مکتوب بنام فخر الدین احمد صاحب
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب بنام فخر الدین احمد صاحب
امروہے سے ایک شخص نے حضرت اقدس کی خدمت میں متعہ کے جواز و عدم جواز پر ایک خط لکھا
حضرت اقدس نے وہ خط جناب مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب کو جواب کے لئے سپرد کر دیا مولانا
موصوف نے جو اس کا جواب رقم فرمایا ہے وہ یہاں ناظرین الحکم کے لئے مندرج کیا جاتا ہے وہ یہ ہے ۔
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حامداً و مصلياً
محبی حضرت فخر الدین احمد صاحب ۔ بعد سلام مسنون الاسلام آنکہ حضرت اقدس نے
آپ کا خط متضمن استفسار جواز و عدم جواز متعه باستدلال آیت فَمَا اسْتَمْتَعْتُم بِهِ الآيه
واسطے لکھنے جواب کے مجھ کو دیا ۔ لہذا جواب اس کا محرر کیا جاتا ہے وھو ہذا ۔ جواز متعہ یعنی جواز
عقد موقت کے لئے اس آیت سے استدلال کرنا ایسا ہے جیسا کہ لا تقربوا الصلوة سے نماز
کے نہ پڑھنے پر استدلال کرنا جس کا بیان مختصر یہ ہے کہ مشتقات لفظ اسْتَمْتَعْتُمْ کے قرآن مجید
میں چند جگہ آئے ہیں اور سب جگہ اس کے معنے فائدہ اٹھانا اور نفع حاصل کرنا ہیں نہ عقد موقت
اور متعہ شیعہ وغیرہ کا چنانچہ اللہ تعالیٰ منافقین کے بارہ میں فرماتا ہے فَاسْتَمْتَعْتُمْ بِخَلَا قِكُمْ
كَمَا اسْتَمْتَعَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ بِخَلَاقِهِمْ ! یعنی پس فائدہ اٹھایا تم نے اپنے حصہ
کے ساتھ جیسا کہ نفع اٹھایا تھا ان لوگوں نے جو تم سے پہلے تھے اپنے حصہ کے ساتھ ایضاً فرمایا۔ اللہ
تعالیٰ نے کفار کے حق میں اَذْهَبْتُمْ طَيِّبُتِكُمْ فِي حَيَاتِكُمُ الدُّنْيَا وَاسْتَمْتَعْتُمْ بِهَا !
ترجمہ تم لے چکے اپنی طیبات یعنی مزہ کی چیزیں اپنی زندگانی دنیا میں اور ان سے فائدہ اٹھا چکے۔
ان دونوں آیتوں میں اور نیز دیگر مقاموں میں معنی استمتاع کے بالا تفاق عقد موقت یعنی
متعہ کے ہرگز ہرگز نہیں ہو سکتے ۔ آگے رہی آیت متنازع فیہا تو واضح ہو کہ خود اسی آیت میں
ا التوبه : ٦٩ الاحقاف : ۲۱
رد عقد موقت یعنی متعہ کا موجود ہے جس کا بیان مختصر یہ ہے کہ فرمایا اللہ تعالیٰ نے۔ وَ أُحِلَّ لَكُمْ مَّا
وَرَاءَ ذَلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُوْا بِأَمْوَالِكُمْ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِيْنَ فَمَا اسْتَمْتَعْتُمْ بِهِ
مِنْهُنَّ فَاتُوهُنَّ اُجُورَهُنَّ فَرِيضَةً آيت آیت میں لفظ مُحْصِنِينَ جس کا مادہ حصن
ہے دلالت کر رہا ہے کہ جس عقد نکاح کا ذکر ما سبق آیت کے ہے وہ ایک قلعہ کی مانند ہو جس میں
سے زوجہ خود بخود بغیر طلاق کے باہر نہ ہو سکے تاکہ معنی احسان کے پورے طور پر حاصل ہوں ۔
پس لفظ مُحْصِنِينَ سے عقد موقت یعنی متعہ خارج ہو گیا کیونکہ اس میں تو وقت عقد کے ہی نفی
