مکتوب بنام ڈاکٹر رستم علی خان صاحب
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب بنام ڈاکٹر رستم علی خان صاحب
ذیل میں ہم برادر مکرم مفتی محمد صادق صاحب کا ایک خط درج کرتے ۔ ہیں جو انہوں نے
اعلیٰ حضرت حجۃ اللہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد سے ایک ڈاکٹر صاحب کے جواب
میں لکھا ہے ۔ ہم جواب کے ساتھ اصل خط بھی شائع کرنا ضروری سمجھتے ہیں ۔ ( ایڈیٹر )
حضور عالی !
السلام علیکم ۔ مہربانی فرما کر ذیل کے سوالوں کا مفصل جواب دے کر اس عاجز کو ممنون و مشکور
کریں گے ۔ آپ کی بہت بڑی عنایت و مہربانی ہوگی ۔
ا۔ فی زمانہ یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچ گئی ہے کہ جو شخص مریض طاعون کے پاس بیٹھتا ہے یا اس
اسہتا ہے تو اس شخص کو بسبب اجرام طاعون کے اس کے جسم میں داخل ہونے سے
مرض طاعون ہو جاتا ہے مگر رسول اللہ نے اس بات کو نفی اور باطل کیا یعنے سرائیت کرنا مرض کا
ایک سے دوسرے کو نہیں ہوتا ۔ لَا عَدْوَى وَلَا طِيَرَةَ وَلَا هَامَةَ وَلَا صَفَرَ
۲۔ جب کسی جگہ طاعون پھیلتا ہے تو ڈاکٹر لوگ شہر والوں کی خوشی سے یا حکما لوگوں کو صاف ہوادار
کھلے میدان میں بلحاظ حفظ صحت کے باہر نکل جانے کا حکم دیتے ہیں ۔ مگر رسول اللہ نے حکم دیا ہے۔
ا
الْفَارُّ مِنَ الطَّاعُونِ كَالْفَارِ مِنَ الرَّحْفِ وَالصَّابِرُ فِيهِ لَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ
۔ حضرت عمرؓ کے عہد خلافت میں جب لشکر اسلام شام پر چڑھائی کو جا رہا تھا تب اُس لشکر
میں طاعون ظاہر ہوا اس وقت حضرت عمرؓ نے کیا انتظام کیا تھا۔ اور ان کا کیا حکم ہے۔
۴۔ کیا کسی آیت یا حدیث سے ثابت ہوتا ہے۔ دوران وباء طاعون میں لوگ کھلے میدانوں
میں نکل جاویں مگر اس طاعون زدہ شہر کے حد ہی میں رہیں کی
خادم رستم علی خان مقام آگرہ مالوہ ۔ وسط ہند ۔ رسالہ نمبر ۳۹ مورخہ ۹ جولائی ۱۹۰۴ء
ا مسلم ۔ كتاب السلام باب لا عَدْوَى وَلَا طِيَرَة ۔۔۔۔۔ الخ
☆
مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابه مسند جابر بن عبد الله
الحکم نمبر ۲۳ ۲۴ جلد ۸ مورخہ ۲۴،۱۷ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مخدومی اخویم جناب ڈاکٹر رستم علی خان صاحب
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا خط مورخہ ۹ ر جولائی ۱۹۰۴ء حضور اقدس مسیح موعود کی خدمت میں پہنچا۔ جس
میں آپ نے یہ دریافت کیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لا عدوى
وَلَا هَامَةَ الخ اور آج کل تجربہ سے ثابت ہوا ہے کہ مرض طاعون متعدی ہے اور حدیث سے
ثابت ہے کہ طاعون سے بھی بھا گنا گناہ ہے۔ لیکن فی زمانہ طاعونی جگہ سے نکل کر باہر رہنا مفید
پایا گیا ہے۔ اور ایسا ہی آپ نے دریافت کیا ہے کہ طاعون کی جگہ کو چھوڑنے کے متعلق حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کا کیا حکم تھا اور گاؤں سے نکل کر کھلے میدان میں جانا کس آیت یا حدیث سے ثابت
