مکتوب بنام سید عبد المجید صاحب
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب بنام سید عبدالمجید صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مشفقی سید عبد المجید صاحب سلمه
آپ کا خط مجھ کو ملا۔ اگر چہ آپ کے سوالات ایسے غلطی سے پھرے ہوئے ہیں کہ ان کا
جواب دینا تضیع اوقات ہے لیکن آپ کے دعوے طلب حق پر خیال کر کے لکھنا پڑا۔
اوّل ۔ آپ ازالہ اوہام کے صفحہ ۱۴۰ سے یہ نکالنا چاہتے ہیں کہ اس سے اقرار پایا جاتا ہے
کہ مسیح موعود جب ظاہر ہو تو اس کا ماننا غیر ضروری ہے اور کسی پیشگوئی کا ماننا ایمان میں داخل
نہیں ۔ اس عبارت کے معنے آپ نے اُلٹے سمجھ لیے ہیں کیونکہ اخبار قیامت اور حشر ونشر اور
بهشت و دوزخ سب برنگ پیشگوئیاں بیان کی گئی ہیں ۔ کیا ان پر ایمان لانا نہیں چاہیے اور کیا
ان کے انکار سے ایک مسلمان مسلمان رہ سکتا ہے پس جس خدا نے یہ پیشگوئیاں بیان فرمائی ہیں
اسی خدا نے مسیح موعود کے آنے کی پیشگوئی بھی بیان فرمائی ہے اگر خدا کی پیشگوئی سے انکار کرنا
کفر کا موجب ہے تو اس پیشگوئی کی تکذیب کرنا بھی موجب کفر ہو گا ۔ اور باوجود اس کے یہ بھی
سچ ہے کہ طبعی طور پر ہر ایک پیشگوئی ایمانیات کی جزو نہیں ہے بلکہ جزو بنائی گئی ہے ۔ یہی امر ہم
نے ازالہ اوہام کے صفحہ ۱۴۰ میں لکھا ہے اور اس عبارت کی تشریح یہ ہے کہ اصل ایمانی امور تو
محدود ہیں جو قرآن شریف میں آچکے ہیں اور ثابت ہو چکے ہیں اور دوسری پیشگوئیاں جو
حدیثوں میں درج ہیں وہ اس وقت ایمانیات کی جزو بنائی جاتی ہیں جب ثابت ہو جائے کہ یہ
در حقیقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے اور وہی معنے اس کے صحیح ہیں جو بیان کیے گئے
ہیں کیونکہ ثبوت کے بعد ایک پیشگوئی کو ایمانیات میں داخل نہ کرنا ایک بے ایمانی ہے لیکن جب
تک ثبوت نہ ہو تو ان تشریحوں کو ایمانیات میں داخل کرنا جو محض اجتہادی ہیں ، سراسر حماقت اور
جہالت ہے ۔ صحابہ رضوان اللہ یھم اجمعین تو بہشت اور دوزخ کی اجتہادی تشریحوں کو بھی
ایمانیات میں داخل نہیں سمجھتے تھے چہ جائیکہ اور پیشگوئیاں ۔ پس اسی طرح نزول مسیح کا مسئلہ یعنی
عليم
یہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہوں گے ۔ دوفرشتوں کے کاندھوں پر ہاتھ ہوں
گے۔ یہ اعتقاد ہرگز ایما نایت میں داخل نہیں ہے کیونکہ خیالات محض اجتہادی امور ہیں حدیثوں
سے ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ وہ آسمان پر گئے کوئی حدیث ایسی ثابت نہیں ہوئی کہ جس میں یہ ذکر
موجود ہو کہ عیسی آسمان پر چلا گیا تھا اور نہ کوئی ایسی حدیث پائی جاتی ہے جس میں یہ لکھا ہو کہ عیسی
آسمان سے نازل ہوگا ۔ پس نہ تو آسمان پر جانا ثابت ہے اور نہ آنا آسمان سے ۔ پس اس
مضمون کو ماننا ایمانیات میں کیونکر داخل ہو گا ہاں مسیح موعود کا آنا جو بغیر قید نزول کے ہے وہ ضرور
ایمانیات میں داخل ہے کیونکہ نہ وہ محض حدیث سے بلکہ قرآن سے ثابت ہے اس لئے اس کا
انکار کفر ہے اور جو شخص اس امت کے آخری مسیح کا منکر ہے وہ قرآن کا منکر ہے اور گو عیسی کا آنا
آسمان سے حقیقت اسلام سے کچھ تعلق نہیں رکھتا مگر اس امت میں سے آخری زمانہ میں ایک
مسیح خاتم الخلفاء پیدا ہونا اسلام سے تعلق رکھتا ہے بلکہ جز واسلام کا ہے کیونکہ اس کے انکار سے
سورہ نور کا تمام بیان باطل ٹھہرتا ہے غرض اگر چہ پیشگوئیاں اصل حقیقت ایمان میں داخل نہیں
ہے مگر اس وقت داخل ہو جاتی ہیں جب ثابت ہو جائے کہ ان کے یہ معنی ہیں اور یہ
در حقیقت قرآن شریف میں آگئے ہیں یا در حقیقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا
اجتہاد کو اس
ہے۔ کیا آپ اس قدر بھی سمجھ ربھی سمجھ نہیں سکتے کہ جب پیشگوئی کے معنے ثابت ہو گئے اور اجتہا
میں دخل نہ رہا اور یہ بھی ثابت ہو گیا کہ وہ قال اللہ اور قال الرسول ہے تو پھر کیوں وہ پیشگوئی
ایمان میں داخل نہیں ہو گی کیا قیامت اور بہشت وغیرہ کی پیشگوئیاں ایمان میں داخل ہیں یا
نہیں ۔ آپ پہلے اس جواب کو خوب سمجھ لیں پھر مجھے ا مجھے اطلاع دیں کہ میں نے اس کو سمجھ لیا ہے
اگر شک ہو تب بھی اطلاع دیں۔ ایک سوال کے فیصلہ کے بعد پھر دوسرا سوال کریں
۱۶ دسمبر ۱۹۰۱ء
☆
یا
الحکم نمبر ۴۵ جلد ۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۷، ۸