مکتوب بنام شیخ محمد چٹو صاحب لاہوری

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب بنام شیخ محمد چٹو صاحب لاہوری
بعد دعا کے واضح ہو کہ بدر کے اخبار مورخہ ۲۴ جنوری ۱۹۰۷ ء نمبر ۴ میں جو میری طرف
سے آپ کی طرف ایک مضمون چھپا تھا اس کے جواب میں کسی شخص نے اخبار مورخہ ۲۴ جنوری
کو ایک مضمون طبع کرا کر اور رجسٹری کرا کر میری طرف بھیجا ہے اور اخیر پر آپ کا نام لکھ دیا ہے
گویا اس تحریر کے آپ ہی راقم ہیں اور اس میں مجھے مخاطب کر کے یہ اعتراض کیا ہے کہ کس
طرح سمجھا جاوے کہ یہ آپ کی طرف سے مضمون ہے ۔ اس پر آپ کے دستخط نہیں اور قرآن
شریف میں ہے کہ اگر کوئی فاسق یعنی بد کار خبر دیوے تو تحقیق کر لینا چاہیے کہ وہ خبر صحیح ہے یا نہیں
اور اس فقرہ سے کا تب مضمون نے میرے دوست عزیز القدر مفتی محمد صادق ایڈیٹر اخبار کو جو
ایک صالح اور متقی آدمی ہیں ۔ فاسق اور بدکار آدمی قرار دیا ہے ۔ میں باور نہیں کر سکتا کہ ایسی ر دیا ہے ۔ میں باور
نا پاک تہمت کا لفظ جس کے رو سے خود ایسا انسان فاسق ٹھہرتا ہے آپ کے مونہہ سے نکلا ہو اور کے رو سے خود ایسا انسان فاسق ٹھہرتا۔
سے خود ہے کے مونہ سے ہو اور
ہر ایک اہل علم کو معلوم ہے کہ شریعت اسلام کا یہ فتویٰ ہے کہ اگر کوئی شخص کسی کو کافر یا فاسق کہے
اور وہ اس لفظ کا مستحق نہ ہو تو وہ کفر اور فسق اسی شخص کی طرف لوٹ آتا ہے اور گورنمنٹ انگریزی
کے قانون کے رو سے بھی کسی کو فاسق یا بدکار کہنا ایسے صاف طور پر جرم ازالہ حیثیت عرفی میں
داخل ہے کہ ایسا شریر انسان ایک ہی پیشی میں جیل خانہ دیکھ لیتا ہے ۔ پس کچھ شک نہیں کہ اگر
مفتی صاحب عدالت میں اس ازالہ حیثیت عرفی کی نسبت نالش کریں تو ایسا بد قسمت اور جاہل
انسان جس نے ان کی نسبت یہ نا پاک لفظ بولا ہے ۔ فوجداری جرم میں بے چون و چرا سزا پا سکتا
ہے مگر آپ پر میں نیک ظن کرتا ہوں ۔ مجھے امید نہیں اور ہرگز امید نہیں کہ ایسا لفظ آپ کے مونہہ
سے نکلا ہو چونکہ آپ محض ناخواندہ ہیں اور بوجہ نا خواندہ ہونے کے اخباروں اور رسالوں کو
پڑھ نہیں سکتے اس لئے مجھے یقین ہے کہ آپ اس نالائق حرکت سے بری ہیں بلکہ کسی خبیث اور
نا پاک طبع اور نہایت درجہ کے بدفطرت کا یہ کام ہے کہ بغیر تفتیش کے نیکوں اور راستبازوں کا نام
بدکار اور فاسق کہتا ہے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ آپ مجھے براہ مہربانی اطلاع دیں گے کہ کس پلید

طبع اور بدفطرت کے مونہہ سے یہ کلمہ نکلا ہے تا اگر مفتی صاحب چاہیں تو عدالت میں چارہ جوئی
کریں کیونکہ بدکار اور فاسق ہونے کی حالت میں ان کے اخبار کی بدنامی ہے اور وہ علاوہ سزا
دلانے کے دیوانی نالش سے اپنا ہرجہ بھی لے سکتے ہیں اور ایسی تحریر جس میں ایسے گندے اور
نا پاک الفاظ ہیں ۔ میں کسی طرح آپ کی طرف منسوب کر ہی نہیں سکتا آپ کی بڑی مہربانی ہو
گی ۔ اگر آپ ایسے نا پاک طبع کے نام سے اطلاع دیں گے ۔ آئندہ اگر آپ کچھ لکھا نا چاہیں تو
اس حالت میں اعتبار کیا جاوے گا جبکہ اس تحریر پر آپ کے دستخط ہوں گے اور دو معز ز گواہوں
کے بھی دستخط ہوں گے۔ مجھے خیال آتا ہے کہ شاید آپ کے کسی نا پاک طبع پوشیدہ دشمن نے
آپ کی طرف سے ظاہر کرنے کے لئے خود یہ لفظ بد کار اور فاسق کا لکھ دیا ہے اور محض چالا کی
سے آپ کی طرف اس نا پاک اور گندے لفظ کو منسوب کر دیا ہے تا آپ کو اس پیرانہ سالی کی عمر
میں کسی سخت سزا میں پھنسا دے۔ براہ مہربانی جلد اس کا جواب دیں ۔
میں ہوں آپ کا دلی خیر خواہ
مرزا غلام احمد مسیح موعود
یادر ہے کہ میں نے اپنے ہاتھ سے یہ چند سطریں لکھ کر اخبار میں چھپوائی ہیں اور اسی
غرض سے یہ تحریر دستخطی اپنی آپ کی خدمت میں بھیجتا ہوں ۔ آپ بھی جو کچھ میرے جواب
میں چھپوا دیں ۔ اصل پر چہ دستخطی اپنا جس پر دو گواہوں کی شہادت ہوا اور آپ کے دستخط ہ دستخط ہوں
☆
ساتھ بھیج دیں کیا
مرزا غلام احمد مسیح موعود
البدر نمبر ۸ جلد ۶ مورخه ۲۱ رفروری ۱۹۰۷ ء صفحه ۶

آج 10 میں سے 10 باقی