مکتوب بنام محمد اسماعیل صاحب پٹواری

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

فوت
مکتوب بنام محمد اسماعیل صاحب پٹواری
ذیل میں ہم حضرت اقدس حضرت حجۃ اللہ امام الوقت حضرت مرزا غلام احمد صاحب
مسیح موعود ادوم اللہ فیوضھم کا ایک مکتوب درج کرتے ہیں جو محمد اسماعیل نام ایک پٹواری کے
جواب خط میں لکھا گیا مکتوب مذکور حضرت کی طرف سے حضرت مولوی محمد احسن صاحب امروہی
نے لکھا تھا بہر حال وہ ہر رحال وہ ہر دو خط یعنی پٹواری صاحب اور حضرت امام الوقت کا یہ ہے ۔
جناب مرزا صاحب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
السلام علیکم
آپ کا دعوی ہے کہ آپ خود بدولت مہدی اور مسیح موعود ہیں اور تمام پیشینگویاں متعلق
ظہور مہدی و نزول مسیح جو قرآن مجید وحدیث شریف میں وارد ہیں ان کا مورد آپ ہی کی ذات
شریف ہے اور خروج دجال سے غلبہ کفار مراد ہے اور حسب عقائد مسلمہ امت اسلام بجز آپ
کے کوئی مہدی ظہور نہیں کرے گا اور نہ جناب مسیح بن مریم علیہم السلام نازل ہوں گے کیونکہ وہ
ہو چکے ہوئے ہیں۔ چنانچہ ان سب باتوں کے جوابات کافی وشافی آپ کو علماء اسلام نے
کافی شافی طور پر دیئے ہیں خواہ آپ نے ان جوابات کو تسلیم کیا ہو خواہ نہ کیا ہو مگر میں یقین کرتا
ہوں کہ وہ جوابات سچ اور درست ہیں اور ان کے مقابلہ میں آپ کے دلائل صرف تحریف
معنوی کلام الہی کے اور باطل اور لا طائل ہے لیکن چونکہ اپنی تشفی کے واسطے مجھ کو آپ سے
خود بخود گفتگو کرنے کی ضرورت معلوم ہوتی ہے اس واسطے مفصلہ ذیل اعتراض کرتا ہوں ۔
آپ اس کا جواب دیو یں ۔ وھو ہذا ۔
L
آپ نے جناب عیسی بن مریم علیہ السلام کا مرجانا اس آیت سے ثابت کیا ہے کہ ”
يُعِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا “ میں کہتا ہوں کہ
آل عمران : ۵۶

ایک وقت میں جبکہ یہودیوں کے ہاتھ سے جناب عیسیٰ علیہ السلام تنگ تھے جناب الہی نے ان
سے وعدہ کیا کہ میں تم کو موت ( بمعنی پورا قبض کرنا ) کروں گا اور اپنی طرف اٹھا لوں گا اور
کافروں سے پاک کروں گا پس جبکہ وَمُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ کا وعدہ بغیر رفع معہ جسم عنصری کے
پورا نہیں ہو سکتا اور ظاہر ہے کہ إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ تو ضرور ہوا کہ فوت کا معنی مرجانا
نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ اگر صرف روح کے واسطے مُطَهَّرُكَ کا وعدہ تسلیم کیا جاوے تو عامہ ارواح
سے روح عیسوی کی فضیلت نہیں پائی جاتی اور ضروری ہے کہ کفار حکام وقت نے اس جسم پاک
کے ساتھ کئی طرح کی بے ادبی کی ہو اور اس صورت میں خداوند عالم کے ذمہ وعدہ خلافی کا