ہے۔ ان سوالات کے جواب میں حسب الحکم حضرت اقدس مہدی معہود علیہ السلام آپ کو تحریر کیا
جاتا ہے کہ حدیث شریف لَا عَدْوَى وَلَا هَامَةَ صحیح ہے مگر اس حدیث کو دیگر احادیث کے ساتھ جو
اسی بارے میں آنحضرت سے مروی ہیں ملا کر پڑھنا چاہئے ۔ چنانچہ ایک حدیث میں وارد ہے کہ
فِرَّ مِنَ الْمَجْذُومِ فَرَارَكَ مِنَ الْأَسَدِ
L
یعنی کوڑ ہی سے ایسا بھاگ جیسا کہ شیر سے بھاگنا ہے۔ پس اگر ۔ اوّل الذکر حدیث سے
یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی مرض متعدی نہیں تو دوسری سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ امراض متعدی بھی
ہوا کرتی ہیں اور رسول اللہ کے کلام میں تناقض نہیں ہوتا۔ پس اصل بات یہ ہے کہ حکمت اور
طبابت کے رنگ میں جو خواص اشیاء میں ہیں ان کا ابطال آنحضرت نے نہیں کیا۔ بلکہ
لَا عَدْوَى وَلَا هَامَةَ فرمانے سے آپ کا یہ منشاء ہے کہ بغیر اذنِ الہی کے کوئی ھے کسی کو ضرر
نہیں پہنچا سکتی ۔ اصل بات یہ ہے کہ ہمیشہ مشرکین کا یہ طریق رہا ہے کہ وہ بسبب بت پرستی کے
تو ہمات میں بہت غرق ہوتے ہیں اور ہر ایک خوشی یا رنج کو خدا کے سوائے کسی دیوی دیوتا یا کسی
درخت یا پرندہ یا کسی اور مادی چیز کی طرف منسوب کرتے ہیں اور اسی کی پرستش کرتے ہیں ۔
ا مسند احمد بن حنبل مسند المكثرين من الصحابه مسند جابر بن عبد الله
چنانچہ ہندو چیچک کے وقت چیچک کی پوجا کرتے ہیں اور عرب بارش کو ستاروں کی طرف منسوب
کرتے تھے کہ فلاں ستارے نے ہم پر بارش برسائی ۔ چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عام
بت پرستیوں اور تو ہمات کی بیخ کنی کے واسطے مبعوث ہوئے تھے۔ اس واسطے آپ نے ہر بات
میں توحید کا سبق دیا اور اس معاملہ میں لوگوں کے اس اعتقاد کو اُڑایا کہ بیماریاں خود بخود آتی ہیں
اورخود بخود چلی جاتی ہیں اور ان کو سکھا یا کہ عدوی اور هَامَةَ کچھ چیز نہیں ۔ سب اشیاء خدا کی
خادم ہیں اور بغیر اس کے حکم کے نہ کوئی بیماری بڑھ سکتی ہے اور نہ اور کوئی دکھ یا تکلیف کسی کے
نزدیک آ سکتا ہے۔ یہ ایک خالص تو حید تھی جس کی طرف آنحضرت نے قوم کو توجہ دلائی ورنہ اس
سے یہ منشاء ہرگز نہیں کہ اشیاء کے طبعی خواص کا انکار کیا جائے ۔ کیونکہ عدوی کے متعلق خود
جذامی سے بھاگنے کی حدیث موجود ہے اور هامة کے متعلق ایک حدیث میں آیا ہے کہ ایک
دفعہ حضرت رسول کریم نے حضرت حسن و حسین کو دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ
أُعِيذُ كُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَةٍ
اس سے ظاہر ہے کہ اگر هامة دراصل کوئی شے نہیں تو پھر اس سے خدا کی پناہ مانگنا کیا معنے
رکھ سکتا ہے۔ اور دنیا کے تجربہ و مشاہدہ سے بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہر حالت میں ہمیشہ طاعون یا
