مکتوب بنام مولوی عبد الرحمن صاحب عرف محی الدین لکّھو کے والے
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب بنام مولوی عبد الرحمن صاحب
عرف
محی الدین لکھو کے والے
خط جو حضرت اقدس جناب مسیح موعود کے حکم سے مولانا مولوی عبد الکریم صاحب
نے مولوی عبد الرحمن صاحب عرف محی الدین لکھو کے والے کو لکھا۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
أَمَّا بَعْدُ سَلَامٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى
وو
آپ کا کارڈ وصول ہوا ۔ ” سرالخلافہ کے مقابلہ کی میعاد کی نسبت حضرت مرزا صاحب
فرماتے ہیں ۔ آپ جس قدر چاہیں اس کی توسیع ہو سکتی ہے کیونکہ ان کو کامل وثوق ہے اور
حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ سے وہ مکر ر الہام پاچکے ہیں کہ کوئی ان کا مخالف اس کے مثل لانے سے
عہدہ برآ نہ ہو سکے گا ۔ کاش اس وقت جو ایک عالم میں نزاع عظیم اور تشاجر عمیم واقع ہو رہا اور ہے ۔
آپ جو بڑے ملہم اور مستجاب الدعوات کر کے مشہور ہیں ۔ نہ صرف مسلمانوں پر بلکہ تمام دنیا پر
بڑا بھاری احسان کریں کہ سر الخلافہ کا مقابلہ کر کے حضرت مرزا صاحب کے اس الہام کو ہی
جھوٹا ثابت کریں ۔ صرف اسی کی تکذیب پر جو آپ کے نزدیک کوئی متعسر امر نہیں جناب
مرزا صاحب اپنے باقی تمام بڑے اور عظیم دعاوی اور بین دلائل اور مبرہن ثبوت چھوڑ دینے پر
طوعاً راضی ہیں ۔ سو اگر آپ دینی غیرت اور صوفیانہ حمیت کو کام میں لاکر اس مقابلہ اور مقادمہ
کے مکفل ہو جائیں اور کافہ اہل اسلام کو عموماً اور تمام مولویوں صوفیوں اور ملہموں کو خصوصاً اس
داغ رسوائی اور فضیحت و تشویر سے مخلصی دلائیں تو آپ کا یہ کارنامہ صفحات دہر پر ہمیشہ کے لئے
یادگار رہ جائے گا۔ اس لئے کہ حضرت مرزا صاحب نے سخت سے سخت غیرت دلانے والے
الفاظ اور خطر ناک تحدی آمیز دعووں سے آپ کے نظیر علماء وفقرا پر پردہ در حجت ثابت کی ہے۔
حضرت مرزا صاحب کا دعوی ہے کہ ہر قسم کے مقابلہ میں فصاحت و بلاغت کا باب ہو۔ یا تحریر
پ
کا
دقائق و حقائق تفاسیر قرآن شریف کا یا استجابت دعوات کا ہر باب میں اللہ تعالیٰ مخصوصاً آ،
ناصر و مولی ہے اور دوسرے تمام صوفی بلہم ، درویش، محدث ، فقیه، مقلد ، غیر مقلد ، مخذول و مطرود
ہیں اور کوئی ان کا مولی نہیں ۔ چنانچہ اس غرض سے فیصلہ آسمانی اور دیگر متعدد کتابیں عربی زبان
میں لکھیں اور ہر پہلو سے اپنے منکر پہلو سے اپنے منکروں کو ملزم اور ساکت کیا ۔ کیا آپ پر یہ واجب الادا دین نہیں
کہ آپ اپنے دعوی ملہمیت کی قوت واستظہار سے اپنے تئیں تمام ہند یوں پنجابیوں اور غزنویوں کی
طرف سے فدیہ ادا کرنے والا ثابت کریں۔ مولوی صاحب قسم بخدائے لایزال آپ کے علماء اور
آپ کے ملہمین مخذول و مہجور ٹھہر گئے ہیں اور اس وقت سب آپ کے منہ کی طرف دیکھ رہے ہیں
کہ آپ کب اس خوف ناک دھبہ کو دھونے کے لئے مرد میدان بن کر نکلتے ہیں ۔
۲۔ آپ لکھتے ہیں حضرت مرزا صاحب کی نسبت آپ کو الہام ہوا۔ اِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ اور
اسی رنگ کے بعض الہامات ابتدائی وقتوں میں بھی آپ نے بعض لوگوں کو لکھے ہیں ۔ افسوس اگر
آپ تقویٰ و طہارت کو مد نظر رکھ کر غور کریں تو آپ پر کھل جائے کہ یہ سب الہامات ابتلا کے
