مکتوب بنام مولوی مشتاق احمد صاحب

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب بنام مولوی مشتاق احمد صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
محتی اخویم مولوی مشتاق احمد صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے بہت خوشی سے اس اشتہار کو پڑھا۔ جس میں آپ اس عاجز کو بحث کے لئے
بلاتے ہیں۔ زیادہ تر خوشی مجھے اس بات سے ہے کہ آپ ایک مہذب اور با اخلاق آدمی ہیں ۔
امید ہے کہ یہ بحث حسب مراد خوش اسلوبی سے ہوگی ۔ مجھے بسر و چشم یہ منظور ہے۔ بحث تقریری
ہوا اور اس طرح پر ہو کہ ایک ہند و منشی سوال و جواب لکھتا جائے ۔ مثلاً آپ اوّل یا میں اوّل جیسا
کہ آپ پ کا کا ما منشاء ہو ا یک سوال تحریر کروائیں اور وہ سوال پڑھا پڑھا جائے جائے ا اور عام طور پر سنایا جائے ۔
پھر فریق ثانی اسی طرح اپنا جواب لکھا دیوے فریقین ایک دوسرے سے مخاطب نہ ہوں بلکہ جو
کچھ لکھنا ہو جلسہ عام میں بآواز بلند لکھا دیں اور ساتھ ساتھ دستخط ہوتے جائیں۔ چند سوال
آپ کی طرف سے ہوں اور چند اس عاجز کی طرف سے ۔ غرض یہ شرط آپ کی اس عاجز کو منظور
ہے جبکہ عین انصاف پر مبنی ہے۔ تو بھلا کیوں منظور نہ ہو۔ سو عرض خدمت ہے کہ یہی شرط اس
عاجز کی طرف سے بھی ہے اور جو کچھ آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ فریقین کی تقریر میں کوئی اور شخص
شامل نہ ہو۔ صراحتا یا اشار تا کسی طرف سے مدد نہ پہنچے۔ بہت خوب ہے جزاکم اللہ ۔ یہی تو میں
چاہتا تھا کہ ایسی روش منصفانہ میں کوئی بحث کرے ۔ رہی یہ بات کہ بحث کس امر میں ہوگی ۔سو
وہ بھی ظاہر ہے کہ بحث اس امر کی نسبت ہونی چاہیے جو اس تمام جھگڑے کی اصل اور بنیاد ہے سو
اس اصل کے تصفیہ سے فروع کا خود تصفیہ ہو جائے گا کیونکہ فرع اصل کی تابع ہے اس وجہ سے
ہے
طریق مستقیم مناظرہ کا یہی ہے کہ متخاصمین اصول میں گفتگو کریں اور آل محب پر یہ بات واضح
ہے کہ اصل امر متنازعہ فیہ وفات یا حیات مسیح ہے اور الہام الہی نے اسی کو اصل ٹھہرایا ہے جیسا کہ

الہامی عبارت میں ہے کہ مسیح ابن مریم رسول اللہ فوت ہو چکا ہے اور اس کے رنگ میں وعدہ
کے موافق تو آیا یعنی جو مسیح ابن مریم کے آنے کے لئے وعدہ تھا وہ ظلمی طور پر تیرے آنے سے
پورا ہو گیا کیونکہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے اور اب ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ اصل جھگڑا
مسیح ابن مریم کی وفات یا حیات کا ہے اگر مسیح ابن مریم کا زندہ ہونا ثابت ہو جائے تو پھر میں بھی
جھوٹا اور میرا الہام بھی جھوٹا ۔ لہذا فروع میں بحث کرنے کی کچھ ضرورت ہی نہیں ۔ اصل کی بحث
میں بہت باتیں طے ہو جاویں گی ۔ میں خود اقرار کرتا ہوں کہ اگر آپ مسیح کا اب تک زندہ ہونا
ثابت کر دکھائیں گے۔ تو پھر میں اس الہام کو الہام الہی نہیں سمجھوں گا ۔ کیونکہ جبکہ مسیح ابن مریم
اب تک زندہ ہے تو میرا الہام جو اس کی وفات ظاہر کرتا ہے صریح جھوٹا نکلا تو پھر کیا مجال ہے کہ
میں اس پر اڑا رہوں اور اگر آپ یہ کہیں کہ ہم مسیح ابن مریم کی وفات مان چکے ہیں اس لئے اس
میں بحث کرنا نہیں چاہتے صرف اس بات میں بحث کریں گے کہ تم اس کی جگہ آئے ہو نہ اور کوئی
اس بات کا جواب یہ ہے کہ اول تو میری طرف سے اس امر کے لئے کسی پر جبر نہیں کہ خواہ مخواہ
مجھ کو قبول کرے اور مجھ پر ایمان لاوے بلکہ میری طرف سے صرف تبلیغ تھی ۔ جس کا حق میں نے
ادا کر دیا۔ اگر میں خدا کی طرف سے ہوں تو وہ مجھے اور میری کارروائی کو ضائع نہ کرے گا اور
عنقریب لوگ دیکھ لیں گے کہ خدا تعالیٰ میرے ساتھ ہے یا نہیں میری طرف سے کسی پر جبر اور
اکراہ تو نہیں تا وہ دلیل اور نشان کا طالب ہو۔ نشان خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے جس کو چاہے گا
ائے گا ۔ ماسوا اس کے یہ عاجز بے نشان بھی نہیں بھیجا گیا ۔ اگر آپ پہلے مسیح کی وفات یا
حیات کا فیصلہ کر لیں جو اصل اصول اس تنازعہ کا ہے تو پھر آپ با شخصی بحث بھی کر سکتے ہیں کیونکہ
میرا آنا مسیح ابن مریم کی فرع ہے اگر مسیح اب تک زندہ ہے تو میرے جھوٹا ٹھہرانے کے لئے کسی
اور بحث کی ضرورت نہیں ۔ اگر آپ مسیح ابن مریم کا زندہ ہونا ثابت کر دیں تو میں اپنے باطل پر
ہونے کا خود اقرار کر دوں گا ۔ اگر آپ مسیح ابن مریم کی وفات کو مان گئے ہیں تو اوّل بذریعہ
اشتہار عام و خاص میں یہ اپنی رائے شائع کیجئے ۔ اس لئے گو اصل امر قابل بحث یہی تھا لیکن
میں نے بوجہ اپنے تبدل رائے کے اس کو چھوڑ دیا سو آپ کے لئے دوامروں میں سے ایک امر
لے چنانچہ ہزار ہا نشان دکھائے گئے ۔ ایڈیٹر
یہ