کوئی اور بیماری اپنے خواص متعدی ہونے کے ظاہر نہیں کرتی ۔ گزشتہ سال میں بہت سے شہروں
میں کئی لوگوں نے بوجہ ہمدردی کے یا بوجہ معقول مزدوری کے لالچ کے یہ پیشہ اختیار کیا تھا کہ
طاعونی مردوں کو کوٹھڑیوں میں سے اٹھا کر باہر لے جاتے اور دفن کرتے یا جلاتے اور باوجود
ایسے متعفن مکانات میں داخل ہونے کے اور اپنے ہاتھ سے مُردوں کو اٹھانے اور اتنی دور لے
جانے کے وہ سب صحیح و سلامت رہے اور کچھ اثر اُن پر نہ ہوا۔ اور ایسا ہی کئی لوگ اپنے عزیز
مریضوں کی خدمت میں برابر مصروف رہے اور بسا اوقات وہ مریض مر بھی گیا اور متوفی کے
کپڑے وغیرہ بھی پس ماندوں نے استعمال کئے مگر اُن کو خدا نے بچالیا۔ پس یہ صحیح نہ ہوگا کہ یہ
قاعدہ کلیہ بنایا جائے کہ طاعون کی مرض ایسی متعدی ہے اور اس کی یہ خاصیت ایسی طاقتور ہے
کہ ہرگز نہیں ملتی ایسا خیال انسان کو رفتہ رفتہ توحید سے باہر نکال لے جاتا ہے۔ اصل بات وہی
ا بخاری کتاب احاديث الانبياء
ہے جو آنحضرت نے فرمائی کہ سب کچھ خدا تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے اور اگر آپ اس
قدرت نمائی کا زبردست نشان دیکھنا چاہیں تو قادیان میں دیکھ سکتے ہیں ۔ جہاں کہ گزشتہ دوسال
سے طاعون پڑتا ہے اور بہت سے وا واقعات موت ہو ہو جاتے ہیں۔ لیکن حضرت مرزا صاحب کے
گھر کو خدا تعالیٰ ہمیشہ اپنے وعدہ کے مطابق جو بہت عرصہ پہلے شائع ہو چکا ہے کہ
إِنِّي مُحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ
محفوظ رکھتا ہے۔ سوچنا چاہئے کہ جب دیوار بدیوار جو گھر ہیں اُن میں برابر وارداتیں
ہوتی ہیں تو کس چیز نے اُن کیڑوں کو جو ساتھ کے گھر میں ہیں اس بات سے روک دیا ہے کہ اس
گھر میں آجاویں اور اگر اس گھر میں آگئے ہیں تو کس چیز نے اُن کو روک دیا ہے کہ اپنے فعل
سے وہ بالکل بے کار پڑے ہیں ۔ کیا یہ واقع اس امر کے واسطے کافی دلیل نہیں ہے کہ سب کچھ
خدا تعالیٰ کے دست قدرت میں ہے اور دراصل عذوی اور هَامَہ کچھ شے نہیں ہے۔
ایسا ہی طاعونی علاقہ میں جانے یا وہاں سے نکلنے کے متعلق اصل حدیث اس طرح سے ہے۔
الطَّاعُونُ رِجْزٌ أُرْسِلَ عَلَى طَائِفَةٍ مِّنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَإِذَا سَمِعْتُمْ بِهِ بِأَرْضِ فَلَا
تَقْدِمُوا عَلَيْهِ وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضِ وَانْتُمْ بِهَا فَلَا تَخْرُجُوا فَرَارًا مِّنْهُ ۔
یعنی طاعون ایک عذاب ہے جو یہود کے ایک گروہ پر نازل ہوا تھا جس وقت تمہیں خبر لگے
کہ کسی زمین میں طاعون ہے تو اس میں نہ جاؤ اور اگر تم اس شہر میں پہلے سے موجود ہو اور
طاعون واقع ہو جائے تو پھر ایسا نہ کرو کہ وہاں سے بھاگ کر کہیں اور جگہ چلے جاؤ۔
یہ حدیث آپ کے سوالات پر اور نیز طاعون کے عام حالات پر بہتر عام حالات پر بہت روشنی ڈالتی ہے۔