رنگ میں خود آپ اور آپ کے مثیلوں پر الٹ کر پڑتے ہیں ۔ اس لئے کہ حضرت مرزا صاحب
اور ان کا قلیل گروہ تو اس وقت مستضعفین کی ایک جماعت ہے۔ جو ہر طرح کے استہزاء لعن طعن
اور تکفیر و تحقیر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اور فرعون اور ہامان ان کے مخالفین ہیں جو رعونت نخوت تجبر
اور تکبر سے انہیں استیصال و ہلاکت کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور درحقیقت اب تک فرعونی
تعلی اور استکبار کا کوئی دقیقہ تو اٹھا نہیں رکھا ۔ چنانچہ ان سب کے استاد کا اس مصری متکبر والا وہ
فقرہ جو اس نے تھوڑا عرصہ ہوا ۔ اپنے رسالہ اشاعت السنہ میں لکھا تھا۔ اس کے قدیمی مصری
بزرگ کو بھی پیچھے ڈالتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ۔ ”ہم ہی نے اس کو ( مرزا صاحب کو ) اونچا کیا تھا
اور ہم ہی اس کو نیچے گرائیں گے۔ اور در حقیقت جو لوگ مبعوث و مامور ہو کر دنیا میں آتے
ہیں ۔ وہ تو ہمیشہ حسب عادت اللہ جناب موسیٰ و هارون علیھما السلام کی طرح ضعیفوں اور
متروکوں کے رنگ میں آتے ہیں ۔ فرعون و ہامان کا لقب ہمیشہ سے ان کے مخالفوں کو ملتا رہا
ہے ۔ افسوس آپ نے کبھی اس امر میں غور نہ کی کہ جس قدر الہامات آپ کو اس بارہ میں ہو چکے
ہیں وہ سب سب محتمل المعانی ہیں ۔ شاید وہ آپ کے لئے باریک ابتلا و امتحان کے رنگ میں ہوں
کیونکہ کبھی آپ کے الہام رساں نے حضرت مرزا صاحب کا نام لے کر تو آپ کو الہام نہیں کیا۔
اور جیسا اب تک آپ کے تحریر شدہ الہاموں سے ظاہر ہے۔ مرزا صاحب کے نام کو فقرہ الہام
میں داخل کر کے تو آپ کو الہام نہیں دیا گیا اور میں اس وقت یہ بڑی بھاری اطلاع آپ کو دیتا
ہوں کہ حضرت مرزا صاحب بڑے زور سے دعوی کر کے کہتے ہیں کہ ان کا نام لے کر یا ان کے
نام کی طرف اشارہ کر کے ہرگز ہرگز آپ کو الہام نہ بخشا جائے گا۔
L
اور اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ مفتری اور متقول ٹھہریں گے۔ اور بہت جلد آپ کا وہ
تدارک ہوگا جو کا ذبوں اور مفتریوں کا ہوا کرتا ہے۔
وو
لیجئے ایک اور فیصلہ کی راہ نکل آئی اور آسانی سے قضیہ پاک ہو گیا ۔ اب آپ کو قسم ہے
اللہ جل شانہ کی جو آپ اس طرف توجہ نہ کریں۔ اگر آپ صادق ملہم ہیں تو دنیائے اسلام کو
اپنے الہام کی صداقت دکھائیں اور ایک عالم کوفتن محیط سے نجات دلائیں۔ یہ بات بھی قابل لحاظ
ہے کہ آج سے تیرہ برس پہلے براہین احمدیہ میں حضرت مرزا صاحب نے کئی ایک ایسے الہامات
مشتہر کئے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کا نام موسیٰ اور ان کے مخالفین کا نام
فرعون و ہامان رکھا ہے چنانچہ لکھا ہے ۔ اَنْتَ مِنِّى بِمَنْزِلَةِ مُوسَى وَ نَرَى فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ
وَجُنُودَهُمَا مَا كَانُوا يَحْذَرُون سے پھر آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا یہ الہام درج ہے کہ
کوئی فرعون آپ کی نسبت کہتا ہے ۔ ذَرُونِی اقْتُلْ مُوسیٰ کے پھر تحفہ بغداد میں صفحہ ۴ میں
آپ کا یہ الہام درج ہے ۔ أَنْتَ فِيهِمْ بِمَنْزِلَةِ مُوسَى فَاصْبِرُ عَلَى جَوْرِ الْجَائِرِينَ
آپ اب خدا کے لئے غور کریں یہ سب الہامات آپ کے الہامات سے بہت پہلے مشتہر
