الیگزنڈر آرویب صاحب
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الیگزنڈر آرویب صاحب
ہم نے جو ایک چٹھی ایک لائق اور طالب حق انگریز کی اس کتاب کے صفحہ ۴۶ میں درج کی ہے اسی
انگریز کی ایک دوسری چٹھی آج یکم اپریل ۱۸۸۷ ء کو امریکہ سے پہنچی ہے جس میں اس قدر شوق اور اخلاص اور
طلب حق کی بو آتی ہے کہ ہم نے اپنے مخالف ہم وطنوں کے ملاحظہ کے لئے کہ جو باوجود نزدیک ہونے کے
بہت ہی دور ہیں اس چٹھی کا بجنس معہ ترجمہ درج کر دینا قرین مصلحت سمجھا اور ساتھ ہی وہ مختصر جواب جو ہم نے
لکھا ہے ناظرین کی اطلاع کے لئے تحریر کیا گیا ہے۔ اور وہ چٹھی ۔ یہ ہے :۔
مرزا غلام احمد صاحب
۳۰۲۱۔ایسٹن ایونیو
سینٹ لوئیس مسوری یو۔ایس ۔اے
مخدومنا
۲۴ رفروری ۱۸۸۷ء
آپ کی چٹھی مورخہ ۷ اردسمبر میرے پاس پہنچی ۔ میں اس قدر شکر گزار اور مرہون ۔ منت ہوا
کہ بیان نہیں کر سکتا ۔ جواب پہنچنے کی میں تمام امیدیں قطع کر چکا تھا ۔ لیکن اس آپ کی چٹھی اور
اشتہار نے توقف کا پورا پورا عوض دے دیا۔ بہ سبب ہیچمدانی اور کم واقفیتی کے میں صرف اسی
قدر جواب میں لکھ سکتا ہوں کہ ہمیشہ سے میرا یہی شوق اور یہی آرزو ہے کہ بچی حقیقتوں سے مجھے
اور بھی زیادہ خبر ہو۔ آپ کا اشتہار پڑھنے کے بعد میرے دل میں ایک خیال پیدا ہوا جس کو میں
بغرض غور و تفکر حضور پیش کروں گا نہ صرف معقولی طور سے بلکہ ایمانی جوش کی تحریک سے یقین کرتا
ہوں کہ آپ جو روحانی ترقی میں میرے سے بڑھ کر اور خدا کے قریب تر ہیں مجھ کو ایسی طرز سے
جواب دیں گے جو کہ افضل وانسب ہو۔ اگر میرے لئے ہندوستان میں پہنچنا ممکن ہوتا تو میں
نہایت خوشی سے پہنچتا لیکن میری ایسی حالت ہے کہ پہنچنا محال معلوم ہوتا ہے۔ میری شادی ہو چکی
ہے اور تین بچے ہیں قریب دو سال کے ہوئے میں نے گوشہ نشینی اختیار کر رکھی ہے اور ایسا ہی بقیۃ العمر کرتا
رہوں گا میری آمدنی اس قدر نہیں ہے کہ میں اپنے کام سے بلا قباحت علیحدہ ہوسکوں کیونکہ اس
آمدنی سے میں با نظام تمام اپنے عیال و اطفال کی پرورش کر سکتا ہوں اس وجہ سے اگر میں
ہندوستان پہنچنے کے لئے کافی زادراہ بہم پہنچا بھی سکوں تاہم یہ غیر ممکن معلوم ہوتا ہے کہ اپنے عیال
کے لئے دوری کی حالت میں کافی ذخیرہ مہیا کر سکوں ۔ اس لئے ہندوستان میں پہنچنا دور از قیاس
دیکھ کر میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ میں اسی جگہ ( آپ کی اعانت سے ) سچائی پھیلانے میں
ا ہے تو پھر کچھ خدمت کر سکتا ہوں اگر جیسے کہ آپ فرماتے ہیں دین اسلام ہی سچا دین ہے تو پھر کیا وجہ کہ میں
امریکہ میں تبلیغ واشاعت کا کام نہ کر سکوں بشرطیکہ مجھ کو کوئی رہبر مل جائے ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ مجھ
کو اس طرح کی اشاعت کے لئے معقول موقعات حاصل ہیں ۔ مجھ کو یقین ہوا ہے کہ نہ صرف محمد
صاحب نے بلکہ عیسی و گوتم بدھ و ذور و سیترا اور بہت سے اور لوگوں نے سچ کی تعلیم دی اور یہ بتلایا کہ
ہم کو نہ انسان کی بلکہ خدا کی عبادت اور پرستش کرنی لازم ہے اور اگر مجھ کو یہ سمجھ آ جاوے کہ جو محمد
صاحب نے تعلیم دی ہے وہ اوروں کی تعلیم سے افضل ہے تب میں اس قابل ہو جاؤں گا کہ دین محمدی
کی دیگر مذاہب سے بڑھ کر حمایت اور اشاعت کروں لیکن ان کی تعلیمات کا جو مجھ کو قدرے