اول تو لا تقدموا سے ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت نے طاعون کے متعدی ہونے
کے خواص کی طرف سے اشارہ کر کے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ انسان ایسے جگہ پر جا
کر خواہ مخواہ اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالے ۔
دوم ۔ اگر ایک جگہ پھیل جائے تو وہاں سے دوسرے شہروں میں پھیلنے کے ذریعہ کو لا تخرجوا
فراراً کا حکم سنا کر روک دیا۔ کیونکہ دیکھا جاتا ہے دیکھا جاتا ا ہے کہ جب ایک شخص گندی ہوا سے یک دفعہ بھاگ کر
لا تذكرة صفحہ ۳۴۸ ایڈیشن ۲۰۰۴ء
بخاری ۔ كتاب احاديث الانبياء باب حديث الفار
دوسرے شہروں میں چلا جاتا ہے جہاں ہوا صاف ہوتی ہے تو اس کے اندر کا مادہ خراب اس صفائی کی
برداشت نہ کر کے جلد بھڑک اٹھتا ہے اور اگر چہ اپنے شہر میں وہ شخص بخیریت ہوتا ہے تا ہم دوسرے
شہر میں آکر وہ بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے اور پھر اس کی بیماری اس تمام شہر کے واسطے موجب ہلاکت ہو
جاتی ہے۔ پس اس بات سے رسول اللہ نے منع فرمایا کہ کوئی شخص مطعون شہر سے بھاگ کر دوسرے
شہروں کو خراب کرتا پھرے اور اگر اس بات پر ہندوستان میں عمل ہوتا تو بہت سے مصائب سے لوگ
بچ جاتے۔ لیکن یہ اخراج اس وقت منع ہے جب کہ طاعون واقع ہو جائے یعنی خوب بڑھ جائے۔ لیکن
ابتدا ابتدا میں نکل جانا فلا تقدموا کے حکم کے نیچے ہے۔ جب آدمی دیکھے کہ کسی جگہ طاعون پڑنے
لگا ہے تو پھر وہاں رہنا گویا اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا ہے۔ اس واسطے وہاں سے نکل جانا جائز ہے۔
تیسرا اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ طاعون ایک عذاب ہے اور یہود کے ساتھ اس کی خاص
مناسبت ہے اور اس کے آئندہ واقع ہونے کے متعلق آنحضرت نے اس حدیث میں ایک اشارہ کیا
ہے اور سمجھایا ہے کہ طاعون ایک عذاب ہے جو ایسے وقت میں نازل ہوتا ہے جبکہ لوگ یہود خصلت
ہو جائیں اور تمہارے درمیان بھی ایسا ہوگا اور اس وقت تم نے ایسا کرنا اور ایسا نہ کرنا۔ پس یہ پیشگوئی
اس زمانہ میں پوری ہوئی ہے۔ کوئی ہے جو غور کرے اور سوچے اور فائدہ اٹھائے۔ لیکن یہ بات کہ آدمی
اگر چہ دوسرے شہروں میں نہ جائے تاہم یہ مناسب ہے کہ اسی شہر کے ارد گردا چھی ہوا میں جار ہے۔ یہ
بات بھی اسی حدیث سے اور آیت وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ سے ثابت ہے۔ ہے۔ کیونکہ جب طاعون ایک
رجز ہے اور رجز اور رجز مترادف الفاظ ہیں جن کے معنے ہیں گندگی ، تو انسان کو چاہئے کہ گندگی سے
بچنے کی کوشش کرے طبعاً بھی جب آدمی کے کپڑے میلے ہو جاتے ہیں تو وہ اُن کو بدلتا ہے اور مکان کی
صبح شام صفائی کرتا ہے اور جس جگہ بد بو ہو وہاں سے اٹھ کر اور جگہ جا بیٹھتا ہے۔ پس جب گلی کوچوں