احصان کی ہوتی ہے یعنی عورت بغیر طلاق کے بعد انقضائے اجل کے خود بخود جدا ہو جاتی
ہے ۔ پھر لفظ غير مُسَافِحِيْنَ بھی دلالت کر رہا ہے کہ وہ نکاح صرف شہوت رانی کے لئے نہ
ہو کہ بعد نکالنے مستی کے چند روز کے بعد عورت بغیر طلاق کے مطلق العنان ہو جاوے۔ پس عقد
متعہ منافی ہے لفظ غَيْرَ مُسَافِحِينَ کے لئے بھی ۔ آگے لفظ فآ موجود ہے جو تعقیب کے لئے آیا
ہے ۔ لہذا مضمون مَا اسْتَمْتَعْتُم بِہ کا بعد اس نکاح کے ہونا چاہئے جس کا ذکر بشرائط مذکورہ ہو
چکا ہے اور یہ تو ظاہر ہے کہ بعد ایسے نکاح کے جو بشرائط مذکورہ ہو عقد موقت یعنی متعہ کہاں ہو سکتا
ہے بلکہ بعد ایسے نکاح کے منکوحات سے فوائد جماع اور مباشرت وغیرہ کے حاصل کیے جاتے
ہیں ۔ پس آیت متنازعہ فیھا میں معنے استمتاع کے فائدہ جماع وغیرہ کا حاصل کرنا متعین ہوئے
لا غیر پس ایک لفظ فا نے ہی عقد متعہ کی نفی کر دی ۔ پھر لفظ ما ہے جو غیر ذوی العقول کے لئے
حقیقتا آیا ہے پس لفظ ما سے مراد عورتیں کیونکر ہو سکتی ہیں کہ بلا ضرورت حقیقت سے صرف الی
المجاز لازم آتا ہے اور اگر تسلیم بھی کیا جاوے تو پھر مِنْهُنَّ کی کیا ضرورت ہے۔ پس مرا داس
سے جماع یا مباشرۃ وغیرہ ہے ہو لا غیر اور ضمیر بہ کی جو مفرد ہے اسی لفظ ما کے مفہوم کی طرف
راجع ہے۔ ہاں ضمیر جو منھن میں ہے ان عورتوں کی طرف راجع ہے جن سے نکاح بطور
احصان اور غَيْرَ مُسَافِحِینَ کی حالت میں ہوا ہے اور چونکہ بعد نکاح کے منکوحات سے
جماع وغیرہ کے ساتھ ہی ابتدا کی جاتی ہے لہذا الفظ مِنْ مِنْهُنَّ میں موجود ہے جو ابتدا کے لئے
آتا ہے پس آیت مذکورہ سے عدم جواز متعہ پایا گیا نہ جواز ۔ اور ترجمہ ماحصل آیت کا یہ ہوا
ا النساء : ۲۵
کہ ماورا محرمات مذکورہ بالا کے سب عورتیں تمہارے لئے حلال کی گئیں کہ بدلے اموال کے تم
ان کو ایسے نکاح میں لانا چا ہو جو مانند قید حصن کے ہوا اور صرف شہوت رانی کے لئے نہ ہو۔ پھر
بعد عقد نکاح کے جس چیز کے ساتھ یعنی جماع وغیرہ کے ساتھ تم ان سے نفع اٹھاؤ تو ان کے مہر
فریضہ اور مقررہ ان کو دو یعنی در صورت فائدہ اٹھانے کی منکوحات سے ساتھ جماع وغیرہ کے
پورا مہر فریضہ اور مقررہ دینا ہوگا ۔ یہ معنی آیت کے نہایت مربوط و مرتب اور درست ہوتے ہیں
لیکن اگر آیت فما استمتعتم کو ماسبق سے علیحدہ کر کر معنی استمتاع کے عقد متعہ کے لئے جاویں
تو اولاً حرف فا لغو اور باطل ہوا جاتا ہے۔ ثانیاً اور کوئی ربط ما سبق سے باقی نہیں رہتا اور نیز ثالثاً
معنی آیت کے فی نفسها فاسد ہو سد ہو جاویں گے کیونکہ اس اس صورت میں لازم آتا ہے لازم آتا ہے کہ بحجر دواقع
ہونے عقد متعہ کے بغیر حصول فوائد جماع وغیرہ کے پورا مہر یا اجور کا ادا کرنا ضروری ہو
حالانکہ پورا مہر مقررہ تو بجر دعقد نکاح کے بھی لازم نہیں آتا جب تک کہ استمتاع جماع وغیرہ