الزام عائد ہو سکتا ہے۔ معاذ اللہ منھا ۔ پس ضرور ہوا کہ جناب موصوف حسب وعدہ خداوندی
معہ جسم عنصری آسمان پر اٹھائے گئے ثانیاً آیت شریف شریف وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ
قَبْلَ مَوْتِه لے سے ثابت ہوتا کہ آنجناب بعد رَفَعَ إِلَى السَّمَاءِ ۔ اب تک معہ جسم عنصری
آسمان پر زندہ موجود ہیں اور کسی وقت میں بموجب مسلمات امت اسلام زمین پر نازل ہوں
گے اور تمام اہل کتاب یعنی مسلمان و یہود و نصاری ان کے ساتھ متفق ایمان ہوں گے اس کے
بعد وہ مریں گے۔
سو چونکہ آپ کے وجود میں یہ صفت یہ صفت نہیں پائی جاتی اس لئے میں آپ کے دعویٰ پر یقین
نہیں لاتا پس اگر آپ بالحق مامور ہیں اور مسیح موعود ہیں تو میرے اس اعتراض کا جواب دے کر
تشفی کریں اور تحریر جواب کے واسطے ارکا ٹکٹ ارسال ہے۔ اور اگر اس کا جواب نہ دیویں تو
☆
لازم ہے کہ دعوی باطل چھوڑ کر سچے سیدھے مسلمان ہو جاویں ۔ فقط
تحریر ۱۵ رمضان المبارک ۱۳۱۴ ہجری
الراقم
محمد اسماعیل پٹواری
موضع پسنا نوالہ
ڈاکخانہ ڈہر یوالہ
ضلع گورداسپور
ا النساء : ١٦٠
دالحکم نمبر ۹ جلدا مورخه ۲۳ دسمبر ۱۸۹۷ صفحه ۲

( از قادیان ضلع گورداسپور بحکم حضرت مسیح موعود و مہدی مسعود لکھا گیا ۔ محمد احسن )
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
میاں محمد اسماعیل صاحب پٹواری
جلد
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
و علیکم السلام
آپ کا خط حضرت اقدس کی خدمت مبارک میں پڑھا گیا۔ معلوم ہوا کہ آپ نے ہمارے
رسائل مصنفہ میں سے کسی ایک رسالہ کا بھی مطالعہ نہیں کیا لہٰذا آپ پر ضرور ہے کہ ہماری کتا بیں
دیکھو تا کہ حق واضح ہو جاوے یہاں پر آکر تمام شکوک اور شبہات رفع کر لو بالفعل مختصر طور پر
تمہارے
رے دونوں شبہات متعلقہ ہر دو آیات رفع کی جاتی ہیں ۔ آیت اول مندرجہ خط " یعیسی
إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَى وَمُطَهِّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا لے سے تم نے یہ سمجھ لیا
ہے کہ حسب وعدہ مظہر مندرجہ آیت کے حضرت عیسیٰ کا معہ جسم عنصری کے آسمان پر اٹھایا جانا ضروری
ہے ورنہ بہ سبب بے ادبی کرنے کفار کے ساتھ جسم عنصری حضرت عیسی کے اس کے جسم کی تطہیر نہ ہو گی
اور وعدہ اطہر میں خلف لازم آئے گا ۔ یہ شبہ تمہارا محض وہم اور خیال فاسد ہے۔ آپ پر لازم ہے کہ
اول کسی دلیل شرعی سے آپ یہ ثابت کریں کہ کسی مطہر اور مقدس شخص کے جسم کے ساتھ کفار کی بے
ادبی کرنے سے وہ شخص مطہر نہیں رہتا بلکہ بجائے تطہیر کے تجنیس ثابت ہو جاتی ہے لیکن اس امر کا
ثابت کرنا تو آپ کو منجملہ محالات شرعیہ کے ہے کیونکہ نصوص صریحه قرآنیه مثل آيت و يقتلون
