مکتوب بنام مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوبات بنام مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری
مکتوب نمبرا
سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان مکتوبات میں سے بعض مکتور بعض مكتوب جو مکتوب جو حضور انور نے
وقتا فوقتا مخالفین کے نام رقم فرمائے تھے۔ لیکن جو حضور انور کی کتب یا مجموعہ مکاتیب میں درج نہیں ہیں ۔
خاکسار نے مخالفین کی کتب و رسائل سے لے کر الفضل میں شائع کروائے تھے۔ اسی سلسلہ میں ۔۔۔۔ ایک اور خط
ذیل میں درج کیا جاتا ہے ۔ جو حضور پر نور نے مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری کے جواب میں اس وقت تحریر
فرمایا تھا جبکہ وہ جنوری ۱۹۰۳ء میں قادیان میں آکر مندر آریہ سماج میں مقیم ہوئے تھے ۔ یہ خط مولوی صاحب
کی کتاب ”’ تاریخ مرزا سے نقل کیا جا رہا ہے ۔
۔
خاکسار
ملک فضل حسین کا رکن صیغه تالیف و تصنیف
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
از طرف عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاه الله وایده بخدمت مولوی ثناء اللہ صاحب
آپ کا رقعہ پہنچا۔ اگر آپ لوگوں کی صدق دل سے یہ نیت ہو کہ اپنے شکوک وشبہات
پشین گوئیوں کی نسبت یا ان کے ساتھ اور امور کی نسبت بھی جو دعوی سے تعلق رکھتے ہوں رفع
کراویں۔ تو یہ آپ لوگوں کی خوش قسمتی ہوگی ۔ اور اگر چہ میں کئی سال ہو گئے کہ اپنی کتاب
انجام آتھم میں شائع کر چکا ہوں کہ میں اس گروہ مخالف سے ہرگز مباحثات نہیں کروں گا۔
کیونکہ اس کا نتیجہ بجز گندی گالیوں اور اوباشانہ کلمات سننے کے اور کچھ ظاہر نہیں ہوا ۔ مگر میں
ہمیشہ طالب حق کے شبہات دور کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اگر چہ آپ نے اس رقعہ میں دعوی تو
کر دیا ہے کہ میں طالب حق ہوں ۔ مگر مجھے تامل ہے کہ اس دعوٹی پر آپ قائم رہ سکیں ۔ کیونکہ
آپ لوگوں کی عادت ہے کہ ہر ایک بات کو کشاں کشاں بیہودہ اور لغو مباحثات کی طرف لے

آتے ہیں ۔ اور میں خدا تعالیٰ کے سامنے وعدہ کر چکا ہوں کہ ان لوگوں سے مباحثات ہرگز نہیں
کروں گا ۔ سو وہ طریق جو مباحثات سے بہت دور ہے وہ یہ ہے کہ آپ اس مرحلہ کو صاف کرنے
کے لئے اول یہ اقرار کر دیں کہ آپ منہاج نبوت سے باہر نہیں جاویں گے۔ اور وہی اعتراض
کریں گے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر یا حضرت عیسیٰ پر یا حضرت موسیٰ پر یا حضرت یونس پر
عائد نہ ہوتا ہوا اور حدیث اور قرآن کی پیشگوئیوں پر زد نہ ہو۔ دوسری یہ شرط ہو گی کہ آپ زبانی
بولنے کے ہرگز مجاز نہیں ہوں گے۔ صرف آپ مختصر ایک سطر یا دو سطر تحریر دے دیں کہ میرا یہ