ضروری ہے اگر وفات مسیح ابن مریم میں شک ہے تو سب سے پہلے اس کی بحث کیجئے کیونکہ
تمام تنازعات کی جڑ تو یہی ہے ۔ اگر مسیح ابن مریم کو آپ اب تک زندہ مانتے ہیں اور وہ
بجسده العنصری دوسرے آسمان پر بیٹھے ہیں تو ان کی زندگی ثابت کر دکھا ئیں اس کے بعد میری
کیا مجال کہ میں اپنے اس دعوے میں دم بھی مار سکوں ۔ میرے اس دعوے کی تو وفات مسیح شرط
ہے جب مسیح کا زندہ ہونا ثابت ہو گیا تو بحکم اذا فات الشرط فات المشروط ۔ میرا دعوى
خود ہی ٹوٹ گیا اور اگر آپ کے نزدیک بھی مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے اور اب صرف آپ
کے دل میں یہ دھڑکا ہے کہ مثالی طور پر آنے والا یہی شخص ہے یا کوئی اور ہے تو اول بسم اللہ کر
کے مسیح ابن مریم کی وفات کا اشتہار شائع کیجئے ۔ پھر دوسری بحث بھی کیجئے اور آپ نے جو لکھا
ہے کہ میں مسافر ہوں ۔ امن قائم کرنے کے لئے پولیس وغیرہ کا تمہیں انتظام کرنا چاہئے ۔ تو
حضرت آپ کے نزدیک کیا یہ عاجز اس شہر کا قدیمی باشندہ ہے۔ میں صرف چند ماہ سے عارضی
طور پر اس جگہ آیا ہوں ۔ آپ اس جگہ کے معزز ملازم ہیں اور بوجہ ملازمت ہر ایک سے تعلق
رکھتے ہیں۔ میں بوجہ اختلافی مسئلہ کے قریباً تمام شہر کی نظر میں مہجور و متروک ہوں کوئی کافر کہتا ہے
کوئی ملحد مگر آپ تو ایسے نہیں ہیں اگر آپ مسافر ہیں تو کیا وہ سارے علماء و تو کیا وہ سارے علماء و امراء اور ملازمت
پیشہ جو آپ کے ہم مشرب ہیں وہ بھی مسافر ہیں ۔ کیا آپ اس بحث میں اکیلے ہی ہیں اور باقی
سب میری بات پر ایمان لے آئے ہیں ۔ امن قائم رکھنے کے لئے انتظام کرنا میرے جیسے
غریب الوطن مخذول کا کام نہیں جس کے ساتھ اب علماء کے فتوے سے السلام علیکم بھی جائز نہیں
اور جس کو ممبر پر چڑھ کر بدتر سے بدتر بیان کیا جاتا ہے ۔ ماسوا اس کے یہ امر ضروری طور پر قابل
دریافت ہے کہ اس عاجز نے براہ راست کسی کو اپنے اشتہار میں بلکہ آپ سب
صاحبان کا ۔ مولوی عبد العزیز صاحب کو قرار دے کر انہیں کے توسط سے ہر ایک کا بحث
کرنا منظور رکھا ہے ۔ یعنی سب سے پہلے بحث کرنے کا حق انہیں کا ٹھہرایا گیا ہے ۔ کیونکہ وہ شہر
کے رئیس اور اکثر لوگوں کے مقتداء ہیں ۔ اگر وہ بحث کرنے سے عاجز ہوں تو میں نے اپنے
اشتہار میں براہ راست کسی کو نہیں بلایا ۔ بلکہ یہ ظاہر کیا ہے کہ رئیس مولوی صاحب اپنے عجز اور
درماندگی کی حالت میں آپ کو یا کسی اور کو اپنا وکیل کر کے پیش کر دیں ۔ سو میں معلوم کرنا چاہتا

ہوں کہ آپ نے کس منصب سے یہ اشتہار جاری کیا ہے۔ اگر بلا وساطت ان کی مستقل طور پر
جاری کیا ہے تو یہ میرے اشتہار کا منشاء نہیں اور نہ میں نے مستقل طور پر آپ کو بلایا ہے اور اگر
مولوی
عبدالعزیز صاحب کی التجاء سے آپ کھڑے ہو گئے ہیں تو آپ کو صریح الفاظ میں یہ
واقع بذریعہ اشتہار شائع کرنا چاہئے ۔ والسلام على من اتبع الهدى
☆
رمتی ۱۸۹۱ء
خاکسار
غلام احمد
از لود یا نه اقبال گنج
مکرر یہ کہ اگر شام یا کل جمعہ تک آپ کا جواب نہ پہنچا تو یہ سکوت اور اعراض پر حمل کیا
جاوے گا ۔ فقط
بدر نمبر ۳۲ جلد ۸ مورخه ۳ رجون ۱۹۰۹ ء صفحه ۴۰۳

آج 10 میں سے 10 باقی