مکتوب بنام پنڈت حکیم سنت رام صاحب
مکتوبات احمد (جلد پنجم)
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مکتوب بنام پنڈت حکیم سنت رام صاحب
پنڈت لیکھرام کے قتل کے بعد جب آریہ سماج کی طرف ( سے ) یہ شور مچایا جانے لگا کہ یقیل حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سازش کا نتیجہ ہے۔ تو حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک اشتہار شائع کیا۔ جس
میں آریوں کو دعوت دی کہ اگر تمہیں اس افتراء پر اصرار ہے تو موکد بعذاب قسم کھا ئیں ۔ اس پر تین چار آریہ
صاحبان قسم کھانے پر آمادہ ہوئے جن میں سے ایک پنڈت حکیم سنت رام آریہ مسافرا پریشک آریہ سماج
تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کے ایک خط کے جواب میں ان کو مندرجہ ذیل مکتوب لکھا
تھا۔ جو آج تک احمد یہ لٹریچر میں شائع نہیں ہوا۔ لیکن حکیم سنت رام مذکور نے اپنے ایک رسالہ مسمی ازالہ اوہام
احمد یہ حصہ اوّل کے ضمیمہ صفحہ ۲ پر درج کیا ہے جہاں سے ہم اسے نقل کر کے شائع کر رہے ہیں ۔
( خاکسار ملک فضل حسین احمدی مهاجر )
مشفقی حکیم سنت رام صاحب
بعد ما وجد
مکتوب
آپ کا رجسٹری شده خط پہنچا۔ آپ نے اگر میرے اشتہار کے منشاء کے موافق قسم کھانے
کا ارادہ کیا ہے تو نہایت عمدہ بات ہے۔ یقین ہے کہ اس ۔۔۔۔۔۔ اصولوں پر بہت روشنی پڑے گی ۔
اس کام میں کوئی مشکل امر نہیں ہے ۔ آپ مفصلہ ذیل اقرار نامه مؤکد بحلف دس معزز آریہ
سماج والوں کی گواہی سے جن میں سے کم سے کم پانچ لاہور کے رہنے والے ہوں ۔ بذریعہ
اشتہار شائع کر دیں اور پھر قادیان میں آ کر نمونہ مندرجہ اشتہار کے موافق بالمواجہ بھی قسم کھا
لیں ۔ تب وہ عہد میرے ذمہ ہو جائے گا جس کا میں نے اشتہار میں اقرار کیا ہے اور نمونہ
اقرار نامہ آپ کی طرف سے ہوگا ۔ ( جو ) یہ ہے۔ میں فلاں بن فلاں قوم فلاں ساکن دیہہ
فلاں ضلع فلاں اس وقت اپنے حواس کی قائمی اور پورے ارادہ اور استقلال سے اور پورے
یقین کے ساتھ پر میشور کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ پنڈت لیکھرام مرزا غلام احمد قادیان کی سازش
اور مشورہ یا صلاح یا ان کے علم اور واقفیت سے جو کسی انسان کی طرف سے ان کو حاصل ہوا ہے
قتل ہوا ہے اور یہ پیشگوئی جو خدا کی طرف سے بیان کی جاتی ہے یہ بالکل جھوٹ ہے ۔ اگر میں
اپنے اس بیان میں اس خدا کے نزدیک جھوٹا ہوں ۔ جو مجرم اور ۔۔ کو بے سزا نہیں چھوڑتا۔ تو
میں دعا کرتا ہوں کہ وہ سچا قادر مجھے ایک برس کے اندر موت دے ، اور اور وہ وہ موت موت قتل کے کے ذ ذریعہ
سے نہ ہو ۔ بلکہ ہیضہ اور طاعون یا مہلک بیماری و حادثہ یا بجلی گرے۔
تحریر تاریخ - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - گواه شد - - - - - -
گواه شد - گواه شد - گواه شد ۔ ان خالی مدوں میں دس آریوں کی گواہی ہوگی ۔ جب یہ اشتہار
۔
شائع کئے جائیں تو کم سے کم ہ پر چہ اشتہار سے میری طرف بھی بھیج دیں اور پھر بلا توقف
تاریخ اشتہار سے تین دن کے اندر قادیان میں آ کر بالمواجہ قسم کھائیں ۔ یہ پختہ کار روائی اس
لئے ہے کہ تا پیچھے سے لوگ اعتراض نہ کریں کہ کارروائی خفیہ طور پر ہوئی ہے اور ایک سال کی
میعاد کم نہیں ہو سکتی ۔ کیونکہ وہ الہامی امر ہے ۔ میں نے اس غرض سے پہلے ہی جو ان اور
تندرست آدمی کی قید لگا دی ہے ۔ موت خدا کے اختیار میں ہے ۔ آپ کا اگر سچا مذہب اور سیچ پر
قسم کی ہوگی تو پر میشور ضرور ٹال دے گا۔ اگر نیت نیک ہے تو اب جلدی کرنی چاہیے ۔ فقط *
مورخه ۱۵ مارچ ۱۸۹۷ء
الراقم
مرزا غلام احمد
قادیان ضلع گورداسپور
☆
( منقول از ازالہ اوہام احمد یہ حصہ اول - مصنفہ حکیم سنت رام آریہ مسافر مطبوعہ ۱۸۹۸ ء لا ہور )
لے یہ تاریخ ۱۵ کی بجائے ۔ ۲۶-۲۷ ہوگی ۔ غالباً یہاں غلط چھپ گئی ہے ۔
الفضل نمبر ۲۸۶ جلد ۳۰ مورخه ۲۹ دسمبر ۱۹۴۲ء صفحه ۳