخص اس کام ( میں ) پڑے وہ سمجھے گا کہ یہ الزام ایسے علمی مباحث میں کس قدر بیجا ہے۔
پھر یہ بات بھی آپ یا د رکھیں کہ صرفی نحوی غلطیاں نکالنے میں عجلت نہیں کرنی چاہیئے کچھ تھوڑا
عرصہ گزرا ہے کہ ایک مخالف مولوی نے اسی طرح میری تالیف میں غلطیاں نکالیں ۔ دوسرے
ہل علم اور مخلص نے وہی غلطیاں قرآن سے نکال کر ان کی صحت کر دی ہے ۔ ایک مخالف نے
ایک شعر کے وزن میں بحث کی اسی وقت ایک ادیب عربی نے قدما میں سے ایک مسلم اور مشہور
شاعر کا شعر پیش کیا۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ہماری جماعت کے ساتھ کئی ایک ادیب شامی
مدنی اور اسی ملک کے ہندوستانی شامل ہیں نوبت بنوبت علماء اس جگہ رہتے ہیں ۔ عزیز من !
صرف و نحو کا میدان بڑا وسیع ہے صلوں میں دیکھو کہ کس قدر اختلاف ہے بعض اوقات ایک ایک
لفظ کے تین تین چار چار صلے آجاتے ہیں جیسا کہ بَارَكَكَ - بَارَكَ اللَّهُ لَكَ بَارَكَ
اللهُ فِيكَ بَارَكَ اللَّهُ عَلَيْكَ انْظُرُ -
بعض جگہ مِنْ کی جگہ عَنْ اور عَنْ کی جگہ مَنْ اور فا کی جگہ با اور با کی جگہ فا اور نئے محاورہ
میں بہت فرق آگیا ہے۔ غرض یہ بڑا نازک امر ہے۔ مجھے تعجب ہے کہ آپ کیوں اس میں
پڑتے ہیں اور کیوں ایسا دعویٰ کرتے ہیں کہ میں صرفی نحوی غلطیاں ملک میں شائع کروں گا۔
عزیز من! اگر کوئی واقعی غلطی ہوگی تو ہمیں کب انکار ہے۔ لیکن اگر بعض آپ کی قراردادہ
غلطیاں آخری تحقیقات سے غلطیاں ثابت نہ ہوئیں تو اس شتاب کاری کی کس کو ندامت ہوئی ۔
نکتہ چینوں نے حریری کی بھی غلطیاں نکالیں بلکہ ان دنوں میں ایک خبیث طبع بیروتگی کے عیسائی
نے قرآن کریم کی نکتہ چینی کی ہے۔ پھر جب کہ بد باطن معترض اعتراض کے وقت پر قرآن
شریف سے بھی حیا نہیں کرتے اور اہل زبان کی نظم و نثر پر بھی حملے ہوئے تو پھر میں کیونکر کہوں کہ
میں ان حملوں سے بچ سکتا ہوں ۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ یہ بات سچ ہے کہ نکتہ چینی آسان اور نکتہ
آوری مشکل ہے۔ مجھے ایک بات یاد آئی ہے اور معلوم نہیں کہ کب کا واقعہ ہے کہ ہمارے ہاں
کوئی معمار عمارت بنا رہا تھا اور ایک فضول گو جاہل اس کے سر پر کھڑا ہوا اور اس کی عمارت میں
نکتہ چینی شروع کی کہ یہ طاق خراب ہے اور یہ شاہ نشین ٹیڑھا ہے معمار کا ریگر اورحیم تھا مگر غصہ
آیا اور اُٹھ کھڑا ہوا اور کہا کہ اگر تیری نکتہ چینی کی بنا کسی واقفیت پر ہے تو ذرا لگا کر مجھے بتلا ورنہ
ایسی نکتہ چینی سے شرم کر جس کی بنا نادانی اور ناتجربہ کاری پر ہے۔ عزیز من ! دنیا میں بہت سے
ایسے نکتہ چیں ہیں ان کو اپنی لیاقت کا تب ہی پتہ لگتا ہے کہ جب مقابل پر کوئی کام کرنے
لگیں ۔ علمی معارف کو فصیح اور بلیغ اور رنگین کلام میں کما حقہ انجام دینا کوئی آسان بات نہیں ہاں
نکتہ چینی کا کرنا بہت آسان بات ہے ۔ ایک گورا ریل پر سوار ریل کے موجد پر سوسو اعتراض