کے ساتھ واقع نہ ہوئے ۔ پس اس معنے سے فساد پر فسا دلا زم آیا ۔ وتـعـالـى شـان كلام الله
تعالى عن ذلك علوا كبيرا ۔ اور سورہ مومنوں کی آیت بھی عقد متعہ کی نفی کر رہی ہے۔ قال
الله تعالى وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَفِظُونَ إِلَّا عَلَى أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ
أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ - فَمَنِ ابْتَغَى وَرَاءَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْعُدُونَ
کیونکہ عورت ممنوعہ نہ ملک یمین میں داخل ہے اور نہ ازواج میں داخل ہو سکتی ہے کیونکہ احکام
وراثت و ملک یمین وغیرہ سے اس کو کچھ بھی حصہ نہیں ملتا ہے لہذا عورت ممنوعہ ماوراء ذالک میں
داخل ہوئی اور جو شخص ایسے عقد کا ابتغا کرے وہ عادون میں دا سرے وہ عادون میں داخل ہے ـ وهو المدعا ۔
اب رہیں احادیث سو جس باب احادیث میں بسبب شدة ضرورت اور قلت نساء کے متعہ
کا جواز خاصہ کسی کے لئے جہاد میں پایا جاتا ہے اُسی باب میں اس کی حرمت موبدہ بڑی تاکید
سے ثابت ہوتی ہے اور ستر اس روایت جواز اور حرمت کا یہ ہے کہ جب تک حرمت کسی شے کی
با مرالہی نازل نہ ہوتی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس کو اباحت اصلیہ کے ماتحت رکھتے تھے
پس بعض لوگوں نے جب بحسب ضرورت اشد متعہ کیا تو حسب عادت کریمہ اس رحمۃ للعالمین
ا المومنون : ۶ تا ۸
نے اپنی طرف سے اس کو حرام نہ فرمایا لیکن جب حرمت اس کی اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہو
گئی تب آپ نے بآواز بلند فرما دیا کہ ان الله قد حرم ذلك الى يوم القيامة اور نيز
فرمایا ۔ الا انها حرام من يومكم هذا الى يوم القيامة جيسا کہ احادیث صحاح میں موجود
ہے لہذا قول یا فعل کسی صحابی کا یا کسی امام کا آئمہ اربعہ میں سے یا کسی عالم کا علماء کبار میں سے
مقابل نصوص قرآنیہ کے حجت نہیں ہو سکتا بلکہ نصوص قرآنیہ کی تبدیل تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو بھی جائز نہیں چہ جائیکہ اوروں کی کما قال تعالى قُلْ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أُبَدِّلَهُ مِنْ
تِلْقَائِ نَفْسِي إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى إِنِّي أَخَافُ إِنْ عَصَيْتُ رَبِّي
عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ہے لہذا ہمارے اس خط کے جواب میں کوئی کوئی صاحب صا۔ مجاز نہیں ہیں کہ کسی
کا قول پیش کریں ہاں جو ہم نے استدلال بآیات قرآن مجید کیا ہے اس کی ہر ایک دلیل اور
L
مقدمہ کو منقوض کریں ورنہ وہ جواب مسموع نہ ہوگا ۔ والسلام خیر ختام
☆
۱۸ دسمبر ۱۹۰۱ء
الراقم
سید محمد احسن امروہوی
شاہ علی سرائے
ا یونس : ۱۶ یه الحکم نمبر ۴۵ جلد ۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۶، ۷