مکتوب بنام میاں گل محمد صاحب عیسائی

مکتوبات احمد (جلد پنجم)

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

مکتوب بنام میاں گل محمد صاحب عیسائی
آج کے دن میاں گل محمد صاحب نے پھر ایک حجت کھڑی کی اور حضرت اقدس کی تحریر لینے کی کوشش کی
تا کہ لاہور میں وہ پیش کر سکیں چونکہ حضرت اقدس کتاب تذکرۃ الشہادتین کی تصنیف میں مصروف تھے اور آپ
کو بالکل فرصت نہ تھی آپ نے مفتی محمد صادق صاحب کو جنہوں نے میاں گل محمد صاحب سے ملاقات اور گفتگو
میں کمال انٹرسٹ لیا تھا فرمایا کہ وہ جواب دیویں ۔ مگر میاں گل محمد صاحب کس کی مانتے تھے آخران کے بڑے
اصرار سے حضرت اقدس نے پھر ان کو ایک تحریر دی جس کی نقل ہم ذیل میں کرتے ہیں ۔
نقل رقعہ منجانب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بنام میاں گل محمد صاحب عیسائی
بشر وا خیر و عافیت اور نہ پیش آنے کسی مجبوری کے میری طرف سے یہ وعدہ ہے کہ اگر
۲۰ راکتو بر ۱۹۰۳ء کے بعد میاں گل محمد صاحب اس بات کی مجھے اطلاع دیں کہ وہ قادیان میں
آنے کے لئے طیار ہیں تو میں ان کو بلالوں گا تا جو سوال کرنا ہو وہ کریں ۔ سوال صرف ایک ہوگا
اور فریقین کے لئے جواب اور جواب الجواب دینے کے لئے چار دن کی مہلت ہوگی اور انہی
چار دنوں کے اندر میرا بھی حق ہوگا کہ یسوع مسیح اور اس کی خدائی کی نسبت یا انجیل اور تو رات
کے تناقض کی نسبت جو عیسائیوں کے موجودہ عقیدہ سے پیدا ہوتا ہے کوئی سوال کروں ایسا ہی ان
کا حق ہو گا کہ وہ جواب دیں پھر میرا حق ہوگا کہ جواب الجواب دوں اور یہ امر ضروری ہوگا کہ
میاں گل محمد صاحب قادیان سے جانے سے پہلے مجھے اطلاع دیں کہ وہ اسلام یا قرآن شریف
پر کیا اعتراض کرنا چاہتے ہیں تا ہم بھی دیکھیں کہ واقعی وہ اعتراض ایسا ہے کہ یسوع مسیح کی انجیل
یا اس کی چال چلن یا اس کے نشانوں پر وارد نہیں ہوتا گو مجھے بہت افسوس ہے کہ ایسے لوگوں کو
مخاطب کروں کہ اب بھی اور اس زمانہ میں اس شخص کو جس کے انسانی ضعف اس کی اصل
حقیقت کو ظاہر کر رہے ہیں خدا کر کے مانتے ہیں مگر ہمارا فرض ہے کہ ذلیل سے ذلیل مذہب
والوں کو بھی ان کے چیلنج کے وقت رد نہ کریں اس لئے ہم رد نہیں کرتے ۔ بالآخر یہ ضروری ہے

کہ وہ اپنا صحیح اور پورا پتہ لکھ کر مجھے دیں تا جواب کے پہنچنے میں کوئی دقت پیش نہ آوے یعنی
لاہور میں کہاں اور کسی محلہ میں رہتے ہیں اور پورا پتہ کیا ہے مکرر یہ کہ آپ کے اطمینان کے لئے میں کہاں اور کس محلہ میں رہتے ہیں او
جیسا کہ رات کو آپ نے تقاضا کیا تھا۔ میں یہ بھی وعدہ کرتا ہوں کہ اگر آپ میرے لکھنے پر
قادیان میں آویں اور میری کسی مجبوری سے بغیر مباحثہ کے واپس جاویں تو میں دوطرفہ آپ کو
لاہور کا کرایہ دوں گا اور جو رات کو آپ کو مبلغ تین روپیہ دیئے گئے ہیں اس میں آپ ہر گز یہ
خیال نہ کریں کہ کسی حرجہ کے رو سے آپ کا یہ حق تھا کیونکہ جس حالت میں ہم نے اپنی گرہ سے
خرچ اٹھا کر آپ کو روکنے کے لئے لاہور میں تار بھیج دیا تھا اور تین خط بھی بھیجے پھر اس صورت
میں آپ کا یہ نقصان آپ کے ذمہ تھا مگر میں نے محض مذہبی مروت کے طور پر آپ کو تین روپے
دیئے ورنہ کچھ آپ کا حق نہ تھا ایسا ہی اس وقت تک کہ آپ کی نیت میں کوئی صریح تعصب
مشاہدہ نہ کروں ایسا ہی ہر ایک دفعہ بغیر آپ کے کسی حق کے کرایہ دے سکتا ہوں محض ایک نادار
خیال کر کے نہ کسی اور وجہ سے ی
۶ اکتوبر ۱۹۰۳ء
الراقم
خاکسار
میرزا غلام احمد “
یہ رقعہ لے کر پھر بھی میاں گل محمد کو قرار نہ آیا اور جب کہ ظہر کے وقت حضرت اقدس تشریف لائے تو
کہنے لگے جو الفاظ میں ایزاد کرانا چاہتا ہوں وہ کر دو۔ مگر خدا کے مسیح نے اسے مناسب نہ جانا اور آخر میاں گل
محمد صاحب رخصت ہوئے ۔
بدر نمبر ۳۹ جلد ۲ مورخه ۱۶ راکتو بر ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۰۱

آج 10 میں سے 10 باقی