کرتا ہے کہ اس کے کام میں یہ کسر رہ گئی ہے اور اُن مشکلات کو نہیں سوچتا جو اُس کو پیش آئیں
اور جن میں وہ کامیاب ہوا ۔
میں ایک دینی کام میں لگا ہوا ہوں اور میں ایک کمزور اور بوڑھا آدمی ہوں اور بہت کم
وقت ہوگا کہ کسی کام میں میں مصروف نہ ہوں اور آپ جوان ہیں اور علمی طاقت کا بُت بھی آپ
کے ساتھ ضرور ہوگا خدا تعالیٰ اُس کو دور کرے اور آپ ناراض نہ ہو ا نہ ہوں بہت سے ایسے بت ہیں
جو انسان اُن کو شناخت نہیں کر سکتا اور سعید آدمی چاہتا ہے کہ وہ ٹوٹ جائیں تو اچھا ہو ۔ لیکن اگر
آپ کو خیال ہے کہ یہ کام انسانی عام طاقتوں کا ایک عام نتیجہ بلکہ اُس سے بھی گرا ہوا ہے اور خدا
تعالیٰ کی مدد ساتھ نہیں تو یہ ایک بیماری ہے جس کی جڑ نفسانی تکبر ہے اگر اس عاجز کے ہاتھ سے
دور ہو جائے تو شاید مجھ کو اس کا ثواب ہوا اور شاید آپ ایسے ہو جائیں کہ ہماری دینی خدمات
کے کام آئیں ۔ لہذا میں آپ کی اس درخواست کو بسر و چشم قبول کرتا ہوں جو آپ نے اپنے خط
کے اخیر لکھی ہے کہ میں بمقابل رسالہ لکھنے کے لئے آیا ہوں بشرطیکہ باضابطہ اس امر کا فیصلہ ہو
جائے کہ عربی انشاء پردازی کے لحاظ سے جس جانب کا رسالہ بلحاظ اغلاط انقص ہوگا اس کو اپنے
دعوی زباندانی یا کشف اسرار قرآنی سے آئندہ دست بردار ہونا ہوگا فقط یہ آپ کی درخواست
منظور ہے مگر عبارت اس طرح کی چاہیے کہ جس جانب کا رسالہ جو دینی علمی مضامین پر مشتمل ہو
بلحاظ اغلاط و بلحاظ دیگر لوازم بلاغت و عدم بلاغت مرتبہ صحت اور عمدگی سے گرا ہوا ہوا ایسا شخص
آئندہ دعوی زبان دانی سے اور نیز دعوی کشف اسرار قرآنی سے دست بردار ہو اور چونکہ کشف
اسرار قرآنی الہام کے ذریعہ سے ہے اس لئے میں یہ بھی قبول کرتا ہوں کہ اگر آپ کا بالمقابل
رسالہ جو مضامین دینیہ پر مشتمل ہو بیان معارف میں باوجود امتزاج بلاغت و فصاحت اور
رنکینیئے عبارت میرے رسالہ سے بڑھ جائے تو پھر اپنے الہام کے عدم صحت کا مجھے قائل
ہونا پڑے گا مگر اس مقابلہ کے لئے میری کتابوں میں سے وہ کتاب چاہیے ب چاہیے جس کی نسبت
خدا تعالیٰ کے الہام نے بے نظیری ظاہر کی ہے۔ سو میں آپ کے ہے۔ سو میں آپ کو اعلام دیتا ہوں کہ ان دنوں میں
نے ایک کتاب تالیف کی ہے جس کا نام نورالحق ہے اور اس کے دو حصے ہیں ۔ ایک حصہ نصاری
کے رد میں اور دوسرا خسوف و کسوف کے بیان میں اور دو خواب اور دو الہام سے مجھ پر ظاہر ہوا
ہے کہ دشمن اور مخالف اس کی نظیر بنانے سے عاجز رہے گا۔ اور اگر چہ بہت ہی تھوڑا کام ہے لیکن
میں نے عیسائیوں کو اس کے مقابل بنانے کے لئے دو مہینے کی مہلت دے دی ہے ۔ آپ کے
لئے تو صرف پندرہ دن کی مہلت کافی ہے لیکن اس لحاظ سے کہ آپ بار بار جھگڑا نہ کریں دو مہینے
کی مہلت آپ کو بھی دیتا ہوں ایک مہینہ تالیف کے لئے اور ایک مہینہ شائع کرنے اور چھاپنے
کے لئے اگر دو مہینے میں چھپ کر شائع نہ ہو جائے تو معاہدہ فسخ ہوگا ۔ اور الزام گریز آپ