النبيين بغير حق وغيره بآواز بلند ثابت کر رہی ہے کہ بعض انبیاء کے جسم مطہر کے ساتھ کفار کی
بے ادبی کرنے کی یہانتک نوبت پہنچی کہ ان کو قتل ہی کر ڈالا چنانچہ حضرت یحییٰ علیہ السلام کو قتل کر
کے سر مبارک آنحضرت کا ایک کنجری کو دیا گیا اور اس نے اس کی سخت بے ادبی کی ۔ علاوہ انبیاء
کے أمرين بالمعروف بھی اکثر قتل فرمایا اللہ تعالیٰ نے وَيَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ
بِالْمَعْرُوفِ تو کیا آپ کے نزدیک انبیاء و اولیاء مقتولین مطہر اور مقدس نہ رہے نَعُوذُ
بالله منها الا اعتقاد ثانیاً اہل بیت کے واسطے آیت تطہیر موجود ہے فرمایا اللہ تعالیٰ نے ۔ اِنَّمَا
اے آل عمران : ۵۶

يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهَّرَكُمْ تَطْهِيرًا لے مجھ کو یقین ہے کہ
حضرت امام حسین وغیرہ کو آپ بالضرور داخل اہل بیت رکھتے ہوں گے ۔ پھر کیا آپ کو معلوم
نہیں کہ ان کے جسم مطہر کے ساتھ کیسی کیسی بے ادبیاں کی گئیں ۔ پھر آپ کے مذہب کے
بمو جب یہاں پر چند اشکال پیدا ہوتے ہیں ۔ اوّل جو امر اللہ تعالیٰ کی مرادات میں سے تھا وہ
حاصل نہ ہوا ۔ دوم حضرت امام حسین آپ کے مذہب کے بموجب مطہر نہ رہے۔ سوم وعدہ الہیہ
میں جو بتا کید تمام یعنی کلمه انما و تاکید مفعول مطلق و غیره فرمایا گیا تھا۔ خلف لازم آیا یہاں بھی تو
اس آیت کو پڑھیئے کہ اِنَّ اللهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ ۔ فما هو جوابكم فهو جوابنا هو
اور رفع کی نسبت آپ خود ہی سوچ لیں کہ آیت میں توفی کے بعد ہی اقل درجہ تو یہ ضروری
ہے کہ توفی کے ساتھ ہے بغیر توفی کے آیت میں نہیں ۔ پھر وفات کے ساتھ کونسا رفع ہوا
کرتا ہے کیا وفات کے ساتھ جسم عنصری بھی آسمان پر اٹھایا جاتا ہے تمام احادیث اور نیز قرآن
مجید سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ روح کا ہی رفع ہوا کرتا ہے نہ جسم کا دیکھو تفسیر آیت اِنَّ الَّذِينَ
كَذَّبُوا بِايْتِنَا وَاسْتَكْبَرُوا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ سے کو۔ اور معنی توفی کے
جو باب تفعل سے ہے تمام قرآن مجید اور احادیث میں موت اور قبض روح کے ہی آئی ہیں
لا غیر ائمہ کبار مثل امام مالک وغیرہ بھی حضرت عیسیٰ کی موت کے ہی قائل ہیں ۔ حضرت عبداللہ
ابن عباس نے بھی بروایت صحیح بخاری معنی توفی کے موت کے ہی کئے ہیں اور دیکھو حاشیہ جلا لین
میں لکھا ہے و تمسک ابن حزم بظاہر الآية وقال بموته تمام کتب لغت پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ
توفاه الله اى قبض الله روحه پھر فرمائیے کہ مخالفین نے ہمارے ان دلائل یقینیہ