ہو چکے ہیں ۔ اس سے کس کا موسیٰ اور کس کا فرعون ہونا ثابت ہوتا ہے۔ کیا اللہ تعالیٰ کے
الہامات اور کلام میں تضاد اور تناقض جائز ہے اور کیا وہ اپنی مرضی سے چاہتا ہے کہ حق و باطل کو
ملتبس اور مختلط کر دے کہ ایک طرف تو برسوں پہلے حضرت مرزا صاحب کو جناب موسیٰ کے نام
لے ناظرین الحکم کو معلوم رہے کہ یہ شخص اس خط کے لکھے جانے کے بعد بہت جلد مر گیا اور اس طرح پر اس کا
مفتری علی اللہ ہونا ثابت ہو گیا ۔ فتد بروا (ایڈیٹر) کے تذکره صفحه ۶۰۳ ایڈیشن ۲۰۰۴ء
تذکره صفحه ۵۵۰ ایڈیشن ۲۰۰۴ ء ۲ تذکره صفحه ۱۶۹ ایڈیشن ۲۰۰۴ء ۵ تذکره صفحه ۱۹۵ ایڈیشن ۲۰۰۴ء
اور ان کے لوازمات سے موسوم و موصوف کرے اور دوسری طرف آپ کو انگیخت کرے کہ تم
انہیں فرعون و ہامان کا خطاب دو ۔
در حقیقت موسیٰ وہی ہے جسے برسوں ہو گئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس خلعت اصطفا سے مشرف
فرمایا ۔ اب ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ اپنے عطا کردہ عہدہ سے پشیمان ہو کر اور اس سے
اسے معزول کر کر پھر ایک ناعاقبت اندیش جلد باز کی طرح اسی کو فرعون و ہامان کہنے لگے اور اس
میں ذرا بھی شک نہیں کہ فرعون و ہامان اس موسیٰ کے اعدا و منکر ہیں جو اس وقت تمام فرعونی حیل
اور مکائد اور جنود مجندہ کی امداد سے اس ضعیف و قلیل جماعت کے نیست و نابود کرنے کے
درپے ہو رہے ہیں اور زور زور سے دعویٰ کرتے ہیں کہ بہت جلد ان ضعفا کو معدوم کر دیں
گے ۔ افسوس اگر آپ براہین احمدیہ کے تمام مختلف الہامات کو مجموعی نظر سے مطالعہ کرتے تو یقیناً
آپ پر واضح ہو جا تا کہا تا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک حضرت مرزا صاحب ان تمام اوصاف
پورے مستحق و مستوجب ہیں جس کا اب انہوں نے نہ مجدداً بلکہ برنگ دیگر دعوی کیا ہے اور آپ
کانپ اٹھتے اور آپ کا دل دہل جاتا۔ ایسے ناسزا فتاوے کے لگانے سے جو آپ ان کی نسبت
لگا رہے ہیں اور ایسے نا پاک ناموں کو ان کی طرف منسوب کرنے سے جو بڑی جسارت سے
آپ ان پر اطلاق کر رہے ہیں مگر رونا تو اسی بات کا ہے کہ ہاتھ تو آپ ایسے خطر ناک اور زہرہ گداز
کام میں ڈال دیں اور بڑی جرات سے امام الکفر نہیں ۔ مگر ایک متقی عفت شعار کی طرح یہ نہ
اوصاف و محامد کے
سوچیں کہ حضرت مرزا صاحب کی تصانیف جدیدہ و قدیمہ کو بھی ایک دفعہ بغور نظر دیکھ لیں ۔
مولوی صاحب ، صوفی صاحب ،ہلہم صاحب معاملہ دین وایمان کا ہے ۔ بازیچہ طفلاں نہیں
ہے کہ جو کچھ منہ میں آئے بیساختہ کہہ دیا جائے ۔ ہر ایک شخص اپنے منہ کی باتوں سے پکڑا جائے
گا۔ مسلمانوں کا کثیر گروہ اس طرف بھی روز بروز متوجہ ہو رہا ہے۔ بنگال ، مدراس ، بمبئی ، برھما ،
منی پور اور رنگون اور بنگلور اور پنجاب ، مصر، مدینہ منورہ ، مکہ معظمہ، طائف، طرابلس الشام سے
صد با خدا ترس مسلمان بے تابانہ شوق سے اس سلسلہ عالیہ میں داخل ہو رہے ہیں اور جو جس کی
استطاعت و وسعت اور اختیار میں ہے مال سے ، جان سے ، قلم سے اس کارخانہ کی تقویت و
تائید میں خرچ کر رہا ہے ۔
ہزاروں روپیوں کا ماہانہ و سالا نہ خرچ ان ہی جاں نثاروں اور عشاق کی امداد کی بنا پر چل
رہا ہے اور دوسری طرف ایک وہ گروہ ہے جس کے چشم بد دور آپ قابل فخر سرغنہ رغنہ ہیں ۔ وہ اس