پر رہے گا مگر چاہیے کہ یہ کاغذ جانبین اور گواہوں کے دستخط سے کسی اخبار میں شائع ہو جائے ۔
شرائط جس کی پابندی آپ پر لازم ہوں گی وہ یہ ہیں :۔
(۱) دونوں حصے نور الحق جس قد را جزا ر کھتے ہیں اسی قدر اجزا آپ کی کتاب کے بھی ضرور
ہوں گے ۔
(۲) جس قدر ہر دو حصے نور الحق میں اشعار ہیں اسی قدر آپ کے رسالہ میں بھی اشعار چاہئیں
ہر گز اختیار نہیں ہو گا کہ اشعار اس سے کم ہوں ۔
(۳) جو قصیدہ نونیہ ہو اس کے مقابل پر نونیہ و علیٰ ہذا القیاس۔
(۴) ہر ایک بحر کے مقابل وہی بحر ہو اور جس طرح ہماری کتاب کا ہر ایک فقرہ فقرہ مقفا ہو
اور یا استعارات لطیفہ پر مشتمل ہوں یہ پابندی بھی آپ پر واجب ہو گی ۔
(۵) جہاں قصائد میں التزام علمی مضامین یا کسی امر کے دلائل بیان کرنے کا التزام ہے وہی
التزام آپ کی طرف سے ہوگا اور جس طور کی سلسلہ بندی کہ نظم میں یا نثر میں میں نے بنایا ہوا
ہے وہی سلسلہ بندی انجام تک آپ کے ذمہ ہوگی ۔
(۶) یہ ضروری ہوگا کہ آپ کا رسالہ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ کا مصداق نہ ہو۔ از قسم ہنزل نہ
ہو۔ بلکہ جیسا کہ ہمارا رسالہ مباحث علمی پر مبنی ہو۔ اگر کسی جگہ آپ کو کسی بیان میں مجھ سے اتفاق
ہو تو اتفاق ظاہر کریے اور معارف جدیدہ بیان کریے۔ اور اگر کسی جگہ اختلاف ہو تو ہمارے
مباحث علمیہ کو رڈ کر کے دکھلاؤ اور جیسے میرے اشعار ایک مضمون کے بیان کرنے میں مسلسل
چلے جاتے ہیں یہی شرط ان میں ملحوظ رہے۔ بایں ہمہ اشعار اشعار کی تعداد سے مطابق ہوں
اور شعر شعر کی تعداد سے مثلاً اگر میرے رسالہ میں دوسو شعر پایا جائے تو آپ کے رسالہ میں بھی
دوسو شعر ہونا ضروری ہوگا ۔
رے رسالہ کی
(۷) آپ کا اختیار نہیں ہوگا الگ کوئی مضمون چھیڑیں بلکہ آپ کا رسالہ میرے رسا
تصدیق یا تکذیب پر مشتمل ہوگا ۔ پر
(۸) آپ کے لئے کسی اُس تاریخ سے دو مہینے کی مہلت ہو گی کہ جب فریقین کی تحریر کسی اخبار
کے ذریعہ شائع ہو کر آپ کو رسالہ نور الحق مل جائے ۔
(۹) اگر آپ دو ماہ میں بالمقابل رسالہ شائع نہ کر سکیں تو آپ کو یہ اقرار کرنا ہوگا کہ میں جس ماہ نہ یہ
مقابلہ کے لئے اُٹھا تھا اس میں میں نے شکست کھائی ۔
(۱۰) بالمقابل دونوں رسالوں کے نقص اور کمال دیکھنے کے لئے منصف مقرر ہوں گے
اور کم سے کم اُن میں ایک آدمی ایسا ادیب ہو گا جو اہل زبان اور عرب کے کسی حصہ کا رہنے والا
ہو۔ منصف یہ بھی دیکھیں گے کہ شوکت کلام اور متانت کلام اور پر برکت اور مؤثر از مضمون
اور حق اور راستی کی پابندی سے اور پھر بلاغت سے بھرا ہوا کس کا مضمون ہے ۔ اگر میری شرائط
میں سے کوئی شرط بالمقابل رسالہ لکھنے کے لئے ہو جو میرے رسالہ میں نہ ہو تو آپ وہ ساقط
کرا سکتے ہیں ۔
یہ شرائط ہیں جن کی پابندی آپ پر لازم ہوگی ۔ اگر آپ کو منظور ہوں تو ایک پانچ دن کے
لئے قادیان میں آجائیں۔ آپ کے آنے جانے کا خرچ میرے ذمہ ہوگا اگر چاہو تو پہلے بھیج