و براہین قطعیہ کا کیا جواب دیا ہے۔ آپ ہمارے رسائل کو دیکھیں اے حضرت مخالفین سے کسی
ایک امر کا جواب بھی نہیں ہو سکا باوجود یکہ ہم نے ہزار ہا روپیہ کے انعام کا اشتہار بھی دیا۔ اگر
آپ علم عربی سے واقف نہیں اور زیادہ بحثوں میں پڑنا نہیں چاہتے تو میں آپ کو ایک سہل تدبیر
آپ اپنے کاغذات پٹوار گری کو ہی دیکھو بھالو کہیں نہ کہیں آپ کو لفظ
توفی کسی اسامی دیہہ کے نام کے مقابل خسرہ وغیرہ میں ضرور ملے گا ۔ پھر اگر قانون گویا
تحصیلدار صاحب سے اس اسامی متوفے کی نسبت آپ فرماویں کہ حضور وہ شخص تو مرا نہیں
بتلائے دیتا ہوں آ
ا الاحزاب : ۳۴
آل عمران : ۱۰
الاعراف : ۴۱

سے جمہ
ہے۔ اس کا جسم آسمان پر اٹھایا گیا ہے اور وہ آسمان پر زندہ ہے خصوصاً جب کہ اس کو
توفی ہوئے بھی اتنی مدت گزر گئی ہو جس میں احتمال اس کی حیات کا باقی نہیں ہو سکتا تو قانون گو ہو تو
یا تحصیلدار صرف آپ کے اس اظہار کا جواب آپ کو کیا دیویں گے ۔ میں آپ کی نسبت تو کچھ
نہیں کہتا مگر کسی دوسرے پٹواری کی نسبت کہتا ہوں کہ تحصیلدار صاحب اس کو پاگل قرار دے کر
رپورٹ اس کی برطرفی عہدہ پٹوار گری سے کرادیو یں گے ۔ اب آپ کو زیادہ بحث میں پڑنے
کی بھی ضرورت نہ رہی اور اپنے ہی کاغذات سے لفظ متوفی کی تحقیق ہو گئی ۔ نہ ہلدی لگی نہ
پھٹکری ۔ آیت دوم مندرجہ خط دوسری آیت وَإِنْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ
موت سے آپ کو یہ شبہ نہیں ہوا ہے کہ حضرت عیسی جسم عنصری کے ساتھ اب تک آسمان پر زندہ
بیٹھے ہوئے ہیں ۔ دین اسلام پر جو ہزار ہا آ فتیں وارد ہو رہی ہیں ان کا تماشہ دیکھ رہے ہیں اور
شائد جبکہ اسلام زمین پر بالکل نہ رہے گا اس وقت پھر زمین پر نازل ہوں گے تب نئے سرے
جملہ اہل کتاب یہود و نصاری معہ نام کے مسلمانوں کے ان پر ایمان لاویں گے مگر یہ سب
کچھ تو جب ہو سکتا تھا کہ حضرت عیسی کا زندہ بجسم عنصری آسمان پر جانا ثابت کر لیا جاوے۔ مثل
مشہور ہے شبت العرش ثم النفس نزول خیالی آپ کا تو فرع صعود کے ہے پس جبکہ جسم
عنصری سے حضرت عیسی کا آسمان پر چڑھ جانا ہی ثابت نہیں ہوا تو اتر نا آسمان سے کیونکر ثابت
ہو سکتا ہے اور آیت مذکورہ میں نہ کہیں نزول کا ذکر ہے نہ آسمان پر چڑھنے کا اور نہ حیات کا بلکہ
موت کا ہی ذکر ہے پس صاف اور سیدھے معنی آیت کے یہی ہیں ( کوئی اہل کتاب میں سے نہیں
مگر کہ وہ بالضرور بیان مذکورہ بالا کو قرآن مجید عیسی کی موت کے پہلے سے ہی مانتا چلا آیا ہے
کیونکہ اسی مقام پر صیغہ مستقبل کا واسطے استمرار کے آتا ہے ) حاصل الا یہ یہ ہے کہ ضمیر بہ کی بیان
مذکورہ قرآن مجید کی طرف راجع ہے اور یہ محاورہ قرآن مجید کا نسبت رجوع ضمیر کی طرف مذکور کی
