مکتوب بنام مولوی سید حسین صاحب
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
وو
مکتوب بنام مولوی سید حسین صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکرمی اخویم مولوی سید حسین صاحب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا عنایت نامہ مجھ کو ملا تعجب ہے کہ جس حالت میں اس عاجز کے الہام کی نسبت شکوک و شبہات
ہیں تو میرا الہام کیونکر آپ کے لئے تسلی بخش ہو گا یہ تمام دعوی بھی الہام ہی پر بنی ہیں پھر جب آپ
نے لکھا ہے کہ آپ نے حد سے بڑھ کر ایک بڑے پایہ پر قدم رکھا اور کتاب اللہ و احادیث
کے صریح معنوں کو چھوڑ دیا تو پھر اس حالت میں آپ کسی دوسرے الہام کو کب عزت کی نگاہ سے
دیکھیں گے۔ عزیز من! نہ میں نے قرآن کریم کو چھوڑا اور نہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو
لیکن جو لوگ قرآن اور حدیث میں غور نہ کریں ان کا علاج میں کیا کروں میں نے اپنی کتاب
حمامۃ البشری اور رسالہ ” اتمام الحجہ اور نور الحق وغیرہ میں ان مضامین کو بسط سے لکھا ہے۔
پھر اگر کوئی نہ سمجھے تو اس کا علاج انسان کے ہاتھ میں نہیں ۔ سچ کے ڈھونڈ نے والے فروغ پر زور نہیں
مارتے بلکہ اصول کو دیکھتے ہیں ۔ پھر جبکہ قرآن اور حدیث اور آثار صحابہ اور آئمہ دین کے صریح اقرار
سے ثابت ہو گیا کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے تو آپ کسی عالم میں مسیح کو آسمان سے اُتارنا چاہتے
ہیں۔ اگر آپ میرے پاس آویں یا میری کتابوں کو غور سے دیکھیں تو میں ہرگز باور نہیں کرتا کہ آپ
اس بیہودہ اعتقاد پر ایک ساعت کے لئے بھی قائم رہ سکیں مگر انصاف شرط ہے اور امید رکھتا ہوں
کہ آپ منصف مزاج ہوں گے ۔ صرف قلت معلومات آپ کو مانع ہو رہی ہے ۔ کیا عمدہ ہو کہ آپ
ایک یا دو ہفتے کے لئے میرے پاس آجاویں تا آپ کی پوری تسلی ہو اور آپ کا ایمان اس صدمہ سے
بچ جاوے جو غلط فہمی کا لازمی نتیجہ ہوا کرتا ہے۔ آپ نے قلم اُٹھا کر کئی باتیں ایسے طور سے لکھ دیں
جو تقوی سے بعید ہیں ۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ !
ا بنی اسرائیل: ۳۷
افسوس آپ کو پیشگوئیوں کا حال معلوم نہیں وہ تو در حقیقت پوری ہو چکی ہیں مگر آپ نے کتا بیں
نہیں دیکھی ہیں ۔ میں آپ پر یہ الزام نہیں لگا تا کہ آپ نے عمد أحق سے گریز کی ہے خدا تعالیٰ
ہر مومن کو اس بیجا حرکت سے محفوظ رکھے مگر بیشک آپ پر یہ الزام ہے کہ آپ نے باوجود
بے خبری کے جلدی رائے ظاہر کر دی ۔ مومن کی یہ شان ہونی چاہئے کہ وہ جلدی نہ کرے اور
فدک کی بابت جو آپ کو گھبراہٹ ہے میں اس میں تعجب ہی کرتا ہوں کہ یہ گھبراہٹ کیوں
ہے ۔ علماء کے اتفاق سے باغ فدک غنیمت کی اس قسم سے تھا جس کو فی کہتے ہیں چنانچہ
علمائے شیعہ بھی اس کے قائل ہیں اور قرآن کریم کی نص صریح سے ثابت ہوتا ہے کہ فی میں نہ
ہبہ ہو سکتا ہے اور نہ تقسیم ہو سکتی ہے۔ اس صورت میں اگر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فدک
کا دعوی کیا تو حضرت فاطمہ کی غلطی ہے ۔ قرآن شریف فرماتا ہے کہ فی ایک مشترک چیز
ہے۔ جس میں مہاجرین ، ابن السبیل اور ذوالقربی وغیرہ سب داخل ہیں ۔ پھر وہ حضرت فاطمہ