میں طاعون کی گندی ہوا پھیل جائے تو ایسی گلی کوچوں کو چھوڑ دینا اور اچھی ستھری جگہ جا بیٹھنا فطرتا ایک
عمدہ اور مفید امر ہے اور اسی پر عمل کر کے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس وقت جبکہ نشیب زمین میں
طاعون پڑا تو ان صحابہ کبار کے مشورے کے بعد جو حضرت رسول کریم کی صحبت سے اکثر مستفیض ہو
چکے تھے فوج کو وہاں سے ہٹا کر اونچی جگہ یعنے پہاڑی پر چڑھا دیا تا کہ اس جگہ کی گندی ہوا سے سب بیچ
کر صاف ہوا میں آجاویں اور انتشار موجب صفائی ہو جائے ۔ حضرت عمر کا یہ فعل قرآن شریف اور
حدیث قدسی کے متابعت کے مطابق تھا اور یہ حدیث جو آپ نے تحریر کی ہے کہ
ا المدثر : ٦
الْفَارُّ مِنَ الطَّاعُونِ كَالْفَارِ مِنَ الزَّحْفِ وَالصَّابِرُ فِيهِ لَهُ أَجْرُ شَهِيدٍ
یعنی طاعون سے بھاگنے والا ایسا ہے جیسا کہ جنگ سے بھاگنے والا اور اس میں صبر کرنے
والے کے واسطے شہید کا اجر ہے۔ یہ حدیث بھی ویسی ہی ہے جیسا کہ عدوی والی حدیث یعنی
طاعون کو بجائے خود ایک قادر مقتدر چیز سمجھ کر انسان کو اس سے خوف نہیں کھانا چاہیے بلکہ اس کو
خدا کے ہاتھ میں اور خدا کا ایک خادم سمجھنا چاہئے اور اس سے بھاگ کر دوسرے شہروں میں جانا
انسان کو نجات نہیں دے سکتا بلکہ خدا کے حکم کے مطابق انسان کو چاہئے کہ اپنی جگہ پر قیام رکھے
اور صبر کرے پھر اگر حکم خداوندی کی اطاعت میں مارا بھی جائے تو بسبب اس اطاعت اور صبر
کے اس کے واسطے شہید کا سا اجر ہے۔ یہ معنے تو اس حدیث کے صاف ہیں ۔ لیکن اصل میں اس
حدیث شریف میں ایک پیشگوئی ہے یعنی ایک زمانہ میں ایک ایسا طاعون پڑے گا جو مومنوں اور
غیر مومنوں کے درمیان جنگ کا حکم رکھتا ہوگا ۔ جیسا کہ آنحضرت کے زمانہ میں کافر بذریعہ جنگ
کے جوان کے لئے عذاب الہی تھا ہلاک ہوئے ۔ ایسا ہی اس زمانہ میں غیر مومن بذریعہ طاعون کے
ہلاک ہوں گے اور اس وقت دو قسم کے لوگ ہوں گے ۔ ایک وہ جو غیر مومن ہوں گے وہ طاعون کو
بُرا مانیں گے اور اس سے بھاگنے کی کوشش کریں گے مگر ان کے واسطے کوئی مفر نہ ہوگا وہ اس جنگ
میں بہر حال ہلاک ہوں گے۔ اور دوسرے مومن ہوں گے جو طاعون کو ایک نشانِ الہی سمجھیں گے
اور اس کی قدر کریں گے اور وہ ان کے واسطے ازدیاد ایمان کا موجب ہوگا اور وہ صبر کے ساتھ اس
کے نتائج کو دیکھیں گے ۔ اگر ان میں سے فوت بھی ہو جائے گا تو جیسا کہ جہاد کے وقت مرنے
والے مومن شہید ہوتے ہیں ایسا ہی وہ بھی شہید ہوں گے۔ پس یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
ایک بڑی پیشگوئی ہے جو اس زمانہ میں آکر پوری ہوئی ہے۔ امید ہے کہ یہ بیان آپ کے لئے
کافی ہوگا ۔ اور اگر کسی امر اور میں شبہ باقی ہو تو پھر تحریر فرماویں
والسلام
☆
آپ کا خادم
عاجز محمد صادق
گورداسپور
ا مسند احمد بن حنبل۔ مسند المكثرين من الصحابه ۔ مسند جابر بن عبد الله
الحکم نمبر ۲۳ ۲۴ جلد ۸ مورخہ ۲۴،۱۷ جولائی ۱۹۰۴ء صفحہ ۷، ۸