دوں ۔ اس جگہ کا غذ معاہدہ آپ کے رو برو لکھا جائے گا اور پھر فریقین کے دستخط اور گواہوں کی
شہادت سے شائع کرا دیا جاوے گا اور اگر آپ کسی شرط کی برداشت نہ کرسکیں اور وجہ معقول
بتا دیں تو اس شرط میں کسی قدر ترمیم کر دی جائے گی ۔ پھر لوگ دیکھ لیں گے کہ خدا تعالیٰ غالب
آتا ہے یا آپ غالب آتے ہیں ۔ میں اپنے آپ کو کچھ لکھا پڑھا نہیں سمجھتا جو کچھ ہو گا خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہوگا اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور
خدا تعالیٰ میرا مولیٰ ہے تو خدا تعالیٰ مجھ کو ذلیل کرے گا اور میری رسوائی ظاہر کر دے گا لیکن اگر
ایسا نہیں تو وہ رسوا ہوگا جو میرے مقابل پر آئے گا کیونکہ میں کچھ نہیں یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔ یہ کہاں انسان سے ہو سکتا ہے کہ باوجود صدہا مشغولیوں اور دائمی ضعف
اور علالت کے اس کی تصنیف ایسی عجلت سے ہو ۔
یہ بھی یاد رہے کہ میں نے افسوس کے ساتھ اس مقابلہ کو منظور کیا ہے میں اس وقت
عیسائیوں کی طرف متوجہ ہوں ۔ ایک وہ گروہ ہے جو صدق دل سے اپنے وطن چھوڑ کر میرے
پاس آبیٹھے ہیں اور خدمت میں مشغول ہیں ۔ کوئی کسی تالیف میں مشغول ہے کوئی خطوط نویسی
میں مدد دیتا ہے اور کسی نے انگریزی خط لکھنے کا ذمہ لیا ہے اور کوئی عربوں کے خطوط کا عربی میں
جواب دیتا ہے ۔ اور چند روز زندگی کو بیچ سمجھ کر اللہ جل شانہ کی راہ میں فنا ہو رہے ہیں ۔ اس
جگہ رہ کر غریبوں کی طرح نان و نمک پر گزارہ کر رہے ہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ بعض انہیں میں
بہت روتے ہیں بات بات میں ان کے آنسو جاری دیکھتا ہوں ۔ فاضل ہیں ، عالم ہیں ، ادیب
ہیں ، خاکسار ہیں لیکن افسوس کہ آپ کو بے بنیا د عمر کا فکر نہیں کیا اچھا ہوتا کہ محبت کے ساتھ دینی
فکر میں مشغول ہوتے اور مددگاروں میں شامل ہو جاتے اور مجھے راحت پہنچاتے اور اس کا اجر
راحت دیکھتے ۔ مثلاً رسالہ نور الحق لاہور میں چھپ رہا ہے اور یہ کسی خود نمائی کی غرض سے نہیں
بلکہ محض اُن پلید عیسائیوں کا منہ بند کرنے کے لئے ایک ہتھیار ہے جو قرآن شریف پر ٹھٹھا اور
اس پاک کلام کی فصاحت پر حملہ کر رہے ہیں مگر میں قادیان میں ہوں اور لاہور میں چھپتا ہے
لاہور میں کوئی آدمی ایسا نہیں کہ پروف کو بھی دیکھ سکے اور اللہ محنت کرے اور اس میں غور کرے
اور کوئی غلطی ہو تو درست کر سکے آخر پروف میرے پاس آتا ہے اور بیمار طبع ہوں کوئی محنت کا
کام مجھ سے نہیں ہو سکتا ۔ ادنی توجہ سے دردسر شروع ہو جاتا ہے۔ پھر غلطی رہنے کا احتمال ہوتا
بعض ادیب دوست ہیں وہ بھی خدمات سے خالی نہیں اور ہمیشہ پاس نہیں رہ سکتے ۔ ایک عرب
صاحب محض خط لکھنے کے لئے مقرر ہیں وہ دوسرا کام نہیں کر سکتے ان باتوں کے خیال سے دل