علم ہوا ہے اس قدر علم سے میں حمایت و اشاعت کرنے کے قابل نہیں ہوں ۔ باشندگان
امریکہ کی توجہ عام طور سے مشرقی مذاہب کی طرف کھنچی ہوئی ہے اور تحقیقات مذہب بدھ میں دیگر
تمام مذاہب کی نسبت زیادہ مشغول ہیں میرے قیاس کے موافق آج کل عام لوگوں کے خیالات ہمیشہ
کی نسبت قبولیت دین اسلام و مذہب بدھ کے لئے زیادہ تر لائق و قابل ہو رہے ہیں اور یہ ممکن
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے طفیل سے یہ مذہب میرے ملک میں اشاعت پا جاوے میں کامل یقین
رکھتا ہوں کہ آپ شوق و ذوق کے ساتھ مصروف ہیں ۔ میں کسی دلیل سے شبہ نہیں کر سکتا کہ آپ
کو خدا نے بغرض اشاعت نور حقانیت مشرف بالہام کیا ہے پس یہ میری سرور حقیقی کا باعث ہوگا
کہ میں آپ کی تعلیم کی زیادہ قدر و منزلت کروں اور آپ سے اور تعلیم بھی حاصل کروں خدا وند تعالیٰ
جو دلوں کے بھیدوں سے واقف ہے جانتا ہے کہ میں سچ کی تلاش کر رہا ہوں اور جب کبھی مل
جائے قبول کرنے کے لئے آمادہ و مشتاق ہوں اگ اگر آپ حقانیت کی مبارک روشنی کی طرف
میری رہنمائی کریں تو آپ دیکھیں گے کہ میں سرد جوش مقتدی نہیں ہوں بلکہ ایک گرم جوش
طالب ہوں ۔ میں تین سال سے اسی تلاش میں ہوں اور بہت کچھ معلوم بھی کر چکا ہوں کہ خدا نے
مجھ پر بافراط اپنی برکتیں نازل کیں اور میری یہ تمنا ہے کہ اس کے کام کو بشوق بصدق تمام تر سر انجام دوں
ہاں یہ کشمکش پیدا ہورہی ہے کہ کس طرح سے اس کام کو کروں کیا کروں اور کس طرح کروں کہ یہ کام اکمل
طور سے پورا کر سکوں اس کی جناب میں یہ دعا ہے کہ مجھ کو راہ کی صاف صاف رہنمائی ہو اور گمراہی سے
محفوظ رہوں ۔ اگر آپ میری مدد کریں تو میں امید کرتا ہوں کہ آپ ایسا کر دیں گے میں آپ کی چٹھی کو
حفاظت سے رکھوں گا اور اس کی نہایت تکریم کروں گا میں آپ کے اشتہار کو امریکہ کے کسی نامور اخبار
میں چھپوا دوں گا اور ایک نسخہ اس اخبار کا آپ کے پاس بھی بھیجوں گا جس سے اس کی شہرت بہت
وسعت پا جائے گی اور وہ ایسے لوگوں کی نظروں میں گزرے گا جو اس طرح کے معاملات میں شوق
اور توجہ ظاہر کریں گے آئندہ کو کوئی اور حقیقت جو آپ عام طور سے مشتہر کرنا چاہیں گے اور میرے
پاس اسی غرض سے بھیجیں گے تو یہ میری کمال خوشی اور سرور کا باعث ہوگا اور اگر آپ میری خدمتوں کو
امریکہ میں امور حقانی کی اشاعت کے قابل سمجھیں تو آپ کو ہر وقت مجھ سے ایسی خدمت کرانے کا
پورا پورا اختیار ہے بشرطیکہ مجھ تک آپ کے خیالات پہنچتے رہیں اور میں ان کی حقانیت کا قائل ہوتا
رہوں مجھ کو یہ تو بخوبی یقین ہو چکا ہے کہ محمد صاحب نے بیچ پھیلا یا اور راہ نجات کی ہدایت کی اور جو
شخص کہ اس کی تعلیمات کے پیرو ہیں ان کو ہمیشہ کے لئے خوش اور مبارک زندگی حاصل ہو گی ۔ مگر کیا
عیسی مسیح نے بھی سچا اور سیدھا راہ نہیں بتلایا؟ اور اگر میں ہدایت علیسی کی متابعت کروں تو پھر کیا نجات
کی ایسی یقینی طور سے امید نہیں کی جاسکتی جیسے کہ دین اسلام کی متابعت سے؟ میں سچ معلوم کرنے کی
غرض سے سوال کر رہا ہوں نہ مباحثہ وجدال کی غرض سے میں حق کی تلاش کر رہا ہوں ۔ میں کسی
خاص دعوی کے اثبات کے لئے جدل نہیں کرنا چاہتا میں خیال کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ آپ محمد
صاحب کے فی الحقیقت ہدایات کے پیرو ہیں نہ ان عقائد کے جو عامہ خلائق دین محمدی سے مراد لیتے