اعتراض ہے۔ پھر آپ کو عین مجلس میں مفصل جواب سنایا جاوے گا ۔ اعتراض کے لمبا لکھنے کی
ضرورت نہیں ۔ ایک سطر یا دو سطر کافی ہیں ۔ تیسری یہ شرط ہو گی کہ ایک دن میں صرف ایک ہی
اعتراض آپ کریں گے کیونکہ آپ اطلاع دے کر نہیں آئے چوروں کی طرح آگئے ۔ اور ہم ان
دنوں بباعث کم فرصتی اور کام طبع کتاب کے تین گھنٹے سے زیادہ وقت و زیادہ وقت نہیں خرچ کر سکتے ۔ یاد
رہے کہ یہ ہرگز نہیں ہوگا کہ عوام کالانعام کے رو برو آپ وعظ کی طرح لمبی گفتگو شروع کر دیں
بلکہ آپ نے بالکل مونہہ بند رکھنا ہوگا ۔ جیسے صم بکم ۔ اس لئے کہ تا گفتگو مباحثہ کے رنگ
میں نہ ہو جائے ۔ اوّل صرف ایک پیشگوئی کی نسبت سوال کریں ۔ تین گھنٹہ تک میں اس کا
جواب دے سکتا ہوں ۔ اور ایک ایک گھنٹہ کے بعد آپ کو متنبہ کیا جائے گا کہ اگر ابھی تسلی نہیں
ہوئی تو اور لکھ کر پیش کرو۔ آپ کا کام نہیں ہو گا کہ اس کو سناویں۔ ہم خود لہ اس کو سناویں۔ ہم خود پڑھ لیں گے مگر چاہئے
کہ دو تین سطر سے زیادہ نہ ہو ۔ اس طرز میں آپ کا کچھ ہرج نہیں ہے ۔ کیونکہ آپ تو شبہات
دور کرانے آئے ہیں ۔ یہ طریق شبہات دور کرانے کا بہت عمدہ ہے ۔ میں بآواز بلند لوگوں کو سنا
دوں گا کہ اس پیشگوئی کی نسبت مولوی ثناء اللہ صاحب کے دل میں یہ وسوسہ پیدا ہوا ہے ۔
اور اس کا یہ جواب ہے۔ اسی طرح تمام وساوس دور کر دیئے جاویں گے ۔ لیکن اگر یہ چاہو کہ
بحث کے رنگ میں آپ کو بات کا موقعہ دیا جائے ۔ تو یہ ہرگز نہیں ہوگا ۔ چودہویں جنوری
۱۹۰۳ء تک میں اس جگہ ہوں ۔ بعد میں ۱۵ جنوری کو ایک مقدمہ پر جہلم جاؤں گا ۔ سو اگرچہ
کم فرصتی ہے ۔ مگر چودہ جنوری تک ۳ گھنٹہ تک آپ کے لئے خرچ کر سکتا ہوں ۔ اگر آپ لوگ کچھ
نیک نیتی سے کام لیں تو یہ ایک ایسا طریق ہے کہ ایسے آپ کو فائدہ ہوگا ۔ ورنہ ہمارا اور آپ

لوگوں کا آسمان پر مقدمہ ہے خود خدا تعالیٰ فیصلہ کر دے گا۔
سوچ کر دیکھ لو کہ یہ بہتر ہوگا کہ آپ بذریعہ تحریر جو سطر دو سطر سے زیادہ نہ ہو ۔ ایک ایک گھنٹہ
کے بعد اپنا شبہ پیش کرتے جاویں گے اور میں وہ وسوسہ دور کرتا جاؤں گا۔ ایسے صدہا آدمی آتے
ہیں ۔ اور وسو سے دور کر ا لیتے ہیں ۔ ایک بھلا مانس شریف آدمی ضرور اس بات کو پسند کر لے گا ۔
اس کو اپنے وساوس دور کرانے ہیں اور کچھ غرض نہیں لیکن وہ لوگ جو خدا سے نہیں ڈرتے ان کی
تو نیتیں ہی اور ہوتی ہیں۔ بالآخر اس غرض کے لئے کہ اب آپ اگر شرافت اور ایمان رکھتے
ہیں ۔ قادیان سے بغیر تصفیہ کے خالی نہ جاویں۔ دو قسموں کا ذکر کرتا ہوں ۔ اوّل چونکہ میں
رسالہ ”انجام آتھم میں خدا تعالیٰ سے قطعی عہد کر چکا ہوں کہ ان لوگوں سے کوئی بحث نہیں