تمام گروہ پر خلود في النار کا فتوی لگاتا ہے اور خود حضرت مرزا صاحب بھی کتاب تبلیغ میں فرماتے
ہیں کہ میں لوگوں کے سامنے دو چیزیں پیش کرتا ہوں ۔ ایک لعنت اور دوسری برکت ۔ لعنت ان
لوگوں کے لئے جو سوء ظن اور عجلت کی راہ سے میرا انکار کریں اور تکفیر اور تذلیل کا قصد کریں اور
برکت ان کے لئے جو میری پیروی کریں۔ ان حیرت انگیز امور کو دیکھ کر اور ان جانفرسا
تهدیدات کو سن کر ایک خدا ترس طالب حق کا فرض ہے کہ ان معاملات میں بڑے ٹھنڈے دل
سے غور کرے نہ یہ کہ جلد بازی اور بے التفاتی سے بالکل ٹال ہی دے ۔ یا اناپ شناپ جو کچھ
منہ میں آئے کہہ دے ۔
آپ کا فرض ہے اور قسم ہے آپ کو اللہ تعالیٰ کی جو آپ اس فرض کو ادا نہ کریں کہ آپ
خلقت کو اگر یہ لعنت ہے تو اس سے بچانے کی کوشش نہ کریں اور اگر یہ برکت ہے تو خود بھی اس
سے برکت ڈھونڈیں اور دوسروں کو بھی اس نعمت عظمی سے بہرہ مند کرنے کی کوشش کریں ۔ اخیر
میں میں چاہتا ہوں کہ کچھ الہامات حضرت مرزا صاحب کے آپ کی خدمت میں عرض کروں
اور اس سے میری غرض یہ ہے کہ آپ خائف و متقی دل لے کر ان پر غور کریں اور اپنے ملہم سے
دریافت کریں کہ ایسے الہامات حضرت مرزا صاحب کو کرنے سے اس کا کیا مطلب ہے یا اقلا
یہ کہ آیا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں یا نہیں ۔
اني ساويتك بركة و اجلى انوارها حتى يتبرك بثيابك الملوك و
السلاطين يا احمد بارك الله فيك ما رميت اذ رميت و لكن الله رمى لتنذر
قوما ما انذر آباء هم و لتستبين سبيل المجرمين۔ قل ان افتریته فعلی اجرامی و
يمكرون ويمكر الله والله خير الماكرين۔ هو الذى ارسل رسوله بالهدی و دین
الحق ليظهره على الدين كله لا مبدل لكلمت الله يا احمدی انت مرادی و معی
غرست کرامتك بيدى۔ الحمد لله الذى جعلك المسيح ابن مريم ۔ قل هذا
فضل ربی و انی اجرد نفسی من ضروب الخطاب و انى احد من المسلمين۔ نريد
ان ننزل عليك ايات من السماء و نمزق الاعداء كل ممزق۔ حكم الله الرحمن
لخليفة السلطان فتوكل على الله واصنع الفلك باعيننا و وحينا ان الذين
يبايعونك انما يبايعون الله يد الله فوق ايديهم۔ شانك عجيب و اجرك قريب و
معك جند من السموات والارضين ۔ انت منى بمنزلة توحیدی و تفریدی فحان
ان تعان و تعرف بين الناس۔ انت وجيه فى حضرتي اخترتك لنفسي و انت منی
بمنزلة لا يعلمها الخلق۔ يا عبد القادر انى معك اسمع و ارى غرست لك بيدى
رحمتی و قدرتى و انك اليوم لدينا مكين امين فقبل الله عبده و براه مما قالوا و
كان عند الله وجيها و لنجعله اية للناس و رحمة منا و لنعطيه مجدا من لدنا و
كذلك نجزى المحسنين انت معى و انا معك سرّك سرى لاتحاط اسرار
الاولياء انك على حق مبين۔
غرض اس قسم کے سینکڑوں الہامات ہیں جو اس امام کی جلالت شان اور قبولیت عظمی پر
حضرت باری عزاسمہ کی جناب میں دلالت کرتے ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ ان پر غور
کریں گے اور ایک فیصلہ کرنے والی کارروائی کرنے پر صدق دل سے آمادہ ہوں گے۔ میں
ہوں آپ کے جواب کا منتظر ہیں
۱۴ اگست ۱۸۹۴ء
الحکم نمبر ۲۷ جلد ۵ مورخه ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ ء صفحه ۳ تا ۵
عاجز
عبد الكريم
از قادیان