ہیں اور تمام مذاہب میں جو سچ سچ حقیقتیں موجود ہیں ان کو مانتے ہیں نہ ان عقائد کو جو عام لوگ بعد
میں اپنی طرف سے زیادہ کرتے رہے مجھے یہ بھی سخت افسوس ہے کہ میں آپ کی زبان سمجھ نہیں
سکتا ہوں اور نہ آپ میری زبان سمجھ سکتے ہیں ورنہ میں یقینا کہتا ہوں کہ جو سبق میں آپ سے
چاہتا ہوں وہ ضرور آپ مجھے سکھاتے تا ہم امید قوی رکھتا ہوں کہ اگر میں خدا کی محبت کے لائق
ہونے کی طلب میں رہوں گا تو بے شک وہ کوئی نہ کوئی ایسا طریق نکال دے گا ۔
مبارک ہو اس کا پاک نام ۔ اب امیدوار ہوں کہ پھر آپ سے کچھ اور حال سنوں ۔ اور
اگر چه جسمانی ملاقات حاصل نہ ہو سکے تاہم روحانی ملاقات نصیب ہو آپ پر اور آپ کے
کلمات سننے والوں پر خدا کا فضل ہو۔ دعا کرتا ہوں کہ تمام آپ کی امیدیں اور تدبیریں پوری
ہوں ۔ زیادہ آداب و نیازی
آپ کا نیازمند
الگزنڈر آر۔ ویب
سینٹ لوئیس مسوری
۳۰۲۱۔ایسٹن ایونیو۔ امریکہ
صاحب من
یہ اس خط کی نقل ہے جو بجواب چٹھی مندرجہ بالا بھیجا گیا )
مکتوب
آپ کی چٹھی جو دل کو خوش اور مطمئن کرنے والی تھی مجھ کو ملی جس کے پڑھنے سے نہ صرف
زیادت محبت بلکہ میری وہ مراد بھی جس کے لئے میں اپنی زندگی کو وقف سمجھتا ہوں ( یعنی یہ کہ
میں حق کی تبلیغ انہیں مشرقی ممالک میں محدود نہ رکھوں بلکہ جہاں تک میری طاقت ہے امریکہ اور
یورپ کے ملکوں میں بھی جنہوں نے اسلامی اصول کے سمجھنے کے لئے اب تک پوری توجہ نہیں کی
اس پاک اور بے عیب ہدایت کو پھیلاؤں ) کسی قدر حاصل ہوتی نظر آتی ہے سو میں شکر گزاری
سے آپ کی درخواست کو قبول کرتا ہوں اور مجھے اپنے خداوند قادر مطلق پر جو میرے ساتھ ہے قوی
شحنه حق، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۴۳۹ تا ۴۴۳
امید ہے کہ وہ آپ کی پوری پوری تسلی کرنے کے لئے مجھے مدد دے گا میں آپ سے وعدہ کرتا
ہوں کہ پانچ ماہ کے عرصہ تک ایک ایسا رسالہ جو قرآنی تعلیموں اور اصولوں کا آئینہ ہو تالیف
کر کے اور پھر عمدہ ترجمہ انگریزی کرا کر اور نیز چھپوا کر آپ کی خدمت میں بھیج دوں گا جس پر
قوی امید ہے کہ آپ جیسے منصف اور زیرک اور پاک خیال کو اتفاق رائے کے لئے مجبور کرے
گا اور انشراح صدر اور قوت یقین اور ترقی معرفت کا موجب مگر شاید کم فرصتی سے یہ موجب
پیش آ جائے کہ میں ایک ہی دفعہ ایسا رسالہ ارسال خدمت نہ کر سکوں تو پھر اس صورت میں دو یا
تین دفعہ کر کے بھیجا جائے گا اور پھر اسی رسالہ پر موقوف نہیں بلکہ آپ کی رغبت پانے سے جیسا
کہ میں امید رکھتا ہوں اس خدمت کو تا بحیات اپنے ذمہ لے سکتا ہوں آپ کے محبانہ کلمات مجھے
یہ بشارت دیتے ہیں کہ میں جلد تر خوشخبری سنوں کہ آپ کی سعادت فطرتی نے حقانی ہدایت لینے
کے لئے نہ صرف آپ کو بلکہ امریکہ کے بہت سے نیک دل لوگوں کو دعوت حق کی طرف کھینچ لیا
ہے۔ اب میں زیادہ تصدیع دینا نہیں چاہتا اور اپنے اخلاص نامہ کو اس دعا پرختم کرتا ہوں کہ
اله العالمين جانبین کو آفات ارضی و سماوی سے محفوظ رکھ کر ان ہماری مرادوں کو انجام تک
پہنچا دے کہ سب طاقت اور قوت اسی کو ہے ۔ آمین کی
۴ را پریل ۱۸۸۷ء
آپ کا دلی محب اور خیر خواہ
غلام احمد
از قادیان ضلع گورداسپور
ملک پنجاب
شحنه حق، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۴۴۳ ۴۴۴۰