کروں گا اس وقت پھر اس عہد کے مطابق قسم کھاتا ہوں کہ میں زبانی آپ کی کوئی بات نہیں
سنوں گا صرف آپ کو یہ موقعہ دیا جائے گا کہ آپ اول ایک اعتراض جو آپ کے نزدیک سب
سے بڑا اعتراض کسی پیشگوئی پر ہو۔ ایک سطر یا دو سطر حد تین سطر لکھ کر پیش کریں ۔ جس کا مطلب
یہ ہو کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ۔ اور منہاج نبوت کی رو سے قابل اعتراض ہے اور پھر چپ
رہیں ۔ اور میں مجمع عام میں اس کا جواب دوں گا ۔ جیسا کہ مفصل لکھ چکا ہوں ۔ پھر دوسرے دن
اسی طرح دوسری لکھ کر پیش کریں ۔ یہ تو میری طرف سے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس سے
باہر نہیں جاؤں گا ۔ اور کوئی زبانی بات نہیں سنوں گا ۔ اور آپ کی مجال نہیں ہو گی کہ ایک کلمہ بھی
زبانی بول سکیں اور آپ کو بھی خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ آپ اگر سچے دل سے آئے ہیں تو اس
کے پابند ہو جاویں۔ اور ناحق فتنہ و فساد میں عمر بسر نہ کریں ۔ اب ہم دونوں میں سے ان دونوں
قسموں میں سے جو جو شخص انحراف کرے گا اس پر خدا کی لعنت ہے اور خدا کرے کہ وہ اس لعنت کا
پھل بھی اپنی زندگی میں دیکھ لے ۔ امین ۔
سو میں اب دیکھوں گا کہ آپ سنت نبوی کے موافق اس قسم کو پورا کرتے ہیں یا قادیان
سے نکلتے ہوئے اس لعنت کو ساتھ لے جاتے ہیں ۔ اور چاہئے کہ اوّل آپ مطابق اس عہد
موکد بقسم کے آج ہی ایک اعتراض دو تین سطر لکھ کر بھیج دیں۔ اور پھر وقت مقرر کر کے مسجد میں

مجمع کیا جاوے گا ۔ اور آپ کو بلایا جاوے گا اور عام مجمع میں آپ کے شیطانی وساوس دور کر
دیئے جائیں گے
مرزا غلام احمد بقلم خود
(مهر)
مکتوب نمبر ۲
جواب الجواب حضرت اقدس کی طرف سے
مولوی ثناء اللہ صاحب ۔ احب ۔ آپ کا کا رقعہ حضرت اقدس امام الزمان مسیح موعود و
مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت مبارک میں سنا دیا گیا چونکہ مضامین اس کے محض عناد
اور تعصب آمیز تھے جو طلب حق سے بعد المشرقین کی دوری اس سے ظاہر ہوتی تھی ۔ لہذا
حضرت اقدس انجام آتھم میں اور نیز اپنے خط مرقومہ جواب رقعہ سامی میں قسم کھا چکے ہیں اور
اللہ تعالیٰ سے عہد کر چکے ہیں کہ مباحثہ کی شان سے مخالفین سے کوئی تقریر نہ کریں گے ۔ خلاف
معاہدہ الہی کے کوئی مامور من اللہ کیونکر کسی فعل کا ارتکاب کر سکتا ہے۔ طالب حق کے لئے جو
طریق حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ہے ۔ کیا وہ کافی نہیں ۔ لہذا آپ کی اصلاح جو بطرز نشان
مناظرہ آپ نے لکھی ہے۔ وہ ہرگز منظور نہیں ہے۔ اور یہ بھی منظور نہیں فرماتے ہیں کہ جلسہ
محدود ہو بلکہ فرماتے ہیں کہ کل قادیان وغیرہ کے اہل الرائے وغیرہ مجتمع ہوں تا کہ حق و باطل