کو کیونکر دیا جا تا چنانچہ یہی مقدمہ حضرت عمر کی خلافت کے وقت حضرت علیؓ و حضرت عباس نے
حضرت عمرؓ کے سامنے پیش کیا تھا اور ہر ایک نے اپنے حق کا دعوی کیا تو حضرت عمر نے ان کے
حوالہ اس شرط سے کر دیا کہ وہ اس کے متولی ہو کر وہ تمام حقوق ادا کریں جو قرآن شریف میں
درج ہیں اور انہوں نے تقسیم کی درخواست کی تو وہ نا منظور ہوئی ۔ حضرت علیؓ نے حضرت عمرؓ کے
سامنے ذکر کیا کہ باغ فدک آنحضرت نے حضرت فاطمہ کو ہبہ کر دیا تھا مگر حضرت عباس نے
بیان کی تکذیب کی اور اس کی صحت سے انکار کیا۔ غرض في میں نہ تقسیم ہوتی ہے نہ ہبہ ہوتا
ہے۔ قرآن شریف کے اگر کوئی معارض حدیث ہو تو وہ ترک کرنے کے لائق ہے۔ شیعوں کی معتبر کے
کتاب کلینی میں لکھا ہے اگر کوئی حدیث قرآن کے مخالف ہو تو وہ قبول کرنے کے لائق نہیں اور
آپ کی یہ کس قدر غلطی ہے کہ آپ خیال کرتے ہیں کہ سلیمان داؤد کا وارث ہوا۔ آپ کو معلوم
نہیں کہ حضرت داؤد کے انیس بیٹے تھے۔ پس اگر یہ مال کے وارث ہیں تو سلیمان کی تخصیص سے
معنے فاسد ہوتے ہیں۔ اس لئے آیت کے معنے یہ ہیں کہ داؤد کی نبوت داؤد کی بادشاہی داؤد کا علم
اس
حضرت سلیمان کو ملا بھائیوں کو نہیں ملا۔ پس یہ آیت تو اہل سنت کے مفید ہے نہ شیعہ کے کیونکہ
اس آیت سے صاف پایا جاتا ہے کہ دوسرے بھائی ان چیزوں کے وارث نہیں ہوئے جن کا
سلیمان وارث ہوا اسی طرح تو رات سے ثابت ہوتا ہے کہ موسیٰ اپنے باپ کا وارث نہ ہوا اور نہ
موسیٰ کا بیٹا اس کا وارث ہوا۔ ایسا ہی انجیل سے ثابت ہے کہ حضرت مسیح جن کے چار بھائی اور
تھے یعنی یعقوب وغیرہ یہی بھائی حضرت مریم کے وارث ہوئے اور حضرت مسیح نے صاف
لفظوں میں وراثت سے دست برداری ظاہر کی پھر دیکھیئے کہ یہ حدیث لَا نُورَتْ وَمَا تَرَكْنَاهُ
فَهُوَ صَدقَةٌ جو حضرت رت ابو ابو بکر نے سنائی ہے اس کی ہم مضمون کلینی میں ایک حدیث حد : موجود ہے اور
کلینی شیعوں میں وہ کتاب ہے جو اس کی شان میں لکھا ہے کہ مہدی موعود صاحب الزمان نے
اس کی تصدیق کر دی ہے گویا صاحب کلینی نے یہ کتاب اُن کو دکھلا دی اور انہوں نے اس کی
صحت کو تصدیق کیا ۔ پھر جبکہ ایسی مقدس کتاب میں یہ لکھا ہوا ہے کہ جو حدیث قرآن کے مخالف
ہو وہ رڈی ہے اور نیز یہ کہ وراثت دنیا کا مال نہیں ہوتی ۔ یہ فیصلہ شیعوں کے اقرار سے ہو گیا۔
باقی رہا یہ وہم کہ حضرت فاطمہؓ نے کیوں دعوی کیا اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت فاطمہ کو فدک
سے کچھ ملتا ہو گا اور شائد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجمل طور پر کچھ فرمایا ہو گا سو بشریت سے
حضرت فاطمہ کے اجتہاد میں غلطی ہوئی کہ انہوں نے کہہ دیا کہ یہ سب میرا مال ہے اور قابل
تقسیم ہے ۔ علاوہ اس کے اس آثار کے لفظ محفوظ نہیں خدا جانے حضرت فاطمہ نے کیا کہا اور
راوی نے کیا باور کیا۔ قرآن شریف مقدم ہے اور اگر حضرت فاطمہ جناب الصدیق رضی اللہ عنہ
سے آزردہ ہو ئیں تو کچھ بات نہیں ۔ جب وہ خود غلطی پر تھیں تو ان کی آزردگی کچھ چیز نہیں
ہے ۔ حضرت ابو بکر خلیفہ اللہ تھے ۔ ان کا حکم خدا کا حکم تھا ۔
والسلام
خاکسار غلام احمد
الحکم نمبر ۳۷ جلد ۷ مورخه ۱۰ راکتو بر ۱۹۰۳ء صفحه ۱۳