اثر پایا جاتا ہے اور وہ حاصل یہ ہے کہ سولی سے قتل ہو انہیں حضرت عیسی کے اہل کتاب شک میں
پڑ گئے تھے اور کوئی وجہ علمی ان کے پاس بجز اٹکلوں کے نہیں تھی جس سے یقین پیدا ہو کہ سولی سے
حضرت عیسی مقتول ہوئے ہیں اور غرض اس سب بیان کی اللہ تعالیٰ کے کلام میں یہی ہے کہ یہود کا
قول یعنی إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللہ جو بڑی تاکیدات سے انہوں
ا النساء : ١٦٠
النساء : ۱۵۸

نے کہا تھا اس کی نفی کی جاوے تاکیدات سے ہی دوسرے معنی آیت کے یہ بھی ہو سکتے ہیں جو
تمام تفاسیر میں لکھے ہیں کہ ہر ایک اہل کتاب اپنی موت سے پہلے اس پر ایمان لے آتا ہے اور
جو معنی آپ نے سمجھے ہیں وہ معنی محض غلط ہیں ان کی تغلیط تفاسیر معتبرہ میں بھی لکھے ہوئے ہیں ۔
دیکھو تفسیر مظہری صفحہ ۳۱ ۷ ۷۳۲۹ کو جس میں ان معنوں کا غلط ہونا ثابت کیا ہے ۔ ولـيـــــــــ
ذلك في شي من الاحاديث المرقومه و كيف يفتح هذا التاويل مع ان
كلمه ان من اهل الكتاب شامل الموجودين فى زمن النبي صلى الله عليه
وسلم اليه سواء كان هذا لحكم خاصابهم اولا فان حقيقة الكلام للحال
ولا وجه لان براده فريق من اهل الكتاب يوجدون جلن نزول عيسى عليه
السلام فالتاويل الصحيح هو الاول ويويده قراءة ابی ابن کعب آخر تک ۔
ترجمہ: یعنی احادیث مرفوعہ ہیں ۔ ان معنی کا کوئی اصل صحیح موجود نہیں اور یہ تاویل کیونکر صحیح ہو
سکتی ہے باوجود یکہ کلمہ ان من اهل الكتاب ان اہل الکتاب کو بھی شامل ہے جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں موجود تھے خواہ یہ کلمہ یعنی ان من اهل الكتاب انہیں سے خاص
ہو یا خاص نہ ہو لیکن حقیقت کلام جو زمانہ حال آنحضرت (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا زمانہ ہے وہ سب
زمانوں سے مراد ہونے میں زیادہ استحقاق رکھتا ہے اور کوئی وجہ اس کی نہیں پائی جاتی کہ کیوں وہی اہلِ
کتاب خاص کئے جاویں جو حضرت عیسی کے نزول کے وقت موجود ہوں گے۔ پس صحیح تاویل وہی ہے
جو ہم پہلے بیان کر چکے ہیں قراءۃ ابی بن کعب بھی اسی کی مؤید ہے آخر تک۔ آگے رہا ہما را دعوی دربارہ
مسیح موعود ہونے اور مہدیت کے سوا اس کے ثبوت کے لئے ہزار ہا نشانات موجود ہیں تم برائے
چندے یہاں پر آکر قیام کرو تا کہ حقیقت دعوی کی تم کو ثابت ہو جاوے اب غور کرو کہ جس کھیت کے
نمبر کا زمینداروں میں کچھ جھگڑا پڑتا ہے پٹواری کا حاضر ہونا موقعہ نزاع پر ضروریات روریات سے ہوتا ہے
مثل مشہور ہے قضیہ زمین بر سرز: رزمین بر سرزمین والسلام على من اتبع الهدى
۱۴ جنوری ۱۸۹۷ء
☆
راقم
الحکم نمبر ۹ جلد۱ مورخه ۲۳ دسمبر ۱۸۹۷ ء صفحه ۳۰۲
مرزا غلام احمد

آج 10 میں سے 10 باقی