سب پر واضح ہو جاوے۔ والسلام على من اتبع الهدى ***
خاکسار
۱۱ جنوری ۱۹۰۳ء
محمد احسن بحكم حضرة امام الزمان عم
گواه شد
گواه شد
محمد سرور
ابو سعید عفی عنہ
الفضل نمبر ۷ ۱۷ جلد ۳۴ مورخہ ۳۰ جولائی ۱۹۴۶ء صفحہ ۳
الحکم نمبر ۵ جلد ۷ مورخہ ۷ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحہ ۷

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَيَسْتَنْبُونَكَ أَحَقُّ هُوَ قُلْ إِي وَرَبِّي
بخدمت مولوی ثناء اللہ صاحب
السلام علی من اتبع الهدى
۔ ہمیشہ مجھے
مدت سے آپ کے پرچہ اہلحدیث میں میری تکذیب اور تفسیق کا سلسلہ جاری ہے۔ ہے
آپ اپنے اس پرچہ میں مردود کذاب دجال مفسد کے نام سے منسوب کرتے ہیں اور دنیا میں میری
نسبت شہرت دیتے ہیں کہ یہ شخص مفتری اور کذاب اور دجال ہے اور اس شخص کا دعویٰ مسیح موعود ہونے
کا سراسر افترا ہے۔ میں نے آپ سے بہت دکھ اٹھایا اور صبر کرتا رہا مگر چونکہ میں دیکھتا ہوں کہ میں حق
کے پھیلانے میں مامور ہوں اور آپ بہت سے افترا میرے پر کر کے دنیا کو میری طرف آنے سے
روکتے ہیں اور مجھے ان گالیوں اور ان تہمتوں اور ان الفاظ سے یاد کرتے ہیں کہ جن سے بڑھ کر کوئی لفظ
سخت نہیں ہو سکتا اگر میں ایسا ہی کذاب اور مفتری ہوں جیسا کہ اکثر اوقات آپ اپنے ہر ایک پرچہ
میں مجھے یاد کرتے ہیں تو میں آپ کی زندگی میں ہی ہلاک ہو جاؤں گا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ مفسد اور
کذاب کی بہت عمر نہیں ہوتی اور آخر وہ ذلت اور حسرت کے ساتھ اپنے اشد دشمنوں کی زندگی میں ہی
ناکام ہلاک ہو جاتا ہے اور اس کا ہلاک ہونا ہی بہتر ہوتا ہے تا خدا کے بندوں کو تباہ نہ کرے اور اگر میں
کذاب اور مفتری نہیں ہوں اور خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف ہوں اور مسیح موعود ہوں تو میں خدا
کے فضل سے امید رکھتا ہوں کہ سنت اللہ کے موافق آپ مکذبین کی سزا سے نہیں بچیں گے۔ پس اگر وہ
سزا جو انسان کے ہاتھوں سے نہیں بلکہ محض خدا کے ہاتھوں سے ہے۔ جیسے طاعون ہیضہ وغیرہ مہلک
بیماریاں آپ پر میری زندگی میں ہی وارد نہ ہوئی تو میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں یہ کسی الہام یا وحی کی
بناء پر پیشگوئی نہیں بلکہ محض دعا کے طور پر ۔ میں نے خدا سے فیصلہ چاہا ہے اور میں خدا سے دعا کرتا
ہوں کہ اے میرے مالک بصیر و قدیر جو علیم و خبیر ہے۔ جو میرے دل کے حالات سے تو واقف ہے۔
اگر یہ دعویٰ مسیح موعود ہونے کا محض میرے نفس کا افترا ہے اور میں تیری نظر میں مفسد اور کذاب ہوں
اور دن رات افترا کرنا میرا کام ہے تو اے میرے پیارے مالک میں عاجزی سے تیری جناب میں دعا