بہت دکھتا ہے مجھے اس کی کیا غرض کہ میں نفسانی دعویٰ کروں اور اگر کوئی اس عزت کو لینے والا
ہو۔ یہ سب عزت اس کو دے دوں مگر دینی غم خوار کم ہیں ۔ اب نور الحق کے لئے پانچ ہزار روپے
کا اشتہار شائع کر چکا ہوں اور چودہ سواشتہا را ردو میں شائع کر چکا ہوں جن میں سے ایک آپ
کی خدمت میں بھیجتا ہوں اور اب چودہ سو انگریزی میں چھپ رہا ہے۔ یہ تو میں نے اسلامی
غیرت سے اپنی اس علیل طبیعت میں کیا اور نہایت سرسری نگاہ سے صرف چند روز میں اس کو تمام
کیا اور میرے دوست جانتے ہیں کہ علاوہ اس کے کہ سو سو شعر گھنٹہ میں تیار ہوئے پھر اگر ایسے
اسباب کے ساتھ احتمال غلطی نہ ہو تو غلطی کے لئے اور کون سے اسباب ہوا کرتے ہیں۔ بعض
وقت لکھتا ہوں تو آنکھوں کے آگے اندھیرا اُتر جاتا ہے اور یقین ہو جاتا ہے کہ غشی آگئی مگر ایسا
قائم مقام نہیں پاتا جو بکلی مہیا کاموں کا متکفل ہو جائے ۔ اگر آپ محبت کی راہ سے یہ خدمت
اختیار کرتے جو رسالہ نور الحق کو ہی تدبر سے دیکھتے اور اللہ خدمت کرتے اور غلطی یہ پاتے تو اس
کو درست کر دیتے اور عیسائی گروہ پر رعب ڈالنے کے لئے کوئی تقریظ لکھتے ۔ نشست کا سامان
نہیں اور جلدی سے یہ چند سطریں کھینچ دیں ہیں اور یہ خط میں نے ایک ساعت فرصت نکال کر لکھا
ہے مگر ہمیشہ مجھے اپنے ہاتھ سے لکھنے کی فرصت نہیں اور میں نے کوئی کلمہ سخت آپ کو نہیں لکھا اور نہ
کچھ رنج کیا اور نہ رنج کا مقام تھا۔ اکثر لوگ کا فرد جال بے ایمان کہتے ہیں بڑی بڑی گالیاں
نکالتے ہیں ان کی کچھ پرواہ نہیں کی جاتی معاملہ خدا تعالیٰ سے ہے۔ آپ کا یہ فرمانا کہ میں نے
کوئی نئی بات آپ کی کتابوں میں نہیں دیکھتی ورنہ میں اول المؤمنین میں ہوتا ۔عزیز من! جماعة
بنانے کی آرزو سے تو میں فارغ ہوں اور خدا تعالیٰ نے مدت سے ان خیالات سے میرا دل بھر
دیا ہے میں نہیں چاہتا کہ لوگ مجھ کو تعظیم سے دیکھیں اور میری شان زیادہ ہو اور میری نسبت کسی
کمال کا یقین کریں خدا تعالیٰ کے الہام کو صرف تبلیغ کے طور پر میں نے ہر ایک کو پہنچا دیا ہے مگر
میں اپنی پرستش کروانی نہیں چاہتا۔ اگر آپ کے دل میں خدا تعالیٰ نیک بات ڈال دے تو آپ
خطوط کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں ورنہ میں آپ کو تکلیف دینا نہیں چاہتا اگر آپ اپنے خیال
بالمقابل تالیف کے فیصلہ کے لئے قادیان میں آویں تو اگر چہ ایسی باتوں سے میں دلی کراہت
کرتا ۔ رتا ہوں تا ہم مجھے منظور ہے شاید آپ کے لئے لئے اس میں کچھ فائدہ ہو یہ فیصلہ ملاقات سے ہو
سکتا ہے حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب اسی جگہ موجود ہیں کئی دن سے آپ کا خط پہنچا ہوا
ہے مگر میں درد سے بیمار رہا طاقت نہیں تھی آج ذرا افاقہ ہوا تو خط لکھا ہے مگر ڈاک روانہ ہو چکی
ہے شائد تیسرے دن آپ کو خط ملے گا میں
۳ را پریل ۱۸۹۴ء
خاکسار
الحکم نمبر ۳۸ جلدے مورخہ ۱۷ راکتو بر ۱۹۰۳ ء صفحه ۵ تا ۷
میرزاغلام احمد از قادیان