کرتا ہوں کہ مولوی ثناء اللہ صاحب کی زندگی میں مجھے ہلاک کر اور میری موت سے ان کو اور ان کی
جماعت کو خوش کر دے۔ آمین مگر اے میرے کامل اور صادق خدا اگر مولوی ثناء اللہ ان تہمتوں میں جو
مجھ پر لگاتا ہے حق پر نہیں تو میں عاجزی سے تیری جناب میں دعا کرتا ہوں کہ میری زندگی میں ہی ان کو
نابود کر مگر نہ انسانی ہاتھوں سے بلکہ طاعون و ہیضہ وغیرہ امراض مہلکہ سے بجز اس صورت کے کہ وہ کھلے
کھلے طور پر میرے روبرو اور میری جماعت کے سامنے ان تمام گالیوں اور بد زبانیوں سے تو بہ کرے
جن کو وہ فرض منصبی سمجھ کر ہمیشہ مجھے دکھ دیتا ہے آمین یا رب العالمین ۔ میں ان کے ہاتھ سے بہت ستایا
گیا اور صبر کرتا رہا مگر اب میں دیکھتا ہوں کہ ان کی بد زبانی حد سے گذر گئی وہ مجھے ان چوروں اور
ڈاکوؤں سے بھی بدتر جانتے ہیں جن کا وجود دنیا کے لئے سخت نقصان رساں ہوتا ہے اور انہوں نے ان
تہمتوں اور بد زبانیوں میں آیت لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ ے پر بھی عمل نہیں کیا اور
تمام دنیا سے مجھے بدتر سمجھ لیا اور دور دور ملکوں تک میری نسبت یہ پھیلا دیا ہے کہ یہ شخص در حقیقت مفسد
اور ٹھگ اور دوکاندار اور کذاب اور مفتری اور نہایت درجہ کا بد آدمی ہے سو اگر ایسے کلمات حق کے
طالبوں پر بداثر نہ ڈالتے تو میں ان تہمتوں پر صبر کرتا مگر میں دیکھتا ہوں کہ مولوی ثناء اللہ انہیں تہمتوں
کے ذریعہ سے میرے سے سلسلہ کو نابود کرنا چاہتا ہے اور اس عمارت کو منہدم کرنا چاہتا ہے جو تو نے اے
میرے آقا اور میرے بھیجنے والے اپنے ہاتھ سے بنائی ہے۔ اس لئے اب میں تیرے ہی تقدس اور
رحمت کا دامن پکڑ کر تیری جناب میں ی جناب میں پتیجی ہوں کہ مجھ میں اور ثناء اللہ میں سچا فیصلہ فرما اور وہ جو تیری نگاہ
میں حقیقت میں مفسد اور کذاب ہے اس کو صادق کی زندگی میں ہی دنیا سے اٹھا لے یا کسی اور نہایت
سخت آفت میں جو موت کے برابر ہو مبتلا کر ۔ اے میرے پیارے مالک تو ایسا ہی کر ۔ آمین ثم آمین ۔
رَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا وَ بَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَ أَنْتَ خَيْرُ الْفَاتِحِين - آمین
بالآخر مولوی صاحب سے التماس ہے کہ وہ میرے اس تمام مضمون کو اپنے پرچہ میں
چھاپ دیں اور جو چاہیں اس کے نیچے لکھ دیں ۔ اب فیصلہ خدا کے ہاتھ میں ہے ی
مرقومه ۱۵ اپریل ۱۹۰۷ ء یکم ربیع الاول ۱۳۲۵ھ
الراقم
عبد الله الصمد
مرزا غلام احمد مسیح موعود عافاه الله وایده
ا بنی اسرائیل: ۳۷ بدر نمبر ۱۶ جلد ۶ مورخه ۱۸ را پریل ۱۹۰۷ ء صفحه ۴

آج 10 میں سے 10 باقی